بدھ, 15 جنوری 2025

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) قومی ٹیم کے ہونہار بالر حسن علی ٹریفک قوانین سے آگاہی کی مہم چلانے کیلئے مال روڈ پر پہنچ گئے ۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں قومی ٹیم کی جانب سے شاندار بالنگ کا مظاہر ہ کرنے والے نوجوان حسن علی شہریوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہی دینے کیلئے مال روڈ پر پہنچ گئے جہاں

انہوں نے موٹر سائیکل اور کار سواروں میں پمفلٹ تقسیم کیے۔

حسن علی نے سی پی او لاہور کے ہمراہ مال روڈپر شہریوں کو دوران ڈرائیونگ ہیلمٹ استعمال کرنے کے فوائد بھی بتائے اور ٹریفک سگنلز کی پابندی کرنے کے حوالے سے آگاہی بھی دی۔ قومی کھلاڑی کو مال روڈ پر دیکھ کر شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی جنہوں نے ان سے آگاہی پمفلٹ لیے ، سیلفیاں بنوائیں اور آٹو گراف بھی لیے

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر نے کہا ہے کہ قومی کرکٹرز کی صلاحیتوں کو زنگ لگنے کیلیے چھوڑ دیا گیا جبکہ رواں ماہ شیڈول دورئہ بنگلادیش منسوخ ہوچکا۔ عبدالقادر کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک ون ڈے ٹورنامنٹ اس وقفے میں رکھا جاتا تو قومی کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو زنگ نہ لگتا، نیا ٹیلنٹ تلاش کرنے اور نکھارنے کے مقاصد حاصل بھی حاصل کیے جاسکتے تھے

انھوں نے کہا کہ میں پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ چیمپئنز ٹرافی کی فتح میں رمضان المبارک کی برکتوں اور عوام کی دعائوں کا بڑا ہاتھ تھا لیکن کارکردگی میں تسلسل لانے کیلیے اب بھی بڑی محنت کی ضرورت ہوگی، بلند حوصلہ کرکٹرز کو انٹرنیشنل میچز ملتے تو اچھی بات تھی لیکن فی الحال مناسب یہی ہے کہ قومی اسکواڈ کے ساتھ دیگر باصلاحیت کھلاڑیوں کا پول منتخب کرکے ٹریننگ و پریکٹس میچز کا اہتمام کیا جائے،جس پلیئر میں زیادہ ٹیلنٹ نظر آئے اسے انٹرنیشنل معیار پر لانے پر خاص توجہ دی جائے۔ واضح رہے کہ پاکستان کی چیمپئنز ٹرافی فتح کو ایک ماہ سے زیادہ عرصہ گزر گیا

کرکٹرز پر انعام واکرام کی بارش ہورہی ہے،آج ایک شہر تو کل دوسری جگہ ان کے اعزاز میں تقریب سجائی جاتی ہے،سابق کرکٹرز کی بڑی تعداد اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا اسٹاف اس بات پر متفق ہیں کہ ایک میگا ایونٹ کی جیت سے پاکستان کرکٹ کے سارے مسائل ختم نہیں ہوگئے،کارکردگی میں تسلسل لانے کیلیے مسلسل محنت کی ضرورت ہے لیکن بدقسمتی سے ’’بگ تھری‘‘ ختم ہونے کے باوجود پاکستانی کرکٹرز کو زیادہ انٹرنیشنل میچز میسر نہیں آ رہے۔

 

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس) گزشتہ3سال کی ٹیسٹ کرکٹ میں رن آئوٹ پر وکٹیں گنوانے میں پاکستان تیسرے نمبر پر ہے۔ گزشتہ دنوں کولمبو ٹیسٹ میں سری لنکن ٹیم نے بڑے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے زمبابوے کو 4 وکٹ سے زیر کیا، اس دوران پہلی اننگز میں اہم مواقع پر2 بیٹسمینوں کے رن آئوٹ ہونے کی وجہ سے مہمان ٹیم حاوی ہوگئی تھی، اپل تھارنگا71 اور دلروان پریرا 33رنز پر وکٹیں گنوا بیٹھے جس کی وجہ سے آئی لینڈرز پہلی اننگز میں برتری حاصل نہ کرپائے، وکٹوں کے درمیان دوڑتے ہوئے غلطیاں کرنے کی سری لنکن ٹیم عادی مجرم ہے

2014سے اب تک آئی لینڈرزنے 36ٹیسٹ میں 17 وکٹیں اس انداز میں گنوائیں جبکہ انگلینڈ 41 مقابلوں میں 15 رن آئوٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان نے بھی اس عرصے میں15وکٹیں رننگ میں غلطیاں کرتے ہوئے گنوائیں لیکن میچزکی تعداد 32ہے، آسٹریلیا نے 38 مقابلوں میں 14 جبکہ ویسٹ انڈیز نے 28میچز میں12بار وکٹیں گنوانے کیلیے بولرز کے بجائے فیلڈرز کو زحمت دی، جنوبی افریقہ نے 32میچز میں 11،بھارت نے 36میں 10وکٹوں کا نقصان رن آئوٹ کی وجہ سے اٹھایا،بنگلہ دیش19اورنیوزی لینڈ33میچز میں9،9بار یہی صدمہ اٹھا چکے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ 3 سال کے دوران 9 ٹیسٹ میں زمبابوے کا ایک بیٹسمین بھی رن آئوٹ نہیں ہوا۔

 

 

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد) نااہلی کیس میں چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنا تحریری جواب عدالت کو جمع کرادیا ہے جس میں اعتراف کیا گیا ہے کہ ان کے پاس منی ٹریل کا ریکارڈ موجود نہیں۔ مسلم لیگ(ن) کے رہنما حنیف عباسی کی جانب سے عمران خان کی نااہلی کی درخواست دائر کی گئی تھی کیس کی گزشتہ سماعت میں عدالت نے عمران خان سے بیرون ملک کرکٹ سے کمائی آمدن کی مکمل تفصیلات طلب کی تھی، عدالت نے برہمی کا اظہار بھی کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ عمران خان بارہا عدالتی احکامات کے باوجود اپنی منی ٹریل کی دستاویزات جمع نہیں کرارہے۔
سپریم کورٹ میں عمران خان کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان برطانیہ میں مہنگے ترین کھلاڑی رہے ہیں ان کے ساتھ 70 سے 80 کی دہائی میں کرکٹ کے مختلف معاہدے کئے گئے جن سے انہیں کافی آمدن ہوئی، انہوں نے 1977 سے 1979 تک کیری پیکر کے ساتھ 25 ہزار سالانہ کے حساب سے معاہدہ کیا سفری الاؤنسز اور انعامات کی رقم معاہدوں کے علاوہ ہوتی تھیں انہیں جو بھی ادائیگیاں کی گئیں وہ ٹیکس کٹوتی کے بعد ہی ہوئیں۔
جواب میں تحریر ہے کہ 1984 اور 85 کے درمیان عمران خان آسٹریلیا اور ساؤتھ ویلز میں بھی کرکٹ کھیلتے رہے ہیں جس سے انہیں 50 ہزار امریکی ڈالرز کی آمدن ہوئی، 1984 میں انہوں نے نیازی سروسز کے نام سے سنگل بیڈروم اپارٹمنٹ بھی خریدا جس کی قیمت ایک لاکھ 70 ہزار برطانوی پاؤنڈ تھی جب کہ اپارٹمنٹ کی پہلی قسط 61 ہزار پاؤنڈز دی گئی جو کرکٹ کی آمدن تھی۔
جواب میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عمران خان نے 1987 میں ایک لاکھ 90 ہزار روپے کمائے اور اس وقت منی لانڈرنگ نہیں ہوسکتی تھی، کرکٹ کے علاوہ عمران خان مختلف جریدوں میں آرٹیکلز بھی لکھتے تھےتاہم کاؤنٹی کلب 20 سال سے زیادہ پرانا ریکارڈ اپنے پاس نہیں رکھتے اس لئے عمران خان کے پاس بھی کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے اور آمدن کا ریکارڈ دستیاب نہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں گولڈن بال اور مین آف دی سیریز کا ایوارڈ حاصل کرنے والے پاکستانی پیسر حسن علی پر قسمت مہربان ہے، بنگلا دیش پریمیئر لیگ کے بعد اب ان کا کریبیئن پریمیئر لیگ سے بھی معاہدہ طے پا گیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حسن علی کا بنگلا دیش پریمیئر لیگ کے بعد کریبیئن پریمیئر لیگ سے بھی معاہدہ طے پا گیا ہے، فاسٹ بولر نے سی پی ایل کی فرنچائز سینٹ کٹس کے ساتھ ایک سال کا معاہدہ کیا ہے، ایونٹ کے ابتدائی میچز امریکا کی ریاست فلوریڈا میں کھیلے جائیں گے جس کے لیے حسن علی نے ویزے کی درخواست بھی دے دی ہے، حسن علی چند روز قبل بنگلا دیش پریمیئر لیگ کے لیے بھی کومیلا وکٹورینز سے پہلے ہی معاہدہ کرچکے ہیں۔

 

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)کئی ماہ گذرنے کے باوجود پی سی بی اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کو انجام تک نہیں پہنچا سکا، اس پر اب تک خزانے سے کئی لاکھ روپے خرچ ہو چکے ہیں۔ ماہ فروری میں پی ایس ایل ٹو کے دوران اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل سامنے آنے سے پاکستانی کرکٹ کو رسوائی کا سامنا کرنا پڑا،بورڈ نے ابتدا میں شرجیل خان اور خالد لطیف کو معطل کیا، بعد میں مزید کرکٹرز بھی زد میں آئے

کئی ماہ گذرنے کے باوجود اب تک بورڈ اس کیس کو ختم نہیں کر سکا اور بدستور سماعت جاری ہے، مارچ میں تین رکنی ٹریبیونل جسٹس (ر) اصغر حیدر کی زیرسربراہی قائم کیا گیا، اس کے دیگر ارکان سابق چیئرمین پی سی بی لیفٹیننٹ جنرل (ر) توقیر ضیا اور سابق ٹیسٹ کرکٹر وسیم باری ہیں، ذرائع نے بتایا کہ ان تینوں کو سماعت پر 25 ہزار روپے یومیہ فی کس کے حساب سے ادائیگی ہوتی ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق 15 مئی سے18 جولائی تک ٹریبیونل کی29 سماعت ہو چکیں، یوں انھیں 21 لاکھ سے زائد روپے دیے جا چکے ہیں، اسی کے ساتھ وکلا کو بھی فیسیں دینا پڑتی ہیں، یوں بورڈ کے خزانے سے ایک بڑی رقم خرچ ہو رہی ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی (کراچی)محکمہ موسمیات نے شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر شاہد عباس کے مطابق شہر میں موسم ابر آلود رہے گا، تاہم چھائے ہوئے بادلوں کا تعلق مون سون کے نئے سسٹم سے نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں ہلکی بارش اور بوندا باندی ہوسکتی ہے۔

 

ایمز ٹی وی (کراچی ) ڈرگ روڈ حسین سہر وردی انڈر پاس کا افتتاح کر دیا گیا افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی بلاول بھٹو تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ شہید منور حسین انڈر پاس کا افتتاح کرنے پر بہت خوش ہوں ۔ منور حسن کی کراچی کی سیاست میں بڑا نام تھا، شہید منور حسین نے جمہوریت کے لئے بہت کام کئےتھے۔ان کا مزید کہناتھاکہ بے نظیر بھٹوشہید کے دور میں بھی کراچی میں بے شمار کام ہوئے ہیں۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ قوم کی خدمت کی ہے .

انہوں نےمزید کہا کہ کراچی میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں اور صفائی بھی کی جارہی ہے۔ کراچی میں تمام بڑے منصوبے پیپلز پارٹی نے بنائے ۔ ضمنی انتخابات میں عوام نے پیپلز پارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا اور 2018 میں بھی انشائاللہ عوام پیپلز پارٹی کو ہی کامیاب کرینگے ۔ پاناما کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کل پاناما کے معاملے کا بہت شور مچا ہوا ہے سپریم کورٹ کے فیصلے کے منتظر ہے، امید ہے کہ سپریم کورٹ انصاف فراہم کرے گی۔ جے آئی ٹی رپورٹ سے ثابت ہو گیا کہ شریف خاندان نے کرپشن کی۔

آخر میں بلاول بھٹو کا" مک گیا تیرا شو گو نواز گو "کا نعرہ

جبکہ اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی موجود تھے ان کا ڈرگ روڈ پر انڈر پاس کی افتتاحی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ کراچی میں کئی منصوبوں پر کام جاری ہے 4 ماہ کے عرصے کے اندر انڈر پاس کا کام مکمل کیا گیا ہے۔ انڈر پاس کو شہید رہنما منور حسین سہر وردی کے نام سے منصوب کیا گیاان کا مزید کہنا تھا کہ2018 میں پیپلز پارٹی کامیاب ہوگی

 

 

ایمزٹی وی (راولپنڈی)پاک فوج نے آپریشن خیبر 4 کے دوران 12 ہزارفٹ اونچی چوٹی کا کنٹرول سنبھال کر چیک پوسٹ قائم کرلی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے خیبر ایجنسی کے مشکل ترین علاقے میں سب سے اونچی پہاڑی چوٹی برخ محمد کنڈاؤ کو دہشت گردوں سے خالی کرا کے اپنی چیک پوسٹ قائم کرلی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق برخ محمد کنڈاؤ کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے پاک فوج کے فوجی دستوں کے ساتھ ایس ایس جی کمانڈوز نے بھی حصہ لیا۔ پاک افغان سرحد کے قریب برخ محمد کنڈاؤ کی پہاڑی چوٹی 12 ہزار بلند ہے، گھنے جنگلات سے گھری اس چوٹی کی مدد سے چاروں جانب نظر رکھی جا سکتی ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی (سکھر) :قائدِ حزب اختلاف خورشید شاہ کی سکھر میں میڈیا سے گفتگو ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو آج رات تک وزارتِ عظمیٰ چھوڑنے کا فیصلہ کر لینا چایئے، نواز شریف اقتدار سے الگ ہو کر کیسز کا سامنا کرے۔ وزیر ِ اعظم جیل جانے کا سوچ بھی نہیں سکتے ۔ ملک کا وزیرِ اعظم اقامے پر مزدوری کر رہا ہے۔ وزیرِ اعظم آج رات تک استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لے ان کی ہٹ دھرمی نے انہیں یہاں تک پہنچایا ہے ۔ہم چاہتے ہیں کہ پارلیمینٹ چلے، چاہتے ہیں کہ نیا وزیرِ اعظم آئے اور حکومت اپنی مدت پوری کرے ،۔ہم جمہوریت کی مضبوطی کے لئے لڑتے رہے۔ پیپلزپارٹی کے خلاف کئی کیسزبنے لیکن کبھی اداروں سے نہیں لڑیں ۔ اکیلے بھی لڑے اور اتحادی بھی بنائے

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ایک مضبوط جماعت ہیںمیں نے اور زرداری صاحب نے جیلیں بھی کاٹی ۔ن لیگ کو معلوم ہے کہ وہ پاناما کیس میں فیل ہو گئے ہیں، ظفر حجازی نے حکمراانوں کے کہنے پر ٹیمپرنگ کی۔ اتنا بڑا کھیل نہیں کھیلنا چاہئے کہ لوگوں کا عدالتوں پر سے اعتماد اٹھ جائےگا۔ہماری پارٹی کسی اور کی محتاج نہیں۔

ہمارا کام ہے حکومت کو اچھی ایڈوائس دینا اگر ہماری ایڈوائس سے حکومت بچ جائے تو ہمیں خوشی ہو گی۔اب پاناما کیس کھلی کتاب کی طرح نظر آرہا ہے اور حکومت کا چہرہ کھل کر سامنے آچکا ہے۔ چوہدری نثار سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار پارٹی چھوڑتے ہے یا نہیں یہ ان کی مرضی ہے لیکن ایک بات سامنے آگئی کہ ن لیگ میں کوئی گڑ بڑ ہے۔ انہوں نے وزیرِ اعظم کو سمجھایا تھا اور ان کی ناراضگی درست ہے ، وہ کیوں نہیں آرہے ان کی باتوں میں وزن ہیں