بدھ, 15 جنوری 2025

 

ایمز ٹی وی(تعلیم) ناظم امتحانات (سمسٹر) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جامعہ سے ملحقہ انڈس لا کالج میں ایل ایل بی پارٹ اول کے سمسٹر امتحانات منگل25جولائی سے لیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں ڈاکٹر این اے بلوچ ماڈل اسکول، ایلسا قاضی کیمپس (اولڈ کیمپس) حیدرآباد میں امتحانی مرکز قائم کیا گیا ہے۔

 

 

 

ایمزٹی وی (انٹرٹینمنٹ) بالی وڈ سپراسٹار سلمان خان سلمان خان فلمی کیرئیر میں مختلف کرداروں میں جلوہ گر ہوئے ہیں۔ جس میں رومانوی، کامیڈی، ایکشن شامل ہیں اب وہ اپنی نئی فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کے لیے گھڑ سواری کی تربیت لے رہے ہیں۔ سلمان خان آئیفا ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کے بعد فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کی شوٹنگ کے لیے امریکا سے مراکش پہنچ گئے ہیں۔ جہاں انھوں نے اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے گھڑ سواری کی تربیت لینا شروع کردی

جب کہ فلم کے ہدایت کار علی عباس ظفر نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں دبنگ خان کی وڈیو شیئر کی ہے۔علی عباس ظفر کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ نیویارک سے مراکش پہنچنے کے فوری بعد ہی سلمان نے آرام کیے بغیر گھڑسواری کی تربیت لینا شروع کردی۔

 

 

 

ایمزٹی وی(ریاض) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شہریوں پر تشدد کرنے والے شہزادے سعود بن عبدالعزیز کی گرفتاری اور قرار واقعی سزا دینے کا حکم دیا تھا جس کی تعمیل کرتے ہوئے سعودی پولیس نے آج صبح سعودی شہزادے کو گرفتار کرلیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے انصاف کی بہترین مثال قائم کرتے ہوئے شہریوں پر تشدد کے مرتکب شہزادے سعود بن عبدالعزیز بن مساعد بن سعود بن عبدالعزیز آل سعود کی ساتھیوں سمیت فوری گرفتاری اور اسے قرار واقعی سزا دینے کا حکم دیا تھا جبکہ مقامی پولیس نے آج صبح سعودی دارالحکومت ریاض سے اس شہزادے کو گرفتار کرلیا ہے۔
شاہ سلمان کی جانب سے جاری کردہ خصوصی فرمان میں کہا گیا تھا کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالا تر نہیں اور نہ ہی کوئی اپنے مقام مرتبے یا خاندانی اثر و رسوخ کی بنیاد پر قانون کی خلاف ورزی کرسکتا ہے اس لئے حکام کو سختی سے تاکید کی جاتی ہے کہ وہ شہریوں پر تشدد کرنے اور ان کی توہین کرنے والے شہزادے اور اس کے ساتھیوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کریں اور جب تک شرعی عدالت کوئی فیصلہ نہ دے اس وقت تک شہزادے سمیت کسی کو بھی رہا نہ کیا جائے۔
سعودی فرمانروا نے حکم دیا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے متاثرین کو انصاف فراہم کرنے میں ان کی مدد کریں جب کہ عام شہریوں اور سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی باشندوں کی جان ومال اور عزت و آبرو کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔
واضح رہے کہ چند روز پہلے سوشل میڈیا پر سعودی شہزادہ سعود بن عبدالعزیز کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں عام شہریوں کو گالیاں دیتے اور ان پر تشدد کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا جس پر شدید عوامی ردِعمل پیدا ہورہا تھا۔

 

 

ایمزٹی وی (انٹرٹینمنٹ) پاکستانی سوشل میڈیا اسٹار قندیل بلوچ کی زندگی پر بننے والی ڈرامہ سیریل ’’باغی‘‘ آئندہ ہفتے شروع ہورہی ہے جس میں نامور اداکارہ صبا قمر مرکزی کردارادا کررہی ہیں۔ ڈرامہ سیریل کا ٹریلر جاری ہوتے ہی شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

ٹریلرمیں قندیل بلوچ کی گاؤں اور شہر دونوں کی زندگی کی جھلک دکھائی گئی ہے۔ ٹریلر کی ابتدا میں صبا قمرکو گاؤں میں رہنے والی ایسی لڑکی کے روپ میں دکھایا گیا ہے جس کی آنکھوں میں بڑے بڑے خواب ہیں اور وہ اپنے خوابوں کو پورا کرنے کیلئے اپنے گھر والوں تک سے ٹکرانے کیلئے تیار ہے۔

 

 

 

ایمز ٹی وی(تجارت) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں وزارت خزانہ کے حکام نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال یکم جولائی 2016سے 31مئی2017کے گیارہ ماہ میں حکومت نے7کھرب 88 ارب53کروڑ40لاکھ روپے ( 7ارب 43کروڑ90لاکھ ڈالر ) کا بیرونی قرضہ لیا۔

اس میں2کھرب 12ارب روپے (2 ارب ڈالر )چینی بینکوں سے قرضہ لیا گیا۔ اس عرصے کے دوران حکومت نے 3 کھرب84ارب روپے( 3ارب62کروڑ 28لاکھ ڈالر) قرضہ واپس بھی ادا کیا گیا جس میں1 کھرب 23 ارب 60کروڑ روپے (1ارب16کروڑ60لاکھ ڈالر)کا سود بھی شامل ہے۔

 

 

 

ایمزٹی وی (سری نگر)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ٹرک نے اسکول کی ننھی طالبہ کی کچل کر شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج کا ایک تیز رفتار ٹرک دانستہ طور پر معصوم بچی کو ٹکر مار کر فرار ہوگیا، جس کے نتیجے میں بچی شدید زخمی ہوگئی۔ اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئی۔ بچی کی شناخت عروبہ کے نام سے ہوئی جو پرائمری اسکول کی طالبہ تھی۔
ننھی طالبہ کی شہادت پر بچی کے اہل خانہ اور سیکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج کیا۔ مظاہرین نے واقعے میں ملوث بھارتی فوجی کو گرفتار کرکے اس پر قتل کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔ تاہم قابض بھارتی فوجی اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کےلیے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور پیلٹ گنز سے فائرنگ و آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ بھارتی فوج نے اس اسپتال پر بھی شیلنگ کی جہاں بچی کو منتقل کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے مریضوں کی حالت بھی بگڑ گئی۔
ادھر سید علی گیلانی، میر واعظ مولوی عمر فاروق اور محمد یسین ملک سمیت تمام حریت پسند رہنماؤں نے بھارتی قبضے کے خلاف جمعے کو وادی میں مکمل ہڑتال اور اقوام متحدہ کے دفترکے باہر مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔

 

 

ایمزٹی وی (انٹرٹینمنٹ) بھارت کے مشہور ٹی وی ریئلٹی شو بگ باس کے 11 ویں سیزن کے لیے شرکاء کی فہرست منظر عام پر آ گئی ہے۔ بھارت کے مشہور ریلیٹی شو بگ باس کے ہر سیزن کا دنیا بھر میں مداح بے صبری سے انتظار کرتے ہیں

اور اس کی بڑی وجہ بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان ہیں جو مسلسل 10 سیزن کی میزبانی کرتے آ رہے ہیں اور اب 11ویں سیزن میں بھی دبنگ اداکار میزبانی کے فرائض سر انجام دیں گے، ویسے تو ہر سیزن سے پہلے سلو میاں کی شو سے علیحدگی سے متعلق خبریں زیر گردش کرتی ہیں لیکن ہمیشہ ہی انتظامیہ دبنگ خان کے مطالبات تسلیم کر لیتی ہے کیوں کہ وہ جانتے ہیں کہ ان کے بغیر ’بگ باس‘ کی شہرت کچھ نہیں۔

 

 

 

 

ایمزٹی وی (انٹرٹینمنٹ) منا بھائی ایم بی بی ایس، تھری ایڈیٹس، پی کے اور ایسی ہی کئی کامیاب فلموں کے ہدایت کار راج کمار ہیرانی نے اب اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔

کئی بلاک بسٹر فلموں کے خالق راج کمار ہیرانی کا شمار بالی ووڈ کے صف اول کے ہدایت کاروں میں ہوتا ہے راج کمار ہیرانی معیاری موضوعات پر فلمیں بنانے کیلئے مشہور ہیں،

راجکمار ان دنوں اداکار سنجے دت کی زندگی پر فلم بنا رہے ہیں جس میں رنبیر کپور سنجے دت کا کردار نبھا رہے ہیں جبکہ اداکار پاریش راول ان کے والد سنیل دت کے کردار میں نظر آئیں گے۔

 

 

 

 

ایمزٹی وی(تجارت) نئے گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ رواں مالی سال کی پہلی مانیٹری پالیسی میں اگلے دو ماہ کے لئے شرح سود کا اعلان ہفتے کو کریں گے۔
مانیٹری پالیسی بورڈ کے اجلاس میں معاشی اعدادوشمار کا جائزہ لیا جائے گا، جس کے بعد نئے گورنر اسٹیٹ بینک رواں مالی سال کی پہلی مانیٹری پالیسی پر میڈیا کو بریفنگ دیں گے۔
بریفنگ ہفتے کو دوپہر دو بجے دی جائے گی، جس میں گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ اگلے دو ماہ کے لئے شرح سود کا اعلان کریں گے۔
مانیٹری پالیسی میں 14 ماہ سے شرح سود 5 اعشاریہ 75 فیصد کی سطح پر برقرار ہے

 

 

ایمزٹی وی (اسپورٹس)بھارتی آف اسپنر ایشون نے چنئی سپر کنگز کی آئی پی ایل میں واپسی کا موازنہ میونخ کے خوفناک فضائی حادثے سے کردیا ۔
بھارتی آف اسپنر ایشون نے چنئی سپر کنگز کی آئی پی ایل میں واپسی کا موازنہ میونخ کے خوفناک فضائی حادثے سے کردیا، جس میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی پوری ٹیم ہلاک ہوگئی تھی۔ چنئی سپرکنگز پر فکسنگ اور دیگر الزامات پر2 برس کی پابندی عائد کردی گئی تھی جو اب ختم ہوچکی ہے، ایشون اسی ٹیم کی جانب سے ایونٹ کے آغاز سے کھیلتے رہے ہیں۔
انھوں نے کہا تھا کہ جس طرح مانچسٹر یونائیٹڈ فضائی حادثے کے بعد مقبول ہوا تھا اسی طرح چنئی سپر کنگز کی ویلیو میں بھی زیادہ اضافہ ہوگا، جب ٹویٹر پر شائقین نے ان کو تنقید کا نشانہ بنایا تو انھوں نے اپنے بیان کو ہی سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرنے کاالزام عائد کردیا۔