ایمزٹی وی(تجارت) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان ہے اور ہنڈریڈ انڈیکس میں 14 سو سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ہے۔ پیر کے روز کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر ہنڈریڈ انڈیکس 46 ہزار 565 پوائنٹس پر موجود تھا لیکن ابتدا سے ہی مارکیٹ شدید مندی کا شکار ہے۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کے رجحان کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے۔ ایک وقت میں 100 انڈیکس 14 سو پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 45 ہزار 133 کی سطح آگیا ہے۔ کاروباری تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اسٹاک ایکس چینج میں مندی کا رجحان ملک میں سیاسی بحران کا نتیجہ ہے۔ اگر یہی سورت حال رہی تو انڈیکس مزید گر سکتا ہے.
ایمزٹی وی (فیصلہ آباد)وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کا میچ کون جیتا کون ہارا اس کا فیصلہ سپریم کورٹ کو کرنا ہے۔
فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آج ایک مکار مولوی کرپشن پر لیکچر دے رہا ہے، یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے جہاد کے نام پر امریکی ڈالر لیے انہیں کچھ شرم کچھ حیا کرنی چاہئے تھی، شیخ رشید گزشتہ 2 سالوں سے حکومت ختم ہونے کی تاریخ دے رہے ہیں لیکن ان کا کہا ہوا آج تک سچ نہیں ہوا اور آگے بھی نہیں ہوگا وزیر اعظم پاکستان نواز شریف اپنی مدت ضرور پوری کریں گے، پاکستان کو ووٹ کی طاقت سے ہی آگے بڑھایا جاسکتا ہے۔
وزیر قانون پنجاب نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیر مین آصف علی زرداری اور پی پی رہنما رحمان ملک کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ زرداری کرپشن کے خلاف باتیں کررہے ہیں جنہوں نے خود کرپشن کے سارے ریکارڈ توڑ دئیے ، رحمان ملک کرپشن کے خلاف گواہ بنے ہوئے ہیں یہ قیامت کی نشانیوں میں سے ہے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہمیں گاڈ فادر اور سیسیلین مافیا کہا جارہا ہے جبکہ ہم نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، جے آئی ٹی کا طریقہ کار درست نہیں ہے، جے آئی ٹی تو اپنی تشکیل سے قبل ہی متنازع ہوچکی تھی،یہ نہ دبئی گئی اور نہ ہی لندن، بلکہ فرسودہ طریقے سے یہاں بیٹھ کر تحقیقات کررہی ہے، اس تحقیقات کا کوئی فائدہ نہیں، جے آئی ٹی نے صرف اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروانی ہے، جے آئی ٹی کا میچ کون جیتا کون ہارا اس کا فیصلہ سپریم کورٹ کو کرنا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی رانا ثنا اللہ نے جے آئی ٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ مریم نواز کی طلبی پر اگر تقدس کا خیال نہ رکھا گیا تو جے آئی ٹی کو خمیازہ بھگتنا پڑسکتا ہے۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد) وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز جے آئی ٹی کے سامنے تیسری مرتبہ پیش ہوگئے ہیں جہاں وہ اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔ حسن نواز کی پیشی کے موقع پر جوڈیشل اکیڈمی کے اطراف سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور غیر متعلقہ افراد کو اکیڈمی سے دور رکھنے کے لیے بھاری تعداد میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موجود ہے جب کہ جوڈیشل اکیڈمی کے باہر لیگی کارکنوں کی بھی بڑی تعداد جمع ہے۔
دوسری جانب جے آئی ٹی نے آج ہی کے روز سہہ پہر 3 بجے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی طلب کر لیا ہے جہاں وہ اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے، جے آئی ٹی نے پہلی بار وزیر خزانہ کو تفتیش کے لیے طلب کیا ہے جب کہ مریم نواز بھی 5 جولائی کو پہلی بار جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم کے صاحبزادے حسن نواز کی جے آئی ٹی کے سامنے یہ تیسری پیشی ہے جب کہ اس سے قبل حسن نواز کے بڑے بھائی حسین نواز بھی جے آئی ٹی کے سامنے 5 بار پیش ہوچکے ہیں۔
ایمزٹی وی (رپورٹ)برمودہ ٹرائی اینگل‘ کو دنیا کا پراسرار ترین علاقہ قرار دیا جاتا ہے مگر حال ہی میں اس علاقے میں نمودار ہونے والے جزیرے نے اس کی پراسراریت اور بھی بڑھادی ہے۔
برمودا ٹرائی اینگل کا نام اس علاقے میں پیش آنے والے پراسرار واقعات کی وجہ سے خوف، دہشت اور موت کی علامت سمجھا جاتا ہے، اس علاقے میں کئی بحری جہاز اور طیارے مسافروں سمیت ایسے غائب ہوئے جن کا نام و نشان آج تک نہیں مل سکا، سائنسدان اس جزیرے سے متعلق کئی تحقیقات کرچکے ہیں لیکن آج تک اس کی پراسراریت کا رزا نہیں کھول سکے کہ آخر طویل قامت بحری جہاز اچانک کس طرح غائب ہوجاتے ہیں اور اب اچانک برمودہ ٹرائی اینگل میں ایک اور پراسرار جزیرہ ابھر آیا ہے جس نے سائنسدانوں کو حیرت کے ساتھ تشویش میں مبتلا کردیا۔
برطانوی اخبار کے مطابق برمودہ ٹرائی اینگل میں یہ جزیرہ رواں سال اپریل میں سامنے آیا تھا، مقامی افراد نے اس جزیرے کو ’’چلی‘‘ کا نام دیا ہے،
امریکا کی شمالی ریاست کیرولینا کے ساحل ’کیپ بوینٹ‘ کے بالمقابل ظاہر ہرنے والے ایک میل لمبے اور 400 فٹ چوڑے اس جزیرے میں تا حد نگاہ ریت ہی ریت نظر آتی ہے جبکہ اس پر مردہ مچھلیوں، شارکس اور سیپیوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود ہے ، ابتدا میں لوگ دور دور سے اس جزیرے کو دیکھنے آرہے تھے تاہم لوگوں کی حفاظت کے پیش نظر حکومت نے یہاں آنے والے افراد پر پابندی عائد کردی۔
فی الحال اس جزیرے کی ماہیت کا پتہ نہیں چل سکا ، سائنسدانوں کے مطابق یہ اندازہ کرنا مشکل ہے کہ یہ جزیرہ مستقل قائم رہے گا یا دوبارہ سمندر کا حصہ بن جائے گا۔
ایمزٹی وی (ملتان) ہیڈ محمد والا کے قریب مسافر وین میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق جبکہ بچوں اور خواتین سمیت 24 لوگ جھلس چکے ہیں ۔
ریسکیو حکام نے زخمیوں اور لاشوں کو نشتر ہسپتال ملتان کے برن یونٹ منتقل کردیا ہے لیکن نشتر برن یونٹ میں پہلے سے ہی سانحہ احمد پور شرقیہ کے 21 زخمی موجود ہیں اس لیے چھوٹے سے برن یونٹ میں مزید مریضوں کو رکھنے کی گنجائش نہیں ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق ہیڈ محمد والا پر گاڑی میں آگ لگنے سے جھلسنے والے مریضونں کو ممکنہ طور پر جنرل وارڈ میں ہی رکھا جائے گا۔
ایمزٹی وی (اسپورٹس)آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت نے پاکستان کو 170 رنز کا ہدف دیا ہے۔
انگلینڈ کے شہرڈربی میں جاری میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر169 رنز بنائے، بھارتی کپتان مٹھالی راج نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پاکستان ٹیم کو پہلی کامیابی 7 رنز پرملی جب سمرتی مندھانا 2 رنز بنا کردیانا بیگ کی گیند پرایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئیں۔
بھارت کی دوسری آؤٹ ہونے والی کھلاڑی پونم راوت تھیں جو 74 کے مجموعی اسکور پر 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں، انہیں نشرا سندھو نے آؤٹ کیا۔ان کے بعد آنے والی بلے باز اور بھارتی کپتان مٹھالی زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹھہر سکیں اور صرف 8 رنز بنا کر نشرا سندھو کا شکار ہوگئیں جب کہ اسی اوور میں نشرا سندھو نے دیپتی شرما کو بھی پویلین واپس بھیج دیا ۔دیپتی نے 28 رنز کی اننگز کھیلی۔ 107 کے مجموعی اسکور پرسعدیہ یوسف نے ہرمن پریت کو کیچ آؤٹ کرادیا جب کہ ان کے بعد مونا میشرم کو بھی کلین بولڈ کردیا وہ صرف 6 رنز بنا سکیں۔ اس موقع پر سشما ورما نے تیزی سے کھیلتے ہوئے قیمتی 33 رنز بنائے اور اسماویہ اقبال کی گیند پر آؤٹ ہوگئیں جب کہ گوسوامی 14 رنز پر نشرا سندھو کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوئیں۔
پاکستان کی جانب سے نشراسندھونے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کیا اور 26 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں جب کہ سعدیہ یوسف نے 2 ،دیانا اور اسماویہ نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم اب تک کوئی بھی فتح حاصل کرنے میں ناکام ہے، ثنا میر کی زیرقیادت گرین شرٹس کو جنوبی افریقہ سے سنسنی خیز مقابلے میں3 وکٹ سے شکست ہوئی تھی، دوسرے میچ میں انگلینڈ نے بولرز کی بھرپور پٹائی کرتے ہوئے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ پر107 رنز سے مات دی۔
ایمزٹی وی (بہاولپور)سانحہ احمد پورشرقیہ کے المناک حادثے میں جاں بحق افرادکی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔اب تک جاں بحق افرادکی تعداد198ہوگئی ہے۔
فوکل پرسن ڈاکٹر عامر محمود کے مطابق عید سے ایک دن قبل ہونے والے المناک حادثے میں جاں بحق افرادکی تعداد 2 سوکے قریب جاپہنچی ہے۔
70سے زائد میتیں شناخت کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہیں، جبکہ 75 کے قریب زخمی اب بھی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے کئی کی حالت نازک ہے۔
بہاولپور شرقیہ میں عید سے ایک دن قبل آئل ٹینکر سے تیل حاصل کرنے والےسیکڑوں افراد اس وقت جھلس گئے تھے جب ٹینکردھماکے سے پھٹ گیا تھا۔
ایمزٹی وی (واشنگٹن)امریکی جاسوس ریمنڈ ڈیوس نے اپنی کتاب میں دہائیاں دیتے ہوئے لکھا ہے کہ قید کے دوران روزانہ مرغی کا سالن کھلانا کسی تشدد سےکم نہ تھا، 24 گھنٹے بتی جلاکررکھی جاتی جس سے سونےمیں دشواری ہوتی تھی، نہ گرم پانی دیاجاتا نہ ہیٹر، سردراتوں میں خون جما دینے والی سردی کاسامنا ہوتا تھا، تاہم کبھی ماراپیٹانہیں گیا۔
تہلکہ خیزانکشافات سے بھرپور ریمنڈ ڈیوس کی کتاب ’دی کنٹر یکٹر‘ کے مزید اقتباسات سامنے آگئے جس کے مطابق کتاب میں ایک جگہ ریمنڈ دیوس کہتے ہیں کہ پاکستان میں قیدکےدوران ان پر جسمانی تشدد تو نہیں کیا گیا لیکن انہیں روزانہ دو بار مرغی کا سالن کھلایا جاتا تھا، جو خود کسی تشدد سے کم نہ تھا ۔
اپنی کتاب میں ریمنڈ ڈیوس نے دعویٰ کیا ہے کہ قید کے دوران 24 گھنٹے بتی جلا کر رکھی جاتی، سرد راتوں میں گرم پانی دیا جاتا نہ ہیٹر۔ ریمنڈ ڈیوس نے اس بات کا اعتراف بھی کیا ہے کہ انہیں کبھی مارا پیٹا نہیں گیا۔
قید کے دوران اپنے خوف و خدشات کا ذکر کرتے ہوئے ریمنڈ ڈیوس کہتے ہیں کہ ایساوقت بھی آیاجب رہائی کے بارے میں مکمل مایوس ہوگئے اور محسوس ہواکہ ان کے ہم وطنوں نے انہیں بھلا دیا ہے، وہ اپنے بیٹے کو کبھی نہیں دیکھ پائیں گے۔
مقدمہ شرعی عدالت میں جانےکی بات ہوئی تو ریمنڈ ڈیوس کو خوف تھا کہ سنگسار یا سرقلم ہی نہ کر دیا جائے۔ جب وکیل نے بتایا کہ ورثا دعیت لینے پر تیار ہیں تو وہ حیرت زدہ تھے کہ اسکا مطلب کیا ہے۔
ایمزٹی وی (تجارت)سونے کی قیمتوں میں ہفتہ کو 100 روپے تک اضافہ ہوا تاہم چاندی کے نرخ 5 روپے تک گر گئے۔
گزشتہ روز بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1 ڈالرگھٹ کر 1242 ڈالر فی اونس ہونے کے باوجود مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔
سونے کی تولہ قیمت 100 روپے کے اضافے سے 50 ہزار200 روپے ہوگئی جو جمعہ کو 50 ہزار 100 روپے تھی، اسی طرح سونے کی 10 گرام قیمت بھی 86 روپے اضافے کے باعث 42 ہزار 942 روپے سے بڑھ کر 43 ہزار 28 روپے تک پہنچ گئی تاہم چاندی کی تولہ قیمت ہفتہ کو 725 روپے سے گھٹ کر 720 اور 10 گرام 621.42 روپے سے کم ہو کر 617.14 روپے رہ گئی، چاندی کی عالمی قیمت بھی 16.58 ڈالر سے گھٹ کر 16.15 ڈالر فی اونس رہ گئی
ایمزٹی وی (لاہور)لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت فیصلوں کا سامنا کرنے کو تیار ہے لیکن کوئی ہماری بات تو سنے ،اگر منتخب حکومت کو گاڈ فادر کہا جائے تو ہم کہاں جائیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں عدالتوں پر پورا یقین ہے اور ہم عدالتوں کے فیصلوں کا ہمیشہ کی طرح احترام کرتے ہیں لیکن اگر ہمیں عدالتوں سے انصاف ہوتا محسوس نہ ہوا تو ہم کارکنوں کے جذبات کو سامنے لائیں گے۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نواز لیگ کو ڈس کوالیفائی کرنا آگ کا کھیل ہے ، دھرنے میں زخمی ہونے والے سانپ ادھ موئے ہوگئے لیکن مرے نہیں ، خواجہ سعد رفیق نے اپنے بڑے سیاسی حریف عمران خان کو لتاڑتے ہوئے کہا کہ عمران خان سمجھ لیں کہ اگر موجودہ حکومت گر بھی گئی تو ان کی باری کبھی نہیں آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ جنہیں ہماری شکلیں پسند نہیں وہ اپنی مرضی کا پاکستان چاہتے ہیں۔جب بھی اچھاکام کرنے جاتے ہیں ہماری ٹانگیں کھینچی جاتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاناما پیپرز کو کسی ملک نے سنجیدہ نہیں لیا، یہاں منتخب وزیر اعظم کو کٹہرے میں کھڑا کردیا گیا، اگر کاروبار کا پہیہ چلتا ہے تو پاکستان کو ترقی کی منزلیں سر کرنے سے روکا نہیں جا سکتا۔سعد رفیق نے کہا کہ اگر پاکستان طاقت ور ہو گا تو کیا بھارت کشمیر پر ناجائز تسلط برقرار رکھ سکے گا ؟ اگر پاکستان طاقت ور ہو گا توکیا ریمنڈ ڈیوس یہاں سے جا سکے گا؟رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ یہ نواز شریف کا یہ ہی قصور ہے کہ وہ پاکستان کا سر جھکنے نہیں دیتا تبھی آج جیتا جاگتا پاکستان دنیا کے سامنے ہے۔a