پیر, 13 جنوری 2025

 

ایمزٹی وی (اسپورٹس)پاکستان کے اسٹار کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور ناموربھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کو سری لنکا کے خلاف 250واں میچ کھیلنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ شعیب ملک کا 250 واں میچ کھیلنا پاکستان اور کرکٹ سے ان کے عزم کا اظہار کرتا ہے، میں نے ہمیشہ انہیں پاکستان کی نمائندگی اور کرکٹ کھیلنے کے لیے جذبہ سے بھرپور دیکھا۔ایک ویڈ یو پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ لمحہ نہ صرف میرے بلکہ شعیب ملک کے اہل خانہ سمیت ہم سب کے لیے انتہائی فخر کا باعث ہے، اب تک جوبھی کامیابیاں شعیب نے حاصل کیں ہیں مجھے ان پر فخر ہے۔
ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ کھلاڑی ہونے کے ناطے ہم دونوں کافی وقت الگ گزارتے ہیں لیکن موبائل فون کے ذریعے ایک دوسرے سے رابطے میں بھی رہتے ہیں اور ابھی جیسے ہی وقت ملا تو بھارت جانے کے بجائے میں یہاں میچ دیکھنے آگئی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خود کرکٹ سے محبت ہے میچز دیکھنا پسند کرتی ہوں، چمپئینز ٹرافی کے بھی کچھ میچز دیکھے ہیں بالخصوص پاکستان اور جنوبی افریقا کا میچ دیکھا تھا جس میں پاکستان نے فتح حاصل کی جب کہ کل پاکستان اور سری لنکا کا میچ بھی دیکھوں گی۔

 

 

ایمز ٹی وی کراچی (تعلیم) داﺅد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے ریسرچ کا ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے دبئی کی انٹرنیشنل فرم میگ نیٹک ٹیکنالوجیز ایل ایل سی کی پاکستانی فرنچائز میگ ٹیک پرائیوٹ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے ہیں ۔مفاہمتی یاداشت کے تحت داﺅد انجینئرنگ یونیورسٹی میں واٹر ٹریٹمنٹ اینڈ ٹیسٹنگ لبارٹری قائم کی جائے گی جس میں خصوصی تجرباتی مطالعے، پانی کی تجزیوں اور ریسرچ کیلئے میگ نیٹک ٹیکنالوجیز کے آلات،پروڈکٹس اور پینٹ استعمال کئے جائیں گے۔ داﺅد یونیورسٹی اور میگ ٹیک اکیڈمک،تحقیق ،ٹیکنیکل امور اور ریسرچ سے متعلق امور میبھی باہمی تعاون کریں گے جبکہ طلبہ کی مشترکہ رہنمائی کے علاوہ سائنٹفک پبلی کیشنز،اسٹڈی پروگرامز،اکیڈمک پروجیکٹس،کورس انفارمیشن،سیمینارز،کانفرنسز سے متعلق ایکسینج کیا جائے گا۔مفاہمتی یاداشت معیاد کی ایک سال مقرر کی گئی ہے جسے باہمی رضامندی سے توسیع دی جاسکے گی۔
 
معاہدے پر داﺅد ینیورسٹی کے رجسٹرار کیپٹن (ر) سید وقار حسین شاہ اور میگ ٹیک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) میر مظہر علی تالپور نے دستخط کئے،اس موقع پر ینیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی،پرو وائس چانسلر پرعفیسر ڈاکٹر پیر روشن دین شاہ راشدی،ڈین آف انجینئئیرنگ پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید بھٹو، اکیڈمک کو آرڈینیٹر ڈاکٹر دوست علی خواجہ،پروفیسر ڈاکٹر ذیشان علی اور میگ ٹیک کے ڈاکٹر اقبال کیمانی بھی موجود تھے،
 
مفاہمتی یاداشت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی نے کہا کہ داﺅد یونیورسٹی تیزی سے ترقی کے مراحل طے کر رہی ہے ،اب ہم جامعہ داﺅد کو تحقیقی میدان میں بھی آگے لے کر آئیں گے، واٹر ٹریٹمنٹ اینڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے عمل میں آنے سے روسی ٹیکنالوجی پر تحقیق کو مزید آگے بڑھائیں گے ،انٹرنیشنل فرم کے ساتھ مفاہمتی یاداشت داﺅد انجینئرنگ یونیورسٹی کو بہترین تعلیمی ادارہ بنانے کے ہمارے عزم کی ایک قدم ہے۔ واٹرٹریٹمنٹ لیبارٹری کے قیام کیلئے ڈاکٹر زیشان علی کی کوشیشیں قابل تحسین ہے

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)وزیرِاعظم نواز شریف کی جے آئی ٹی کے سامنے ہونے کی خبر کے آتے ہی سوشل پر ٹوئٹس اور پوسٹ کی بھرمار ہوگئی،پاکستان میں ٹوئٹر پر اس وقت 'میں بھی نواز ہوں' ٹرینڈ سرِفہرست ہے۔
اس ٹرینڈ میں لوگ وزیرِاعظم کی حمایت میں کہہ رہے ہیں کہ 'میں بھی نواز ہوں' ٹوئٹس میں خود کو احتساب کے لیے پیش کرنے پر وزیرِاعظم کو سراہا جا رہا ہے اور ان کے ترقیاتی کاموں کو اجاگر کیا جارہا ہے۔
اس سے پہلے عمران خان کے ٹوئیٹ بھی سامنے آئے جن میں انہوں نے وزیرِاعظم سے تحقیقات مکمل ہونے تک مستعفی ہو جانے کا مطالبہ کیا، مریم اورنگزیب نے کہا کہ جے آئی ٹی میں پیش ہونے کے وزیر،اعظم کے فیصلے سے ملک میں ایک نئی تاریخ رقم ہو رہی ہے

 

ایمزٹی وی (تعلیم/ کراچی)کراچی میں گزشتہ روز افتتاح کئے جانے والے یونیورسٹی روڈ پر واقع وفاقی اردو یونیورسٹی کے نالے کا کام اب تک مکمل نہ ہو سکا۔
یونیورسٹی روڈ پر قائم وفاقی اردو یونیورسٹی کے آگے تا حال کام نا مکمل ہے، نالہ کھلا ہونے کے باعث مختلف حادثات ہوچکے ہیں،نالہ کی وجہ سے یونیورسٹی میں کوئی گاڑیوں کی آمد رفت میں مشلات کا سامنا ہے۔
یونیورسٹی کے سامنے مٹی پڑی رہنے کے باعث یونیورسٹی کھنڈر کا منظر پیش کر رہی ہے جبکہ یونیورسٹی روڈ بیت المکرم مسجد کے قریب سروس روڈ پر مین ہول کا ڈھکن بھی غائب ہے۔
واضح رہے کے وزیرِ اعلٰی سندھ مراد علی شاہ نے رات گئے یونیورسٹی روڈ کا افتتاح کیا تھا۔

 

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)مسلم لیگ نواز نے عدلیہ اور تحقیقاتی اداروں کے بارے متنازع بیان دینے والے سینیٹر نہال ہاشمی کو پارٹی سے نکال دیا ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ نواز کے صدر نوازشریف نے ڈسپلنری کمیٹی کی سفارشات کے بعد نہال ہاشمی کو پارٹی سے نکال دیا ۔چیئرمین ڈسپلنری کمیٹی راجہ ظفر الحق نے سفارشات وزیر اعظم نوازشریف کو بھجوا دیں ہیں جن میں کہا گیاہے کہ نہال ہاشمی نے متنازعہ تقریر کر کے پارٹ ڈسپلن کی خلاف ورزی کی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈسپلن کمیٹی نے اپنی سفارشات میں نہال ہاشمی کو پارٹی سے نکالنے کی سفارش کی تھی جس کے بعد انہیں نواز لیگ سے نکال دیا گیا ہے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(سندھ) سندھ کے مشہور صوفی بزرگ سچل سرمست کے 196 ویں سالانہ عرس دوسرے دن کی تقریبات کل اختتام پزیر ہوئی جس میں ادبی کانفرنس منعقد کی گئی۔
سچل سرمست کے عرس کی تقریبات انتہائی عقیدت سے درازہ شریف میں ہوئی جس میں شرکت کیلئے سندھ بھر سے زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
سچل سرمست کو کئی شاعری میں کئی زبانوں پر عبور تھا جن میں اردو کہ علاوہ فارسی،سرائیکی اور ہندی شامل ہیں اور ین کے یہ کلام آج بھی موجود ہیں۔
کل منعقد کی جانے والی ادبی محفل میں سندھ بھر سے ادیبوں نے شرکت کی۔
تین روزہ عرس کی تقریبات میں محفل مشاعرہ،سگھڑ کانفرنس،محفل موسیقی اور دیگر تقاریب بھی منعقد کی گئی ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی (کراچی) کراچی میں حکومتِ سندھ کے تعمیر کردہ کروڑوں کے منصوبے تکمیل سے قبل ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے لگے ،وزیرِ بلدیات نے تباہی کا شکار ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کی تحقیقات کا اعلان کر دیا ہے۔
کراچی میں نیشنل ہائی وے کئی مقامات پر دھنس گئی، جبکہ عبداللہ مراد فلائی اوور بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار، ٹریفک حادثات معمول بننے لگے۔
کراچی کے علاقے ملیر میں حکومت سندھ کی جانب سے کروڑوں روپے کے لاگت سے سڑک اور پل کی طویل عرصے سے تعمیر جاری ہے، لیکن منصوبے اپنی تکمیل سے پہلے ہے مٹی میں ملتے دکھائی دے رہے ہیں ، ملیر پندرہ پر قائم شہید عبد اللہ مراد پل کا ایک حصہ فروری 2016 میں ٹریفک کے لئے کھولا گےا تھا جبکہ دوسرا حصہ ابھی زیرِ تعمیر ہیں لیکن پہلا حصہ ایک سال کی مدت میں ہی جواب دے گیا۔
کراچی کو بہترین اور معیاری منصوبے دینے کے دعویدار وزیرِ بلدیات سندھ جام خان شورو نے ناقص تعمیرات پر تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔
اس طرح نیشنل ہائی وے پر زیر، تعمیر سڑک بھی صرف چند دن بعد ہی کئی مقامات سے دھنس چکی ہے جو حکومتی کاکردگی پر سوالیہ نشان ہے

 

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)خلیجی ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم نوازشریف آج سعودی عرب کے 2 روزے پر روانہ ہورہے ہیں۔
وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیراعظم نوازشریف آج سعودی عرب کے 2 روزے پر روانہ ہورہے ہیں اور ان کے ہمراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی ہوں گے۔
وزیراعظم خلیجی ممالک میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے پیش نظر سعودی عرب کے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کریں گے اور خطے میں کشیدگی میں کمی کے لئے تجاویز بھی دیں گے۔ اگر اس ملاقات میں اہم پیش رفت ہوئی تو وزیراعظم نوازشریف قطر کا دورہ بھی کرسکتے ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی (کراچی)عالمی شہرت یافتہ قوال امجد صابری کی ٹارگٹ کلنگ کو ایک برس بیت گیا۔
عالمی شہرت یافتہ قوال امجد صابری کی پہلی برسی کے موقع پرلیاقت آباد میں ان کے گھر دن 3 بجے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ہے، بعد ازاں اہل خانہ اور عقیدت مند امجد صابری کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائیں گے اور وہاں قوالی بھی پیش کی جائے گی۔
امجد صابری کے بڑے بھائی عظمت صابری نے میڈیا کو بتایا کہ بعد نماز عشا اور تروایح گھر کے باہر محفل سماع منعقد ہوگی جس میں درگاہ خواجہ فریدالدین گنج شکرپاک پتن کے قوال نوید اعجاز خصوصی کلام پیش کرکے امجد صابری کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ انھوں نے بتایا کہ امجد صابری درگاہ خواجہ فرید الدین گنج شکرپاک پتن سے خاص عقیدت رکھتے تھے۔ امجد صابری کے صاحبزادے مجدد صابری اور بھائی طلحہ صابری اور دیگر بھی کلام بھی پیش کریں گے۔

عظمت صابری نے مزید کہا کہ وہ امجد صابری کے کیس کی تفتیش سے متعلق پر امید ہیں اور امید کرتے ہیں کہ امجد صابری کے قتل کا کیس جلد فوجی عدالت میں پیش کرکے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ انھوں نے سندھ حکومت کی جانب سے امجد صابری قوال انسٹی ٹیوٹ کے قیام کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس انسٹی ٹیوٹ کے قیام سے صوبے میں فن قوالی اور صوفی تعلیمات کو فروغ ملے گا اور امجد صابری کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کے ایجنڈے کو شکست مل گی۔ امجد صابری کے بھائی طلحہ صابری اپنے بھائی کی پہلی برسی کے موقع پر خصوصی کلام ’’امجد صابری ہمارا بھائی امجد صابری ‘‘پیش کریں گے۔
 
دوسری جانب امجد صابری کی برسی کے موقع پر اہل علاقہ کی جانب سےگزشتہ شب لیاقت آباد 10 نمبر کے قریب اُن کے قتل کی جگہ پر چراغاں کیا گیا جس میں اہل خانہ، مختلف سیاسی وسماجی جماعتوں کے رہنماؤں اور اہل علاقہ سمیت دیگر نے شرکت کی ۔اس موقع پر ڈی ایم سی سینٹرل کے چیئرمین ریحان ہاشمی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ لیاقت آباد انڈر پاس کو شہید امجد صابری کے نام سے منسوب کیا جائے۔
واضح رہے کہ امجد صابری کو گذشتہ سال 16 رمضان المبارک کولیاقت آباد 10 نمبر کے قریب دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

 

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)سپریم کورٹ کا پاناما عمل درآمد بینچ آج جے آئی ٹی میں حسین نواز کی تصویر لیک ہونے کی رپورٹ کا جائزہ لے گا۔ جے آئی ٹی کو دھمکیوں اور مشکلات کی درخواست کی سماعت بھی آج ہو گی۔حسین نواز نے تصویر لیک ہونے کا الزام جے آئی ٹی کے ارکان پر لگا رکھا ہے۔
ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے حسین نواز کی تصویر لیک ہونے کی ابتدائی تحقیقات مکمل کرلیں۔ اس معاملے میں جے آئی ٹی کی سیکورٹی کے ذمے دار افسران سے پوچھ گچھ کی گئی۔
سی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی کرنے والوں سے بھی تحقیقات کی گئی ہے۔ تصویر کے معاملے کی ابتدائی رپورٹ آج سپریم کورٹ میں پیش کی جائے گی۔
حسین نواز نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ تصویر لیک کرنے کا مقصد ان کی تذلیل کرنا ہے، اس لیے سپریم کورٹ کے حاضر سروس یا ریٹائرڈ جج کی نگرانی میں کمیشن بنا کر معاملے کی تحقیقات کرائی جائے اور ملوث افراد کو سزا دی جائے۔دوسری جانب جے آئی ٹی کو دھمکیوں اور مشکلات کی درخواست کی سماعت بھی آج ہوگی۔
مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ و اجد ضیا نے جے ا?ئی ٹی کو درپیش چیلنجز اور مسائل کے بارے میں اپنی درخواست سپریم کورٹ میں جمع کرائی ہوئی ہے۔