پیر, 13 جنوری 2025

 

ایمز ٹی وی (کراچی/تعلیم) جامعہ این ای ڈی کے ملازمین کو مستقل کرنے کے بعد شہید بینظیر بھٹو نواب شاہ یونیورسٹی کے ملازمین کو بھی مستقل کر دیا گیا ہے۔
شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شہید بینظیر آباد کے سینڈیکیٹ کی ممبر ایم این اے ڈاکٹر عذراافضل پیچوھوے مستقل ہونے والے ملازمین کو آرڈرز دیئے۔ مستقل ہونے والے ملازمین میں 11گریڈ کے اسسٹنٹ شہباز علی لاڑک اور آصف علی سومرو ، 05 گریڈ کے جونئیر کلرکس میں فدا حسین متو، ظفر علی جمالی اور معراجاالدین راشدی ،05گریڈز کے ڈرائیورز میں مھمد عمران اور محمد طاہر،ایلیکٹریشن ریاض احمد عباسی،سییکورٹی گارڈز میں میر خان زرداری ، ریحان علی بلوچ، رستم خان عالمانی، وسیم علی کوکر،نائب قاصد،چوکیدار،مالیاور منسٹریل اسٹاف میں شبیر احمد جمالی،ھادی بخش مگسی،نادر علی مگسی،سراج احمد انٹر،کریم بخش مگسی۔اشرف مسیح اور رامو گجراتی شامل ہیں۔
اس موقع پر ایم این اے ڈاکٹر عذرا افضل پیچیوھو نے کہا مجھے خوشی ہے کہ شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی کے قیام کے مختصر عرصے میں وائس چانسلر ارشد سلیم اور یہاں کہ چھوٹے اور بڑے ملازمین نے دن رات کی محنت سے اس یونیورسٹی کو بین الاقوامی سطح پر پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔امید ہے کہ مستقبل میں بھی یہاں کا عملہ بشمول اساتذہ،اس یونیورسٹی کو مزید آگے لانے میں ایمانداری سے اپنا کردار ادا کریں گے۔

 

 

ایمز ٹی وی (کراچی/تعلیم) گزشتہ شام اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کے تحت کارکنان،اساتذہ،سابقین جمعیت اور ملازمین کے لئے افطار عشائیہ کا انعقاد کیا گیا۔
 
افظار پارٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی کراچی و سابق طلبہ رہنما ڈاکٹر اسامہ رضی نے کہا کہ روزہ کا مقصد اللہ رب العا لمین کی رضا حاصل کرنا ہے، روزہ اللہ کی کبریائی کو پورا کرتا ہے،انسان کو نیکیوں سے قریب کرتا ہےاور برائیون سے روکتا ہے۔
ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کراچی حمزہ صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت اور جامعہ کراچی کا پرانہ رشتہ ہے۔ناظم جمعیت کراچی عذیر اختر نے کہا کہ جمعیت نے جامعہ کراچی میں ہمیشہ مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کا آغاز کیا ہے

 

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ)اداکارہ اور مشہور مارننگ ہوسٹ ، بندھن ڈرامے سے شہرت پانے والی اور ہیپی ٹو یو سیگمینٹ کا منفرد انداز متعارف کروانے والی نادیہ خان کے مداحوں کے لئے خوششخبری ۔نادیہ خان 17سال بعد ایک بار پھر ڈراموں میں اپنے اداکاری کےجوہر دکھائیں گی۔
یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کی ایک پوسٹ میں بتائی،ان کا کہنا تھا کہ کراچی جہاں سے سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا اب اسی شہر سے 17سال بعد ڈرامہ سیریل کے ذریعے ٹیلی ویژن پر واپسی کر رہی ہوں

 

 

ایمز ٹی وی(اسلام آباد )پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن میں انٹرا پارٹی انتخابات کی تفصیلات جمع کروادی۔
جس کے مطابق پارٹی الیکشن میں احتساب پینل مد مقابل تھے۔الیکشن کے دوران دونوں پینلز کو کل 2لاکھ 56ہزار647ووٹ پڑے۔انصاف پینل نے ایک لاکھ89ہزار55ووٹ حاصل کیے اور مد مقابل احتساب پینل کو 41ہزار647ووٹ ملے جب کی26ہزار255ووٹ مسترد ہوئے۔نتائج کے تحت ایک مرتبہ پھر عمران خان پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین،شاہ محمود قریشی وائس چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔
 
واضح رہے کہ عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت انٹرا پا رٹی انتخابات کی تفصیل جمع کرانا لازم ہے۔الیکشن کمیشن نے ینٹرا پارٹی انتخابات جمع نہ کرانے پر تحریک انصاف کا انتخابی نشان واپس لے لیا تھا

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاناماکیس کی جےآئی ٹی نے حسین نوازکی تصویر لیک کرنے والے کو ڈھونڈ نکالا جب کہ جےآئی ٹی نے موقف اختیار کیا کہ حسین نواز کی تصویر لیک کرنا ایک شخص کا ذاتی فعل تھا۔
وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز کی پاناما کیس کے لیے بننے والی جے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پر لیک ہونے والی تصویر کے معاملے پر سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی جے آئی ٹی کی رپورٹ سامنے آگئی تاہم رپورٹ میں بتایا گیا کہ حسین نواز کی تصویر 5 جون کو لیک ہوئی لیکن رپورٹ میں کسی شخص یا ادارے کا نام لیے بغیر بتایا گیا کہ 24 گھنٹے میں کارروائی کرکے تصویر لیک کرنے والے شخص کو ڈھونڈ نکالا اور فوری طور پر واپس اس کے محکمے میں بھیج دیا گیا۔
دوسری جانب متعلقہ ادارے نے بھی تصویر لیک کرنے والے کےخلاف کارروائی کی تصدیق کی ہے جب کہ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ حسین نواز کی تصویر لیک کرنا ایک شخص کا ذاتی فعل تھا، جے آئی ٹی کے کسی رکن کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔
اس سے قبل سپریم کورٹ میں حسین نواز کی تصویر لیک ہونے پر جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ عدالت میں پیش کی جس پر جسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ رپورٹ میں درج ہے کس نے تصویر لیک کی، اور اس کے خلاف کیا کارروائی ہوئی تاہم جے آئی ٹی نے حسین نواز کی درخواست میں شامل کچھ اعتراضات مسترد کیے ہیں، بہتر ہے حسین نواز کے وکیل رپورٹ دیکھ کرجواب دیں یا اعتراض فائل کریں۔
ادھر سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کی رپورٹ پر اٹارنی جنرل سے کل تک جواب طلب کرلیا اور حکم دیا کہ تصویر لیک ہونے سے متعلق رپورٹ پبلک کرنی ہے یا نہیں، اس کا فیصلہ اٹارنی جنرل کریں گے جب کہ کیس کی مزید سماعت بدھ کو ہوگی۔

 

 

ایمزٹی وی (صحت) انگور کے بارے میں تازہ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ اس میں موجود ایک نیا عنصر دانتوں کو ٹوٹ پھوٹ اور گرنے سے بچاتا ہے اور سائنسدانوں کا دعویٰ ہے کہ ہے کہ اس نئی دریافت سے دانتوں کو مزید مضبوط بنانے اور اس میں فلنگ کو دیر تک ٹھہرانے میں بہت مدد ملے گی۔
اس سے قبل انگوروں کے بیجوں میں دل کو طاقت بخشنے اور خون کا نظام بہتر بنانے والے کئی اجزا دریافت ہوچکے ہیں اور ان کی اہمیت ثابت ہوچکی ہے۔ اس جزو سے دانتوں میں کی جانے والی قدرتی رنگ کی فلنگ کو تادیر برقرار رکھنے میں مدد ملے گی ورنہ عام حالات میں یہ فلنگز 5 سے 7 برس میں جھڑ کر نکل جاتی ہے اور دانت کھوکھلا رہ جاتا ہے۔
یونیورسٹی آف الینوائے کےزیرِ انتظام شکاگو کالج آف ڈینٹسٹری کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مرکب دانتوں کے انیمل کے نیچے موجود ڈینٹائن کو بھی قوت دیتا ہے۔ دانتوں کی فلنگ ناکام ہونے پر دانتوں اور ڈاڑھوں کی ٹوٹ پھوٹ کا خطرہ مزید بڑھ جاتا ہے۔
شکاگو کالج سے وابستہ ماہر اور سائنسداں ڈاکٹر انا بدران روسوکے مطابق انگور کے بیجوں میں موجود اہم جزو فلنگ کو دانتوں میں جوڑے رکھتی ہے جس سے دانت مضبوط رہتے ہیں،اس کے علاوہ انگور سے ایسے مریضوں کے دانت بچانے میں بھی مدد مل سکے گی جو ایسڈ ریفلیکس کے شکار ہیں اور ان کے دانت تیزی سے گھلتے ہیں ۔
یہ تحقیق جرنل آف ڈینٹل ریسرچ میں بھی شائع ہوئی ہے۔ انگور کے بیجوں میں ’اولیگومیرک پرواینتھوسائنائئیڈنس‘ نامی فلیوونوئیڈز پایا جاتا ہے جو دانتوں کو مضبوطی سے جوڑے رکھتا ہے.

 

 

ایمزٹی وی (صحت)ماہرین نے ایک حیرت انگیز انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بچے گائے اور بھینس کے دودھ کا متبادل دودھ پیتے ہیں ان کا قد چھوٹا رہ جاتا ہے۔
کینیڈا میں سینٹ مائیکل ہاسپٹل کے ڈاکٹر جوناتھن میگوئرے اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے امریکن جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن میں شائع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دو سال بچوں کے لیے ماں کا دودھ ہی بہتر ہوتا ہے اور اس دوران گائے کے دودھ سے پرہیز کرنا چاہیئے کیونکہ اس میں موجود پروٹین اور لحمیات اتنے چھوٹے بچے کے لیے قابلِ ہضم نہیں ہوتے جبکہ اس کے بعد بچوں کو گائے کا دودھ ضرور پلانا چاہیئے ورنہ ان کی نشوونما متاثر ہوتی ہے۔
گائے کے دودھ میں دماغ اور ہڈیوں کے لیے ضروری اجزا مثلاً پروٹین، کیلشیئم اور دیگر ضروری چکنائیاں موجود ہوتی ہیں جو دوسال کے بعد بچوں کے لیے انتہائی ناگزیر ہوجاتی ہیں۔ ماہرین نے 24 سے 72 ماہ کے 5034 بچوں کا بغور مطالعہ کیا اور ان میں گائے کے دودھ اور گائے کے متبادل دودھ مثلاً سویا دودھ، بادام کا دودھ اور دیگر طرح طرح کے دودھ پینے کا جائزہ لیا گیا۔ اگرچہ یہ تحقیق امریکی اور کینیڈا کے ماحول میں ہوئی ہے لیکن پاکستان میں بھی بچوں کو گائے کے متبادل دودھ دینے کا رحجان بڑھ رہا ہے۔
تجزیے میں معلوم ہوا ہے کہ ان میں سے 92 فیصد بچے گائے کا دودھ باقاعدگی سے پی رہے تھے جبکہ 8 فیصد بچے روزانہ گائے کا متبادل دودھ پیتے تھے۔ جن بچوں نے گائے کا دودھ نہیں پیا وہ گائے کا دودھ پینے والوں کے مقابلے میں صفر اعشاریہ چار سینٹی میٹر چھوٹے تھے اور دودھ پینے والے بچے اوسط ان سے صفر اعشاریہ دو فیصد ذیادہ قد آور تھے۔ تین سال کے بچوں میں یہ فرق ڈیڑھ سینٹی میٹر تک پہنچ گیا۔ ڈاکٹر جوناتھن کے مطابق گائے کے دودھ کے ایک کپ میں 16 گرام پروٹین ہوتا ہے جو تین سالہ بچے کی ضروریات پورا کرنے کے لیے کافی ہوتا ہے۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (کھیل/کارڈف)کارڈف میں کھیلے جانے والے آئی سی سی چیمپینز ٹرافی 2017 کے آخری گروپ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باﺅلنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
سری لنکا نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو گزشتہ میچ میں عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے والے دنشکا گناتھیلاکا صرف 13رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔
پہلی وکٹ گرنے کے بعد نروشن ڈکویلا اور کشال مینڈس نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکور کو 82 تک پہنچادیا لیکن اسی اسکور پر حسن علی کی شاندار ان سوئنگ گیند نے مینڈس کی وکٹیں بکھیر دی۔
ابھی سری لنکن ٹیم اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ پہلا میچ کھیلنے والے دنیش چندیمن کو پویلین لوٹا کر انٹرنیشنل کرکٹ میں پہلی وکٹ حاصل کی۔
83 رنز پر تین وکٹیں گرنے کے بعد سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز کی وکٹ پر آمد اور انھوں نے ڈکویلا کے ساتھ مل کر اسکور کو بتدریج بڑھانا شروع کیا۔
دونوں کھلاڑیوں نے مشکل صورتحال میں 78رنز جوڑ کر اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کر دی۔
اس سے قبل یہ شراکت مزید خطرناک ثابت ہوتی ،سرفراز اپنے سب سے اہم ہتھیار محمد عامر کو باﺅلنگ کیلئے لے کر آئے جنہوں نے کپتان کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے سری لنکن قائد میتھیوز کی وکٹیں بکھیر دیں، انہوں نے 39رنز بنائے۔
دوسرے اینڈ سے جنید خان نے بھی عامر کو بھرپور ساتھ نبھایا اور نئے دھنجیا ڈی سلوا کو پویلین چلتا کر دیا۔
تاہم سری لنکا کو سب سے بڑا نقصان اس وقات پہنچا جب 73رنز بنانے والے ڈکویلا محمد عامر کی گیند کو سمجھنے میں ناکام رہے اور سرفراز کو کیچ دے بیٹھے۔
تھسا پریرا کا بھی وکٹ پر قیام مختصر رہا اور وہ بھی ایک رن بنانے کے بعد جنید کا شکار ہوئے۔167رنز پر سات وکٹیں گرنے کے بعد سرے لنکن ٹیم کی بساط جلد لپٹی ہوئی نظر آرہی تھی لیکن اسیلا گونارتنے اور سورنگا لکمل پاکستانی باﺅلرز کی راہ میں حائل ہو گئے۔
دونوں کھلاڑیوں نے اپنی ٹیم کی ڈبل سینچری مکمل کروائی اور 46رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کے مجموعے نسبتا معقول مقم تک پہنچا دیا ۔
سری لنکا کی پوری ٹیم اننگز کے آخر ی اوورز میں 236 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔
پاکستان کی جانب سے جنید خان اور حسن علی نے تین تین جبکہ محمد عامراور فہیم اشرف نے دو دو وکٹیں لیں۔
پاکستان نے ہدف کا تعقب شروع کیا تو فخر زمان نے گزشتہ میچ کے طرح اس میچ میں بھی جارحانہ انداز اختیار کیا اور قومی ٹیم کو 78 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا۔
وہ 36گیندوں پر 50 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد پویلین لوٹے۔
ایک اچھے آغاز کے باوجود پاکستانی بیٹنگ لائن ایک مرتبہ پھر ڈگمگا گئی اور 110 رنز تک چار کھلاڑی پویلیں لوٹ چکے تھے۔
شعیب ملک اور کیپٹین سرفراز احمد نے اسکور کو 131 تک پہنچایا ہی تھا کہ لاستھ ملنگا نے شعیب کو پویلیون وآپسی پر مجبور کر دیا جبکہ دو رنز کے اضافے سے عماد وسیم بھی پویلین لوٹ گئے۔
پہلا میچ کھیلنے والے فہیم اشرف نے متاشر کن بیٹینگ کا مظاہرہ کیا لیکین وہ اس وقت بد قسمت ثابت ہوئے جب سرفراز احمد کی جانب سے وکٹوں کے طرف کھیلے گئے شاٹ پر گیند باولر کی انگلیوں سے لگ کر وکٹوں سے ٹکرا گئی اور کریز سے بہر ہونے کی سبب وہ آﺅٹ قرار پائے۔
162 رنز پر سات وکٹیں گرنے کے بعد قومی ٹیم کی شکست صاف نظر آنے لگی تھی لیکین سرفراز احمد سرے لنکا کی راہ میں حائل ہو گئے اور ینہوں نے محمد عامر کے ساتھ مل کر 75 رنز کی ناقابلِ شکست شراکت قائم کر کے پاکستان کو شاندار فتح سے ہمکنار کرانے کے ساتھ ساتھ سیمی فائنل میں بھی پہنچادیا۔جبکہ سری لنکا کو سیمی فائنل سے بہاہر کردیا۔
مین آف دی میچ سرفراز نے 61 جبکہ محمد عامر نے 28رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔اور اس فتح کے ساتھ ہی پاکستانی ٹیم نے سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنا لی جہاں انکا مقابلہ بدھ کے دن پاکستانی وقت کے مطابق ڈھائی بجے انگلینڈ سے ہوگا۔
کپتان سرفراز احمد میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا کے خلاف جیت کا سہرا باﺅلرز کو جاتا ہے جبکہ محمد عامر نے بیٹینگ میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا

 

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس)کرکٹ کی تاریخ میں آئی سی سی ایونٹس میں فتح پانے والے میچوں میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آج تک کسی پاکستانی کپتان کو نصف سنچری بنانے کا اعزاز حاصل نہیں تھا لیکن سرفراز احمد سری لنکا کے خلاف ہدف کے تعاقب میں نصف سنچری بنا کر ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کرنے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے ہیں۔
 
عمران خان نے 1992 کے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 44رنز کی اننگز کھیلی تھی جو آئی سی سی ٹورنامنٹ میں کسی بھی پاکستانی کپتان کی جانب سے بنایا جانے والا سب سے بڑا اسکور تھا تاہم اب یہ اعزاز سرفراز کو حاصل ہو گیا ہے۔
 
واضح رہے سرفراز نے سری لنکا کے خلاف محمد عامر کے ساتھ ملکر 75 رنز کی نا قابل شکست شراکت قائم کی اور 61 رنز کی اننگز کھیلی۔

 

 

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکارراحت فتح علی خان کا سلمان خان کی فلم کے لیے گایا ہوا گانا سپر ہٹ ہوگیا جسے بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔
بالی ووڈ میں کبیرخان کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ٹیوب لائٹ میں سلمان خان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ سلمان خان کی دیگر فلموں کی طرح اس فلم میں بھی عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔ گانے میں سلمان خان اور ان کے بھائی سہیل خان کے درمیان جذباتی لگاؤ کی بھرپور انداز میں عکس بندی کی ہے۔
 
فلم کا گانا باقاعدہ طور پر 9 جون کو ریلیز کیا گیا ہے اور 3 روز میں وڈیو شئیرنگ ویب سائیٹ یوٹیوب پر اسے 51 لاکھ 54 ہزار سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔
واضح رہے کہ سلمان خان کی ٹیوب لائٹ رواں برس عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی، فلم کی شوٹنگ مقبوضہ کشمیر میں کی گئی ہے۔