ایمزٹی وی(اسپورٹس)بھارتی کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کی جانب سے دیئے گئے 64 ملین ڈالرز کے ہرجانے کے نوٹس کو مسترد کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے پی سی بی لیٹر کی قانونی حیثیت پر سوالات اٹھا دیئے ہیں اور سیکرٹری بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نوٹس کے جواب سے پہلے ایم او یو کی قانونی حیثیت دیکھنا ہوگی اور ایم او یو کو دیکھ کر پی سی بی کو جواب دیں گے،صرف ایک لیٹر تھا باقاعدہ طور کوئی معاہدہ نہیں تھا۔ بی سی سی آئی کی طرف سے موقف اپناگیا گیا کہ فیوچرٹور پروگرام حکومتی کلیئرنس سے ہی مشروط ہے ۔یاد رہے کہ پی سی بی نے سیریز نہ کھیلنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کو نوٹس بھیجا تھا اور موقف اپنایا تھا کہ 2 سیریز نہ ہونے سے 64 ملین ڈالرز کا نقصان ہوا ہے جو کہ بھارت پورا کرے۔
ایمزٹی وی(اسپورٹس)شاہد آفریدی کا شکوہ کام کرگیا اور صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے کرکٹ اکیڈمی کے لیے بوم بوم سے رابطہ کیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق گزشتہ روزکرآکٹر شاہد آفریدی نے اکیڈمی کے لیے جگہ نہ دینے پرسندھ حکومت سے شکوہ کیا تھا جو شاید کام آگیا۔ صوبائی وزیر کھیل سردارمحمد بخش مہر نے شاہد آفریدی سے فون پررابطہ کیا اورکہا کہ آپ سندھ میں جو کوئی بھی گراونڈز دیکھ کر بتائیں، سندھ حکومت آپ کوکرکٹ اکیڈمی کے لیے زمین دینے کے لیے تیارہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دیگرصوبوں سے زیادہ ٹیلنٹ صوبہ سندھ کے نوجوانوں میں ہے جس پر شاہد آفریدی نے جواب پرکہا کہ سندھ میں کرکٹ اکیڈمی کھول کرنوجوانوں کوآگے لانا چاہتا ہوں۔ دوسری جانب صوبائی وزیرکھیل نے کہا کہ سندھ حکومت ایک کمیٹی بنارہی ہے جو پورا پلان دیکھے گی جب کہ شاہد آفریدی کے ساتھ منگل کوملاقات ہوگی۔ واضح رہے کہ شاہد آفریدی کی جانب سے شکوہ کیا گیا تھا کہ حکومت سندھ کھیل کے معاملے میں سنجیدہ نہیں، متعدد بار کھیل کے میدان کی بات کی لیکن کسی کی جانب سے شنوائی نہیں ہوئی ، کاش بے نظیر بھٹو زندہ ہوتیں تو کراچی یا سندھ کے یہ حالات نہ ہوتے۔