ایمز ڑی وی(گوجرانوالہ) گوجرانوالہ میں لڑکے لڑکی نے پسند کی شادی نہ ہونے پر زہر کھا کر خودکشی کر لی ۔دونوں یونیورسٹی میں ایک ساتھ پڑھتے تھے ۔ تھانہ صدر کے علاقے تلو منڈی موسیٰ خیل میں نوجوان لڑکے اور لڑکی نے پسند کی شادی میں ناکامی پر زہر نگل لیاجن کی لاشیں گیراج میں کھڑی کار سے برآمد ہوئی ہیں ۔ دونوں یونیورسٹی میں ایک ساتھ پڑھتے تھے اور ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے تا ہم والدین کی جانب سے مخالفت کے باعث دونوں نے خود کشی کر لی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاشوں کی شناخت زین یوسف اور ایمن اقبال کے ناموں سے ہوئی ہے جو ایم فل کے طالب علم تھے اور ایک ہی یونیورسٹی میں پڑھتے تھے ، دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اور شادی کرنا چاہتے تھے ۔ پولیس کے مطابق دونوں کی لاشیں گیراج میں کھڑی کار سے نکال کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گی ہیں ۔لاشیں کئی گھنٹے پرانی لگتی ہیں،ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ لڑکا اور لڑکی پسند کی شادی کرنا چاہتے تھے۔
ایمز ٹی وی(کابل) افغانستان نے پاکستان پر ایک بار پھر اس کی حدود میں گولہ باری کاالزام عائد کیا ہے۔ افغان صوبے کنڑ کے پولیس ترجمان فرید اللہ دہقان نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ضلع سرکانو اور خاص کنڑ میں سرحد پار سے توپ خانے کے 70 سے زائد گولے داغے گئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی
ایمز ٹی وی(کراچی) چیئرمین بحریہ ٹاﺅن ملک ریاض نے تمام سٹیک ہولڈرز کے اتفاق نہ کرنے تک ابن قاسم پارک نہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ پارک بحال کر کے عوام کیلئے کھولنا چاہتے ہیں لیکن کچھ لوگ پتھر کے دور میں رہنا چاہتے ہیں۔ ملک ریاض نے کہا کہ اللہ نے جو پیسہ دیا ہے وہ لوگوں کی امانت ہے اور اسے لوگوں کی فلاح پر ہی خرچ کرنا چاہتا ہوں۔ باغ ابن قاسم پارک لے کر کوئی کاروبار کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور یہاں کوئی کمرشل سرگرمی نہیں ہوگی بلکہ یہاں شہریوں کا داخلہ بھی مفت ہو گا اور چڑیا گھر بنانا چاہتا تھا جس کی کوئی ٹکٹ نہ ہوتی لیکن کچھ لوگ پتھر کے دور میں رہنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے فاروق ستار سے بات کی ہے اور وسیم اختر سے بھی بات کی ہے کہ میں یہ پارک لینا نہیں چاہتا کیونکہ پاکستان میں کوئی کچھ کام کرنے نہیں دیتا تو ہم کیوں اس میں پڑیں ۔ ملک ریاض نے کہا کہ ہم سیاسی لوگ نہیں ہیں بلکہ صرف عوام کی خدمت ہی ہمارا مشن ہے۔ وسیم اختر اور فاروق ستار کو اپنے مقاصد سے آگاہ کیا ہے اور جب تک تمام سٹیک ہولڈرز اتفاق نہ کر لیں، تب تک پارک نہیں لیں گے۔
ایمز ٹی وی(ننکانہ صاحب) ننکانہ صاحب فائرنگ کے ایک واقعہ میں نوبل انعام حاصل کرنے والے سائنسدان ڈاکٹر عبدالسلام کے کزن ملک سلیم لطیف کو قتل کر دیا گیا۔گذشتہ روز جمعرات کو فائرنگ کے نتیجے میں ان کا بیٹا بھی زخمی ہوا۔ ہلاک ہونے والے ملک سلیم لطیف وکیل تھے۔فائرنگ کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ بیٹے فرحان ایڈوو کیٹ کے ساتھ موٹر سائیکل پر اپنے دفتر جارہے تھے۔ سلیم لطیف پر مقامی ہوٹل کے نزدیک گورو بازارمیں پرائیویٹ سکیورٹی گارڈ ارشد عرف کوڈو نے فائرنگ کی۔ واقعہ کے بعد ڈی پی او صاحبزا دہ بلال عمر نے ہوٹل کی فوٹیج حاصل کرکے وقوعہ کے بعد ملزم ارشد عرف کوڈو کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ وقوعہ کے فوری بعد پولیس کے اعلیٰ افسران اور وکلاءکی بھاری تعداد ہسپتال پہنچ گئی۔ مقتول کا ایک بیٹا اویس لاہور میں سول جج ہے۔
ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) بہار آئی تو بچوں کے انداز بھی بدل گئے، ویتنام میں جاری کڈز فیشن ویک میں چھوٹے بچوں نے ریمپ پر واک کی اور فیشن کے جلوے بکھیرے۔
ویتنام کے شہر ہو چی من میں رنگا رنگ کڈز فیشن ویک سجایاگیا ، اس دوران بچوں نے دیدہ زیب ملبوسات زیب تن کیے، ریمپ پر واک کی اور فیشن کے جلوےبھی دیکھائے۔
پروفیشنل ماڈلز کی طرح ریمپ پر واک کرتے ننھے بچوں کو دیکھ کر حاضرین خوب محظوظ ہوئے اور ان کی صلاحیتوں پر دل کھول کر داد دی۔