جمعہ, 10 جنوری 2025

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /کراچی) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان نے کہا کہ عصرحاضر مقابلے کا دور ہے جس میں جدید ٹیکنالوجی پر عبور حاصل کئے بغیر ہم ترقی کے اہدا ف حاصل نہیں کرسکتے ۔
موجودہ دور میں کمپیوٹر اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہوگیا ہے، ترقی کے سفر میں شامل ہونے کیلئے اس پر عبور حاصل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
آئی ٹی اور انٹرنیٹ پوری دنیا کو سمیٹ کر ایک محور پر لے آیا ہے اور اسے گلوبل ولیج میں بدل دیا ہے۔
ٹیکنالوجی میں آئے دن رونما ہونے والی نت نئی تبدیلیوں کی بدولت لوگوں کے مابین روابط بڑھ رہے ہیں۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ روایتی طریقوں کے بجائے تحقیقی اور تخلیقی سرگرمیوں پر زیادہ توجہ دی جائے اور تحقیق کے زریعے علم کے نئے اْفق دریافت کریں۔
پاکستانی نوجوان جدید علوم اور ٹیکنالوجی پر بھرپور توجہ دیکر قوم کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ کراچی کے شیخ زید اسلامک سینٹر میں منعقدہ ’’کمپیو ٹر کمپٹیشن ویک 2017ء ‘‘کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر رئیس کلیہ سماجی علوم پروفیسر ڈاکٹر محمد احمد قادری نے کہا کہ مجھے یہاں آکر بیحد خوشی محسوس ہورہی ہے کہ شیخ زید اسلامک سینٹر میں عہد حاضر کے حوالے سے جوکام ہورہاہے اور جب یہاں سے فارغ التحصیل طلبہ پاکستان اور بیرون ممالک میں اپنی عملی زندگی میں جائیں گے توکوئی سبب نہیں ہے کہ دنیا کسی بھی حصے کے لوگوں سے مقابلہ نہ کرسکیں کیونکہ یہ بیک وقت اسلامی ثقافت اور مغربی دنیا کے تقاضوں سے روشناس ہوں گے۔ہمارے لئے یہ امر قابل فخرہے کہ ہم اتنے ذہین اور قابل طلبہ کو پیداکررہے ہیں۔
 

 

 

ایمز ٹی وی (تجارت)پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن نے برآمدی صنعتوں بالخصوص ٹیکسٹائل انڈسٹری کی پیداواری سرگرمیوں کوبلا رکاوٹ جاری رکھنے کے لیے طلب کے مطابق خام مال کی درآمد کے لیے چینی کمپنیوں سے باہمی رابطوں کو تیز کردیا ہے۔
کراچی میں جاری ” ٹیکسٹائل ایشیا“ نمائش میں پی سی ڈی ایم اے کے چیئرمین ناصر فتح ککڈا نے وائس چیئرمین سہیل اشرف وہرہ،چوہدری نصیر، خواجہ عارف کپور، عارف بالاگام والا سمیت ایگزیکٹیو کمیٹی کے اراکین اور ای کامرس گیٹ وے کے سی ای او ڈاکٹر خورشید نظام کے ہمراہ ایکسپو سینٹر کے7ہالز میں قائم چینی کمپنیوں اور انڈونیشیاکے اسٹالز کا دورہ کیا ۔
نمائش میں چین سے کیمیکلز اینڈ ڈائز کے مینوفیکچررز، ڈسٹری بیوٹرز اور ٹریڈز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
پی سی ڈی ایم اے کے چیئرمین ناصر فتح ککڈا نے 50سے زائد چینی کمپنیوں کے اسٹالز کا دورہ کرتے ہوئے باہمی تجارت اور درآمدات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
چینی کمپنیوں نے ٹیکسٹائل سمیت دیگر متعلقہ صنعتوں کی پیداوار میں استعمال ہونے والے کیمیکلز و ڈائز کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور پاکستانی صنعتوں کے لیے معیاری اور مناسب داموں خام مال فراہم کرنے کی پیشکش کی۔
ناصر فتح ککڈا نے چینی کمپنیوں کی بڑی تعداد میں کراچی آمد اور ”ٹیکسٹائل ایشیا“ نمائش میں شرکت کو ملکی معاشی ترقی کے لیے نیک شگون قرار دیتے ہوئے چینی کمپنیوں کی پیشکش پر اظہار تشکر کیا۔
 

 

 

ایمز ٹی وی (تجارت) کراچی میں دودھ کی قیمتوں میں پانچ روپے اضافہ کردیا گیا ۔آج سے ایک لیٹر دودھ 85 روپے میں ملے گا ۔
کمشنر کراچی اعجاز احمد خان کی ہدایت پر دودھ کی قیمت کا جائزہ لینے کے لیے قائم کی جانے والی کمیٹی نے کمشنر کراچی کو جمعہ کو ان کے دفتر میں ایک اجلاس میں اپنی رپورٹ پیش کر دی جس کی روشنی میں دودھ کی نئی قیمت 85روپے فی کلو مقرر کر نے کا فیصلہ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق کسی کو دودھ میں ملاوٹ کی اجاز ت نہیں ہوگی، مقررہ قیمت سے زائد قیمت پر دودھ فروخت کر نے والوں کے خلاف انتظامیہ سخت کارروائی کرے گی۔
واضح رہے کہ کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنر ضلع ملیر کی سربراہی میں دودھ کی قیمت کا جائزہ لینے کے لئے ایک کمیٹی قائم کی تھی جس میں ڈیری فارمرز ایسو سی ایشن، ریٹیلرز ایسو سی ایشن ، صارفین کے نمائندوں اورلائیو اسٹاک اور بیورو آف سپلائی کے افسران شامل تھے۔
ڈیری فارمر اور ریٹیلرز کے نمائندوں نے کمشنر کراچی کو یقین دلایا کہ وہ دودھ انتظامیہ کی مقرر کردہ قیمت پر فروخت کریں گے اور دودھ میں ملاوٹ کی شکایات کو دور کریںگے۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (تجارت)ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کراچی میں مہنگی بجلی کا تاثر دینا بالکل غلط ہے، پورے ملک میں قائم یونیفارم ٹیرف پالیسی کے تحت نرخ یکساں رہیں گے۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق صارفین کے لیے نرخوں میں کوئی رد و بدل نہیں کیا گیا، کراچی میں مہنگی بجلی کا تاثر دینا درست نہیں، ضابطے اور قوانین کے تحت بلنگ کی جاتی ہے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی (تجارت) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 1100 ارب روپے شامل کر دئیے۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے گزشتہ روز اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 7 روز کے لئے 5.82 فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے 1100 ارب روپے شامل کر دیئے۔
اوپن مارکیٹ آپریشن میں پیش کردہ بولی کی رینج 6 فیصد تا 5.82 فیصد سالانہ کے حساب سے 1144 ارب 65 کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی۔
نیلامی میں شرکت کرنے والی تمام 24 بولی دہندگان کی پیشکشوں کو منظور کر لیا گیا۔ مرکزی بینک نے 5.82 فیصد کے حساب سے پیش کردہ کل رقم 201 ارب روپے میں سے پروریٹا کی بنیاد پر 156 ارب 35 کروڑ روپے منظور کئے۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) ناصر جمشید نے اب تک پی سی بی کے ساتھ کوئی تعاون نہیں کیا، سربراہ پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ اور جی ایم لیگل اگلے ہفتے انگلینڈ جائیں گے۔ ناصرجمشید کے تعاون نہ کرنے پر پی سی بی کا کیس کمزور پڑسکتا ہے۔

کرکٹ سے وابستہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپاٹ فکسنگ کیس میں پی سی بی ناصر جمشید سے تحقیقات پر انحصار کر رہا ہے، جبکہ اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کے خلاف ثبوت بھی ناصر جمشید سے تحقیقات پر منحصر ہیں۔
ناصر جمشید نے اب تک پی سی بی کے ساتھ کوئی تعاون نہیں کیا اور ان کے تعاون نہ کرنے کے باعث پی سی بی کا کیس کمزور پڑنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹریبونل میں جانے والے کھلاڑیوں کو زیادہ وقت دینے کی وجہ بھی ناصر جمشید سے تحقیقات کرنا ہے، معلوم ہوا ہےکہ پاکستان کرکٹ بورڈ اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ اور جی ایم لیگل اگلے ہفتے انگلینڈ جائیں گے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) کپتان وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد نے ٹی ٹوئنٹی میں مسلسل چھٹی فتح حاصل کی اور مصباح الحق کی لگا تار5 فتوحات سے آگے نکل گئے۔
سرفراز احمد نے بطور کپتان صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا، ان کی قیادت میں پاکستان نے مسلسل چھ میچز جیت کر نیا قومی ریکارڈ قائم کردیا۔
پاکستان کی جانب سے شاہد آفریدی نے سب سے زیادہ 43میچز میں کپتانی کی اور 19 فتوحات23 ناکامیاں بھی پائیں۔ مصباح الحق نے8 میچوں میں 6 جیتے اور2 ہارے۔ انہوں نے مسلسل 5 میچز جیت کر پاکستانی ریکارڈ قائم کیا تھا۔
سرفراز احمد نے مانچسٹر میں انگلینڈ کے خلاف اپنی کپتانی کے پہلے میچ میں نو وکٹ سے کامیابی حاصل کی، متحدہ عرب امارات میں ویسٹ انڈیز کے خلاف گزشتہ سیریز میں کلین سوئپ کیا۔
دبئی کاپہلا میچ نو وکٹ سے جیتا۔ دوسرے میچ میں 16 رنز سے کامیابی نے ان کے قدم چومے۔ ابوظہبی میں تیسرے میچ آٹھ وکٹ سے سرخرو ہوئے تھے۔
موجودہ سیریز میں برج ٹاؤن میں پہلے میچ میں چھ وکٹ سے پاکستان کو فتح دلائی اور ٹرینیڈاڈ میں دوسرے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین رنز سے کامیابی حاصل کی۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا میچ آج کوئین پارک اوول میں کھیلا جائے گا،گرین شرٹ کو پہلے ہی سیریز میں 2-0کی برتری حاصل ہے۔
پاکستان نے میزبان ٹیم کو آخری میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری اوور میں 3 رنز سے ہرایا تھا، پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو گرین شرٹس نے 6 وکٹ سے شکست دی تھی۔
دونوں میچوں میں نوجوان لیگ اسپنر شاداب خان مین آف دی میچ رہے، انہوں نے شاندار بالنگ کرکے 21 رنز پر7 وکٹ حاصل کیں ۔
سرفراز الیون آج کا میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
 

 

 


ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)آوازانسٹی ٹیوٹ آف میڈیا مینجمنٹ اینڈ سائنسزمیں بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی کے طلبا وطالبات کے ایک وفدنے دورہ کیا ۔ اس دورے کا مقصد مارکیٹنگ فیلڈ سے تعلق رکھنے واکے طلباو طلابت کو میڈیا کے حوالے سے معلومات فراہم کرنا تھا۔ اس موقع پر طلبہ کا کہنا تھا کہ آواز انسٹیٹیوٹ وہ واحد ادارہ جو طلبہ کو تھیوری کے ساتھ ساتھ پریکٹکل بھی کروارہاہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ ادارہ پاس آوٹ طلبا و طالبات میڈیا انڈسٹری کے لئے بہت کار گر ثابت ہونگے

اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس اقدام کو بہت سراہتے ہیں آواز انسٹیوٹ کی مینجمنٹ بل خصوص سر مدثر حسین کی کاوشویںہیں جو یہ آ ج ادارہ اس مقام پر ہیںادارے کی سہولتوں کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ جو سہولتیں آواز انسٹیٹیوٹ فراہم کررہاہے وہ کراچی کی کسی جامعات میں نہیں ۔001

بینظیر بھٹو یونیورسٹی مارکیٹنگ سوسائٹی کی جوائنٹ سیکریٹری سارہ اختر کا کہنا تھا کہ یہاں کا ماحول دیکھ کر اندازہ لگایاجاسکتا ہے کہ وہ دن دور نہیں کہ جب ہر طلبہ علم پریکٹیکل کے ساتھ فیلڈ میں آئیں گے۔

003

طلبہ کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایمز کی فراہم کی گئی سہولتوں سے فائدہ اٹھائیں۔ اس موقع پر بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی کے طلبا کا کہنا تھا کہاآواز انسٹی ٹیوٹ اپنی اہمیت کا حامل ادارہ ہے بل خصوص میڈیا کے طالبعلموں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا کے منفی نظریہ ہے اسے ختم کرکے اس کے مثبت پہلوﺅں کو اجاگر کریں002

وفد میں آئے بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی کے لیکچرر سر حسان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایمزٹی کا دورہ بہت اچھا رہا طلبہ و طلبات کے چہرے پر جو خوشی میں دیکھ رہاہوں وہ قابل ذکر اور قابل دید ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) صدر مملکت نے فوجی عدالتوں کے قیام اور انکوائری کمیشن بل 2017 ء سے متعلق بل پر دستخط کردیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ممنو ن حسین نے فوجی عدالتوں کے قیام سے متعلق بل پر دستخط کردیئے ہیں جس کے بعد فوجی عدالتوں کی مدت میں 7جنوری 2017سے 2سال کی توسیع مل گئی۔
دستخط کے بعد 28ویں آئینی ترمیم ایکٹ آف پارلیمنٹ کا درجہ مل گیا،فوجی عدالتوں میں توسیع کا بل قومی اسمبلی اورسینیٹ سے منظوری کے بعد ایوان صدر بھجوایاگیا تھا۔ صدر ممنون حسین نے انکوائری کمیشن2017بل پر بھی دستخط کر دئیے ہیں جس کے بعد بل قانون کاحصہ بن گیا ہے۔
قانون کے مطابق کسی بھی معاملے کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنایا جاسکتاہے، چیف جسٹس سپریم کورٹ کو کمیشن بنانے کیلئے درخواست دی جائیگی، کمیشن کو دیوانی اور فوجداری مقدمات کی سماعت کیاختیارحاصل ہوں گے اور اس قانون کے تحت حکومت انکوائری کمیشن کی رپورٹ کو عام کرنے کی پابند ہوگی۔