ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)ہالی ووڈ میں خوف کے سائے منڈلانے لگے، لوگوں کو ہنسانے والا مسخرہ پُر اسرار قاتل بن گیا، خوف اوردہشت سے بھرپور نئی تھرلر فلم ’آئی ٹی‘ کا پہلا ٹیزر جاری کر دیا گیا ۔
اینڈرس موچیٹی کی ڈائریکشن میں بننے والی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایسے خطرناک اور پر اسرارواقعات کے گرد گھوم رہی ہے جب ایک چھوٹے سے ٹاؤن میں پر اسرار شخص مسخرے کا روپ دھار کر بچوں کو اغوا اور قتل کرنے لگتا ہے۔ کلاؤن کا لبادہ اوڑھے یہ شخص پورے ٹاؤن میں خوف و ہراس پھیلا دیتا ہے اور بچوں کو خوف میں مبتلا کر دیتا ہے۔
خوف اور دہشت ناک واقعات کی منظر کشی کرتی اس فلم میں ہالی ووڈ اداکاربل سیرگارڈ، فن وولف ہارڈ، جیویئر بوٹیٹ، نکولس ہملٹن اور صوفیہ للیز اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ خوف، دہشت اور سنسنی سے بھرپور یہ فلم رواں سال 6ستمبرکو امریکی سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
ایمز ٹی وی (تعلیم /کراچی) عبدالحق کیمپس وفاقی اردو یونیورسٹی میں متاثرہ شعبوں کا احتجاج نویں روز بھی جاری رہا۔ عبدالحق کیمپس میں اساتذہ کی ترقیوں کے لیے سلیکشن بورڈ، جامعہ کے لیے مستقل وائس چانسلر اور اعانتی اساتذہ کے تقرر ناموں کی تجدید کے مسئلے پر احتجاج کر رہے ہیں۔
اساتذہ کی کمی کی باعث طالبعلم مشکلات کا شکار
صدر شعبہ ابلاغ عامہ ڈاکٹر اوج کمال، صدر شعبہ بین الاقوامی تعلقات ڈاکٹر وسیم الدین ،نمائندہ صدر شعبہ سماجی بہبود ڈاکٹر ناہید ابرار، صدر شعبہ تعلیم اساتذہ ڈاکٹر سلام قریشی ، ڈاکٹر اصغر دشتی، ڈاکٹر یاسمین سلطانہ ، ڈاکٹر آزادی فتح محمد،ڈاکٹر مسرور خانم، ڈاکٹر ممنون حسین اور دیگر اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ایمز ٹی وی (تعلیم/ میرپورخاص ) ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میرپورخاص کے تحت ہونے والے نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے دوسرے روز بھی نقل کرنے،کرانے اور اس کی روک تھام کرنے والوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا۔
ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد میمن ،چیئرمین تعلیمی بورڈ برکت علی حیدری،سیکرٹری انیس الرحمان اور ناظم امتحانات انجینئر محمد انور خانزادہ اور مختلف ٹیموں نے مختلف امتحانی مراکز پر چھاپہ مار کر متعددامیدواروں کو نقل کے مواد اور مراکز پر تعینات عملہ کوفرائض سے غفلت برتتے اور نقل کراتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر موقعہ پرہی ضروری کاروائی کی جبکہ 6اساتذہ کو نگرانی کی ذمہ داری سے فارغ کردیا گیا۔