ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)سنیئر اداکار وہدایتکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ یہ فلمسازی کے لیے بہترین وقت ہے‘ بہت کوششوں کے بعد پاکستان فلم انڈسٹری نے نئے سفر کا آغاز کیا ہے۔
جاوید شیخ کا کہنا ہے کہ اگر ہم ماضی کی غلطیوں کو دہرانے لگے تو کامیابیوں کا یہ سفر رک جائے گا۔
ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ٹی وی ڈراموں کی کامیابی کی بڑی وجہ اچھا اسکرپٹ اور عمدہ پروڈکشن ہے، اسی طرح فلم انڈسٹری میں بھی اسی رحجان کو تقویت دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان دنوں ذاتی پروڈکشن کی فلم کا پیپرورک مکمل کیا جارہا ہے۔
ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)شردھا کپور اوران کے بھائی سدھانت کپور حقیقی بہن بھائی ہوتے ہوئے کسی بھی بھارتی فلم میں ایک ساتھ اسی رشتے کا کردار نبھانے والے پہلے بھارتی اداکار بن گئے۔ بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی بہن حسینہ کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں اور اپنے کردار میں ڈھلنے کے لیے انتھک محنت کررہی ہیں لیکن اب شردھا اور ان کے بھائی نے ایک ساتھ حقیقی رشتے کے کردار میں اپنا نام پہلے بھارتی اداکاروں کی فہرست میں درج کرالیا ہے۔
شردھا کپور فلم ’’حسینہ‘‘ میں حسینہ پارکر اور ان کے بھائی سدھانت کپور داؤد ابراہیم کا کردار نبھا رہے ہیں جب کہ دونوں حقیقی بہن بھائی بھارتی انڈسٹری میں تاریخ رقم کرتے ہوئے فلم میں بھی بہن بھائی کا کردار نبھانے والی پہلی جوڑی بن گئی ہے۔ دوسری جانب اداکارہ شردھا کپور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تشہیری پوسٹر جاری کیا ہے جس میں وہ حسینہ پارکر کے بالکل منفرد انداز میں ہیں اور سدھانت کپور کو داؤد ابراہیم کے روپ میں دیکھا جاسکتا ہے جب کہ مداحوں کی جانب سے دونوں بہن بھائیوں کی جھلک کو کافی پسند کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ ہدایتکار اپوروا لاکھیا کی فلم’’حسینہ‘‘رواں سال 14 جولائی کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)نیو یارک میں ایکشن اور تھرل سے بھرپور ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم ’کولوسل‘ کے رنگا رنگ ریڈ کارپٹ پریمیئر کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں فلم میں مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ اینی ہتھاوے سمیت دیگر ستاروں نے شرکت کرکے چار چاند لگا دیئے۔
ناچو وگالوندو کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنی نوکری چھوٹنے اور دوست سے علیحدگی کے بعد ایک پراسرار مخلوق کی کھوج لگانے کیلئے اپنے آبائی شہر کا رخ کرتی ہے۔ فلم کی کاسٹ میں اینی ہتھاوے، ڈین اسٹیونز، جیسن سوڈیکس، آسٹن اسٹوویل اور ٹم بلیک کے علاوہ دیگر اداکار شامل ہیں۔ نکولس چارٹیئر کی پروڈیوس کردہ یہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم 7اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
ایمز ٹی وی (تجارت) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 15 نئی کمنپیوں نے لسٹنگ کے لئے درخواستیں جمع کرادی ہیں ، انتظامیہ نے 2کمپنیوں اتفاق آئرن اور سندھ بینک کی درخواستیں منظوری کرلیں جبکہ بقیہ 13 پر غور جاری ہے۔ سال 2016 میں دنیا کی پانچویں بہترین اور ایشیا کی نمبر ون قرار پانے والی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کئی کمپنیاں خود کو لسٹ کرانے میں دلچسپی لے رہی ہیں ۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے مطابق اس وقت 15 مختلف کمپنیوں نے لسٹنگ کیلئے درخواست دائر کی ہے ، ان کمپنیوں میں یونیک کال لمیٹڈ، فرسٹ حبیب اسلامک انکم فنڈ، الفلاح جی ایچ پی اسلامک پروس پیریٹی پلاننگ فنڈ، میزان گولڈ فنڈ، میزان انرجی فنڈ، میزان ایسٹ ایلوکیشن فنڈ، میزان اسٹرٹیجک ایلوکیشن فنڈ، ٹی پی ایل لائف انشورنس، لیبرٹی پاور، میکٹر انٹرنیشنل لمیٹڈ، ٹاپ لائن سیکیورٹی، این ایل ٹی گورنمٹ ٹریجری فنڈ اور ہیسکول پیٹرولیم اپنے اسلامی بانڈز بھی جاری کرے گا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے دو کمپنیاں جس میں اتفاق آئرن اور سندھ بینک شامل ہیں، کی باقاعدہ لسٹنگ کی منظوری دے دی ہے ، بقیہ 13 کمپنیوں کے حوالے پاکستان اسٹاک ایکسچینج انتظامیہ غور کررہی ہے۔ سال 2016 میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 3 کمپنیوں کی لسٹنگ ہوئی، عوام کو فروخت کیے جانے والے حصص سے 4 ارب 20 کروڑروپے حاصل ہوئے ، جبکہ سال 2015 میں 6 نئی کمپنیاں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں لسٹ ہوئیں اور مجموعی طور پر 116 ارب روپے حاصل ہوئے ، جس میں حبیب بینک کے 102 ارب روپے کے آئی پی اوز شامل تھے۔
ایمز ٹی وی (تجارت) ایشین اسٹاک مارکیٹس میں حصص کے نرخوں میں اتار چڑھاؤ رہا ۔ٹوکیو اسٹاک مارکیٹ میں وقفے پر نکی 225 انڈیکس 5.52 پوائنٹس کم ہوکر 19197.35پوائنٹس رہا۔ٹاپکس انڈیکس 2.87پوائنٹس گرنے کے بعد 1541.96 پوائنٹس رہا۔ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 50.39 پوائنٹس بڑھ کر 24396.26 پوائنٹس رہا۔ چین کا شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 4.71 پوائنٹس بڑھ کر 3257.66 پوائنٹس رہا۔شینزن کمپوزٹ انڈیکس 1.71 پوائنٹس کم ہوکر 2032.51 پوائنٹس رہا۔
ایمز ٹی وی (تجارت) پاکستان بحرین کاروباری مواقع کےبارے میں کانفرنس آج اسلام آباد میں شروع ہو گی ۔ بحرین کے وزیر تجارت زید الزاؤن کی قیادت میں خلیجی ملکوں کی کاروباری شخصیات اورسرمایہ کاروں کا وفد کانفرنس میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچ گیا ۔ وزارت تجارت اوربحرین میں پاکستانی سفارتخانے نے مشترکہ طورپر کانفرنس کا اہتمام کیا ہے۔بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک نے کہا ہے کہ یہ پہلا موقع پر کسی بھی خلیجی ملک سے اتنا بڑا وفد پاکستان آیا ہے۔
ایمز ٹی وی (تجارت) حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اعلامیہ کے مطابق میمورنڈم آف آرٹیکلز آف ایسوسی ایشن کی شق نمبر 9 اور 10 کے تحت تجدید رکنیت 2017-2018ءوصول کی جا رہی ہے اور آئین کے مطابق 31 مارچ 2017ءتک وصول کی جائے گی۔ ایسو سی ایٹ ممبران انکم ٹیکس گو شوا رہ 2016ءاور کارپوریٹ ممبران انکم ٹیکس گوشوا رہ 2016ءاور رواں ماہ کا سیلز ٹیکس گوشوا رہ کے ہمراہ سالانہ فیس ادا کر کے رسید حاصل کرلیں‘ سالانہ فیس جمع کرنے کے سلسلے میں چیمبر سیکریٹریٹ بروز جمعہ 31 مارچ 2017ءکو کھلا رہے گا۔