ایمز ٹی وی (کراچی)سندھ ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر پٹرولیم اور پیپلزپارٹی کے رہنماڈاکٹر عاصم حسین کا نام ای سی ایل (ایگزٹ کنٹرول لسٹ ) میں شامل کرنے کیلئے رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کو لکھ دیا ہے۔
واضح رہے کہ عدالت نے ڈاکٹر عاصم کی ضمانت2ہفتے قبل منظور کی تھی اور آج صبح سندھ ہائیکورٹ میں ان کاپاسپورٹ جمع کروانے کے بعد انہیں رہا کر دیاگیاتھا۔
ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان کرکٹ ٹیم نے مسلسل فتوحات کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا،پاکستان ٹیم نے ویسٹ انڈیزکو ٹرینیڈاڈ میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں تین رنز سے کامیابی حاصل کرکے اپنی مسلسل کامیابیوں کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے 5تک پہنچادیا۔
یہ پانچواں موقع ہے کہ پاکستان ٹیم نے مسلسل پانچ یا زائد ٹی ٹونٹی میچز جیتے۔ پاکستان کے علاوہ اب تک کوئی بھی دوسری ٹیم لگاتار پانچ یا زائد ٹونٹی میچز جیتنے کا کارنامہ چار سے زائد بار سرانجام نہیں دے سکی ہے۔ پاکستان ٹیم نے سب سے پہلے 5یا زائد فتوحات حاصل کرنے کا کارنامہ 2009ءمیں یونس خان کی قیادت میں سرانجا م دیاتھا۔
ایمزٹی وی (اسلام آباد)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف پاکستان کی جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں بلین ٹری پروگرام سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پی ٹی آئی عمران خان نے صحافی کے آرمی چیف کے بارے سوال کے جواب میں کہا کہ ”خوشخبری یہ ہے کہ آرمی چیف پاکستان کی جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں“۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ گلوبل وارمنگ سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہے، بلین ٹری منصوبے کا آڈٹ ڈبلیوڈبلیو ایف نے کیا اور83فیصد کامیابی ہوئی، انشاء اللہ جلد بلین ٹری منصوبہ مکمل ہوجائیگا اوردوسرے صوبوں کیلئے مثال ہوگا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ ٹمبر مافیہ سے خوفزدہ نہیں ہیں اور ان کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، 22ارب روپے کی 60ہزارکنال زمین ٹمبرمافیا سے واپس لی ہے اس پر محکمہ جنگلات کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں جبکہ اس پراجیکٹ کے تحت اب تک 80 کروڑ درخت لگائے جاچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کے پی کے حکومت نے ماحولیات سے متعلق اقدامات کیے، کے پی کے نے درخت لگا کر دیگر صوبوں کے لیے مثال قائم کی،ڈبلیو ڈبلیو ایف نے آڈٹ کروایا اور کہا مہم میں 83 فیصد کامیابی ملی ہے۔
ایمز ٹی وی(کراچی) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن(پی آئی اے)میں ریفرنڈم کرانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق این آئی آر سی نے پی آئی ا ے میں ریفرنڈم کی تاریخ کا اعلان کردیاہے۔
این آئی آر سی کے مطابق پی آئی اے میں سی بی اے کے انتخاب کیلئے ریفرنڈم 9 مئی کو کرایا جائے گا جبکہ کیبن کریوں کیلئے پولنگ 9 اپریل سے 8 مئی تک جاری رہے گی۔ریفرنڈ کی تاریخ کا اعلان این آئی آرسی سکھر برانچ نے کیا۔واضح رہے کہ پی آئی اے میں آخری ریفرنڈم جون 2014 ء میں ہوا تھا۔
ایمز ٹی وی(لاہور) وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کو پاکستان ریلویز ہیڈکوارٹرزآفس لاہور میں منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹ لاہورمحمد سفیان ڈوگر نے شیخوپورہ ٹرین حادثے کی تحقیقات میں پیش رفت کے بارے بریفنگ دی،
وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق ، چیف ایگزیکٹوآفیسر محمدجاوید انور ، مشیر ریلویز انجم پرویز ، ممبرفنانس غلام مصطفی، ایڈیشنل جنرل منیجرانفراسٹرکچر ہمایوں رشید ، ایڈیشنل جنرل منیجر مقصودالنبی دیگر اعلیٰ افسران کو بریفنگ میں بتایا گیاکہ فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹرآف ریلویز یکم اپریل کو اپنی تین روزہ تحقیقات مکمل کریں گے جس کے بعد حادثے کے حوالے سے اصل حقائق سامنے آسکیں گے۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق گیٹ مین نے غیر معمولی وقت ضائع کیا جبکہ اسے ایکسل ٹوٹنے کا علم ہونے کے بعد وقت کا دانشمندانہ استعمال کرتے ہوئے نائیٹ کوچ کو روکنے کے لیے بروقت اطلاع پہنچانی چاہیے تھی۔ وزیر ریلویز کو بتایا گیا کہ جس وقت گیٹ مین نے سگنل اپ کرنے کے لیے اطلاع دی اس وقت ٹرین سگنل کراس کرچکی تھی۔
انجن کے معائنے سے ثابت ہواکہ ٹرین ڈرائیور نے بریک لگانے کی کوشش کی مگر گاڑی پوری طرح نہ رک سکی۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حادثے میں نقصان بھی پاکستان ریلویز کا ہوا اور مخصوص مفادات کے لیے ٹارگٹ بھی پاکستان ریلویز جیسے قومی ادارے کو بنایا جارہاہے جوقابل افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلویز کے افسران اس کی بہتری کے لیے دن رات کام کررہے ہیں ،
وہ حوصلہ مت ہاریں، ہم پاکستانی قوم کو ایک جدید اور محفوظ ریلوے دینے کا عہدپورا کریں گے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ چینی ساختہ انجن اور بوگیوں کی مرمت کا تخمینہ تیار کیا جارہا ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مالی نقصان سے بڑا نقصان یہ ہے کہ ہمارے دوتجربہ کار کارکن اس حادثے میں شہید ہوگئے۔ یہ نقصان ناقابلِ تلافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حادثے کی تحقیقات میں سامنے آنے والی خامی ، کمی اور کوتاہی پر غور کرنے کے لیے اجلاس ہفتے کے روزدوبارہ ہوگا۔ ریلوے کے پروفیشنل اورتجربہ کار افسران سٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز میں بہتری کے لیے تجاویز جوبیس گھنٹوں کے اندر تیار کریں۔
انہوں نے اس موقع پر افسران کو وزارتِ دفاعی پیداوار کے ذیلی ادارے نیسکام کے ساتھ ٹرینوں کے حادثات کی روک تھام کے نظام کی تیاری میں پیش ر فت کے حوالے سے بتایا کہ پاک فوج کے اعلیٰ افسران ان کی درخواست پر اس نظام کی جلداز جلد تیاری میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں جس پر وہ ان کے شکر گزار ہیں۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ وہ عوام سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ لیول کراسنگز پر خصوصی احتیاط کا مظاہرہ کریں۔
ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) آپ وہاں رنگوں کا انتخاب کرسکتے ہیں جسے اسٹیٹس کے بیک گراﺅنڈ کے طور پر استعمال کیا جاسکے گا۔
ابھی فیس بک کی جانب سے سفید سے ہٹ کر سات رنگوں کو بیک گراﺅنڈ کے طور پر استعمال کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
بظاہر اس تبدیلی کا مقصد صارفین کو اپنے مزاج کے مطابق اسٹیٹس کو رنگ دینا ہے جیسے خوش ہیں تو پیلا رنگ یا اداس ہیں تو گرے۔
اس تبدیلی کے نتیجے میں اسٹیٹس اپ ڈیٹ بھی بالکل مختلف ہوگئی یعنی بیک گراﺅنڈ کے درمیان بولڈ سفید ٹیکسٹ نمایاں نظر آیا ہے بالکل کسی روزنامے کی سرخی جیسا لگتا ہے۔
اور ہاں اگر آپ کلر اسٹیٹس استعمال کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے الفاظ کی گنجائش محدود ہے، یعنی آپ زیادہ الفاظ لکھ کر انہیں کلر نہیں کرسکتے۔
یہ ٹیکسٹ کلر میں زیادہ ہائی لائیٹ ہوگا جبکہ اسے کاپی کرنا ممکن ہوگا کیونکہ یہ کوئی تصویر نہیں ہوگی۔
اگر آپ کے پاس ابھی یہ اپ ڈیٹ نہیں آئی تو کچھ گھنٹے یا دن انتظار کرلیں بہت جلد یہ آپ کے اکاﺅنٹ کا بھی حصہ بن جائے گی۔
یہ فیچر فیس بک کی جانب سے لوگوں کو اپنے خیالات کا اظہار زیادہ سے زیادہ کرنے پر مجبور کرنے کی کوشش کا حصہ ہے جس کی شرح کم ہونے پر یہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ کافی پریشان ہوچکی ہے۔
تو اگر آپ کی نیوز فیڈ بہت جلد رنگا رنگ پیغامات سے بھری نظر آئے تو حیران ہونے کی بجائے آپ بھی اس کو آزما سکتے ہیں۔
ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ کے نئے فلیگ شپ اسمارٹ فون گلیکسی ایس 8 کو 29 مارچ کو متعارف کرایا گیا اور اس کے بیشتر فیچر بھی اب لوگوں کو معلوم ہوچکے ہیں جن کا اعلان نیویارک میں ہونے والے ایونٹ کے دوران بھی کیا گیا۔
مگر سام سنگ اپنے اس فون کے ایک بہترین فیچر کو بتانا بھول گئی یا اسے خفیہ رکھا۔
درحقیقت گلیکسی ایس 8 اس وقت پہلا اسمارٹ فون ہے جو کہ ایک گیگا بائیٹ ایل ٹی ای انٹرنیٹ چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے جس کی آزمائش ٹی موبائل نے کی۔
جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سام سنگ کا نیا اسمارٹ فون بہت تیز انٹرنیٹ اسپیڈ کا حامل ہے۔
اور یہ کوئی حیران کن بات نہیں کیونکہ کوالکوم کے نئے اسنیپ ڈراگون 835 چپ کے ساتھ یہ طاقتور ترین فون ہے جس میں یا ایکس 16 ایل ٹی ای موڈیم موجود ہے جو کہ گیگا بائیٹ انٹرنیٹ اسپیٹ کی صلاحیت رکھتا ہے۔
مگر یہ واضح رہے کہ ایک گیگابائیٹ انٹرنیٹ اسپیڈ ضروری نہیں کہ ہر جگہ دستیاب ہوسکے اور حقیقی دنیا میں موبائل کمپنیاں اس کے لیے تیار ہی نہیں۔
مگر یہ واضح رہے کہ گزشتہ سال کے گلیکسی ایس سیون میں ایل ٹی ای رفتار 450 میگا بائیٹس فی سیکنڈ تھی اور ایس ایٹ میں یہ ایک گیگا بائیٹ فی سیکنڈ ہے۔
دوسری جانب سام سنگ کا یہ نیا فون ایک اور معاملے میں بھی دیگر اسمارٹ فونز کو پیچھے چھوڑ چکا ہے۔
یہ پہلا فون ہے جس میں بلیو ٹوتھ 5.0 موجود ہے یعنی نیا وائرلیس پروٹوکول جس سے صارفین کو کافی فائدہ ہوگا۔
اس کی رفتار بلیو ٹوتھ 4.2 کے مقابلے میں دو گنا زیادہ ہے اور اس کی بدولت صارفین 800 فٹ کی دوری سے بھی دیگر ڈیوائسز سے کنکشن کو برقرار رکھ سکیں گے۔
اسی طرح بلیو ٹوتھ 5.0 کی بدولت اس فون پر دو وائرلیس ہیڈ فونز کو بیک وقت استعمال کیا جاسکتا ہے۔
ایمز ٹی وی(لاہور) شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کہا ہے کہ ہمیں اپریل فول جیسی فضول چیزوں سے پرہیز کرنا ہوگا اور اس کے لئے سوشل میڈیا پر آج خصوصی تحریک چلانا ہوگی کیونکہ ہمارے مذہب میں جھوٹ بلونے کی سخت ممانعت کی گئی ہے جس پر ہم سب کو نہ صرف خود عمل کرنا ہوگا بلکہ دوسروں کوبھی اس کی ترغیب دینا ہوگی۔
اداکارہ عمائمہ ملک، دانش تیمور، نیلم منیر، سارہ خان، فیصل قریشی،ا حسن خان، عائشہ عمر، سنگیتا، جیا علی، فاروق مینگل، رابعہ بٹ، سلیم شیخ اور امین اقبال نے کہا کہ کوئی بھی مذہب اور معاشرہ جھوٹ بولنے کی اجازت نہیں دیتا اور ہمارے مذہب میں تو خاص طور پر ممانعت کی گئی ہے لیکن ہر سال لوگ یکم اپریل کو جھوٹ بول کر دوسروں کو تنگ کرتے ہیں جس سے بہت سے لوگوں کو نقصان بھی پہنچتا ہے۔ فنکاروں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر سب کو پوسٹ کرنا چاہیے کہ کوئی بھی آج کے دن جھوٹ بول کر کسی کو بے وقوف نہ بنائے اور نہ ہی کسی کی دل شکنی کرے۔
فنکاروں نے مزید کہا کہ مغرب کی بدتہذیبی کو اپریل فول کا نام دے کر لوگوں کو پریشان کیا جاتا ہے۔ جو لوگ اپریل فول کی آڑ میں جھوٹ بول کر دوسروں کو تکلیف پہنچاتے ہیں اس کی قطعی اجازت نہیں ہے۔ اس موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے تمام فنکاروں، پروڈیوسرز، رائٹرز نے متفقہ طور پر فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ مل کر اپریل فول کا بائیکاٹ تو کریں گے ہی ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر اس فرسودہ تہوار کے خلاف پرجوش اور پرزور تحریک چلائیں گے تاکہ پاکستان میں ایسے فضول تہوار کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔