ایمزٹی وی(اسپورٹس) پورٹ آف اسپین میں کھیلے گئے میچ میں گرین شرٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے جس کے جواب میں میزبان ٹیم نے ہدف باآسانی 14.5 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے اوپننگ بلے باز ایون لیوس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 51 گیندوں پر سب سے زیادہ 91 رنز بنائے، مارلن سیموئلز18 اور چیڈوک والٹن ایک رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ جیسن محمد 17 اور لینڈل سیمنز 4 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے سہیل تنویر، وہاب ریاض اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو گرین شرٹس کی جانب سے احمد شہزاد اور کامران اکمل نے اننگز کا آغاز کیا لیکن اوپننگ بلے باز احمد شہزاد پہلے اوور کی دوسری ہی گیند پر 4 رنز بنانے کے بعد بولڈ گئے جس کے بعد نئے آنے والے بلے باز عماد وسیم کھاتہ کھولے ہی چلتے بنے۔ تیسری وکٹ پر کامران اکمل اور بابراعظم نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 88 رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کا مجموعی اسکور 92 تک پہنچا تو کامران اکمل 48 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
کامران اکمل کی جارحانہ بیٹنگ کے بعد شعیب ملک 2، بابراعظم 43، سرفراز احمد 3 اور فخرزمان 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے سیمول بدری نے 2، سنیل نارائن، کارلوس بریتھ ویٹ، کیسرک ولیم اور مارلن سیموئلز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ گرین شرٹس نے 4 میچز پر مشتمل سیریز کے ابتدائی 2 میچز میں کامیابی حاصل کی تھی اور دونوں میچز میں شاداب خان میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
ایمز ٹی وی ( انٹرٹینمنٹ )ٹامب رائیڈرکی نئی ویڈیو گیم میں آئیکونک ایڈوینچرر لارا کرافٹ فور نیو جنیریشن کو از سر نو پیش کیا گیا ہے۔
یہ ایک حقیقی کردار کے نزدیک ترین ہےاور نئی گیم سے متاثر ہوکر بنائی جانی والی فلم میں کاسٹ آسکر ایوارڈ یافتہ ایلیسیا وکاندرے اس گیم سے ہی سیکھ رہی ہیں۔
فلم کا پہلا آفیشیل امیج ریلیز کردیا گیا ،جس میں ایلیسیا وکاندرے پہلے کے مقابلے میں جنگل میں بالکل عام انسانوں کی طرح کھڑی نظر آرہی ہیں،جو کہ انجیلینا جولی کے کے لارا کرافٹ سے مختلف ہے۔
ایلیسیا وکاندرے نے کردار کی مقبولیت کے حوالے سے وینیٹی فیئر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فلم میں میرے خیال میں لوگ مجھے متعدد وجوہات کی بنا پر شناخت کرپائیں گے،مگر میں اس کردار کونوجوان خواتین کیلئے ایک ماڈل کے طور پر دیکھتی ہوں، وہ دنیا میں اپنی جگہ بنانے اور اپنے ماضی سے مستقبل کو جوڑنے کی کوشش کررہی ہے۔
وہ مضبوطی، اسمارٹنیس، کمزوری اور ساتھ ہی کسی کو بھرپور جواب دینے کی صلاحیت کا زبردست مجموعہ ہے۔یہ میرے گزشتہ ادا کئے گئے کرداروں سے یکسر مختلف کردار ہے۔
لارا کرافٹ کے کردار کو اپنانے کی کوشش میں بہت مزہ آیا،اور اس پروجیکٹ کاعنصر جسمانی مشقت والے کردار پر گرفت حاصل کرنے کا چیلنج مجھے کافی سنسنی خیز لگا۔
ڈائریکٹر روور اٹھوگ نے جی کیو کو اس فرنچائز کے بارے میں بتایا کہ ہم نے گیم سے کافی حوالے لئے ہیں پورے ٹامب رائیڈر گیم نے ہماری دنیا بنائیاور مجھے یقین ہے کہ فلم بین اس کا اعتراف کریں گےاور ساتھ ہی یہ لارا کرافٹ کی بالکل مختلف ڈرامائی اپروچ اورکردار کی نشوو نما کو پیش کیا گیا ہے۔
فلم میں نہ صرف اس کے ناقابل یقین جسمانی کامیابیوں پر روشنی ڈالی گئی لیکن اس کے اندر کی انسانیت کی ایک کہانی ہے۔
ٹامب رائیڈر18مارچ 2018 کو ریلیز کی جائے گی اور اداکارڈینئل وو، ڈومینیک ویسٹ بھی کاسٹ میں شامل ہیں، جبکہ والٹن گوگگنزفلم میں ولن کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
ایمز ٹی وی ( انٹرٹینمنٹ )ہالی ووڈ کے مشہور فلمی سلسلے ”فاسٹ اینڈ دی فیورس“ کی نویں اور دسویں فلم بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس بات کا اعلان یونیورسل پکچرز کے اس فلمی سلسلے یا فرنچائز کی مرکزی اور اہم اداکار وین ڈیزل نے سالانہ کامک کون پریزنٹیشن کی تقریب کے دوران آٹویں فلم ’دی فیٹ آف دی فیوریس‘ (فاسٹ ایٹ) کو لانچ کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ فلم ’دی فیٹ آف دی فیوریس‘جو اس ماہ کی 12تاریخ کو برطانیہ اور 14تاریخ کو شمالی امریکا اور باقی دنیا میں ریلیز ہونے جا رہی ہے میں چند نئے کردار متعارف کرائے جائیں گے۔
وین ڈیزل نے کہاکہ اس فلم میں اداکار پال والکر کی یاد ایک بار پھر تازہ کی جائے گی اور پال والکر کا ورثہ ہمیشہ ہماری شوٹنگ کے ہر فریم کا حصہ رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ ”فاسٹ اینڈ دی فیورس“ کی نویں فلم 19اپریل 2019 اور دسویں فلم 2 اپریل 2021میں ریلیز کی جائے گی۔
فاسٹ ایٹ کی کاسٹ میں اس مرتبہ چارلیزے تھیرون بھی شامل ہیں۔ مستقل کاسٹ میں ڈیوین جوہانسن، وین ڈیزل، جیسن سٹیتھم، مچل روڈریگز اور سکاٹ ایسٹ وڈ شامل ہیں۔
وین ڈیزل اس فلم میں ایک حسین عورت (چارلیزے تھیرون) کی جھوٹی محبت کے چکر میں آکر جرائم کی دنیا میں آجاتا ہے اور اپنے قریبی دوستوں کو دھوکا دیتا ہے۔
ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی) آواز انسٹیٹیوٹ آف میڈیا مینجمنٹ اینڈ سائنسز میں سینئر صحافی مبشر علی زیدی کے عنوان 100 لفظوں کی کہانی پر ایک لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں مبشر علی زید ی نے طلبا و طالبات کو اپنی دلچسپ ،طنزو مزاح سے بھرپور100لفظوں پر مبنی کہانیاں سنائی۔
لیکچر کے دوران سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا جس میں مبشر زید ی نے طلبا وطالبات کے سوالوں کا جواب پر جوش اور خوش اسلوبی سے دیا۔
لیکچر کے اختتام پر مبشر زیدی نے آواز انسٹیٹیوٹ کے ادارے آواز ٹی وی کا دورہ بھی کیا اور آواز انسٹیٹیوٹ کے اس کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جو سہولتیں آواز انسٹیٹوٹ فراہم کررہاہے کوئی بھی ادارہ فراہم نہیں کررہا۔
اس لئے طلبعلموں کو چاہیئے کہ وہ ان سہولتوں سے فائدہ اٹھائیں تاکہ فیلڈ میں جاکر انہیں قسم مشکلات کاسامنا ہو اور آواز انسٹیٹیوٹ کا نام فخر سے بلند ہو۔لیکچر کےاختتام پرآوازانسٹیٹیوٹ کی جانب سے مبشر زیدی کو شیلڈ پیش کی گئی۔
ایمز ٹی وی ( انٹرٹینمنٹ)معروف اداکار بریڈ پٹ کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ کامیڈی سے بھرپورہالی ووڈ وار فلم ’وار مشین‘ کاپہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔
ڈیوڈ میکوڈ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے فوجی کے گرد گھوم رہی ہے جسے افغانستان میں جاری جنگ کے خلاف مہم پر نظر رکھنے کیلئے بھیجا جاتا ہے۔
فلم میں اداکاربریڈ پٹ کے علاوہ بین کنگسلے، ایمورے کوہن، ٹوفر گریس، اینتھونی مائیکل، جان مگارو اور ول پولٹر سمیت دیگر اداکار کردار نبھا رہے ہیں۔
اییون برائس اور ڈیڈ گارڈنر کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم 26مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
ایمز ٹی وی ( انٹرٹینمنٹ)بھارتی فلم انڈسٹری میں انٹری دینے والے پاکستانی اداکار عدنان صدیقی اور سجل علی بالی ووڈ کی نامور اداکارہ سری دیوی کے ساتھ نئی فلم’موم‘میں جلوہ گر ہورہے ہیں ،فلم کا موشن پوسٹر جاری کردیا گیا ہے ۔
فلم ’موم‘ میں ایک فرد کی زندگی میں ماں کی اہمیت بتائی جا رہی ہے، روی اُدیوار کی ہدایتکاری اور بونی کپور کی پروڈیس کردہ اس فلم میں سری دیوی، عدنان صدیقی اور سجل علی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں نوازالدین صدیقی، اکشے کھنہ، سشانت سنگھ، امریتا پوری شامل ہیں۔
واضح رہے بالی ووڈ کی نئی آنے والے فلم ’موم‘3مختلف زبانوں ہندی، تامل اور تیلگو میں رواں سال 14جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
ایمز ٹی وی ( انٹرٹینمنٹ)بھارتی فلم انڈسٹری میں انٹری دینے والے پاکستانی اداکار عدنان صدیقی اور سجل علی بالی ووڈ کی نامور اداکارہ سری دیوی کے ساتھ نئی فلم’موم‘میں جلوہ گر ہورہے ہیں ،فلم کا موشن پوسٹر جاری کردیا گیا ہے ۔
فلم ’موم‘ میں ایک فرد کی زندگی میں ماں کی اہمیت بتائی جا رہی ہے، روی اُدیوار کی ہدایتکاری اور بونی کپور کی پروڈیس کردہ اس فلم میں سری دیوی، عدنان صدیقی اور سجل علی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں نوازالدین صدیقی، اکشے کھنہ، سشانت سنگھ، امریتا پوری شامل ہیں۔
واضح رہے بالی ووڈ کی نئی آنے والے فلم ’موم‘3مختلف زبانوں ہندی، تامل اور تیلگو میں رواں سال 14جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
ایمز ٹی وی ( انٹرٹینمنٹ )بھارتی پولیس نے شاہ رخ کو ودودرا ریلوے اسٹیشن پر پیش آنے والے واقعہ کی تفتیش کے لئے طلب کرلیا۔
شاہ رخ خان کی فلم’رئیس‘نے باکس آفس پرتو کامیابی حاصل کرلی ہے، تاہم اب اس فلم کے باعث کنگ خان قانونی مسائل میں گھرے نظر آرہے ہیں۔
زرائع کے مطابق بھارتی پولیس نے شاہ رخ خان کو فلم ’’رئیس‘‘ کی تشہیر ی مہم کے دوران ودودرا ریلوے اسٹیشن پر پیش آنے والے حادثے کے خلاف تفتیش کے لئے عدالت میں طلب کرلیا ہے۔
عدالت نے پولیس کو 45 روز میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے، جس پر پولیس نے پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کنگ خان اور پروڈیوسر کو تفتیش کے لیے طلب کرلیا جبکہ سمن میں شاہ ر خ خان کو 7 روز میں بیان ریکارڈ کرانے کی مہلت دی ہے۔
واضح رہے شاہ رخ نے فلم رئیس کی تشہیر کے لیے ممبئی سے دہلی تک ٹرین کے ذریعے سفر کیا تھا اور جب وہ گجرات کے ودودرا ریلوے اسٹیشن پر پہنچے تو ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے مداحوں کا سمندر امڈ آیا، لیکن اس دوران اسٹیشن پر بھگدڑ مچنے سے ایک شخص ہلاک ہوا، جس کی ہلاکت کا مقدمہ مقامی عدالت میں زیر سماعت ہے۔
ایمز ٹی وی (کراچی) شہر میں چھٹی مردم شماری کے پہلے فیز کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے ۔
گزشتہ روزمتعلقہ علاقوں میں شمارکنندگان اور دیگر حکام و سیکیورٹی اہلکاروں نے 8بجے خانہ شماری کا کام شروع کیاجو شام 5بجے تک جاری رہا ۔
شمار کنندگان کے ہمراہ ایک فوجی اہلکار بھی اعدادوشمار جمع کرتا رہا ہے،نارمل علاقوں میں ہر بلاک میں ایک پولیس اہلکار ، جبکہ حساس علاقوں میں دو پولیس اہلکار سیکیورٹی کے لئے معمور اور بعض مقامات پر رینجرز بھی تعینات تھے۔
محکمہ شماریات اور کمشنر کراچی کے دفتر کے مطابق کراچی میں دوسرے مرحلے کے پہلے روز خانہ شماری کا عمل پرامن رہا ۔
خانہ شماری کا عمل اتوار 2اپریل تک جاری رہے گا جس کے بعد 3اپریل سے مردم شماری شروع ہو گی جو 12اپریل تک جاری رہے گی 13اپریل کوان بلاکس کے بے گھر افراد کی مردم شماری ہوگی،جس کے بعد کراچی کے 6اضلاع میں مردم شماری مکمل ہو جائے گی۔
.ایمز ٹی وی (کراچی) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے میئر کراچی وسیم اختر کی میڈیا سے بات چیت پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میئر کراچی کبھی اختیارات اورکبھی صفائی کا رونا روتے ہیں
لیکن خود آج تک کراچی شہر میں کوئی قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے بھرپور طریقے سے کراچی کو اہمیت دے رہی ہے جو میئر اپنی یوسی 11کو صاف نہ کراسکے وہ پورے شہر کی کیا خدمت کرے گا۔