جمعرات, 09 جنوری 2025

ایمزٹی وی(تعلیم/ کے پی کے)خیبرپختونخوا میں اسکول نہ جانے والے لاکھوں بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے’ اسپیڈ لٹریسی ‘ پروگرام جاری کیاگیا ہے، ایک سال میں ہی بچے پانچویں جماعت سے تعلیم کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنے کے قابل ہوسکیں گے۔
غیر سرکاری اعددوشمار کے مطابق خیبرپختونخوا میں تقریبا 25 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں ، ان بچوں کو دوبارہ اسکولوں میں لانے کے لئے محکمہ تعلیم کے تعاون سے نجی تنظیم نے گزشتہ سال اسپیڈلٹریسی کے نام سے پروگرام شروع کیا، جس میں ایک سال کے دوران 80 بچے اس قابل بن گئے کہ وہ اپنا تعلیمی سلسلہ دوبارہ شروع کرسکیں ۔
پروگرام کے تحت بچوں کے لیے مخصوص یونیفارم نہیں ہے ، اسکول میں زیر تعلیم بچوں کا کہنا ہے کہ انہیں پڑھانے کا طریقہ نہایت دلچسپ ہے۔
صوبہ میں اسکول سے باہر بچوں کے حوالے سے سرکاری طور پر باقاعدہ اعداد وشمار موجود نہیں، تاہم محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ ان بچوں کی اصل تعداد معلوم کرنے کے لئے سروے تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔
 
ایمز ٹی وی(اسپورٹس) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے کھلاڑیوں کی تنخواہیں بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔
میڈیا زرائع کے مطابق کھلاڑیوں کی تنخواہوں کے معاملے پر مصباح الحق بھی بول پڑے ۔انہوں نے پی سی بی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کی میچ فیس بڑھانے کی ضرورت ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ بورڈ اپنے وسائل دیکھتے ہوئے کرکٹرز کا انکریمنٹ لگائے۔

ایمز ٹی وی(بیجنگ) چین نے پاک،چین اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کو مزید آگے لے جانے کا عزم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس منصوبے سے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچانے کے لیے مزید مؤثر انداز میں کام کرنے کے لیے تیار ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چون اینگ نے اپنی معمول کی پریس کانفرنس میں کہا کہ سی پیک دونوں ممالک میں طویل المدتی ترقی کے قیام کے حوالے سے تعاون کا جدید طریقہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سی پیک صرف پاکستان اورچین کی مشترکہ ترقی کے لیے اہم نہیں بلکہ اس سے خطے کے ممالک میں بھی خوشحالی آئے گی اور وہ آپس میں جڑجائیں گے۔
ہوا چون اینگ کے مطابق سی پیک کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان اور چین نے وسیع پیمانے پرمشاورت کے اصولوں، مشترکہ تعاون اور فوائد کے اشتراک پر عمل کر رکھا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ سی پیک کے فوائد دونوں ممالک کے عوام سمیت خطے کے لوگوں کو حاصل ہوں گے۔سی پیک کے تحت ایک سرکاری روٹ کو کھولے جانے والے خدشات کو مسترد کرتے ہوئے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان، چین کی سستی مصنوعات سے بھر جائے گا، جس سے وہاں کی مقامی کمپنیز کو خود کو زندہ رکھنے میں مشکلات درپیش ہوں گی۔
ہوان چون اینگ نے کہا کہ پاکستانی فوج کی جانب سے چائنیز پیپلز لبریشن آرمی کی تینوں افواج کو یوم پاکستان کی فوجی پریڈ میں شمولیت کی دعوت دینا ان کے لیے اعزاز تھا۔ترجمان چینی دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان اور چین اسٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں اور دونوں ممالک کی افواج نے روایتی دوستی کو برقرار رکھا ہے۔ہوان چون اینگ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھی 2015 میں چینی فوج کی جانب سے جاپانی فوج کی جارحیت اور فاشزم کے خلاف جیت کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر چینی فوجی پریڈ میں شرکت کے لیے اپنا فوجی دستہ بھیجا تھا۔ان کے مطابق حال ہی میں ان کی فوج کی جانب سے پاکستانی فوجی پریڈ میں شرکت کرنا دونوں ممالک اور فوج کے درمیان اعلیٰ سطح کے اسٹریٹجک تعلقات، باہمی اعتماد اور دوستی کو ظاہر کرتا ہے

ایمز ٹی وی(اسپورٹس)آسٹریا میں جاری اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹس نے 3 سونے کے تمغوں سمیت 16 تمغے اپنے نام کرلیے۔
خیال رہے کہ آسٹریا میں 14 مارچ سے 25 مارچ کے دوران جاری رہنے والے اسپیشل اولمپکس میں 105 ممالک کے اسپیشل ایتھلیٹس نے شرکت کی، جن میں پاکستان کا دستہ بھی شامل تھا۔
مختلف کھیلوں میں حصہ لینے والے پاکستانی اتھلیٹس نے مجموعی طور پر 16 تمغے حاصل کیے جن میں سونے کے 3،چاندی کے 7 اور کانسی کے 6 تمغے شامل تھے۔
ایتھلیٹ حذیفہ قاضی نے سنو شو ریس میں سونے کا تمغہ جیتا، جبکہ صباحت طارق نے خواتین کی 100میٹر اسپرنٹ میں سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔
 
پاکستان کی خواتین سنو شوئنگ ٹیم نے چار ضرب چار دو میٹر ریلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے پاکستان کے لیے تیسرا گولڈ میڈل حاصل کیا، جبکہ اس ریس میں مردوں کی ٹیم چاندی کا تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔
 
دیگر فاتح ایتھلیٹس میں 200 میٹر دوڑ میں کانسی کا تمغہ حاصل کرنے والے حمزہ اسلم اور فرح احسن، 100 میٹر اسپرنٹ میں چاندی کا تمغہ حاصل کرنے والے پرویز احمد، تائی کوانڈو میں چاندی کا تمغہ حاصل کرنے والی فاطمہ عامر، تائی کوانڈو میں کانسی کا تمغہ حاصل کرنے والے محمد عبداللہ شامل ہیں۔
رنگا رنگ اختتامی تقریب کے بعد آسٹریا کے شہر گراز میں موجود پاکستان کے اسپیشل ایتھلیٹس کا دستہ وطن واپس روانہ ہوگیا۔
پاکستانی دستے کے سربراہ انیس الرحمٰن کا اس موقع پر کہنا تھا کہ 'پاکستان کے اسپیشل اتھلیٹس خوشگوار یادیں لیے وطن واپس جارہے ہیں۔'
انہوں نے کہا کہ ونٹر ورلڈ گیمز نے کھلاڑیوں کو ایک نیا عزم اور ولولہ دیا ہے۔
 
ایمزٹی وی(اسلام آباد) نواز شریف حکومت نے ملک کے 9 اضلاع میں 8 قطری شہزادوں کو 2017ءمیں شکار کھیلنے کی اجازت دیدی ہے۔ پاکستان کے دفتر خارجہ نے شکار کی اجازت اور اس حوالے سے صوبائی حکومتوں کی رضا مندی کے بارے میں قطر کے سفارتخانے کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے۔ آن لائن کو دفتر خارجہ کی طرف سے قطر کے سفارتخانے بھیجے گئے خط کی کاپی موصول ہوگئی ہے۔ پاکستانی حکومت کے لیٹر نمبر ڈی سی (پی X آئی) (Allocation/Qatar)2016-17/6/19 کے ذریعے قطر حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ نوازشریف کی وفاقی حکومت نے قطر کے 8 شہزادوں کو متعلقہ اضلاع میں شکار کھیلنے کی الاٹمنٹ کیلئے متعلقہ صوبائی حکومتوں کو سفارش کر دی ہے۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق پانامہ لیکس میں شریف خاندان کی کرپشن کا دفاع کرنیوالے قطرے شہزادہ شیخ حامد بن جاسم بن جبار االثانی جو قطر کے سابق وزیراعظم بھی رہ چکے ہیں، کو پنجاب کے اضلاع جھنگ اور بھکر کے علاقے فراہم کئے گئے ہیں جہاں وہ شکار کا شوق پورا کریں گے۔
شیخ حامد بن خلیفہ الحقانی جو کہ امیر قطر کے والد ہیں، کو بہاولنگر کا ضلع دیا گیا ہے۔ تیسرے شہزادے شیخ جاسم بن حامد الثانی کو بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل کی تحصیل موسیٰ خیل اور تحصیل ڈاگ الاٹ کی گئی ہے۔ دستاویز کے مطابق شیخ حامد بن خلیفہ الثانی سابق ڈپٹی وزیراعظم قطر کو بلوچستان کا ضلع لورا لائی الاٹ کیا گیا ہے۔ شہزادہ شیخ خالد بن تھانی الثانی کو سندھ کا ضلع دادو الاٹ کیا گیا ہے۔
شہزادہ شیخ تھانی بن عبدالعزیز الثانی کو بلوچستان کا سوراب اور قلات کی تحصیل سہراب الاٹ کی گئی ہے جبکہ شیخ محمد بن علی بن عبداللہ بن الثانی کو بلوچستان کا ضلع بارکھان الاٹ کیا گیا ہے۔ قطری شہزادوں کو شکار کی اجازت دینے کے بارے میں دستاویزات پر سیکرٹری ماحولیات او رچیف سیکرٹری کے پی کے دستخط بھی موجود ہیں جنہوں نے اجازت دینے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے حالانکہ عمران خان نے قطری شہزادوں کو شکار کی اجازت نہ دینے کا اعلان کر رکھا ہے اور شریف خاندان پر تنقید کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ دفتر خارجہ کے سیکرٹری نے سپریم کورٹ میں بیان دیا تھا کہ قطری شہزادوں کو شکار کی اجازت دینا سفارتکاری کو مضبوط کرنے کے مترادف ہے اور یہ ہماری ڈپلومیسی کا حصہ ہیں