جمعرات, 09 جنوری 2025

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز جیتنے والی قومی ہاکی ٹیم نیوزی لینڈ سے آسٹریلیا پہنچ گئی۔
قومی کھلاڑیوں نے جمعے کو پریکٹس کی، پاکستانی کھلاڑی آسٹریلیا کو بھی مات دینے کے لئے خاصے پر امید نظر آرہے تھے اور بہت زیادہ پر جوش دکھائی دے رہے تھے۔
پاکستانی کھلاڑیوں نے فٹنس پر توجہ مرکوز رکھی اور پنالٹی کار نر کو گول میں بدلنے کی بھی پریکٹس کی۔
ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف بھی اچھی پر فارمنس سے سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان چار ہاکی ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 28 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
 

 

 

ایمزٹی وی(آزادکشمیر)صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے گزشتہ روزکشمیرکونسل میں منتخب ممبران سےاجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ کہ پاکستان سے محبت کشمیری عوام کے ایمان کا حصہ ہے ۔
جموں و کشمیر کونسل پاکستان اور آزاد کشمیر کی حکومتوں اور عوام کے درمیان ایک پل کی حیثیت رکھتی ہے ۔ باہمی تعلقات کے حوالے سے یہ سب سے بڑا فورم ہے۔ کشمیر کونسل کے منتخب ممبران کی تشویش اور تحفظات درست ہیں
 
اجلاس میں ممبران کونسل عبد الخالق وصی ، سردار مختار عباسی ، پرویز اعوان ، ملک پرویز اختر ، چوہدری صدیق بٹلی سمیت اہم شخصیات شریک تھیں
 

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سیکنڈری اور ہائر ایجوکیشن 2017 کے امتحانات سے متعلق اہم اجلاس ہوا
اجلاس میں صوبائی وزیر تعلیم جام مہتاب ڈہر، چیف سیکریٹری رضوان میمن، سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری یونیورسٹیز اور بورڈز، پرنسپل سیکریٹری نوید کامران بلوچ اور چیئرمین بورڈز نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ کاکہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ امتحانات اچھے ماحول میں ہوں۔ چیٹنگ کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں امتحانات میں نقل کرواتے ہوئے اگر کوئی پکڑا گیا تو اسکو معطل نہیں ٹرمنیٹ کردونگا۔ہمیں اپنے بچوں کو تعلیم یافتہ بنوانا ہے، چیٹنگ یافتہ نہیں۔
اس موقع پر وزیر اعلٰی سندھ نےوالدین، اساتذہ اور امتحانی معائنہ کار کو ساتھ دینے کی اپیل کی ان کا مزید کہنا تھا بچے کو وقتی فائدہ پہچانے کے بجائے بڑے نقصان سے بچانے میں کردار ادا کریں۔جبکہ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے والدین کو کھلا خط لکھنے کااعلان بھی کیا اس حوالے سے انہوں نے کہا میں اپنے خط میں والدین کو اپیل کرونگا کہ اپنے بچوں کو امتحانات میں نقل نہ کروائیں
اجلاس کے دوران وایر اعلی سندحح مراد علی شاہ کو امتحانات کے مختلف پہلوئوں سے آگاہ کیا گیا امتحانات کے دوران 211امتحانی سینٹر سکھر ڈویژن میں میٹرک کے امتحانات کے لیے بنائے گئے ہیں جبکہ سکھر ڈویژن میں ایک لاکھ سے زائد طالب علم امتحانات میں بیٹھیں گے۔21نگران ٹیمیں ہیں
25مارچ سے انٹرمیڈیٹ اور 28مارچ سے میٹریکولیشن ڈویژن میں امتحانات ہونگے۔
علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ سندھ نے پیپر لیک ہونے کی بھی شکایات موصول ہونے کی صورت میں سزا دینے کااعلان کیا۔

 

 

 

ایمزٹی وی(راولپنڈی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم پاکستان پر ویڈیو پیغامات بھیجنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا کہ آرمی چیف نے یوم پاکستان پر ویڈیو پیغام ریکارڈ کرانے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ”ہم سب کا پاکستان“ مہم کامیاب بنانے پر میڈیا کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
 
 
 
یاد رہے آرمی چیف نے یوم پاکستان پر ویڈیو پیغام میں ملک سے فسادیوں کے خاتمے کے عزم کا اظہار کیا تھا تینوں مسلح افواج کے سربراہان سمیت چاروں وزرائے اعلیٰ ،وزیراعظم اور صدر نے بھی ویڈیو پیغامات ریکارڈ کرائے تھے۔

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وفاقی وزیر چوہدری نثار کی زیر صدارت مسلم ممالک کے سفیروں کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیاہے
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی زیر صدارت مسلم ممالک کے سفیروں کا اجلاس ہوا ،اجلاس میں آذربائیجان،بوسنیا،قازقستان،لبنان ،مالدیپ ،قطر،صومالیہ،تاجکستان اورترکی کے سفیروں نے شرکت کی ۔اعلیٰ سطح اجلاس میں سوشل میڈیاپرگستاخانہ موادکے حوالے سے ایک نکاتی ایجنڈے اور مقدس ہستیوں کےخلاف پروپیگنڈے کا موثر جواب دینے غور کیا گیا ،سفیروں نے معاملے کو اجاگر کرنے پروزیرداخلہ کوخراج تحسین پیش کیا اور کردار کو سراہا۔
اس موقع پر چوہدری نثار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذہب اورمقدس ہستیوں کی بے حرمتی ناقابل برداشت ہے، دنیا کا کوئی قانون کسی بھی مذہب کی توہین کی اجازت نہیں دیتا،دنیا کو اسلام فوبیا سے نکالنے کیلئے مسلم امہ مل کر کام کرے،دنیا تسلیم کرے مذہب کی بے حرمتی بھی دہشتگردی ہے، مغربی دنیا اسلام اور مسلمانوں کے حوالے سے دوہرامعیارنہ اپنائے۔
اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیاہے کہ مسلم امہ ناموس رسالتﷺ کے تحفظ کیلئے متحد ہے،وزارت خارجہ گستاخانہ موادروکنے کیلئے سٹریٹیجی بنائےگی ، اسٹریٹیجی پیپرتمام مسلم ممالک کے سفیروں کے حوالے کیاجائےگا،مسلم ممالک کے سفیر اپنی حکومتوں سے رابطہ کرکے رائے حاصل کریں گے ، مسلم ممالک کی آراپرمشتمل حکمت عملی طے کی جائے گی۔اجلاس میں عرب لیگ اور اوآئی سی کے سیکریٹری جنرلزکوبھی ریفرنسزبھجوانے کا بھی فیصلہ کیا گیاہے ۔
ریفرنسزمیں گستاخانہ موادسے متعلق معاملہ اٹھایاجائےگا،مسلم ممالک سے آراملنے کے بعدمعاملہ اقوام متحدہ میں بھی اٹھایا جائےگا۔اعلامیے میں کہا گیاہے کہ مسلم ممالک کی عدالتوں میں قانونی جنگ لڑنے کاجائزہ لیاجائےگا۔

 

 

ایمز ٹی وی (رپورٹ)پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج تپ دق یا ٹی بی سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ پاکستان میں ہر سال 70 ہزار افراد ٹی بی کے ہاتھوں موت کے گھاٹ اتر جاتے ہیں۔
ٹی بی ایک ایسا مرض ہے جو پھیپھڑوں پر اثرانداز ہوتا ہے اور ہوا کے ذریعے ایک سے دوسرے شخص میں منتقل ہوسکتا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہر سال لگ بھگ 2 لاکھ 40 ہزار افراد ٹی بی کا شکار ہو جاتے ہیں۔ ٹی بی کے باعث موت کا شکار ہونے والے افراد میں زیادہ تعداد خواتین کی ہے۔
عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ ٹی بی کا مرض دنیا بھر میں ہر روز 5 ہزار جانیں لے لیتا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں ایک تہائی ٹی بی کے مریضوں میں مرض کی تشخیص ہی نہیں ہو پاتی، یا وہ علاج کی سہولیات سے محروم ہیں۔
کچھ عرصہ قبل جاری کی جانے والی ایک رپورٹ کے مطابق ٹی بی کے شکار ممالک میں پاکستان کا نمبر 5 واں ہے۔
تاہم پاکستان نے اس مرض کے خاتمے کے لیے قابل تعریف کوششیں کیں۔
ٹی بی کے خاتمے کی جدوجہد میں پاکستان کو عالمی رول ماڈل تسلیم کیا جاچکا ہے اور سنہ 2016 میں یو ایس ایڈ چیمپئینز آف ٹی بی ایوارڈ بھی پاکستان نے اپنے نام کیا۔
پاکستان میں سنہ 2025 تک تپ دق کی شرح میں 50 فیصد کمی کا ہدف رکھا گیا ہے جس پر کام جاری ہے۔
ٹی بی کیسے لاحق ہوسکتا ہے؟
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ غربت، غذائی کمی، گندے گھروں میں رہنا اور صفائی کا انتظام نہ ہونا ٹی بی سمیت بہت سی بیماریوں کا آسان شکار بنا دیتا ہے۔
اسی طرح پہلے سے مختلف امراض جیسے ایڈز یا ذیابیطس کا شکار ہونا، اور طویل عرصے تک تمباکو نوشی اور شراب نوشی کا استعمال بھی اس مرض میں مبتلا ہونے کے امکانات کو بڑھا دیتا ہے۔
ٹی بی کی علامات
اگر آپ اپنے یا کسی اور کے اندر یہ علامات دیکھیں تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ یہ علامات ممکنہ طور پر ٹی بی کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔
دو ہفتے سے زیادہ کھانسی یا بخار
بہت زیادہ تھکاوٹ
رات کو پسینہ آنا
بھوک اور وزن کی کمی
کھانسی میں خون آنا
ماہرین کا کہنا ہے کہ ان علامات پر فوری توجہ دے کر ابتدائی مرحلے میں مرض کی تشخیص کی جاسکتی ہے۔

 

 

 

ایمزٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک)موسمیات کی عالمی تنظیم (ڈبلیو ایم او) کے ماہرین نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ 2017 بھی انسانی تاریخ کا ایک اور گرم ترین سال ثابت ہوسکتا ہے۔
دنیا بھر سے جنوری اور فروری کے مہینوں میں درجہ حرارت سے متعلق اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد ڈبلیو ایم او کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر قطبین (پولز) کا درجہ حرارت ان دو مہینوں کے طویل مدتی اوسط سے بہت زیادہ رہا تو امریکا میں بھی مجموعی طور پر جنوری اور فروری میں معمول سے بہت کم ٹھنڈک رہی۔
جنوبی نصف کرے میں واقع آسٹریلیا جہاں جنوری اور فروری میں گرمی کا موسم ہوتا ہے، وہاں بھی یہ دو مہینے شدید گرم ثابت ہوئے ہیں۔ ان تمام اعداد و شمار کی روشنی میں ماہرین کو خدشہ ہے کہ گزشتہ 130 سال کے مقابلے میں 2017 زیادہ گرم ہوسکتا ہے جس کے آثار جنوری اور فروری ہی سے نمایاں ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ زمینی ماحول کو نقصان پہنچانے والی انسانی سرگرمیاں بڑھتی جارہی ہیں جن میں جنگلات اور درختوں کی بے دریغ کٹائی، فضا کو گرمانے والی گیسوں کے اخراج میں مسلسل اضافہ اور قابو سے باہر ہوتی ہوئی آبی آلودگی وغیرہ شامل ہیں جن کی وجہ سے عالمی ماحولیاتی تبدیلی (کلائمیٹ چینج) کا عمل بھی تیز تر ہوگیا ہے جس کا اہم ترین اثر زمینی درجہ حرارت میں اضافے کی شکل میں ظاہر ہورہا ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(ملتان)سابق صدر آصف علی زرداری نے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کا نام لیے بغیر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ سیاسی جج تھے اور خود صدر بننا چاہتے تھے ،میں سابق جج سے کہوں گا کہ شرم کرو، یہ ہمیں سیکیورٹی دیں یا نہ ،ہم نکلیں گے اور پورے پنجاب میں جلسے کریں گے۔
ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے وہئے آصف زرداری کا کہناتھا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ یہ جج سیاسی ہے اور بعد میں سیاسی جماعت بنا کر جج نے میری بات ثابت کر دی ۔ ان کا کہناتھاکہ ہمیں یہ ضرور پتاہے کہ میاں صاحب کیخلاف کبھی فیصلہ نہیں آتا اور بی بی نے بھی کہاتھا کہ میاں صاحب کیخلاف اور ہمارے حق میں کبھی فیصلہ نہیں آتا ۔
سابق صدر کا کہناتھا کہ یہ ہمیں سیکیورٹی دیں یا نہ ،ہم نکلیں گے اور پورے پنجاب میں جلسے کریں گے ،ہم پورا پنجاب لیں گے اور کام کر کے بتائیں گے کہ کیسے ہوتا ہے کام ۔انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن کیلئے تیار رہتے ہیں چاہے آج ہو یا کل ،مجھے ایسا لگتاہے کہ ن لیگ نہیں چاہتی کہ الیکشن ہو۔ان کا کہناتھا کہ حامد سعید کاظمی کو اللہ نے عزت کے ساتھ بری کیا ۔

 

 

ایمزٹی وی(پنجاب)چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایل این جی معاملے پر بھی عدالت جانے کا اعلان کردیاہے۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ قوم کو پاناما کیس کا بے چینی سے انتظار ہے اور امید ہے پاناما کیس کا فیصلہ اگلے ہفتے آجائے گا، شریف خاندان کی اصل منی ٹریل اسحاق ڈار کا اعترافی بیان ہے اور سعید احمد اسحاق ڈار کے لیے منی لانڈرنگ کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو ایک مرتبہ ہیلی کاپٹر کیس میں بھی قطری خط نے بچایا تھا اور اب کی بار بھی قطری خط منی لانڈرنگ کو بچانے کے لیے لایا گیا، عدالت میں یہ بات سامنے آئی کہ قطری شہزادہ گزشتہ 25 برس سے شریف خاندان کا بزنس پارٹنر ہے اور انہوں نے تمام قوانین کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پورٹ قاسم میں 200 ارب روپے کا ٹھیکہ اسی شہزادے کی کمپنی کو دے دیا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اداروں کا پول کھل گیا ہے، اگر ادارے کام کررہے ہوتے تو پاناما کیس عدالت میں کبھی نہ جاتا، حکمرانوں نے اداروں میں اپنے لوگ بٹھا رکھے ہیں، حکومت نے اپنے لیے منی لانڈرنگ رنے والے شخص کو نیشنل بینک میں لگایا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ایل این جی معاملے پر بھی عدالت جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاناما کیس کے بعد اس معاملے کوبھی سپریم کورٹ لے کر جائیں گے جب کہ ملک میں طاقتور لوگوں کی تلاشی نہیں ہوتی لیکن سپریم کورٹ میں پہلی مرتبہ کسی طاقتور شخص کی تلاشی ہوئی۔
چیرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ حسین حقانی نے وہی بات کی جو میمو گیٹ میں ہوئی جب کہ پاناما ، میمو گیٹ اور ڈان لیکس ایک ہی چیز ہیں۔، حکمران خفیہ طور پر اپنی فوج کو برا بھلا کہتے ہیں اور پاک فوج کے خلاف باتیں ملک سے غداری ہے جب کہ ان کا مقصد پولیس کے ذریعے لوگوں پر دباؤ ڈالنا ہے کیوں کہ غریب طبقے کا واسطہ پولیس سے پڑتا ہے، حافظ آباد میں ایس پی پولیس شہبازشریف کے لیے ووٹ مانگ رہا تھا تاہم ناصر درانی نے خیبر پختونخوا میں پولیس کو مثالی بنادیا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ملک کا بچہ بچہ قرضوں میں ڈوبا ہوا ہیں، امریکی محکمہ خارجہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سالانہ 10 ارب منی لانڈرنگ ہوتی ہے اگر 10 ارب ڈالرز باہرنہ جائیں تو آئی ایم ایف سے قرضے لینے کی ضرورت نہ پڑے جب کہ منی لانڈرنگ سے پیسے باہرجاتا ہے اورقوم مقروض ہوتی ہے اور حکمرانوں کے بزنس باہر ہے تو ان کا مفاد بھی باہر ہے۔

 

 

 

ایمزٹی وی (تعلیم/ پنجاب)پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبا تنظیموں کی ہر قسم کی تقریبات پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ ہاسٹلز میں بائیو میٹرک سسٹم لگانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
یونیورسٹی ترجمان کے مطابق یونیورسٹی ہنگامہ آرائی میں پہل کرنیوالے کی شناخت ہوگئی ہے،جو جامعہ کے شعبہ پولیٹیکل سائنس کا طالب علم ہے۔
ترجمان کا مزید کہناتھاکہ رات 10 بجےکےبعد طلبا ہاسٹل میں داخل نہیں ہوسکیں گے،جامعہ کا گیٹ نمبر 1کھلا رہےگا جبکہ باقی تمام گیٹس بند کردئیے جائیں گے