ایمزٹی وی(اسپورٹس)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ اسپاٹ فکسنگ کرنے والے کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت سزا ملنی چاہئے اور سزا پوری کرنے پر ایسے کھلاڑیوں کو دوبار کھیلنے کی اجازت بھی ملنی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ”شرجیل خان ایک اچھا کھلاڑی ہے لیکن وہ اپنا کیرئیر تباہ کرنے کا خود ذمہ دار ہے۔“ انہوں نے مزید کہا کہ پی سی بی اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث کھلاڑیوں کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ لینے میں خودمختار ہے جبکہ aسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو آئی سی سی اور پی سی بی کے کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت سزا دینی چاہئے۔
دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے امید ظاہر کی کہ ویسٹ انڈیز کے دورہ کے دوران محدود اوور کی کرکٹ میں بہترین مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔ .
انہوں نے کہا کہ ٹیم مضبوط ہے لیکن اسے کچھ شعبوں میں مزید بہتری کیلئے ابھی محنت کی ضرورت ہے۔ انضمام الحق کا کہنا تھا کہ مشترکہ کوششوں سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ واپس آئے گی۔
انہوں نے کہا ”پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میچ کے لاہور میں انعقاد سے یہ ثابت ہوا ہے کہ پاکستان بین الاقوامی مقابلوں کی میزبانی کر سکتا ہے۔“
ایمزٹی وی(اسپورٹس)پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں شرجیل خان 3 رکنی ٹربیونل کے سامنے پیش ہوگئے جب کہ خالد لطیف علالت کے باعث غیر حاضر رہے۔
نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں معطل کرکٹر شرجیل خان اپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوئے جبکہ پی سی بی شعبہ سکیورٹی اینڈ ویجیلنس کے سربراہ کرنل (ر) محمد اعظم خان اور پی سی بی کے لیگل ایڈوائرز طفیل رضوی و دیگر پیش ہوئے۔
اس موقع پر پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات پڑھ کر سنائے گئے، ٹربیونل نے فریقین کے ساتھ اگلی کارروائی کا طریقہ کار طے کیا۔
اینٹی کرپشن یونٹ 14 اپریل کو کرکٹرز پر لگائے گئے الزامات کی تفصیل اور شواہد پیش کرے گا جس پر شرجیل خان 5 مئی کو جواب جمع کروائیں گے اور کرکٹرز کی جانب سے الزامات سے انکار پر پی سی بی اپنے موقف کے حق میں دلائل دے گا۔ حتمی سماعت 15 مئی سے روزانہ کی بنیاد پر کی جائے گی۔
دوسری جانب شرجیل خان کے ساتھ خالد لطیف کو بھی پیش ہونا تھا لیکن انہوں نے طبیعت میں خرابی کے باعث معذرت کر لی جس کے بعد سماعت 31 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔
ایمز ٹی وی(ریاض) سعودی عرب میں منشیات سمگلنگ کا الزام ثابت ہونے پر پاکستانی شہری سمیت دوافراد کا سر قلم کردیا گیا۔
سعودی عرب میں منشیات سمگلنگ کیس میں پاکستانی شہری نعمت اللہ کو سزائے موت دی دے گئی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق نعمت اللہ خستہ گل سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کیس میں ملوث پایا گیا تھا اور اس پر ہیروئن سمگل کرنے کا الزام تھا جو ثابت ہونے پر اس کا سر قلم کیا گیا۔سزا پانیوالا دوسرا شخص سعودی شہری تھا جس کی شناخت ناصر حرشان کے نام سے کی گئی ۔ ان دونوں مجرموں کو ایک فوجداری عدالت نے سعودی عرب میں منشیات کی سمگلنگ کے الزام میں قصور وار قرار دے کر سزائے موت سنائی تھی۔ایس پی اے کے مطابق حرشان حشیش اور خستہ گل ہیروئین کی سمگلنگ میں ملوّث تھا۔
سعودی عرب میں رواں سال منشیات سمگلنگ کیس میں اب تک 20 افراد کو سزائے موت دی جاچکی ہے
ایمز ٹی وی(ملتان) پاکستان مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے سابق رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان نے خیبر پختونخوا میں ادارے نہیں بنائے، پاناما کیس کے نتائج دوررس ہونگے،
عمران خان نے احتساب کی بات کی ہے اورنوازشریف کوسپریم کورٹ میں لے آئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق جاوید ہاشمی نے کہا کہپاناما کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ جس کے حق میں آ یا انتخابات میں اسے وقتی فائدہ ہو گا۔ وزیر اعظم کو 47 سال سے جانتا ہوں وہ بہت پراعتماد نظر آ رہے ہیں۔
سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ احتساب کا عمل خیبرپختونخوا، سندھ سمیت پورے ملک میں صحیح سمت میں نہیں جا رہا ہمیں اداروں کو طاقتور بنانا ہو گا تاکہ احتساب کا عمل مضبوط ہو۔ عمران خان نے خیبر پختونخوا میں ادارے نہیں بنائے۔انہوں نے کہا کہ کہ وزیر اعظم نواز شریف کو کافی لمبے عرصے سے جانتا ہوں۔
باڈی لینگویج سے بہت پراعتماد نظر آ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس میں اگر عمران خان کے خلاف فیصلہ آیا تو اس سے زیادہ فرق نہیں پڑے گا کیونکہ وہ ملک کے وزیر اعظم کو سپریم کورٹ تک لے کر آئے ہیں۔سپریم کورٹ کا فیصلہ عمران خان یا پھر نواز شریف کے حق میں آیا تو اسے انتخابات میں وقتی فائدہ ہو گا۔ ایسا نہیں ہے کہ فیصلہ عمران خان کے خلاف آیا تو ان کی سیاست ختم ہوجائے گی
ایمز ٹی وی(کراچی) 23 مارچ یوم پاکستان پر تحریک انصاف سندھ کی جانب سے ابراہیم حیدری کے مقام پر کھلے سمندرمیں کشتیوں کی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
کشتیوں کوقومی اور پارٹی جھنڈیوں سے سجایا گیاتھا اور ملی نغموں کے ساتھ خواتین اور بچوں نے پاکستانی پرچم کے کپڑے پہن رکھے تھے۔کھلے سمندرمیں پرچم کے کلر غبارے چھوڑے گئے اور حلیم عادل شیخ نے کشتی چلا کر آغاز کیا۔ حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کا دن منانے کےلئے ہم سمندر میں آئے ہیں۔ اسلام آبادکے پریڈ گرائونڈ سے لے کر ابراہیم حیدری کے اس ساحل تک گلگت اور کشمیر کے پہاڑوں سے لےیکر صحرا اور دریا?ں سے لیکر سمندر تک ہر جگہ ایک ہی نعرہ ہے پاکستان زندہ باد۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد) وزیرداخلہ چوہدری نثار کی زیر صدارت مسلم ممالک کے سفیروں کا اجلاس جاری ہے جس میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اختیار کی جائے گی۔
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی زیر صدارت اسلام آباد میں اہم اجلاس جاری ہے جس میں سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری داخلہ اور دیگر اعلیٰ حکام سمیت 25 مسلم ممالک کے سفیر شریک ہیں۔ اجلاس میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے پر غور کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی توہین آمیز مواد سے متعلق کیس کی سماعت کررہے ہیں جب کہ وزیر داخلہ نے بھی گستاخانہ مواد روکنے کے لیے سوشل میڈیا بند کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔
ایمز ٹی وی (لاہور) وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ افغانستان نے سی پیک کا حصہ بننے میں دلچسپی ظاہر کی تو پاکستان اس کا خیر مقدم کرے گا اور سی پیک کے ثمرات اور ترقی کے تمام تر امکانات میں افغانستان کو حصہ دار بنائے گا۔
احسن اقبال نے کہا کہ افغان سفیر نے اس حوالہ سے دلچسپی ظاہر کی، ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان اس میں سنجیدہ پیش رفت کرے۔ احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک نے آج پاکستان کو دنیا کی توجہ کا مرکز بنایا ہے ، سنٹرل ایشین ممالک، یورپی یونین، ایران، سعودی عرب ، برطانیہ، ترکی اور روس سمیت درجنوں ممالک اس میں اپنی دلچسپی ظاہر کر چکے ہیں ہم سب کا خیر مقدم کریں گے۔ انہوں نے سی پیک کو پاکستان کے لیے نعمت خداوندی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انشا اللہ اس منصوبہ کے ذریعہ ہم ترقی و خوشحالی کی منزل پر بھی پہنچیں گے اور مقاصد پاکستان کی تکمیل کریں گے۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ایک جانب بھارت کی آنکھ میں یہ منصوبہ کھٹک رہا ہے۔ دوسری جانب ان کا میڈیا اپنی حکومت کو سی پیک میں شامل ہونے پر زور دے رہا ہے۔ بھارت کی جانب سے منصوبہ کو ٹارگٹ کرنے کا عمل دراصل اس کی اہمیت کا اعتراف ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ اس منصوبہ سے پاکستان کی علاقائی اہمیت اور حیثیت میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں معاشی میدان میں آگے بڑھنا ہے جس کے لیے ہم اپنے ہمسایوں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں اور افغانستان میں امن ہماری سب سے بڑی خواہش ہے اور ہم اس کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہتے ہیں اورکر رہے ہیں۔ سی پیک کے ثمرات افغانستان کے استحکام میں بھی اہم کردار ادا کریں گے ، افغانستان سے ہمارے تاریخی جغرافیائی ثقافتی اور ملی تعلقات ہیں ہم نہیں چاہتے کہ افغانستان میں دہشت گردی ہو افغانستان کا امن خطہ کے امن سے مشروط ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک پر پاکستان کے اندر آنے والی یکسوئی اور سنجیدگی قومی حوالہ سے اہم ہے۔ انشا اللہ اقتصادی خود انحصاری جس میں سی پیک کا کردار اہم ہو گا ،کے ساتھ ہم پاکستان کو تعمیرو ترقی کی منزل پر پہنچا کر دم لیں گے۔
ن
چوہدری احسن اقبال نے ایک اور سوال پر کہا کہ آج پاکستان میں قومی ایشوز پر قومی مفاہمت کی سیاست فروغ پا رہی ہے اس لیے پاکستان بھی مضبوط ہو گا اور جمہوریت اور سیاست کی خبریں بھی مضبوط ہوں گی۔ ہم کہتے ہیں کہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے لیکن قومی ایشوز قومی منصوبوں اور قومی مفادات کو سیاست سے بالاتر رکھا جائے۔ پاکستان مضبوط ہو گا تو ہم بہت مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک کے اندر جمہوریت اور جمہوری عمل احسن انداز میں جاری ہے یہ پاکستان کے مستقبل کے حوالہ سے اہم ہے آج پاکستان میں منفی سیاست دم توڑ رہی ہے اور مثبت سیاست کو پذیرائی ملی ہے۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد)طیبہ تشدد کیس ٹرائل کورٹ منتقل کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ہائی کورٹ منتقل کر دیا گیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق طیبہ تشدد کیس ماتحت عدالت میں منتقل کرنے سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل بینچ نے کی۔ سول سوسائٹی کی جانب سے عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ کیس کو ٹرائل کورٹ منتقل کیا جائے کیونکہ ہائی کورٹ میں ملزم جج صاحب کے ساتھی کیس کا فیصلہ انصاف کے تقاضوں کے مطابق نہیں کر سکیں گے لیکن عدالت نے سول سوسائٹی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کیس کا ٹرائل اسلام آباد ہائی کورٹ ہی کرے گی۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے طیبہ تشدد کیس کا ازخود نوٹس لیا تھا تاہم سول سوسائٹی کی جانب سے عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ یہ کیس عدالت عظمیٰ کے دائرہ کار میں ہی نہیں آتا لہذا اسے ہائی کورٹ یا کسی دوسرے صوبے منتقل کر دیا جائے جس پر سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو ہدایت کی تھی کہ وہ اس کیس کا فیصلہ خود کریں کہ کیس کسے منتقل کیا جانا چاہیئے۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد) دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وارپریس بریفنگ کے دوران نفیس زکریا نے کہا کہ پوری قوم نے گزشتہ روزیوم پاکستان ملی جوش و جذبہ سے منایا، پاکستان کے دوست ممالک بھی اس خوشی میں شامل ہوئے، یوم پاکستان پریڈ کے منتظمین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، گزشتہ ہفتے بھارت نے 30 حریت رہنماوٴں کو گرفتاراورنظربند کیا، حریت رہنماؤں کو پاکستانی ہائی کمیشن میں تقریب میں شرکت کرنا تھی لیکن گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے عوام نے قومی ترانہ پڑھ کر اپنی رائے کا اظہار کردیا، گزشتہ ایک ہفتے میں 131 کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا، پاکستان کو نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم پر تشویش ہے اور اس کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔
افغانستان کے حوالے سے دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کے ساتھ سرحد جذبہ خیرسگالی کے تحت کھولی، افغانستان پر زور دیا گیا ہے کہ وہ بارڈر مینجمنٹ کے لیے تعاون کرے، پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے کوششیں جاری رکھے گا، ماسکو میں افغانستان کے حوالے سے کانفرنس میں پاکستان شرکت کرے گا تاہم پاکستان کس سطح پرشریک ہوگا اس کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔ اس کانفرنس میں افغان طالبان شریک ہوں گے یا نہیں اس کا انہیں علم نہیں.
یوم پاکستان کے موقع پربھارتی وزیر اعظم کے تہنیتی پیغام پرترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاک بھارت مذاکرات کی بحالی کا کہیں سے کوئی اشارہ نہیں ملتا، بھارتی وزیراعظم کا تہنیتی پیغام معمول کا رسمی پیغام تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انسانی حقوق کے حوالے سے قوانین موجود ہیں، انسانی حقوق کے حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ کو تسلیم نہیں کرتے کیونکہ اس میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا کوئی ذکر نہیں، رپورٹ میں پیلٹ گن سے نشانہ بننے والے مظلوم کشمیریوں کا بھی تذکرہ نہیں، بھارت میں انسانی حقوق سے متعلق حقائق کے برعکس مواد رپورٹ کے جھوٹا ہونے کا ثبوت ہے.
سوڈان میں پاکستانی شہری کے اغوا سے متعلق نفیس زکریا نے کہا کہ سوڈان میں مغوی پاکستانی انجینئرایاز جمالی کی بازیابی کیلئے کوششیں جاری ہیں، اپنے شہری کی بازیابی کیلئے ہرممکن کوشش کریں گے، پاکستان سوڈان کی حکومت سے رابطے میں ہے۔
ایمز ٹی وی(کراچی) قطر ہسپتال سے گزشتہ روز نومولود بچے کو اغواءکرنیوالی خاتون کو پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ہسپتال سے ہی گرفتار کرلیا جس کے بعد مغوی بچے کو بھی بازیاب کرالیاگیا۔
ایس پی اورنگی ٹاﺅن کے مطابق گرفتار خاتون کی نشاندہی پر بچہ خریدنے والے میاں بیوی کے علاوہ چارخواتین اور تین مردوں کو گرفتار کیاگیا۔یہ تمام افراد ایک افغان اغواءکارگروہ کے لیے کام کررہے تھے اور اس گروہ کا اہم رکن بھی گرفتار کرلیاگیا، یہ تمام گرفتاریاں بچہ اغواءکرنیوالی خاتون کی نشاندہی پر کی گئیں جبکہ بچے کو اغواءکرکے فروخت بھی کردیاگیا تھا۔حسن سردار نے بتایاکہ تفتیش ابھی ابتدائی مراحل میں ہے ، کچھ عرصہ قبل بھی قطر ہسپتال سے ایک بچہ اغواءہوا تھا اور اس ضمن میں بھی پوچھ گچھ کی جائے گی ۔ اُنہوں نے بتایاکہ اغواءکار کا تعلق سوات سے ہے اور اس نے منگھو پیر میں رہائش اختیار کررکھی تھی