ایمز ٹی وی (صحت) اندرون سندھ کی 5 کروڑ آبادی کے لیے صرف ایک چھوٹا سا یونٹ ہے، جہاں دل کے مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے،حیدرآباد کا کارڈیک سرجری یونٹ عمدگی سے اپنا کام کررہا ہے اور یہاں دل کی بیماریوں کے مفت آپریشن کیے جاتے ہیں۔
لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدرآباد کےکارڈیک سرجری یونٹ نے مختصر عرصے میں اپنی افادیت ثابت کردی ہے، 40 بستروں کے اس مختصر یونٹ کے قیام کے بعد اندرون سندھ کے مریضوں کو اب کراچی جانے کی ضرورت نہیں پڑتی اور ان کا علاج بھی مفت کیا جاتا ہے۔
کارڈیک سرجری یونٹ کو بہت سے مسائل درپیش ہیں، مگر اس کے باوجود یہاں 4 سال میں سینکڑوں افراد کے آپریشن کیے جا چکے ہیں،یہی نہیں بلکہ اب یہاں دل کی شریانوں سمیت مختلف ٹیسٹوں کی مفت سہولت شروع ہونے والی ہے ۔
ہارٹ سرجن، ڈاکٹر راحیل قریشی کا کہنا ہے کہ انجیوگرافی مشین کی سہولت کی فراہمی کے بعد انجیو پلاسٹی بھی مفت کی جاسکے گی ، کارڈیک سرجری یونٹ کو مہران انسٹیٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیز کادرجہ دینے کے حوالے سے سمری وزیراعلیٰ کے پاس ہے ۔
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کارڈیک سرجری یونٹ کو جلد سے جلد مہران انسٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیز کا درجہ دیا جائےتاکہ دل کے امراض سے متعلق تمام بیماریوں کا علاج ہی نہیں بلکہ مکمل تشخیص بھی ایک ہی چھت تلے ہوسکے۔
ایمز ٹی وی(ملتان) ملتان میں شاہانہ طرز کی شادی کاایک اور واقعہ سامنے آگیا ۔تاجر نے اپنے بیٹے کی بارات کیلئے لیموزین بک کر وا لیں ۔
ملتان کے امیر ترین تاجر نے بیٹے کی شادی پر پیسہ پانی کی طرح بہا دیا ، نعمان شبیر قریشی کی بارات کیلئے 7لیموزین گاڑیاں بک کرائیں جن پر پوری سج دھج کے ساتھ بارات روانہ ہوئی ۔ شادی پر ہیلی کاپٹر سے پمفلٹ بھی گرائے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لیموزین گاڑی کا کرایہ 10ہزار روپے فی گھنٹہ تھا تاہم جب 7گاڑیاں ملتان کی سڑکوں پر نکلی تو دیکھنے والے حیران رہ گئے ، بعض تو یہ سمجھے کہ شائد کوئی غیر ملکی مہمان یا شاہی خاندان کا قافلہ جا رہا ہے جس پر لوگوں نے ویڈیوز اور تصاویر بنا نا شروع کر دیں
ایمزٹی وی(تعلیم)قومی احتساب بیورو کی جانب سے بدعنوانی کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات میں تعلیمی اداروں کی شمولیت اور نوجوان نسل کو کرپشن کے نقصانات سے آگاہ کرنے کیلئے سندھ ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ کے اشتراک سےکراچی کے نجی و سرکاری کالجز کے درمیان مقا بلہ مضمون نویسی کا انعقاد کیا ۔
کالجز کی طالبات کیلئے میزبان تعلیمی ادارے کے طور پر گورنمنٹ ڈگری کالج برائے طلبہ و طالبات ایس آر ای مجید اسٹیڈیم روڈ کا انتخاب کیا ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈیشنل عامر بٹ اور پروفیسر سکینہ سموں کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سید اعجازالدین نے خطاب کیا۔
ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں میڈیا جیتنے والے تمام پاکستانی کھلاڑیوں کو ایک، ایک لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جاوید آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر جاری پیغام میں کہا کہ ”میں یہاں اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں میڈیکل جیتنے والے تمام پاکستانی کھلاڑیوں کو پشاور زلمی فاﺅنڈیشن کی جانب سے ایک، ایک لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کر رہا ہوں۔“
سوشل میڈیا صارفین نے جاوید آفریدی کے اس اعلان کو مثبت اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے اقدامات سے کھلاڑیوں میں اعتماد پیدا ہوتا ہے۔
ایمز ٹی وی(لاہور) ایف آئی اے نے سیالکوٹ میں بیٹھ کر لند ن میں مقیم شخص کو بلیک میل کرنے والی خاتون کو گرفتار کرلیا ہے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے)نے سعدیہ مرزا نامی خاتون کو سائبر کرائم ایکٹ قانون کے تحت سیالکوٹ سے گرفتار کیا۔گرفتار ملزمہ سعدیہ پر لندن
میں مقیم شخص کو بلیک میل کرنے کا الزام ہے اور خاتون کو متاثرہ شخص کے بھائی کی درخواست پر ایف آئی اے نے گرفتار کیا۔