اتوار, 05 جنوری 2025

 

ایمز ٹی وی(صحت) چین میں صا ف شفاف ہواکی بوتلیں فروخت کیلئے بازارمیں آگئیں ۔ ہواسےبھری بوتل خریدیں اور دو منٹ تک سانس لیں۔
دھویں ،گردوغباراورآلودگی سےپاک،جنگلات کے درختوں سے نکلی تازہ آکسیجن ملی ہوامیں سانس لینی ہےتوآپ کو 700 روپے خرچ کرنا پڑیں گے ۔
سوچئے، ایک خالی بوتل کے کوئی کتنے ڈالر دے گا؟ شاید ایک ڈالر بھی نہیں مگر چین میں ہواسے بھری خالی بوتلیں تقریبا ًسات ڈالر میں فروخت ہورہی ہیں۔
ہوا سے بھری بوتلیں فروخت کرنے والی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ ایسی ویسی ہوانہیں،جنگلات کی صاف شفاف،آلودگی سے پاک،درختوں سے نکلی تازہ تازہ ہوا ہےجس میں صارف دو منٹ تک سانس لے سکتا ہے۔
واضح رہے کہ چین میں اسموگ کے باعث بیماریاں عام ہیں جس کے بعد تازہ ہوا سے بھری بوتلیں بیچ کر پیسا بنانے والے بھی میدان میں آگئے ہیں ۔
 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنیوالی پہلی پاکستانی خاتون ثمینہ بیگ پاکستانی خواتین کوہ پیماؤں کی ٹیم لے کر سات ہزار میٹر اونچی چوٹی "پاسو پیک " کو سر کریں گی ۔
ثمینہ بیگ نے بتایا کہ یہ پہلا موقع ہوگا کہ پاکستانی خواتین کوہ پیما سات ہزار میٹر یا اس سے زائد کی کسی چوٹی کو سرکریں گی۔
  
سات ہزار دو سو چوراسی میٹربلند پاسو پیک کو سر کرنے کی مہم کا آغاز پندرہ جولائی کو ہو گا، سات رکنی ٹیم میں ثمینہ بیگ، صدف ریاض، کومل عزیر، عافیہ یونس اور بسما حسن شامل ہیں، مزید دو خواتین کوہ پیمائوں کو بھی ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) لاہور میں میچ فکسنگ کے الزام میں ملوث پانچ کھلاڑیوں کو ایف آئی اے پنجاب آفس میں طلب کر لیا گیا جہاں کھلاڑی اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔
ذرائع کے مطابق میچ فکسنگ کے الزام میں ملوث کھلاڑی جن میں شرجیل خان،خالدلطیف،محمد عرفان اور ناصر جمشید کے نام شامل ہیں ۔
ان پانچوں کھلاڑیوں کو ایف آئی اے پنجاب آفس میں دو مرحلوں میں طلب کیا گیا ہے۔پہلے مرحلے 20 مارچ کو تین کھلاڑی محمد عرفان ،ناصر جمشید اور شاہ زیب حسن ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب سائبر کرائم ونگ میں اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے 21 مارچ کو شرجیل خان اور خالد لطیف اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔
واضح رہے کہ ناصر جمشید لندن میں ہیں تاہم ایف آئی اے کی جانب سے انہیں بھی بیان ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کیا گیا ہے۔
 
 

 

 

ایمزٹی وی(اترپردیش)بھارت کی اہم ترین ریاست اتر پردیش میں انتہا پسند اور متعصب ترین ہندو اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما یوگی آدتیہ ناتھ نے 21ویں وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا،یوگی آدتیہ ناتھ کے ہمراہ 2نائب وزرائے اعلیٰ اور 46وزرا ء نے بھی عہدے کا حلف لیا ،تقریب حلف برداری میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سمیت اہم سیاسی رہنما ؤں کی شرکت ۔
بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق اترپردیش کے ریاستی انتخابات میں بی جے پی کی کامیابی کے بعد انتہا پسند ہندو رہنما اور گورکھپور سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے والے یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست کے 21ویں وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے،اس تقریب میں 2نائب وزرائے اعلیٰ کیشو پرساد موریہ اور ڈاکٹر دنیش شرما نے بھی حلف لیا۔ پرساد موریہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر اور پھول پور سے ممبر پارلیمنٹ جبکہ ڈاکٹر دنیش شرما لکھنوکے میئر ہیں۔حلف برداری کی تقریب میں ریاست اترپردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ کابینہ میں شامل 46وزراء نے بھی اپنے عہدوں کا حلف لیا ۔اس موقع پر بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی ،بی جے پی کے صدر امیت شاہ ،سابق وزیر اعلیٰ یوپی اکھلیش یادو ،راج سنگھ چوہان ،روی شنکر پرساد سمیت کئی اہم سیاسی رہنما بھی شریک تھے ۔
واضح رہے کہ یوگی آدتیہ ناتھ کی شناخت مسلمانوں کے حوالے سے سخت گیر موقف رکھنے والے ہندو رہنما کے طور پر ہوتی ہے اور وہ اکثر و بیشتر مسلمانوں کے بارے میں متنازع بیانات دیتے رہتے ہیں ۔انتہا پسند ہندو رہنما یوگی آدتیہ ناتھ نے ’’ہندو یوا واہنی‘‘ نامی ایک مسلح گروہ بھی بنا رکھا ہے اور یہ مسلح جتھہ مسلمانوں کے خلاف قتل و غارت اور ریاست میں فسادات پھیلانے میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے ۔یوگی آدتیہ ناتھ کا تعلق پہاڑی ریاست اتراکھنڈ کے گڑھوال کے ایک گاؤں سے بتایا جاتا ہے،یوگی آدتیہ ناتھ کی ساری سیاست تشدد سے پر رہی ہے اور خود ان کے خلاف بھی اقدام قتل ، معاشرے میں فساد برپاکرنے، دو فرقوں کے درمیان نفرت پھیلانے اور مزار کو نقصان پہنچانے جیسے الزامات کے تحت تین مقدمات بھی درج ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)سابق حسینہ عالم اور بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن کے والد کرشنا راج طویل علالت کے بعد چل بسے۔
بالی ووڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن کے سمدھی اور ایشوریا رائے بچن کے والد کرشنا رائے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھے اور 2 ہفتوں سے ممبئی کے لیلاوتی اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج تھے جہاں آج سہ پہر طویل علالت کے باعث چل بسے جب کہ بچن خاندان نے کرشنا رائے کی موت کی تصدیق کردی ہے۔
ایشوریا والد کی تیمار داری کے لیے کئی روز سے اسپتال میں ہی موجود تھیں جس کی وجہ سے انہوں نے ہولی کا تہوار بھی سادگی سے منایا۔ ایشوریا والد کی موت کے وقت اسپتال میں ہی تھیں اور موت کے بعد صدمے سے دوچار ہیں۔
واضح رہے کہ ایشوریا رائے کے والد اورابھیشیک بچن کے سسر بھارتی فوج میں بطور ماہر حیاتیات کے خدمات انجام دیتے رہے۔

 

 

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)پاکستان فلم انڈسٹری پر کئی دہائیوں تک راج کرنے والے اداکار محمد علی کو مداحوں سے بچھڑے 11 برس بیت گئے۔
پاکستان کے معروف اداکارمحمد علی اپریل 1931 کو ہندوستان کے شہررام پور میں پیدا ہوئے لیکن قیام پاکستان کے بعد انہوں نے اپنے خاندان کے ہمراہ ہجرت کر کے حیدرآباد میں سکونت اختیار کی جب کہ اداکار کا تعلق مذہبی گھرانے سے تھا اوران کے والد سید مرشد علی مرحوم امام مسجد تھے اور یہی وجہ ہے کہ گھر والے فلمی دنیا میں قدم رکھنے پر شدید مخالف تھے ۔
خاندان کی مخالفت کے باوجو د محمد علی نے فنی سفر کا آغاز کیا اور ریڈیو پاکستان سے منسلک ہو گئے لیکن جلد ہی ان کی مسحور کن آواز نے انہیں فلمی دنیا تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا اور انہوں نے 1962 میں فِلم ‘چراغ جلتا رہا’ سے بطور ولن فلمی کریئر کا آغاز کیا تاہم بطور ہیرو ان کی پہلی معروف فلم ‘کنیز’ تھی جس پر انہیں بہترین اداکار کا نگار ایوارڈ سے نوازا گیا۔
لیجنڈری اداکار کو 1966 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’ آگ کا دریا ‘‘ نے شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور وہ عروج حاصل کیا جو بہت کم اداکار اپنی زندگی میں دیکھ سکے ہیں ۔
 
محمدعلی کی شہرہ آفاق فلموں میں صاعقہ، وحشی، آس، آئینہ اور صورت، انسان اور آدمی سمیت حیدر علی شامل ہیں جب کہ اپنی جاندار اور رومانوی اداکاری کی بدولت انہیں شہنشاہ جذبات کا خطاب بھی دیا گیا اور مجموعی طور پر بطور اداکار 450 سے زائد اردو، پنجابی، پشتو، ہندی اور بنگالی فلموں میں کام کیا۔
محمد علی کئی فلمی اور بین الاقوامی ایوارڈز اپنے نام کرچکے ہیں اور حکومت پاکستان نے فنی خدمات کے اعتراف میں انہوں نے تمغۂ امتیاز اور 1984 میں تمغۂ حسنِ کارکردگی کا اعزاز بھی حاصل کیا۔
 
لیجنڈری اداکار 19 مارچ 2006 کو گردوں کے عارضے کے باعث لاہور میں انتقال کر گئے لیکن آج بھی لاکھوں مداح ان کی اداکاری کے دیوانے ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) صدر ممنون حسین نے ہندو میرج بل پر دستخط کر دیئے جس کے بعد ہندو میرج بل کو قانون کا درجہ حاصل ہو گیا ہے۔
میڈِیاذرائع کے مطابق وزیراعطم نواز شریف کی تجویز پر صدر ممنون حسین نے ہندو میرج بل پر دستخط کر دیئے ہیں۔ صدر ممنون حسین کی توثیق کے بعد ہندو میرج بل کو قانون کا درجہ حاصل ہو گیا ہے۔
وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ اقلیتی برادری بھی یکساں محب وطن ہے اور ان کے حقوق کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔ حکومت ہندو آبادی والے علاقوں میں شادی رجسٹرار تعینات کرے گی

 

 

 
ایمزٹی وی(پشاور)صوبے کی جیلوں میں سزائے موت کے 17خواتین قیدی بھی بند ہے صوبے بھر میں آج تک کسی بھی خاتون کو پھانسی نہیں دی گئی ہے سانحہ باچا خان یونیورسٹی ، سانحہ بڈھ بیرائیر بیس ، سانحہ ورسک میں خواتین معاونت کاروں کو بھی گرفتار کیا جا چکا ہے ۔
جیل خانہ جات ذرائع کے مطابق سنٹرل جیل پشاور ،ڈیرہ اسماعیل خان ، بنوں ، ہری پورسمیت صوبے کے مختلف جیلوں میں خواتین کو اپنے خاوندوں کو قتل کرنے ، بیرون ملک بھاری مقدار میں منشیات لے جانے کے الزامات میں سزائے موت دی جا چکی ہے جبکہ بعض کوعمر قید بھی دی جا چکی ہے ۔
1984میں سابق ڈکٹیٹر جنرل ضیاء الحق کے دور اقتدارمیں ایک خاتون کی سزائے موت پر عمل درآمدہواتھا تاہم اس کے بعد آج تک ملک میں کسی بھی خاتون کوپھانسی نہیں دی گئی ہے ۔ جیلوں میں خواتین کے لئے خاتون جلاد بھی موجود نہیں ہے۔ ان خواتین قیدیوں کے مقدمات عدالتوں میں زیر سماعت ہے جبکہ بعض نے اپیلیں صدرمملکت کو کی ہے

 

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے تاتارستان کے صدر رستم منیخانووکو دورہ پاکستان مکمل کرنے کے بعد اپنے وطن لوٹ گئے
لاہور ائیرپورٹ پر پولیس گارڈ نے تاتارستان کے صدر کو سلامی پیش کی۔ شیخ علاؤالدین، صوبائی وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمن، غوث پاشا اور کمشنر عبداللہ سنبل بھی موجود تھے۔
 

 

 

ایمزٹی وی(کراچی)پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے23مارچ کو کراچی میں جلسہ کرنے کا اعلان کر تے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ جس دن لگا پارٹی ملک و قوم کا نقصان کر رہی ہے اسی دن پارٹی ختم کر دیں گے ۔کراچی کے تاجر یہاں کاروبار کر کے جہاد کر رہے ہیں ، الطاف حسین اور ایم کیو ایم نے شہر کو تباہ کر دیا ۔کراچی کا حل پاکستان کا حل ہے یہ ملک نہیں چلے گا تو پاکستان نہیں چلے گا ۔
میڈیا ذرائع کے مطابق کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ 30 سال سے کراچی میں ایک جماعت کی حکمرانی رہی ہے، مہاجرکے نام پرجتنا مینڈیٹ تھا سب ان کو دے دیا۔یہ بات غلط ہے کہ مہاجر بانی ایم کیو ایم سے دیوانہ وار محبت کرتے ہیں ۔22 اگست کے بعد بانی ایم کیوایم کا دفاع ان لوگوں کے لیے مشکل ہوگیا تھا۔
تقریب میں ایم کیو ایم کے سینیٹر عبدالحسیب خان بھی شریک ہوئے۔عبدالحسیب خان کے تقریب میں پہنچنے پر مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی نے ان کا استقبال کیا ۔
 
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سیاست میرے لیے بریڈ اینڈ بٹر نہیں ، ہم اقتدار حاصل کرنے نہیں آئے بلکہ بھائی کو بھائی سے ملانے آئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنے حصے کے چراغ کو جلانے کی کوشش کی ہے،23 مارچ کو ہماری جدوجہد کا ایک سال مکمل ہوجائیگا۔ ایم کیو ایم ابھی بھی لوگوں کو لڑانے کیلئے کوشش کررہے ہیں۔ہمیں اختلافات رکھتے ہوئے جینے کا سلیقہ سیکھنا ہے۔