اتوار, 05 جنوری 2025

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثناء میر نے کہا ہے کہ جوئے باز کرکٹرز کو پاکستان کی پاک جرسی پہننے کا کوئی حق نہیں، اللہ کے کرم سے ویمن کرکٹ کرپشن سے پاک ہے ۔
ویمن ٹیم کی کپتان نے سپاٹ فکسنگ سکینڈل سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فکسنگ کرنے والے تاحیات پابندی کے ہی مستحق ہیں ، اللہ کے کرم سے ویمن کرکٹ کرپشن سے پاک ہے ۔
 
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا یونیفارم پہننا اعزاز ہے ، فکسنگ کی خبروں سے دل دکھتا ہے ، ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے پاکستان کی کرکٹ کو اوپر اٹھانے اور شفاف بنانے میں بہت محنت کی۔

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ ہدایت کار اور فلم ساز راج کمار ہیرانی کی 'منا بھائی ایم بی بی ایس'، 'لگے رہو منا بھائی'، 'تھری ایڈیٹس' اور 'پی کے' جیسی بلاک بسٹر فلموں میں اپنی کامیڈی سے فلم بینوں کو محظوظ کرنے والے بومن ایرانی کہتے ہیں کہ اگر 'منا بھائی تھری' میں انہیں کاسٹ نہ کیا گیا تو وہ راج کمار ہیرانی کو نہیں چھوڑیں گے۔ گذشتہ دنوں فلم ساز کی جانب سے منا بھائی سیریز کی نئی فلم کا اعلان سامنے آنے کے بعد بومن ایرانی کی خوشی دیدنی تھی۔ انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق بومن ایرانی کا کہنا تھا کہ 'میں نئی فلم کے لیے بہت پرجوش ہوں، سرکٹ اور منا بھائی اس فلم کا حصہ ضرور ہوں گے لیکن میری موجودگی کنفرم نہیں، فلم کے ہر حصے میں تیسرا کردار تبدیل ہوتا رہا ہے'۔ ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ 'اگر راج کمار ہیرانی منا بھائی کی نئی فلم میں مجھے کاسٹ نہیں کرتے تو میں انہیں ڈرا دھمکا کر خوف زدہ کردوں گا'۔ بومن کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت راج کمار ہیرانی سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کی عکس بندی میں مصروف ہیں لیکن جیسے ہی یہ کام مکمل ہوجاتا ہے وہ منا بھائی کی عکس بندی کا آغاز کردیں گے۔ خیال رہے کہ بومن ایرانی، منا بھائی سیریز کی پچھلی دو فلموں میں اہم کردار ادا کرچکے ہیں، پہلی فلم میں ان کا کردار ڈاکٹر استھانا کا تھا جبکہ دوسرے حصے میں انہوں نے ایک کاروباری شخص لکی سنگھ کا کردار نبھایا تھا۔ فلم کے دونوں حصوں میں بومن ایرانی کی اداکاری کو کافی سراہا گیا تھا، یہی وجہ ہے کہ وہ پرامید ہیں کہ فلم ساز نئی فلم میں بھی انہیں کاسٹ کریں گے اور اگر نہیں بھی کرنا چاہتے تو اب دھمکی سن کر انہیں ایسا کرنا ہی پڑے گا۔

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) گورنرسندھ محمد زبیر نے کہاہے کہ ہندومیرج ایکٹ ایک بہترین ایکٹ ہے لیکن ہم سب سے پہلے پاکستانی ہیں۔ گورنر سندھ محمد زبیر کا کراچی کی وائے ایم سی اے گراونڈ میں منعقد کی جانیوالی 62 ہندوجوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب میں شرکت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ ہم سب مل کراور آپس میں پیار اور محبت سے رہیں جبکہ یہ ایساپہلا موقع ہے کہ میں ہندووں کی شادی میں آیاہوں ۔انہوں نے کہا کہ ہندومیرج ایکٹ ایک بہترین ایکٹ ہے،ملک میں رہنے والے ہم سب پاکستانی ہیں اور ملک جیسے مسلمانوں کاہے ویسے ہی ہندووں کابھی ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)چاند پر قدم رکھنے والے دوسرے انسان، خلا باز بز آلڈرن نے اپنی فلم میں مریخ پر انسانوں کی رہائش کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ـسا یئکلنگ پاتھ ویز ٹو مارز نامی یہ فلم صرف دس منٹ کی ہے ، اس میں بز آلڈرن ایک ہولوگرام کی شکل میں اپنی کہانی اور منصوبے سنا رہے ہیں۔ بز آلڈرن کے منصوبے میں مریخ جانے والے لوگوں کے لیے زمین اور مریخ کے چاندوں کو بطور اسٹاپ ا ستعمال کیا جائے گا۔ زمین سے مریخ کا سفر چھ ماہ کی مدت کا ہوگا۔ بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ انھیں امید ہے کہ فلم کی وجہ سے مختلف حکومتوں کی توجہ مریخ کے سفر کے بارے میں مشترکہ پلان بنانے پر مرکوز ہو سکے گی۔ انھوں نے کمپنی اسپیس ایکس کے چیف ایگزیکٹو ایلون مسک کی جانب سے خلائی سفر میں سرمایہ کاری کو خوش آئند قرار دیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں قیادت حکومتوں کو کرنی چاہیے نہ کہ کمپنیوں کو۔ بز آلڈرن کا یہ بھی کہنا تھا کہ مریخ پر ابتدائی طور پر سفر کرنے والے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) چین کی کمپنی کے نمائندوں نے کراچی اسلام آباد اور لاہور کے ایئر پورٹس کا کنٹرول سنبھالنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور بولی دینے کے لئے تینوں ایئرپورٹس کے ارتقاء اور معائنہ کا کام مکمل کرلیا ۔ کراچی ایئرپورٹ اور اسلام آباد کی پرائیو یٹائزیشن کے لئے چین کی کمپنی کے نمائندوں نے 9 مارچ اور 11 مارچ کو دورہ کیا۔ یہ کمپنی اب 21 مارچ کو سی اے اے کو پیشکش دے گی اور دوسری کمپنیوں نے پیش کش جمع نہیں کرائی تو ٹھیکہ چین کی کمپنی کو دیدیا جائے گا کراچی ایئرپورٹ 14ہزار ایکڑ پر لاہور 13 سو ایکڑاور اسلام آباد ایئر پورٹ 35 سو ایکڑ پر محیط ہے ان ایئرپورٹ کی زمین کئی سو ارب ڈالر مالیت کی ہے۔

 

 

  ایمز ٹی وی(لاہور)امریکہ میں قید بے گناہی کا شکار ڈاکٹر عافیہ کی ہمشیرہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ حسین حقانی یہ سچ بھی اُگل دیں کہ عافیہ بے قصور ہے اور انہوں نے ہی امریکیوں کو خوش کرنے کی خاطر عافیہ کو جھوٹے مقدمے میں پھنسوایا۔ حسین حقانی اور شکیل آفریدی غدار وطن اور سخت سزا کے مستحق ہیں۔ عوام کا پیمانہ صبرلبریز ہورہا ہے ۔ عافیہ کی واپسی میں تاخیرسے اشتعال بڑھ گیا تو اسے ہم بھی روک نہ سکیں گے۔چیف جسٹس سندھ، سابق گورنر پنجاب اور سابق وزیراعظم کے مغوی بیٹے رہا ہوگئے، عافیہ نہیں آئی۔ وہ لاہور پریس کلب میں سیاسی و سماجی رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کر رہی تھیں۔ حافظ محمد زبیر، سعدیہ سہیل، چوہدری محمد انور، ڈاکٹر صبیحہ مشرقی، عابد حمید خان میو، محمد خان مدنی، عمران شہزاد، کالم نگار فاروق چوہان، بریگیڈیئر محمد یوسف، چیئرمین عبدالحق اعوان نے بھی خطاب کیا۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ شکیل آفرید ی کو بھی اگر ریمنڈڈیوس کی طرح ملک سے فرار کروادیا گیا اور عافیہ نہیں آئی تو حکمرانوں کی غداری کے خلاف عوام سڑکوں پر ہوں گے۔ جمہوریت کی دعویدار حکومت نے ڈاکٹر عافیہ کو بھلا دیا۔ رہنمائوں نے مطالبہ کیا کہ قوم کی بیٹی کو واپس لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مزید تاخیر کی صورت میں عوام مشتعل ہوکر سڑکوں پر نکل آئیں گے، پوری قوم کے دل عافیہ کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ تمام رہنمائوں نے 31 مارچ کو عافیہ کے اغوا کو 14 برس مکمل ہونے پر ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کی اپیل کی۔

 

 

ایمز ٹی وی(کابل) افغان صدر کے قومی سلامتی کے مشیر محمد حنیف اتمر نے کہا ہے پاکستان اور افغانستان کے درمیان لندن میں مذاکرات نتیجہ خیز اور تعمیری رہے تاہم اب بھی کچھ مسائل حل طلب ہیں جس کی بڑی وجہ دونوں ملکوں کے درمیان اعتماد کی کمی ہے۔ افغان قومی سلامتی کے مشیر محمد حنیف اتمر کا کہنا تھا افغانستان اور پاکستان نے مطلوب دہشت گردوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا ہے اور مزید تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا پاکستان اور افغانستان کے درمیان لندن میں ہونے والے مذاکرات میں کشیدگی کو کم کرنے اور پاک افغان بارڈر پر کراسنگ پوائنٹس کھولنے سمیت دیگر امور زیر غور آئے۔ واضح رہے چند روز قبل لندن میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے خاتمے کیلئے مذاکرات ہوئے تھے جس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بھی شرکت کی۔ دوسری طرف افغان صنعت و تجارت کے نائب وزیر قربان حقجو نے کہا ہے کہ سرحد کی بندش کے حوالے سے پاکستان کیخلاف شکایت پر بڑی تعداد میں ڈبلیو ٹی او کے رکن ممالک افغانستان کی حمایت میںسامنے آئے ہیں ۔ سرحد بند کرنے کے حوالے سے افغانستان کی پاکستان کیخلاف عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او ) سے شکایت پر کمیشن 6 اپریل کو تعین کریگا۔