اتوار, 05 جنوری 2025

 

ایمز ٹی وی(جدہ) دنیابھر کی طرح سعودی عرب کے موسم میں بھی تبدیلی آرہی ہے، جدہ ، مکہ مکرمہ،مدینہ منورہ ریجن اور کئی شہر غبار آلود موسم کی لپیٹ میں ہیں۔ سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں تیز بارش اور برف باری بھی ہوئی۔سعودی شہروں بیشہ،شقراء ،بریدہ قصیم،مکہ مکرمہ،جیزان اور حرمین شاہراہ پر حدنظر صفر رہا جس سے مختلف مقامی پروازیں بھی متاثر ہوئیں۔بیشتر مقامی اور غیر ملکی اپنے گھروں میں محصور ہو کے رہ گئے ہیں اور اسپتالوں میں ایمرجنسی جیسی صورتحال ہے کیونکہ کھانسی، حلق کی تکالیف اور سانس و دمہ کے مریض فوری طبی امداد کیلئے مختلف کلینک پہنچے ہیں۔دمام میں بارش ہونے سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے، سعودی دارالحکومت ریاض میں بھی موسم ابر آلود اور تیز ہوائیں چلنے کی اطلاع ہے۔مدینہ منورہریجن،حائل،تبوک، الجوف میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ گروغبار کاطوفان جاری رہا۔محکمہ شہری دفاع نے شہریوں اور غیرملکیوں کو خبردار کیاہیکہ سانس کی تکلیف والے مریض بلا ضرورت گھر سے نہ نکلیں اور ڈرائیور حضرات احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔دوسری جانب وزارت تعلیم نے تعلیمی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے

 

 

ایمز ٹی وی(لاہور) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاک آرمی کے جوانوں اور افسروں کی قربانیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے فوجی عدالتوں کی حمایت کی، وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف قوم کی اخلاقی حمایت کھو چکے ہیں۔
پیپلز پارٹی ملک میں ایک بار پھر تیزی سے ابھرنے والی سیاسی قوت بنے گی۔فاٹا کے عوام کو قومی اور صوبائی اسمبلی کے لئے اپنا نمائندہ منتخب کرنے کا حق دینے کے لئے خیبر پختونخواہ میں ضم کیا جائے۔پاکستان میں سیکورٹی کی مخدوش صورت حال کے باعث ترقیاتی منصوبے کامیاب نہیں ہو سکتے۔واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے بطور تجزیہ کار نجی ٹی وی چینل جوائن کر لیا ہے جہاں ان کا پروگرام ہر اتوار کو رات 10بجے نشر ہوگا.
سابق صدر آصف علی زرادری نے نجی ٹی وی بول جوائن کرلیا، ہفتہ وار پروگرام کریں گے
نجی ٹی وی چینل بول نیوز پر بطور تجزیہ کار سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے پہلے ٹی وی پروگرام میں موجودہ حالات پر تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن میں ہاراور جیت سیاسی عمل کا حصہ ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے اہم ہے۔الیکٹرانک مشینوں کے ذریعے ووٹنگ کے عمل سے ملک میں انتخابی دھاندلی پر قابو میں مددملے گی۔پیپلز پارٹی خواتین کی ترقی پر یقین رکھتی ہے اسی وجہ سے پارٹی نے دیگر سیاسی جماعتوں کی نسبت زیادہ خواتین کوقومی اور صوبائی اسمبلیوں میں نمائندگی دی۔
پیپلز پارٹی نے ہر اچھے اور برے سیاست دان کا مقابلہ کیا ہے۔میرا سارے خاندان نے ناکردہ گناہوں کی پاداش میں جیلیں کاٹی ہیں ۔ خودمیں نے 12سال جیل کاٹی۔ بلاول بھٹو بھی شہید بینظر کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔اسحاق ڈار کو سوچنا چاہئے کہ ملک میں سیکورٹی نہیں پراجیکٹ کامیاب نہیں ہوگا۔ ملکی صحافی تحقیق کے بغیر تجزیہ کار بن جاتے ہیں۔

 

 

 ایمز ٹی وی(لاہور) پاکستان میں روزانہ لاکھوں لوگ پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کرتے ہیں ، پبلک ٹرانسپورٹیشن کے مختلف ذرائع میں روز بروزاضافے سے لوگوں کا سفر کرنا آسان ہو رہا ہے مگر اس کے باوجودپبلک ٹرانسپورٹ میں لوگوں کا رش برگر بچوں کیلئے پریشانی کا باعث ہے ۔ میٹرو بس میں سفر کرنے والی لڑکی سمیعہ سعید نے پبلک ٹرانسپورٹ پر سفرکے ذاتی تجربے اور اپنی والدہ کی ہدایات کو بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کو چاہئیے کہ وہ جیب میں وائلٹ رکھ کر میٹرو بس میں سفر کرنے سے گریز کریں ۔ سمیعہ سعید نے اپنی والدہ کی ہدایات کے حوالے سے لڑکیوں کو پیغام دیا ہے کہ دوران سفر اپنی سب سے ضروری اور قیمتی چیز یعنی ”دوپٹہ“ ضرور اوڑھیں اور جتنی بدصورت نظر آسکتی ہوں ضرور لگیں اور اس بات پر غور نہ کریں کہ دیکھنے والے لوگ ان کی بدصورتی کے بارے میں کیا سوچتے ہوں گے میں اس بارے میں صرف یہ کہوں گی کہ اس طرح سفر کرنا میرے لیے مشکل نہیں تھا ، لوگوں کا تجربہ اس سے مختلف ہو سکتا ہے مگر میں نے پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کے دوران جس واحد مشکل اور پریشانی کا سامنا کیا وہ لوگوں کا بے پناہ رش تھا “۔ سمیعہ سعید نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ لڑکیوں کو کسی چیز کیلئے نہ تو رکنا چاہئیے اور نہ ہی کسی چیز سے خوفزدہ ہونا چاہئیے کیونکہ ”جب تم لوگوں کو اپنی کمزوری دکھاﺅ گی تو وہ تمہیں ڈرائیں گے 

 

 

ایمز ٹی وی(استبول) ترکی کے صدر طیب اردگان نے کہا ہے کہ جرمنی کردوں کو ترکی کے خلاف استعمال کرنے کے لئے ان کی حمایت کر رہا ہے ۔ جرمنی ترک شہریوں اور ترک وزرا کے خلاف اقدامات کر رہا ہے ۔ جرمن چانسلر انجیلا میرکل ’نازی اقدامات‘ کر رہی ہیں۔جرمنی ترک پاشندوں سے ملاقات کے لئے سیاسی کارکنوں اور وزرا کو ہراساں کرکے جرمنی میں ترک پاشندوں کے عوامی اجتماعات میں ان کی شرکت پر پابندی عائد کر رہا ہے۔
ترکی ٹیلی ویژن پر قوم سے براہ راست خطاب کے دوران صدر اردگان نے جرمن چانسلر کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں مخاطب کرکے کہا کہ ”اس وقت تم نازی اقدامات کی مرتکب ہو رہی ہو۔“ خبر رساں ادارے نے لکھا ہے کہ ترک سربراہ مملکت کا یہ بیان دونوں ملکوں کے مابین پہلے ہی سے بہت کشیدہ تعلقات میں مزید خرابی کی وجہ اس لیے بنا کہ روایتی سفارتی اور سیاسی لب و لہجے کو بالائے طاق رکھتے ہوئے صدر ایردوآن نے چانسلر میرکل کو مخاطب کرنے کے لیے جو لفظ استعمال کیا، وہ رسمی طرز تخاطب والا ’آپ‘ نہیں بلکہ ترک زبان میں ’تم‘ یا ’تو‘ کے لیے استعمال ہونے والا لفظ تھا۔
واضح رہے کہ ترکی میں طیب اردگان نے آئینی ترامیم کے لئے ریفرنڈم کا اعلان کیا ہے جس کے بعد یورپی یونین کے ممالک ترکی کے خلاف بیان بازی کر رہے ہیں

 

 

یمز ٹی وی (تجارت) پاکستان دنیا کے مضبوط ترین ممالک کی صف میں شامل ہو گیا ہے۔ امریکہ کی نیوز اینڈ ورلڈ رپورٹ ’’بیسٹ کنٹریز‘‘ کے مطابق پاکستان دنیا کا 23 واں مضبوط ترین ملک ہے۔ رپورٹ کے مطابق بعض اقتصادی اور سیاسی مسائل کے باوجود پاکستان دنیا میں تیزی سے ابھرنے والا مستحکم ملک بن رہا ہے جس کا دفاعی بجٹ اور تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشت اس کو عالمی برادری میں اہم مقام دلا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ کا شمار دنیا کے سب سے مضبوط ملک کے طور پر کیا جاتا ہے جبکہ دوسرے نمبر پر روس، تیسرے نمبر پر چین اور چوتھے نمبر پر برطانیہ کا شمار کیا جاتا ہے۔ رپورٹ میں دنیا کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی 80 بڑی معیشتوں کا جائزہ پیش کیا گیا ہے جس میں ان ممالک کی ثقافتی تاریخ، شہری سہولیات کی فراہمی اور معیار زندگی کی بنیاد پر ان ممالک کی درجہ بندی کی گئی ہے۔ جس کے تحت پاکستان کو دنیا بھر میں 23 ویں مستحکم ملک کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ جو پاکستان کی موجودہ حکومت کی دانشمندانہ اقتصادی پالیسیوں اور معاشی ترقی کے اہداف کے حصول کے سلسلے میں کی جانے والی اصلاحات کی عکاسی کرتی ہے۔

 

 

 

یمز ٹی وی (اسلام آباد)پاکستان کی پہلی خاتون سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔ ذرائع کےمطابق سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ گزشتہ روز جنیوا سےاسلام آباد پہنچیں اور دفتر خارجہ میں اپنے نئے عہدے کا چارج سنبھالا۔ تہمینہ جنجوعہ اس سے قبل جنیوا میں پاکستان کی مستقل مندوب کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہی تھیں ۔

ذرائع کا کہناہےکہ فرخ عامل کوجنیوا میں پاکستان کامستقل مندوب تعینات کیاگیا ہےجو جلد اپنےعہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ فرخ عامل اس سے قبل جاپان میں پاکستانی سفیر کے فرائض سرانجام دے رہےتھے ۔

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم ) میٹرک کے امتحانات میں نقل مافیا کا قلع قمع کرنے کیلئے عملی اقدامات کرنے ہونگے،ثانوی بورڈ کو رواں سال امتحانات میں اسٹینڈنگ کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنانا ہونگے۔ ثانوی امتحانات کے شیڈول میں تبدیلی کے فیصلے پر تحفظات ہیں،ان خیالات کا اظہار پیک پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن سندھ کے صدر سید شہزاد اختر نے پیک کے مرکزی آفس ڈی ایچ اے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں4سو سے زائد اسکولز کے منتظمین نے شرکت کی۔

اجلاس میں ثانوی بورڈ کی جانب سے میٹرک کے امتحانی شیڈول میں تبدیلی اور نقل کی روک تھام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر صدر پیک کا کہنا تھا کہ اسٹینڈنگ کمیٹی نے فیصلہ کیاتھا کہ امتحانی مراکز بڑے اور بہتر سہولیات فراہم کرنیو الے اسکولز میں قائم کئے جائیں گے لہٰذا ثانوی بورڈبچوں کی فیسوں میں اضافہ کرنے کے بجائے اسٹینڈنگ کمیٹی کے فیصلے پر عمل کرے ۔

اس موقع پر ممبر میٹرک بورڈ غلام عباس بلوچ نے ثانوی بورڈ میں مستقل کنٹرولر اور سیکرٹری کی تعیناتی نہ ہونے پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے بورڈ میں طلبہ و طالبات کے امتحانی فارم سمیت دیگر اہم معاملات التواء کا شکار ہوجاتے ہیں۔ اجلاس میں پیک کے عہدیداران جواد حیدر نقوی،غلام محی الدین، شاہ جہاں، نصیر الدین، ملک سجاد، ظفر، رفیق، احمد خان، امتیاز، وقاص، اعجاز، مزمل شاہ، وارث شاہ، شکیل، طاہر، خلیق، رشید، اسلم، یونس بلوچ،رضا آفریدی، فرحان، ہدایت اللہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔