ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)محبت نے بالآخر خوف و دہشت کو شکست دے دی ، بیوٹی اینڈ دا بیسٹ نے باکس آفس پر کنگ کانگ کو پچھاڑ کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ۔ فلم ’’بیوٹی اینڈ دا بیسٹ‘‘ کی کہانی ایسے شہزادے کے بارے میں ہے جو ایک بوڑھی پری سے بدتمیزی کرنے کے بعد سزا کے طور پر بھیڑیے میں بدل جاتا ہے ۔ اسے دوبارہ انسان بننے کے لیے ضروری ہے کہ کوئی لڑکی شہزادے سے اسی بھیڑیے کے روپ میں سچے دل سے اظہار محبت کرے ۔ اس بھیڑیے شہزادے کو ایک بوڑھا شخص قید کرلیتا ہے اور جب اس کی بیٹی اپنے باپ کو بچانے آتی ہے تو بھیڑیا اسے بھی قید کرلیتا ہے ۔ فلم نے اپنی ریلیز کے پہلے دن دنوں میں سترہ ارب 82 کروڑ روپے کمائے ۔
گزشتہ ہفتے آتے ہی باکس آفس پر قبضہ جمانے والا کنگ کانگ اس ہفتے دوسرے نمبر آگیا ۔ ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور فلم’’ کانگ ، اسکل آئی لینڈ ‘‘ اس ہفتے صرف تین ارب دو کروڑ کماسکی ۔ فلم کی کہانی اس بار بھی ایک ایسے دہشت ناک گوریلے پر مبنی ہے جو گھنے اور پراسرار جنگلات میں رہتا ہے ۔ گوریلے کی تلاش میں شکاریوں کا گروہ اسکل آئی لینڈ پر پہنچ جاتا ہے جہاں کوئی انسان قدم رکھنے کی ہمت نہیں کرتا۔
قدیم جنگلی قبائل اور دیوہیکل گوریلے کے ہاتھوں شکاری کس طرح خود شکار ہوجاتے ہیں یہ مناظر دل دہلانے والے ہیں ۔ ایکس مین سیریز کی دسویں فلم لوگن مسلسل نیچے نمبر پر جارہی ہے ، اس ہفتے فلم تیسرے نمبر پر رہی ۔ فلم میں اس بار لوگن کے ساتھ ان کی بیٹی بھی ایکشن دکھا رہی ہیں ۔ جس میں اپنے والد کی صلاحیتیں منتقل ہوجاتی ہیں۔ فلم اس ہفتے صرف ایک ارب تراسی کروڑ روپے ہی کماسکی ۔
ایمز ٹی وی (تجارت) بینکوں کی جانب سے کاروباری برادری کو دئیے جانے والے قرضوں کی شرح میں خاطر خواہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے. جس سے ملک کے تاجروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد اورمجموعی اقتصادی ترقی کی عکاسی ہوتی ہے۔ قرضوں کے ڈیفالٹ کا تناسب کم ہونے سے بھی بینکوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے جو خوش آئند ہے۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے سابق صدرعاطف اکرام شیخ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 2011ء سے2013ء تک اوسط شرح نمو 3.7 فیصد جبکہ 2014ء سے 2016ء میں اوسط شرح نمو 4.3 فیصد رہی اور سال رواں میں یہ شرح پانچ فیصد تک پہنچ جائے گی۔ 2016ء میں ایس ایم ایز کو دئیے گئے قرضوں میں 2015ء کے مقابلہ میں 29.2 فیصد اضافہ ہوا جس میں آٹو سیکٹر ، لیدر اور اشیائے خورد و نوش سے متعلقہ کمپنیوں نے زیادہ قرضے لئے ہیں۔ ایس ایم ایز کے ڈیفالٹ کا تناسب بھی 26.1 فیصد سے گر کر 20.3 فیصد ہو گیا ہے جس سے قرض دینے والے اداروں کا حوصلہ بڑھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارپوریٹ قرضے لینے کا تناسب جو 2015ء میں انیس فیصد تھا 2016ء میں بڑھ کر اکیس فیصد ہو گیا ۔ شرح سود میں کمی کی وجہ سے بھی بہت سے کمپنیوں نے قرضوں کی ادائیگی کی واپسی شروع کر دی جس سے پاکستان کے سب سے بڑے بینک کے ڈیفالٹ کی شرح 12.3 فیصد سے گر کر 10.6 فیصد رہ گئی۔ انھوں نے کہا کہ لارج اسکیل مینوفیکچرنگ کے شعبہ نے 2015ء میں 119 ارب کا قرضہ لیا تھا جبکہ 2016ء میں 225 ارب کا قرضہ لیا جبکہ کنزیومر فنانس 29 ارب سے بڑھ کر 70 ارب روپے تک جا پہنچا ہے تاہم زرعی شعبہ کے قرضوں میں اس تناسب سے اضافہ نہیں ہوا جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
ایمز ٹی وی (تجارت)واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور( ڈبلیو ایس ایس پی )نے صارفین پر واٹر بم گرادیا، پانی کے ماہانہ بل میں کئی گنا اضافہ کر دیا گیا ہے، نئے بلوں کا اطلاق یکم جنوری2017 سےہوگا۔ واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور نے پانی کے ماہانہ بل میں کئی گنا اضافہ کردیا،پوش علاقہ حیات آباد میں گھریلو صارفین اب 150کی بجائے 1365روپےتک ماہانہ پانی کا بل ادا کریں گے۔ 3 سے 7 مرلہ کے گھروں کا ماہانہ بل 350، 10 مرلہ سے 1 کینال کا بل 770 روپے کردیاگیا،2 کینال گھر کا بل 910 جبکہ ڈبل ڈور 2 کینال گھروں کا بل 1365 روپے ماہانہ کردیاگیا،اسی طرح نئے کنکشن کی فیس بھی 13 ہزار 8سوروپے کردی گئی ہے۔ پانی بلوں میں اضافہ صرف پوش علاقے حیات آباد تک محدودنہیں۔یونیورسٹی ٹاون میں بھی ماہانہ بل 600جبکہ اندرون شہرعلاقوں میں ماہانہ بل 350 روپے کر دیا گیاہے،اس سےقبل پشاورمیں پانی کا ماہانہ بل 150 روپے تھا۔ سرکاری دفاتر، تعلیمی اداروں ، اسپتالوں کو 5 ہزار جبکہ نجی دفاتراورتعلیمی اداروں کو 7ہزار500 روپے ماہانہ بل اداکرنا ہوگا، تجارتی مراکز، شادی ہالز اور ہوٹلز کو بھی 15 ہزار تک ماہانہ بل اداکرناپڑے گا۔
ایمز ٹی وی (تجارت) پاکستان کے کل رقبے کے مقابلے میں تقریبا 80 سے 85 فیصد ماش صوبہ پنجاب میں کاشت کی جاتی ہے۔ اس کا 80 فیصد رقبہ زیادہ بارش والے بارانی علاقوں میں جبکہ 88 فیصد رقبہ نارووال، سیالکوٹ، روالپنڈی، گجرات، ڈیرہ غازی خان، چکوال اور جہلم میں کاشت کیا جاتا ہے۔
زرعی ماہرین کے مطابق ماش میں تقریبا 20 سے 24 فیصد پروٹین پائی جاتی ہے اور انسانی غذا کا اہم جزو ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماش کی فصل کو جڑی بوٹیوں سے تحفظ فراہم کرنے اور جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کے ذریعے اس کی مقامی پیداوار میں نمایاں اضافہ کیا جا سکتا ہے جس سے بڑھتی ہوئی آبادی کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔
ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)کیریئر کا آغاز چھ برس کی عمر میں کیا ، ''میرے انگنے میں تمہارا کیا کام ہے '' نے بالی ووڈ میں ایک نئی پہچان دی بالی ووڈ کی مشہور پلے بیک سنگر الکا یاگنک کی آج 51 ویں سالگرہ ہے ۔ الکا کی مسحور کن آواز کے کروڑوں مداح ہیں ۔ الکا یاگنک کی میٹھی آواز سننے والوں کے دلوں میں اتر جاتی ہے ۔ الکا کی والدہ شوبھا یاگنک بھی گلوکارہ تھیں لیکن بیٹی نے شہرت زیادہ کمائی ۔ لکشمی کانت پیارے لال ، انو ملک ، اے آر رحمٰن ، ہمیش ریشمیا الکا نے کئی موسیقاروں کے ساتھ کام کیا ۔
الکا یاگنک کی خوبصورت آواز شائقین کے دلوں کو چھو لیتی وہ اب تک 2500 بالی ووڈ گانے گا چکی ہیں ۔ آشا بھوسلے ، لتا منگیشکر ، محمد رفیع اور کشور کمار کے بعد الکا یاگنک بالی ووڈ کی پانچویں بڑی گلوکارہ ہیں ۔ 36بار فلم فئیر ایوارڈ کے لیے نامزدگی حاصل کرنے والی اس پس پردہ گلوکارہ کو سات بار یہ اعزاز حاصل ہوا ۔
الکا یاگنک نے کیریئر کا آغاز چھ سال کی عمر میں کیا اور بعد ازاں فلم لاوارث کے گیت میرے انگنے میں تمہارا کیا کام ہے نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ۔ الکا یاگنگ نے بالی ووڈ کے تمام مشہور گلوکاروں کے ساتھ ڈوئٹ بھی گائے لیکن ان کی جوڑی گلوکار کمار سانو کے ساتھ زیادہ مشہور ہوئی اور ان دونوں کے گائے ہوئے ڈوئٹ گیتوں کو بالی ووڈ میں بے حد پذیرائی حاصل ہوئی ۔
ایمز ٹی وی (تجارت) پلاننگ کمیشن کے حکام نے کہا ہے کہ55 ارب ڈالر مالیت سے زائدکا پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کو تیز رفتار اقتصادی ترقی کی شاہراہ پر لے جائے گا،طویل، کشادہ اور محفوظ سڑکوں کے منصوبوں کی تکمیل پاکستانی عوام کیلئے روشن مستقبل کی نوید ہو گی۔ پلاننگ کمیشن کی دستاویزات کے مطابق وفاقی حکومت نے مالی سال 2016-17 کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں وزارت مواصلات کے 84منصوبوں کیلئے ایک کھرب 93ارب 28 کروڑ 52لاکھ 65 ہزار روپے مختص کئے ہیں۔ گزشتہ سال کے آخر میں بیجنگ میں مشترکہ تعاون کمیٹی ( جے سی سی) نے ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کے دو بڑے منصوبوں ملتان سکھر موٹر وے اورقراقرم ہائی وے کے حویلیاں تھاکوٹ سیکشن کو سی پیک کیلئے اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے اس پر کام کی رفتار اور اس ضمن میں پاکستانی حکومت کی جانب سے کی جانے والی سیکیورٹی و دیگر انتظامی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔ جے سی سی نے روڈ انفراسٹرکچر کے تین دیگر منصوبوں کی بھی منظوری دیتے ہوئے اس کی فوری فنانسنگ کیلئے متعلقہ اداروں کو تمام کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت جاری کردی ، منصوبوں میں سی پیک روٹ پر قراقرم ہائی وے تھاکوٹ تا رائیکوٹ136کلومیٹرشاہراہ کی بحالی، بلوچستان کے عوام کیلئے اہم منصوبے خضدار ۔بسیمہ شاہراہ اورمغربی روٹ پر ڈیرہ اسمعیل خان ژوب روڈ کی اب گریڈیشن کا منصوبہ شامل ہے۔
ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) ودیا بالن کے بعد کالکی کوچلن بھی ہندو انتہا پسندوں اور بھارتی حکومت کی جانب سے بالی ووڈ کو سیاست میں گھسیٹنے پر سیخ پا ہوگئیں۔بالی ووڈ میں پاکستانی فنکاروں کے کام کرنے پر پابندی عائد ہے جس پر فلم نگری کے کئی ہدایتکار و اداکار بھی پابندی کی سخت مخالفت کر چکے ہیں۔اس حوالے سے ایک تازہ بیان اداکارہ کالکی کوچلن نے دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ کو پاک بھارت کشیدگی میں زبردستی گھسیٹا جاتا ہے ، فلم نگری کوئی این جی او نہیں جو ملک کے ہر سیاسی مسئلے میں اٹھ کھڑی ہوگی بلکہ ایک بزنس کی کمائی کا ذریعہ ہے جسے سیاست سے دور رکھنا چاہیے۔