اتوار, 05 جنوری 2025

 

ایمز ٹی وی(لاہور) لاہور کے مختلف علاقوں میں پولیس کی جانب سے پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاون کیا گیا جس کے نتیجے میں 44 افراد کو گرفتار کرلیا گیاہے ۔
پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار افراد کے خلاف 39مقدمات درج کیے گئے ہیں جبکہ بڑی تعدادمیں پتنگیں اورڈوربھی برآمد کی گئی۔پنجاب حکومت کی جانب سے پتنگ بازی پر لگائی گئی پابندی کے باوجود جو لوگ اسس تہوار کو منائیں گے انہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے گی

 

 

 

ایمز ٹی وی (کراچی/سندھ) صوبہ سندھ میں نئی موٹر سائیکلوں کی خریداری میں زائد قیمتوں کی وصولی کا انکشاف ہوا ہے ، موٹر سائیکل ڈیلرز نئی سی جی 125 موٹر سائیکل کی خریداری پر فی موٹر سائیکل 10 ہزار روپے زائد وصول کرر ہے ہیں ۔ اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ مارکیٹ میں اس وقت دستیاب نئی 125 موٹر سائیکل کی کمپنی کی جانب سے مقررہ کردہ قیمت ایک لاکھ 5 ہزار 5 سو روپے مقرر کی گئی ہے لیکن ڈیلرز کی جانب سے فی موٹر سائیکل ایک لاکھ 15 ہزار روپے وصول کئے جارہے ہیں ، ستم ظریفی یہ کہ اس حوالے سے کسی ادارے نے تاحال کوئی کارروائی نہیں کی ۔ ذرائع کا مزید یہ کہنا ہے کہ ملک میں اس وقت روزانہ ایک ہزار سے زائد 125 موٹر سائیکلیں فروخت کی جا رہی ہیں اور ان کی فروخت کی مد میں صارفین سے ہزاروں روپے زائد کی وصولی کی جا رہی ہے مگر کسی حکومتی ادارے نے کوئی ایکشن نہیں لیا جو قابل افسوس امر ہے ۔

 

 

 

 

ایمز ٹی وی (سندھ ،کراچی) چیئرمین اینٹی کرپشن غلام قادر تھیبو نے بدین اور مٹھی میں اینٹی کرپشن دفاتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا اینٹی کرپشن کی حالیہ کارروائیوں سے عوام کا اعتماد بحال ہوا۔ صحت، تعلیم اور محکمہ خوراک کے خلاف متعدد شکایات موصول ہوئیں۔ شکایات کے ازالے کیلئے جلد کارروائیاں کی جائیں گی۔ غلام قادر تھیبو نے اینٹی کرپشن کے اہلکاروں کو بغیر کسی خوف کے کرپشن کیخلاف کارروائی کی ہدایت کی۔ ان کا مزید کہنا تھا بہت جلد سندھ کے تمام سرکل دفاتر کا سرپرائز دورہ کروں گا۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /کراچی) وفاقی ہائرایجوکیشن کمیشن نےوفاقی اردویونیورسٹی کو اسلام آباد کیمپس کے لیے فوری طور پر این او سی لینے کی ہدایت کردی ہے. کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رفیق بلوچ نے اس حوالے سے وائس چانسلر اردو یونیورسٹی کو خط تحریرکردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی اردو یونیورسٹی نے اسلام آباد کیمپس قائم کرنے کے لیے این او سی نہیں لیا. جبکہ کیمپس میں کوئی پروفیسر نہیں صرف ایک ایسوسی ایٹ پروفیسر ہے۔

قاعدے کے مطابق ایک پروفیسر اور دو ایسوسی ایٹ پروفیسرز کا ہونا ضروری ہے، بزنس ایڈمنسٹریشن ، قانون اور آئی ٹی کے پروگرام رجسٹرڈ نہیں جبکہ یونیورسٹی کے ایکٹ کے مطابق وائس چانسلر کا دفتر (پرنسپل سیٹ) اسلام آباد میں ہونا چاہیئے . لیکن ایسا نہیں ہے اور یہ کراچی میں ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ایچ ای سی کی علمی سرقہ پالیسی اور تمام گائیڈ لائنز فوری اختیار کی جائیں۔

 

 

 

ایمز ٹی وی(سندھ ِ/کراچی )چین کی کمپنی کے نمائندوں نے کراچی اسلام آباد اور لاہور کے ایئر پورٹس کا کنٹرول سنبھالنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور بولی دینے کے لئے تینوں ایئرپورٹس کے ارتقاء اور معائنہ کا کام مکمل کرلیا ۔ کراچی ایئرپورٹ اور اسلام آباد کی پرائیو یٹائزیشن کے لئے چین کی کمپنی کے نمائندوں نے 9 مارچ اور 11 مارچ کو دورہ کیا۔ یہ کمپنی اب 21 مارچ کو سی اے اے کو پیشکش دے گی اور دوسری کمپنیوں نے پیش کش جمع نہیں کرائی تو ٹھیکہ چین کی کمپنی کو دیدیا جائے گا کراچی ایئرپورٹ 14ہزار ایکڑ پر لاہور 13 سو ایکڑاور اسلام آباد ایئر پورٹ 35 سو ایکڑ پر محیط ہے ان ایئرپورٹ کی زمین کئی سو ارب ڈالر مالیت کی ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی(ویلنگٹن) ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے ایک اور جھٹکا ، نیوزی لینڈ نے قانون کی پاسداری نہ کرنے پر امریکی سفیر کو ملک بدر کر دیا ۔
نیوزی لینڈ کی وزارت خارجہ نے قوانین کا احترام نہ کرنے پر امریکی سفیر کو ملک سے نکال دیا ، سفیر کو امریکی سفارتخانے کی جانب سے استثنیٰ کا حق استعمال کرتے ہوئے پولیس کو تفتیش کی اجازت نہ دینے کے بعد امریکی سفارتکار کو ملک سے نکالا گیا۔
نیوزی لینڈ کی وزارت خارجہ نے مو¿قف اختیار کیا ہے کہ امریکہ نے سفارتی استثناءکا سہارا لیتے ہوئے اپنے سفیر کو تفتیش کے لئے پولیس کے حوالے نہیں کیا جس پر حکام نے سفارت خانے کو ہدایت جاری کی کہ مذکورہ سفارت کار کو قوانین کا احترام نہ کرنے کی پاداش میں نیوزی لینڈ سے واپس بھیج دیا جائے۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں کام کرنے والے تمام سفارتی عملے کو 1961ءکے ویانا معاہدے کے تحت قانونی کارروائی سے استثنیٰ حاصل ہے۔
نیوزی لینڈ کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں تمام سفارتی عملے پر واضح کیا
ہے کہ غیرملکی سفارتکار نیوزی لینڈ کے قانون کا احترام کریں اوراگرسخت جرائم کے الزامات ہیں تو استثنیٰ کا حق استعمال نہ کریں

 

 

ایمز ٹی وی (تجارت ) ڈراپ اری گیشن نظام آبپاشی سے پانی کی 40 تا 60 فیصد بچت کی جا سکتی ہے ۔ جبکہ اس نظام سے کھاد پانی کے ساتھ حل ہو کر پودوں کی جڑوں تک پہنچتی ہے جس سے کھاد کے ضیاع میں نمایاں کمی واقع ہوتی ہے۔ ہارون احمد خان نے اپنی تحقیقی رپورٹ میں کہا ہے کہ ڈراپ اری گیشن کے نظام سے کھاد کی کھپت میں 50 فیصد کمی لائی جا سکتی ہے۔

اس کے علاوہ جڑی بوٹیوں کے اگاؤ میں بھی کمی واقع ہوتی ہے۔ جبکہ فصلوں کی آبپاشی کے جدید نظام سے فصلوں کو سیراب کرنے کے دورانیے اور پانی کی کھپت میں بھی نمایاں کمی کی جا سکتی ہے جس سے زرعی مداخلات میں کمی سے کاشتکار کی آمدنی میں نمایاں حد تک اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملک بھر اور بالخصوص بارانی علاقوں میں ڈرپ اری گیشن کے نظام کی ترقی سے زرعی شعبہ کی کارکردگی میں نمایاں اضافہ کے ذریعے دیہی معیشت کی ترقی میں مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (سندھ ،کراچی) سندھ ہائی کورٹ نے جیل میں‌ زائد ازمیعاد دواؤں کی وجہ سے قیدیوں کی اموات میں اضافہ پراظہارتشویش کرتے ہوئے آئی جی جیل، سینٹرل ،ملیر جیل سپرنٹنڈنٹ کونوٹس جاری کردیئے. جیلوں میں زائدازمیعاد دواؤں کےاستعمال سے متعلق دائرکردہ درخواست پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی، درخواست کے مندارجات کے مطابق زائدازمیعاد دواؤں سے قیدیوں کی اموات میں اضافہ ہورہا ہے. عدالت نے آئی جی جیل، سینٹرل اورملیر جیل سپرنٹنڈنٹ کو31 مارچ تک رپورٹ جمع کرانے کے نوٹس جاری کردیئے ہیں ، واضح رہے درخواست گزاز نے نیب اور اینٹی کرپشن سے انکوائری کرانے کی استدعا کی ہے۔ نامناسب طبی سہولیات کے باعث گذشتہ 6 ہفتوں کے دوران 7 قیدی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو کر زندگی کی بازی ہار چکے ہیں. جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ‘حالیہ کچھ دنوں میں قیدیوں کی قدرتی اموات میں اضافہ ہوا ہے اور اس بات کی تصدیق کی جارہی ہے کہ آیا یہ یہاں موجود ادویات کی خراب معیار کے باعث تو نہیں ہے. خیال رہے آج ہی سینٹرل جیل کا قیدی سول اسپتال کراچی میں ہلاک ہوگیا ہے، گزشتہ روز قیدی گلزار مسیح کی طبیعت خراب ہونے پر سول اسپتال منتقل کیا گیا تھا جیل حکام کے مطابق گلزار مسیح کی موت بیماری کے باعث واقع ہوئی ہے۔