ایمزٹی وی (اسلام آباد)کینیڈا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر طارق عظیم سے بھارت کے ہائی کمشنر وکاس سوراپ نے ملاقات کی جس میں سفارتی ذمہ داریوں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، طارق عظیم نے بھارتی وزیرخارجہ سشماسوراج کی صحت سے متعلق بھی دریافت کیا ۔
پاکستانی ہائی کمشنر طارق عظیم سے بھارتی سفیر وکاس سوراپ نے ملاقات کی ، وکاس سوراپ کینیڈا میں بھارت کے نئی ہائی کمشنر تعینات ہوئے ہیں ۔طارق عظیم نے وکاس سوراپ کا کینیڈا میں خیر مقدم کیا اور بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی صحت کے متعلق دریافت کیا ۔ ملاقات میں سفارتی ذمہ داریوں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اس موقع پر وکاس سوراپ نے کہا کہ 2015میں نریندر مودی کے ہمراہ دورہ لاہور سے گہری یادیں وابستہ ہیں ۔
ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ دفتر میں بیٹھے ہیں اور اپنے سیل فون پر دوران گفتگو اپنی بات دوسروں کو سنانے سے بچانا چاہتے ہیں تو اس کے لیے ایک الیکٹرانک ماسک تیار کرلیا گیا ہے۔
اعلیٰ ٹیکنالوجی کے اس شاہکار ماسک کے ذریعے گفتگو باہر نہیں جاتی کیونکہ یہ آپ کی آواز جذب کرلیتا ہے اس طرح ساتھ بیٹھے شخص تک آپ کی آواز نہیں جاتی اور یوں ساری بات چیت خفیہ رہتی ہے۔ یہ آپ کے فون کو بلیوٹوتھ کے ذریعے ملاتا ہے اور اس میں کانوں میں آواز کے لیے ہیڈفونزبھی ساتھ آتے ہیں۔
اب جب بھی آپ پرائیوٹ کال کریں تو اس ماسک کو منہ پرلگائیں اور اس کے اندر موجود نرم پیڈز آواز کو جذب کرلیں گے اور ساتھ ہی اس کے باہر موجود اسپیکر سے موسیقی خارج ہونے لگے گی جو آپ کی آواز کی تنسیخ کردے گی۔
اسے ’’ہش می‘‘ کا نام دیا گیا ہے جسے گلے کے گرد لپیٹ کر رکھا جاسکتا ہے۔ اس کے دونوں سروں پر مقناطیس لگے ہیں جو آپ کے ہونٹوں کے سامنے آکر منہ کو چھپالیتے ہیں تاہم اس طرح بات کرنا عجیب لگتا ہے لیکن اس کی افادیت شاید وہی بتاسکیں گے جنہیں اس ڈیوائس کی ضرورت ہے۔
ایمز ٹی وی(کراچی) تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کی گرفتاری و رہائی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فاروق ستار کی گرفتاری مذاق ہے
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کسی معاملے میں سنجیدہ نہیں، حکومت کبھی کوئی تو کبھی کوئی مقدمہ چلاتی ہے
ایمز ٹی وی(واشنگٹن)امریکی خفیہ ادارے کے اہلکار کا لیپ ٹاپ چوری ہو گیا جس میں ٹرمپ ٹاور سے متعلق منصوبے اور حساس معلومات محفوظ تھیں ۔
نامعلوم افراد نے اہلکار کا لیپ ٹاپ نیو یارک میں انکی گاڑی سے چرایا جس میں ڈیموکریٹک ہیلری کلنٹن کی ذاتی ای میلز کے استعمال کے حوالے سے انکوائری کی تفصیلات بھی موجود تھیں ۔
ادھر امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ گاڑی سے بیگ چوری کیاگیا جس میں تمام چیریں موجود تھیں بعد میں بیگ مل گیا لیکن اس میں لیپ ٹاپ نہیں تھا۔
امریکی خفیہ ادارے کا کہنا ہے کہ اس لیپ ٹاپ میں فل ڈسک انکرپشن سمیت کئی سیکیورٹی لیئرز لگائی گئی ہیں
ایمز ٹی وی(صحت) پاکستان میں ذیابیطس کا مرض وبائی صورت اختیار کررہاہے۔دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں ذیابیطس کا شکار حاملہ خواتین کی تعداد بہت زیادہ ہے ۔اس سے بچنے کےلئے صحت مند طرز زندگی اپنائی جائے اور اچھی غذاکے ساتھ ورزش کو معمول بنایا جائے ۔
ان خیالات کا اظہاربین الاقوامی ماہرین امراض ذیابطیس نے دواساز ادارے اور ذیابیطس ایسو سی ایشن آف پاکستان کے زیراہتمام مقامی ہوٹل میں منعقدہ چوتھی بین الاقوامی ذیابیطس کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کے دوران کیا۔
کانفرنس سے سر مائیکل ہرسٹ ، پروفیسر نیم ایچ چو، پروفیسر پیٹر شوارزاور پروفیسر ایمیریٹس نے بھی خطاب کیا۔ بین الاقوامی ماہرین نے کہا کہ پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔
انٹرنیشنل ڈایابیٹس فیڈریشن کے ساتویں ایڈیشن اٹلس کے مطابق پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کی موجودہ تعداد تقریباً ستر لاکھ ہے ۔
ایمز ٹی وی(اسپورٹس) قومی ایتھلیٹ نادیہ نذیربیٹے کے ہمراہ بہاولنگر کے قریب ٹریفک حادثے میں جاں بحق اور شوہر شدید زخمی ہو گیا ۔
میڈیا زرائع کے مطابق ایتھلیٹ نادیہ نذیر اپنے شوہر اور 5 سالہ بیٹے کے ہمراہ بہاولنگرسے لاہور آرہی تھیں کہ انکی کار بے قابو ہو کر ٹرالی کے نیچے جا گھسی جس کے نتیجے میں میاں بیوی اور انکا 5سالہ بیٹا خذیقہ شدید زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر ماں بیٹا جانبر نہ ہو سکے ۔حادثہ کا شکار نادیہ نذیر کے شوہر کو تشویشناک حالت میں لاہور کے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ساہیوال کی رہائشی نادیہ نذیر اسلامک گیمر کے تربیتی کیمپ میں شامل تھیں ۔وہ 400میٹر ہرڈلز چمپئن بھی تھیں جبکہ اسلامی اور سیف گیمز میں بھی پاکستانی کی نمائندگی کر چکی ہیں ۔واپڈا سے تعلق رکھنے والی وہ نیشنل ایتھلیٹس کی تیاری کر رہی تھیں۔
انہیں 2010ءمیں واپڈا کی جانب سے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے پر تیز ترین ایتھلیٹ کے اعزازاور بینظیر بھٹو شہید ایوارڈ سے نوازا گیا تھا ۔
ایمز ٹی وی(کراچی) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کی گرفتاری کے بعد رہا کرنے کی وجہ بھی سامنے آگئی جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ انہیں انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہونے کی یقین دہائی کے بعد رہا کیا گیا ۔
فارروق ستار کو اعلیٰ افسران کے حکم پر رہا کیا گیا ہے تاہم ان سے تحریری یقین دہانی لی گئی ہے کہ وہ انسداد دہشتگردوں عدالت میں پیش ہو کر اپنے خلا ف جاری مقدمات لڑیں گے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق فاروق ستار کو گرفتار کرنے والی ٹیم میں 2 ڈی ایس پی اور 4 ایس ایچ اوز شامل تھے۔ٹیم کی سربراہی ڈی ایس پی کلاکوٹ زاہد حسین کررہے تھے جبکہ ڈی ایس پی چوہدری ارشاد حسین بھی ان کے ہمراہ تھے۔
حراست میں لینے کے بعد فاروق ستار کو ابتدائی طور پر آرٹلری میدان تھانے منتقل کیا گیاتاہم بعد میں افسران بالا کی ہدایت پر تفتیش کے لیے کھارادر اور اس کے بعد چاکیواڑہ تھانے منتقل کیا گیا۔
فاروق ستارکو چاکیواڑہ تھانے منتقل کرنے کا مقصد یہ تھا تاکہ پارٹی کے رہنما اور کارکن لیاری نہ پہنچ سکیں اور تھانے کے باہر حالات قابو میں رہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق فاروق ستار نے تحریری طور پر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے
ایمزٹی وی (ڈیرہ غازی خان)ڈیرہ غازی خان میں نامعلوم ملزمان نے رینجرز کی گاڑی پر فائرنگ کر دی تاہم جوابی فائرنگ سے 3حملہ آوروں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
میڈیا ذرائع کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں سرچ آپریشن کے دوران رینجرز حکام نے مشکوک افراد کو رکنے کا اشعارہ کیا جنہوں نے فائرنگ کر دی اور فرارہوگئے تاہم رینجرز جوانوں کی جوابی فائرنگ سے 3حملہ آور زخمی ہو گئے جنہیں گرفتار کر لیا گیا ہے تاہم ان کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کی فائرنگ سے رینجرز اہلکار محفوظ رہے ، واقعے کے بعد علاقے کو محاصرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ۔
بھارت کے دار الحکومت نئی دہلی کے کشمیر ہائوس میں تعینات انجینئر کور کے ایک لیفٹیننٹ کرنل نے اپنے گھر میں مبینہ طور پرپھانسی لگا کر خود کشی کر لی۔پولیس
ایمز ٹی وی(نئی دہلی) ذرائع نے بتایا کہ اس واقعہ کے بارے میں پی سی آر کو اطلاع ملی تھی اور اس کے بعد موقع پر پہنچے پولیس دستے نے لیفٹیننٹ کرنل جگدیش پرکاش (46) کو ان کے سلارا اپارٹمنٹ میں زینے کی ریلنگ سے لٹکتے پایا۔ذرائع نے بتایا کہ بنیادی طور پر کیرالہ کے رہنے والے پرکاش انجینئر کور میں تھے اور فی الحال ان کی تعیناتی کشمیر ہائوس میں تھی۔
ایمز ٹی وی (صحت) اسلام آباد کی فضامیں پولن کی تعداد بتدریج بڑھ رہی ہے،محکمہ موسمیات نے پولن الرجی کے مریضوں کو خبردار کیا ہے کہ مارچ کا آخری ہفتہ پولن کے مریضوں کے لئے خطرناک ہو سکتاہے ،احتیاطی تدابیر کادامن ہرگز نہ چھوڑیں ۔
موسم بہار کی آمد پرشہر اقتدار میں رنگ و بو نے ڈیرے جمارکھےہیں ،لیکن پولن الرجی کے مریضوں کی جان پربنی ہے،پولن کی بڑی وجہ شہرمیں جنگلی شہتوت کے درختوں کی بہتات ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 2005 ءمیں پولن کی تعداد 48 ہزار سے بھی بڑھ گئی تھی جبکہ گزشتہ برس یہ تعداد 32 ہزار سے زائد رہی،ان دنوں پولن کے مریض رسک پر ہیں اور یہ خطرہ ابھی ٹلنے والا نہیں ۔
وائس چانسلر پمز ڈاکٹر جاوید اکرام کے مطابق خشک موسم اور تیز دھوپ میں پولن خوب پنپتی ہے، بارش کے بعد نکلنے والی دھوپ بھی پولن کومزید جلابخشتی ہے،یہی وجہ ہے کہ اسپتالوں کی او پی ڈیز پولن کے مریضوں سے بھرتی جارہی ہے ۔