بدھ, 08 جنوری 2025

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک)موجودہ دور میں اسمارٹ فون کے بغیر زندگی کا تصور ناممکن ہے، رابطے کا ذریعہ ہونے کے ساتھ ساتھ موبائل فون ہمارے لیے، ڈائری، کیلنڈر، کیلکولیٹر اور کتاب کی جگہ بھی لے چکا ہے۔
موبائل فون کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ ایک تازہ تحقیق کے مطابق لوگ اپنے موبائل فون کے کھو جانے سے اتنا ہی ڈرتے ہیں جتنا انہیں کسی دہشت گرد حملے سے ڈر لگتا ہے۔
سائیکولوجیکل سوسائٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق لوگوں کا سب سے بڑا خوف جاننے کے لیے کی جانے والی تحقیق کے دوران 2 ہزار افراد کی رائے لی گئی، جس میں ان سے پوچھا گیا کہ انہیں کن واقعات اور صورتحال کے رونما ہونے سے خوف آتا ہے۔
تحقیق کے دوران لوگوں سے کسی چاہنے والے کی موت، کسی بڑی جان لیوا بیماری کے خوف کے ساتھ ساتھ جدید دور کے مسائل میں شناخت کا چھن جانا, طے شدہ سفرمیں تاخیر، یا چھٹیاں نہ ملنے جیسے آپشن شامل تھے۔
لوگوں کی جانب سے دیئے گئے جوابات میں دہشت گرد حملے کے سامنے کا خوف 13ویں نمبر تھا جو موبائل کھونے کے خوف سے ایک درجہ اوپر تھا۔
سائیکولوجیکل سوسائٹی کی پالیسی کمیٹی کی رکن ڈاکٹر لوسی ڈونلڈسن کے مطابق جدید دور نے انسان کے خوف اور فکر کے پیمانوں میں بھی تبدیلی پیدا کردی ہے، موجودہ دور میں لوگوں کا سوشل میڈیا اور اسمارٹ فونز سے جڑا خوف 50 سال قبل کسی کے تصور میں بھی نہیں تھا۔
تحقیق کے مطابق مرد اور خواتین دونوں کے لیے سب سے زیادہ پریشانی اور فکر کی وجہ اپنے کسی چاہنے والی کی موت تھا۔
اس تحقیق میں ایک واضح بات یہ بھی سامنے آئی کہ نقصان یا صورتحال خواہ کسی بھی نوعیت کی ہو خواتین مردوں کے مقابلے میں زیادہ پریشان ہوتی ہیں، جو ان کی صحت پر خاصے برے اثرات مرتب کرنے کی وجہ بن سکتا ہے۔
محققین کا مزید کہنا تھا کہ جہاں ایک جانب لوگ ٹینشن کے نتیجے میں ذہنی دباؤ سے متعلق علم رکھتے ہیں، وہیں دوسری جانب یہ افراد ذہنی دباؤ اور پریشانی کے نتیجے میں جسمانی افعال پر پڑنے والے اثرات سے بالکل آگاہ نہیں۔
 

 

 

ایمزٹی وی (رپورٹ)وسطی ایشیا کی مسلم ریاست ترکمانستان کا ایک صحرائی علاقہ"دروازہ" کہلاتا ہے جہاں آبادی سے خاصی دوری پر زمین میں ایک وسیع گڑھا موجود ہے جو ہر وقت گرم اور روشن رہتا ہے اسی خاصیت کی بناءپر اس گڑھے کا نام "جہنم کا دروازہ"پڑگیا
ہےجب کہ اسے آگ کا گڑھا اور دروازہ کا گڑھا بھی کہا جاتاہے۔
 
door2 
ترکمنستان کے صحرائی علاقے سے1950کے عشرے میں یعنی سابق سوویت یونین کے زمانے میں قدرتی گیس دریافت ہوئی تھی جسے کنواں کھود کر نکالنا شروع کردیا گیا تھا لیکن 1971 میں قدرتی گیس کے اس کنویں کا بلائی حصہ ٹوٹ کر گیا جس کی وجہ سے یہاں
ایک گڑھا بن گیا جس سے قدرتی گیس مسلسل خارج ہورہی تھی۔
 
door3
ماحول میں قدرتی گیس شامل ہونتے سے روکنے کے لئے وہاں جککام کرنے والوں نے اس گڑحے میں آگ لگادی جو آج تک مسلسل جل رہی ہے اس جگہ سے گیس کا اخراج جاری ہے۔ پانچ ہزار مربع میٹر سے زائد رقبے پر پھیلا ہوا یہ گڑھا 69میٹر چوڑا اور30 میٹر گہرا ہے جو گیس کے مسلسل جلتے رہنے کی وجہ سے گرم اور روشن رہتا ہے.
 
doodr
اگر چہ اس گڑھے تک پہنچنے کا راستہ طویل اور دشوار گزار ہے لیکن پھر بھی ہر سال دنیا بھر سے ہزاروں سیاح یہاں آتے ہیں اور خاص طور پر پوری رات قیام کرتے ہیں تاکہ رات کی تاریکی میں اس جہنم کے دروازے سے نکلتی ہوئی روشنی اور حرارت سے لطف اندوز ہوسکیں

  

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے جرمن چیف ایگزیکٹو آفیسر برینڈ ہلڈن کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا تاہم وطن واپسی کے لیے ان کے غیر ملکی ہونے کے استثنیٰ کے استعمال کا امکان ہے۔
قومی ایئر لائن کے جرمن سی ای او کے بارے میں تحقیق کی جارہی ہے کہ انہوں نے ایئر لائن کے لیے مہنگے داموں طیارے خریدے۔
تفتیش کو شفاف اور حتمی انجام تک پہنچانے کے لیے برینڈ ہلڈن کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال کر ان کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
تاہم اب ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاملے سے نکلنے کے لیے سفارتی ذرائع استعمال کرنے کا امکان ہے، جبکہ ان کی وطن واپسی کے لیے ان کے غیر ملکی ہونے کے استثنیٰ کو بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
کراچی ایئر لائن کے قائم مقام سی ای او برینڈ ہلڈن سے ملاقات کے لیے اسلام آباد گئے تاہم ملاقات کے بغیر ہی واپس آگئے۔
برینڈ ہلڈن نے دفتر میں کسی بھی افسر سے ملاقات سے گریز کیا۔

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے ضلع وسطی میں پہلا پولیس رپورٹنگ سینٹر قائم کردیا گیا۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے سینٹر کا افتتاح کیا۔
کراچی کے گلبرگ تھانے کو جدید خطوط پر استوار کردیا گیا۔ تھانے میں جدید رپورٹنگ سینٹر قائم کردیا گیا جس کا افتتاح آئی جی سندھ نے کیا۔
تھانے میں ایف آئی آر درج کروانی ہو یا کریکٹر سرٹیفکیٹ لینا ہو، تمام کام ایک ہی تھانے میں ہوسکیں گے۔
سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں آئی جی سندھ نے کہا کہ صوبے بھر میں رپورٹنگ رومز بنائیں گے۔
ٹریفک نظام پر بات کرتے ہوئے اے ڈی خواجہ نے بتایا کہ ٹریفک پولیس اہلکاروں کی تعداد ساڑھے 4 ہزار کردی گئی ہے۔ ڈرائیونگ لائسنسں کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
تقریب میں ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر بھی شریک ہوئے

 

 

ایمزٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارتِ داخلہ نے ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ موادہٹانے کے لیے فیس بُک کی انتظامیہ نے ایک وفد پاکستان بھجوانے پر رضامندی کا اظہار کیا کیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے 14 مارچ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پرگستاخانہ مواد کو ہٹانے اور اس کا راستہ روکنے کے لیے فوری طور پر موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی تھی۔
اس سے قبل 8 مارچ کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستانی حکام کو سوشل میڈیا پر موجود تمام مذہب مخالف اور توہین آمیز مواد فوراً بلاک کرنے کا حکم دیا تھا۔
وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فیس بُک نہ صرف ان معاملات پر بات چیت کے لیے اپنا وفد پاکستان بھجوانے پر رضامند ہے بلکہ فیس بُک کی جانب سے اس معاملے پر مسلسل رابطے کے لیے ایک فوکل پرسن نامزد کر دیا گیا ہے۔
فیس بُک نے پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کی جانب سے لکھی گئے خط کے جواب میں کہا ہے کہ ہے کہ وہ 'گستاخانہ مواد کے حوالے سے حکومت پاکستان کے تحفظات سے آگاہ ہیں اور باہمی مشاورت اور ڈائیلاگ سے مسئلے کا حل نکالنا چاہتے ہیں'۔
خیال رہے کہ پاکستان میں ماضی میں بھی توہین آمیز مواد کی موجودگی پر مختلف ویب سائٹس پر بندش لگائی جا چکی ہے۔
سنہ 2012 میں پیغمبرِ اسلام کے بارے میں قابلِ اعتراض فلم 'انوسنس آف مسلمز' کی جھلکیاں دکھانے پر دنیا کی مقبول ترین ویڈیو سٹریمنگ ویب سائٹ یو ٹیوب پر پاکستان میں پابندی لگا دی گئی تھی اور تقریباً چالیس ماہ کی بندش کے بعد جنوری 2016 میں اسے اس وقت بحال کیا گیا تھا جب یوٹیوب نے پاکستان کا مقامی ورژن لانچ کیا تھا۔

 

 

ایمز ٹی وی(نئی دہلی) بھارت نے ایک بار پھر چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ بھارت کی خود مختاری کی خلاف ورزی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت دفاع نے پارلیمنٹ میں پیش کی گئی اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ آزاد کشمیر سے ہو کر گزرتا ہے جو بھارت کی خود مختاری کی خلاف ورزی ہے ۔ وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اگرچہ پاکستانی فوج نے ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال بہتر بنانے کی کوششیں کی ہیں تاہم پڑوسی ممالک کو نشانہ بنانے والی جہادی اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی سے گریز کیا۔

 

 

ایمز ٹی وی(واشنگٹن)امریکی ریاست کنکٹی کٹ میں 3 سالہ بچی کے اپنی ماں کے فوت ہو جانے کے بعد کئی دن تک بھوکا پیاسا رہنے کا انکشاف ہوا ہے۔ بچی اس دوران یہ سمجھتی رہی کہ اس کی ماں سو رہی ہے۔
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق 37 سالہ خاتون کی موت کا انکشاف بچی کے کئی دن تک ڈے کیئر سنٹر نہ آنے پر ہوا۔ کئی دن کی غیرحاضری کی وجہ معلوم کرنے کیلئے ڈے کیئر سنٹر پر کام کرنے والی سوشل ورکر خاتون بچی کے گھر گئی اور دستک پر دروازہ بچی نے ہی کھولا جو جسم میں پانی کی شدید کمی کا شکار تھی اور بھوک و پیاس سے لاغر نظر آ رہی تھی جبکہ اس کی ماں کی لاش بیڈ روم میں ہی پڑی تھی اور بچی اس دوران فرش پر گرا ہوا کچھ دلیہ کھاتی رہی۔
ایک پڑوسی خاتون نے بتایا کہ کچھ دن قبل اس نے گھر میں بلند آواز سے ٹی وی چلنے اور بچی کے رونے کی آوازیں سنیں لیکن اس نے گھر جا کر اس کی وجہ معلوم کرنے کی کوشش نہیں کی جس پر اسے سخت افسوس ہے۔ خاتون کی موت کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں کسی جرم کے شواہد نہیں ملے۔

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) کسٹم انٹیلی جنس انفورسمنٹ کراچی نے جناح ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 1200 قیمتی موبائل فونز کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ۔
کسٹم انٹیلی جنس انفورسمنٹ نے جناح ایئرپورٹ پر خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سامان کی تلاشی لی تو 1200 قیمتی موبائل فون برآمد ہوئے۔ذرائع کے مطابق موبائل فون سپیئر پارٹس کی آڑ میں سمگل کیے جارہے تھے جن کی مالیت 5 کروڑ روپے سے زائد ہے

 

 

ایمز ٹی وی(لاہور) ڈی جی پنجاب رینجرز میجرجنرل اظہرنویدحیات نے ڈیرہ غازی خان کادورہ کیا ہے۔ترجمان رینجرز کے مطابق آپریشن کے دوران 5 دہشتگرد مارے گئے جبکہ 7 کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔زندہ پیر میں ہونیوالے سرچ آپریشن میں گن شپ ہیلی کاپٹر بھی استعمال کئے گئے۔
ڈی جی رینجرز پنجاب نے ڈی جی خان کے قبائلی علاقوں کا دورہ کیا اور قبائلی علاقوں میں ہونیوالے آپریشنز کا جائزہ لیا گیا۔آپریشن کے دوران قبائلیوں کی جانب سے گھروں میں چھپایا گیا اسلحہ و بارود برآمد کیا گیا ،ڈی جی رینجرز کی دہشتگردوں کے خلاف تماما وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت۔یاد رہے کہ ملک بھر میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ردالفساد جاری ہے جس میں پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے ادارے حصہ لے رہے ہیں

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) ون ڈے اور ٹی 20 کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز بہت اہم ہے ،شرجیل کی غیر موجودگی سے فرق پڑےگا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا ہے کہ محمد حفیظ اورشعیب ملک جیسےسینئر کھلاڑیوں کی موجودگی ٹیم کے لیے اہم ہے ۔ امید ہے بالرز ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں اہم کرداراداکریں گے،جو کھلاڑی فارم میں ہیں ان کی صلاحیتوں کو استعمال کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمر اکمل کوٹیم سے باہر نہیں کیا گیا ان کےفٹنس کے مسائل ہیں۔شرجیل خان ٹیم میں سیٹ ہوگئےتھے،ان کےنہ ہونےسےکمبی نیشن متاثرہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا فوکس کسی ایک شعبے پر نہیں ۔بالنگ ،بیٹنگ اورفیلڈنگ تینوں پربھرپور توانائی لگائیں گے۔ کھلاڑی ڈومیسٹک کی طرح انٹرنیشنل میچوں میں بھی پرفارم کریں۔کامران اکمل اوراحمد شہزاد اپنی واپسی سےٹیم کو کامیاب بنائیں گے۔