ایمز ٹی وی(لدھیانہ)بھارت میں کسان نے ریلوے کو دی گئی زمین کے عوض معاوضہ نہ ملنے کے مقدمہ میں ٹرین جیت لی ، عدالت نے محکمہ ریلوے کو ایکسپریس ٹرین کسان کے حوالے کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا ۔ ہفتہ کو بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شمالی بھارتی ریاست پنجاب کے سنگھ نامی کسان سے ریلوے نے اپنے نیٹ ورک میں توسیع کے لئے زمین حاصل کی تاہم ریلوے حکام اسے معاوضہ دینے میں لیت و لعل سے کام لیتے رہے جس پر2015 ءمیں کسان نے مقامی عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا. عدالت نے ریلوے کو زمین کا معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا تاہم اس کے باوجود ریلوے نے کسان کو اس کی زمین کا معاوضہ ادانہیں کیا جس پر سنگھ نے دوبارہ مقدمہ دائر کر دیا ۔کسان کے وکیل نے بتایا کہ جج نے کسان سنگھ کو ایکسپریس ٹرین دیئے جانے اور لدھیانہ ریلوے سٹیشن میں ایک کمرہ بھی کسان کے حوالے کرنے کا حکم دیا ۔ وکیل نے بتایا کہ اگر ریلوے نے ہفتہ کو ادائیگی نہ کی تو عدالت کسان کو دی جانے والی ٹرین کی نیلامی کر کے رقم دینے کا فیصلہ سناسکتی ہے
ایمز ٹی وی(حیدرآباد) حسین حقانی سمیت ڈان لیکس اورتمام معاملات کی تحقیقات ہونی چاہیں۔ میاں صاحب قانون سے”قا“نکال کرصرف ”نون“رکھنا چاہتے ہیں۔بلاول بھٹو سے قوم کی امیدیں وابستہ ہیں۔ مخالفین کوبلاول بھٹو کی سیاست سے ڈرناچاہیے۔بلاول کے سیاست مخالفین کے تخت گرادے گی پیپلز پارٹی کے رہنماءمولا بخش چانڈیو نے حیدرآباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے قائد ذوالفقار علی بھٹو پر فخر ہے۔ ہمارے قائد نے ہمیشہ غریبوں کا ساتھ دیا ہے۔پیپلز پارٹی نے آج عام آدمی کو بڑا آدمی بنایا ہے۔بلاول بھٹوسے لوگوں کوبڑی امیدیں ہیں۔ حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ سر عام تقسیم کئے جا رہے ہیں،آج غدار کہنا آسان ہوگیا ہے۔ قوم کو شش و پنج میں مبتلا کیا جا رہا ہے۔
ایمز ٹی وی(انقرہ) ترکی کے ایک حکومت نواز اخبار نے اپنے پہلے صفحے پر خاتون ہٹلر کے عنوان سے جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی ایک تصویر شائع کی ہے ۔جرمن میڈیا کے مطابق اس خاکے میں میرکل نازی یونیفارم زیب تن کیے ہوئے ہیں اور ان کے بالوں کو بھی سابق نازی رہنما ایڈولف ہٹلر کی طرز پر ہی بنایا گیا ہے۔ گونیس نامی اس اخبار نے مرکل کو بد شکل آنٹی کہہ کر بھی پکارا ہے۔ واضح رہے کہ ان دنوں ترکی اور یورپی ممالک کے مابین شدید کشیدگی پائی جاتی ہے
ایمز ٹی وی(انقرہ) ترکی کے ایک حکومت نواز اخبار نے اپنے پہلے صفحے پر خاتون ہٹلر کے عنوان سے جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی ایک تصویر شائع کی ہے ۔جرمن میڈیا کے مطابق اس خاکے میں میرکل نازی یونیفارم زیب تن کیے ہوئے ہیں اور ان کے بالوں کو بھی سابق نازی رہنما ایڈولف ہٹلر کی طرز پر ہی بنایا گیا ہے۔ گونیس نامی اس اخبار نے مرکل کو بد شکل آنٹی کہہ کر بھی پکارا ہے۔ واضح رہے کہ ان دنوں ترکی اور یورپی ممالک کے مابین شدید کشیدگی پائی جاتی ہے
ایمز ٹی وی(اوٹاوا) کینیڈا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر طارق عظیم سے بھارت کے ہائی کمشنر وکاس سوراپ نے ملاقات کی جس میں سفارتی ذمہ داریوں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، طارق عظیم نے بھارتی وزیرخارجہ سشماسوراج کی صحت سے متعلق بھی دریافت کیا ۔ پاکستانی ہائی کمشنر طارق عظیم سے بھارتی سفیر وکاس سوراپ نے ملاقات کی ، وکاس سوراپ کینیڈا میں بھارت کے نئی ہائی کمشنر تعینات ہوئے ہیں ۔طارق عظیم نے وکاس سوراپ کا کینیڈا میں خیر مقدم کیا اور بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی صحت کے متعلق دریافت کیا ۔ ملاقات میں سفارتی ذمہ داریوں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر وکاس سوراپ نے کہا کہ 2015میں نریندر مودی کے ہمراہ دورہ لاہور سے گہری یادیں وابستہ ہیں ۔