ایمز ٹی وی(اسلام آباد ) وزیر اعظم نوازشریف نے اقتصادی رابطہ تنظیم کے ایجنڈے کی منظوری دیدی ۔ اجلاس کے پیش نظر راولپنڈی اور اسلام آباد میں یکم مارچ کو عام تعطیل جبکہ کشمیر ہائی وے زیروپوائنٹ سے سرینا چوک تک عام ٹریفک کیلئے بند رہے گی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نوازشریف نے یکم مار چ کو ہونے والی اقتصادی رابطہ تنظیم کے سربراہ کانفرنس کے ایجنڈے کی منظوری دیدی ہے ۔اقتصادی رابطہ کی تنظیم کے اجلاس کے پیش نظر آج د وپہر 1 بجے کے بعد تعلیمی اداروں اوردفاتر میں چھٹی کر دی جائے گی۔
ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)سنسنی خیز واقعات کی منظر کشی کرتی معروف ہالی ووڈ اداکار وِ ل اسمتھ کی ہالی ووڈ سائنس فکشن فینٹسی فلم ’’برائٹ‘‘کا پہلاٹریلر جاری کر دیا گیا۔ ہدایتکارڈیوڈ ایئرکی اس فلم کی کہانی ایک ایسے سیارے کے گِرد گھوم رہی ہے جہاں انسان اور پر اسرار مخلوق ایک ساتھ رہتی ہیں تاہم ایک پولیس آفیسر کو خفیہ طور پر ایک مشن مکمل کرنے پر فورس کیا جاتا ہے جس میں اسے ایسے ہتھیاروں کی تلاش کرنی ہوتی ہے جس سے تما م انسانوں اور اس پر اسرار مخلوق کی ہلاکت یقینی ہو جاتی ہے ۔
تاہم یہ پولیس آفیسر اس مشن کو مکمل کرنے سے انکار کرتے ہوئے لوگوں کی حفاظت کی ٹھان لیتا ہے ۔
میکس لینڈیس اور ڈیوڈ ائیر کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار معروف ہالی وڈ اداکار وِل اسمتھ نبھا رہے ہیں جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں جوئیل اجرٹن،لوسی فرے، نومی ریپیس، ہیپی اینڈریسن اورکنیتھ کوئی سمیت دیگر کئی اداکار اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔
نوے ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونیوالی یہ سنسنی خیز سائنس فکشن فینٹسی فلم ریجینسی انٹر پراسز کے تحت رواں سال ریلیز کر دی جائیگی تاہم حتمی تاریخ کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔
ایمز ٹی وی (بزنس)بچتوں کو فروغ دینے کے لئے ادارہ قومی بچت نے نئی سرٹیفکیٹ اسکیم شروع کرنے کی تجویز دے دی۔
قومی بچت کے ذرائع کے مطابق ملک میں بچتوں کے فروغ اور حکومت کے لئے فنانسنگ کا دائرہ کار بڑھانے کے لئے نئی سرٹیفکیٹ اسکیم متعارف کرانے پر غور کیاجارہا ہے۔
اس سلسلے میں اسلام آباد میں اجلاس بھی منعقد کیا گیا جس میں نئے سرٹیفکیٹ پرششماہی بنیاد پر منافع ادا کئے جانے اورلکی ڈرا رکھے جانے کی تجویز پیش کی گئی۔
اجلاس میں سرٹیفکیٹ کی مالیت 40 ہزار روپے رکھے جانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔