اتوار, 12 جنوری 2025

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) شاید اب وہ دن دور نہیں جب گھر میں یا تقاریب میں اسپیکروں کی آواز ہر ایک کے کان تک پہنچنے کی بجائے صرف مخصوص لوگوں کو ہی سنائی دے گی۔
برطانیہ میں یونیورسٹی آف برسٹل اور یونیورسٹی آف سسیکس نے میٹا مٹیریلز کی چھوٹی چھوٹی اینٹوں سے ایک چادر بنائی گئی ہے۔ ہر اینٹ آواز کو کچھ دیر روکتی ہے اور اسے اینٹوں سے بنے آڑے ترچھے راستوں سے گزارتی ہے اور اس طرح کسی بھی رخ پر آواز کو پھینکا جاسکتا ہے۔ سسیکس یونیورسٹی کے ماہر پروفیسر کے مطابق ایسی اینٹیں کسی بھی مٹیریل سے بنائی جاسکتی ہیں اور اسے تھری ڈی پرنٹر پر پولیمر کے ذریعے بھی تیار کیا جاسکتا ہے۔
ایک طرح کے خاص مادے ’’میٹا مٹیریل‘‘ یا ’’سپر مٹیریل‘‘ سے انسانی ناخن کے برابر یہ اینٹیں بنائی گئی ہیں جنہیں آواز کنٹرول کرنے کے لیے بہت آسانی سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ میٹا مٹیریلز سے بنی ہلکی پُھلکی شیٹ کو کسی بھی اسپیکر یا لاؤڈ اسپیکر پر لگا کر درست انداز میں آواز کو ایک خاص سمت میں پھینکا جاسکتا ہے جب کہ بقیہ افراد یہ آواز نہیں سن سکیں گے۔ اس طرح کسی بھی جگہ ’’آوازوں کا مرکز‘‘ (آڈیو ہاٹ اسپاٹس) قائم کیا جاسکتا ہے جہاں بیٹھے لوگ ہی آواز سن سکتے ہیں۔
میٹا مٹیریلز کو غائب ہونے والے لباسوں میں استعمال کیا جارہا ہے جو روشنی کو موڑ کر پشت کا منظر دکھاتے ہیں اور یوں لگتا ہے کہ اس میں موجود شخص غائب ہوچکا ہے۔ اسی اصول پر یہ آواز کی لہروں کو موڑنے، پھیلانے اور ایک جگہ فوکس کرنے کا کام کرسکتے ہیں۔
اسی طرح انسانی جسم میں طاقتور آواز کو ایک جگہ ڈال کر اس سے سرطانی رسولیوں کا خاتمہ بھی کیا جاسکتا ہے۔ ماہرین نے اپنی تحقیق کو جرنل نیچر میں شائع کرایا ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) قذافی اسٹیڈیم لاہور میں نئے تعمیر ہونے والے انکلوژر کا افتتاح کردیا گیا ہے ۔اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا کہ آج بہت مبارک دن ہے اور نیا انکلوژر پی ایس ایل کیلئے تحفہ ہے۔چیئرمین پی سی بی نے قذافی اسٹیڈیم میں کالج اینڈبلڈنگ کاافتتاح کرتے ہوئے کہا کہ نجم سیٹھی اور پی ایس ایل سیکرٹریٹ کی کوششیں رنگ لائی ہیں اور فائنل کیلئے نجم سیٹھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کا فائنل بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے پاکستان میں کھولے گا،پاکستان کے امیر اور غریب سب کرکٹ کو چاہتے ہیں،ٹکٹ کی خریداری کے مراکز کا اعلان آج کیا جائے گا۔شہریار خا ن نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کیلئے وفاقی حکومت کی بھرپورحمایت حاصل ہے،پی سی بی کی طرف سے پی ایس ایل ایک تحفہ ہے،فائنل لاہور میں ہونا کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خبر ہے۔جتنے لوگ آنا چاہ رہے ہیں بدقسمتی سے ہمارے پاس اتنی جگہ نہیں ہے اور500 والے ٹکٹ پر10 ہزار آنا چاہ رہے ہیں۔
 

 

ایمز ٹی وی(تجارت) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے بجلی کے نرخوں میں 3روپے 36پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی۔
زرائع کے مطابق نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں فی یونٹ 3روپے 36پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی ،کمی کی منظوری جنوری کیلئے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے ۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ وہ پلے آف مرحلے میں پشاور زلمی کا مقابلہ کرنے اور فتح حاصل کر کے فائنل میں جگہ بنانے کیلئے پراعتماد ہیں۔
گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کیلئے یہ ٹورنامنٹ بہت ہی سخت رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ ان کی ٹیم کے پاس فائنل میں جانے کیلئے دو چانس موجود ہیں لیکن وہ پشاور زلمی کے خلاف میچ جیت کر ہی فائنل میں جانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ”ہمارے لڑکے بیٹنگ، باﺅلنگ اور فیلڈنگ میں بھرپور محنت کر رہے ہیں۔ اگرچہ ہم نے 2 میچ ہارے ہیں لیکن اس کے باوجود ہمارا مورال بلند ہے کیونکہ ہم ہارے بھی لڑ کر تھے، اور ہر میچ کو آخری اوور تک لے کر گئے تھے۔“
 

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) دنیا بھر میں اپنی سماجی خدمات کی بناپر پاکستان کا نام روشن کرنے والے عبدالستار ایدھی(مرحوم)کی 89 ویں سالگرہ پر سرچ انجن گوگل نے ان کی تصویر لگا کر خراج عقیدت پیش کیا ۔ان کے انتقال بعد آنے والی پہلی سالگرہ پر گوگل نے ایک ڈوڈل کے ذریعے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے جو پاکستان میں رات بارہ بجے اس سرچ انجن پر دیکھا جاسکے گا۔
جہاں 28 فروری شروع ہوچکا ہے (آسٹریلیا)، وہاں یہ ڈوڈل اپ لوڈ کیا جاچکا ہے۔یہ ڈوڈل پاکستان سمیت آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جاپان، امریکا، برطانیہ، پرتگال، یونان، سوئیڈن، آئس لینڈ اور جنوبی کوریا میں دیکھا جاسکے گا۔
عبدالستار ایدھی 8جولائی 2016کو 88برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے جس کے بعد انہیں پاکستانی حکومت کی جانب سے انتہائی پروقار اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیا گیاتھا۔28 فروری 1928 کو پیدا ہونے والے عبدالستار ایدھی کو ان کی سماجی خدمات کی بناپر پاکستان سمیت دنیا بھر میں جانا جاتا تھا۔بھارتی گجرات میں پیدا ہونے والے قیام پاکستان کے بعد کراچی منتقل ہوگئے تھے اور یہاں مختلف شعبوں میں پاکستانیوں کی مشکالت کا احساس کرتے ہوئے انہوں نے اپنی زندگی دیگر افراد کی مدد کے لیے وقف کردی۔
1951 میں ایدھی فانڈیشن کی بنیاد رکھی جس کو چلانے کے لیے لوگوں سے عطیات لیے جاتے تھے۔اس زمانے میں بالکل صفر سے آغاز کرنے والے عبدالستار ایدھی نے پاکستان کو سب سے بڑا فلاحی ادارہ دیا اور پاکستانی کے ہیرو قرار پائے۔انہیں کئی بار نوبل امن انعام کے لیے بھی نامزد کیا گیا۔اپنی سوانح حیات 'اے میرر ٹو دی بلائنڈ' میں ایدھی صاحب نے لکھا، 'معاشرے کی خدمت میری صلاحیت تھی، جسے مجھے سامنے لانا تھا۔عبدالستار ایدھی اور ان کی ٹیم نے میٹرنٹی وارڈز، مردہ خانے، یتیم خانے، شیلٹر ہومز اور اولڈ ہومز بھی بنائے، جس کا مقصد ان لوگوں کی مدد کرنا تھا جو اپنی مدد آپ نہیں کرسکتے

 

 

ایمز ٹی وی(جھنگ) معمولی تلخ کلامی پر دوست نے فائرنگ کر کے دوست کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
تھانہ سیٹلائٹ ٹاﺅن کے علاقہ ایف بلاک میں صدیق آباد کا رہائشی غلام عباس شاہ اپنے دوست عاصم شاہ کے گھر موجود تھا جہاں اس کی اپنے ایک اور دوست یونس کے ساتھ تلخ کلامی ہو گئی ۔ جس پر یونس نے پسٹل سے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں غلام عباس شاہ موقع پر ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے یونس اورعاصم شاہ سمیت چار افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان پہلا پلے آف میچ بارش کے باعث متاثر ہونے کا امکان ہے اور اس کی وجہ قدرت نہیں بلکہ وہ آپریشن ہیں جو متحدہ عرب امارات کی انتظامیہ نے مصنوعی بارش پیدا کرنے کیلئے 2 مہینے پہلے کئے تھے۔
مختلف رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کی انتظامیہ نے مصنوعی بارش پیدا کرنے کیلئے 2 مہینوں کے دوران تقریباً 50 آپریشن کئے جس دوران بادلوں پر پانی اور مختلف کیمیکل کے چھڑکا گیا اور یہی وجہ ہے کہ حالیہ دنوں میں ملک بھر میں شدید بارشیں بھی ہوئیں۔ 17 فروری کو ہونے والی شدید بارش کے باعث بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کا میچ نہیں ہو سکا تھا اور گزشتہ 10 سالوں میں بارش کے باعث ختم ہونے والا یہ پہلا میچ تھا۔
مقامی افراد کے مطابق یو اے ای میں حالیہ بارشوں کا سلسلہ معمول سے ہٹ کر ہے جس کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ دبئی کی انتظامیہ بھی بارش کے باعث ہونے والی پریشانیوں سے نمٹنے کیلئے تیار نہ تھی اور بارش کے بعد دبئی شہر میں ٹریفک جام ہو گیا تھا۔ کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں بھی اس ٹریفک جام میں پھنس گئی تھیں اور میچ آفیشلز بھی وقت سے وقت سے کچھ دیر پہلے ہی میدان میں پہنچے تھے۔

 

 

ایمز ٹی وی (بزنس)اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھجوا دی ہے۔

اوگرا کی سمری میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 96 پیسے،ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 18 پیسے ،مٹی کے تیل کی قیمت میں 17 روپے 55 پیسے، جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 94 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

 

واضح رہے کہ اوگرا کی جانب سے ہر 15دن بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور ردو بدل کیا جا رہا ہے۔

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کی ٹکٹس کیسے ملیں گی فیصلہ تاخیر کا شکار ہو گیا ۔
زرائع کے مطابق 5مارچ کے روز لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کی ٹکٹس ملنے کا معاملہ تاخیر کا شکار ہے اور آج بھی اس حوالے سے پی سی بی کا اجلاس جاری ہے جس میں ٹکٹس کی دستیابی کے حوالے سے مشاورت کی جار ہی ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آن لائن ٹکٹس کی خریداری کیلئے کریڈٹ کارڈ کا ہونا ضروری ہو گادوسری جانب شہری فائنل میچ کی ٹکٹس خریدنے کیلئے پیدل چل کر قذافی اسٹیڈیم پہنچنا شروع ہو گئے ہیں اور نشتر پارک کو بھی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے ۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(بزنس) ایران نے اپنے قومی تہوار ’نوروز‘ سے قبل پاکستانی کینو کی درآمد سے پابندی اٹھالی۔پابندی اٹھائے جانے کے حوالے سے وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا کہ ’ایران کی جانب سے یہ رعایت ایرانی صدر حسن روحانی کی ای سی او کانفرنس میں متوقع شرکت سے پہلے دی گئی ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں تیزی سے پیشرفت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ’ایران میں پاکستانی کینو کی بے حد مانگ ہے اور ایران کے قومی تہوار جشن نوروز سے تین ہفتے قبل پاکستانی کینو سے پابندی اٹھانا خوش آئند ہے۔‘

وزیر تجارت کا کہنا تھا کہ ’پاکستانی کینو کے برآمد کنندگان کو چاہیے کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائے، جبکہ افغانستان کی سرحد بند ہونے سے کینو کی تجارت پر جو اثر پڑا تھا ایران سے ملنے والی رعایت سے وہ کافی حد تک زائل ہوجائے گا۔

‘انہوں نے کہا کہ ’ایران و پاکستان دونوں ممالک کے مرکزی بینکوں کے درمیان بینکنگ تعلقات استوار کرنے کے معاہدے پر بھی جلد دستخط ہوجائیں گے، جس سے دوطرفہ تجارت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔‘وزیر تجارت خرم دستگیر خان کا رواں سال مارچ کے آخر میں مشترکہ اقتصادی کانفرنس کی سربراہی کے لیے تہران کا دورہ بھی متوقع ہے۔