ایمزٹی وی(اسپورٹس)سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل میچ لاہور میں کروانا پاگل پن ہے،خدا نخواستہ اگر کوئی انہونی ہوگئی تواگلے 10سال تک ہمارے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ نہیں ہوگی۔
میڈیا ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کا میچ لاہور میں کروانے پر اپنے خیالات کا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ملکی حالات میں میچ کروانا سب سے برا فیصلہ ہے۔سخت سیکیورٹی اوربند سڑکوں سے کیا امن کا پیغام جائے گا؟اس سے لوگوں کو تاثر جائے گا کہ ہم تو فوج کے ذریعے میچ کروارہے ہیں۔
بند سڑکوں اورسخت سیکیورٹی سے کیا امن کا پیغام جائے گا؟پی ایس ایل فائنل لاہورمیں کرانے کا آئیڈیا پاگل پن ہے،جب کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کو سخت سیکیورٹی دینا ہوگی۔
ایمزٹی وی (تجارت)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کر دی۔سمر ی میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 18 پیسے، پٹرول کی قیمت میں 2 روپے96 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 17 روپے 55 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔
وزارت پٹرولیم وزارت خزانہ سےمشاورت کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ کل کریگی۔تفصیلات کے مطابق اوگرا نے یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمر ی وزارت پٹرولیم کو ارسال کر دی۔
ذرائع کے مطابق سمری میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 80.48روپے سے بڑھا کر 82.66روپے فی لیٹر کرنے کی سفارش کی ہے جبکہ پٹرول کی قیمت فی لیٹر 71.29پیسے سے بڑھا کر 74.25روپے ، مٹی کے تیل کی قیمت 43.25روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 60.80فی لیٹر کرنے کی سفارش کی ہے۔
ذرائع کے مطابق اوگرا نے ایل ڈی او کی قیمت میں10 روپے 94 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش ہے،ذرائع کے مطابق وزارت پٹرولیم حتمی فیصلہ منگل کو وزارت خزان
پر عملدرآمد یکم مارچ سے ہو گا۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد)حکومت نے اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او ) سربراہ کانفرنس کیلئے سیکیورٹی اور ٹریفک پلان کی باضابطہ منظوری دیدی،دوران سمٹ پاکستان آنے والے سربراہان مملکت، سربراہان حکومت اور غیر ملکی وفود کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائیگی ، راولپنڈی اور اسلام آباد میں یکم مارچ کو مقامی تعطیل جبکہ 28 فروری کو ایک بجے کے بعد تعلیمی اداروں اوردفاتر میں چھٹی کر دی جائے گی، 28فروری سہ پہر سے یکم مارچ رات تک کشمیر ہائی وے زیرو پوائنٹ سے سرینا چوک تک عام ٹریفک کیلئے بند رہے گی۔
تفصیلات کے مطابق پیر کو ای سی او سمٹ سیکیورٹی کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیرِ صدارت دوران سمٹ جڑواں شہروں کے لئے ٹریفک پلان کی بھی منظوری دی گئی جس کے مطابق28فروری سہ پہر سے یکم مارچ رات تک کشمیر ہائی وے زیرو پوائنٹ سے سرینا چوک تک عام ٹریفک کے لئے بند رہے گی،ترجمان وزارت داخلہ کہ مطابق یہ اقدامات سیکیورٹی کی ضروریات کے ساتھ ساتھ ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنانے اور شہریوں کو تکلیف سے بچانے کی غرض سے کیے جا رہے ہیں۔
مری کشمیر سے آنے والی ٹریفک کنونشن سنٹر سے فیض آباد کے ذریعے کشمیر ہائی وے زیرو پوائنٹ تک رسائی حاصل کرے گی۔ اسی طرح گولڑہ سے آنے والی ٹریفک کو زیرو پوائنٹ سے فیض آباد کی جانب موڑ دیا جائے گا۔ ای سی او اجلاس کی اہمیت کے پیش نظر وزارت داخلہ نے جڑواں شہروں کے رہائشیوں سے تعاون کرنے کی اپیل کی ہے ۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ وی آئی پی سیکیورٹی کو یقینی بنانے اور ٹریفک کو متبادل راستوں سے رواں رکھنے کے ساتھ ساتھ اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ شہریوں کو کم سے کم پریشانی کا سامنا کرنا پڑے۔ اسی سی او سمٹ کی سیکیورٹی محض انتظامی معاملہ ہی نہیں بلکہ پاکستان کے امیج کا سوال ہے۔
ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)چار دہائیوں تک ہالی ووڈ کی چکا چوند میں اپنی صلاحیتوں کے جوہردکھانےوالے اداکاربل پیکسٹن چل بسے ۔
ٹویسٹر،ایلینز،ٹائٹینک اور اپالو 13جیسی مشہور فلموں میں اہم کردار نبھانے والے بل پیکسٹن کے اہل خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔
چاردہائیوں پر مشتمل فلمی کیریئر میں بل پیکسٹن نے اداکاری کے ساتھ ساتھ فلم سازی کے شعبے میں بھی اپنی صلاحیتوں کو منوایا ۔
انہوں نے مقتول امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے آخری دن کی کہانی پر مبنی فلم ’پارک لینڈ‘ بھی پروڈیوز کی ۔
ایمزٹی وی (اسپورٹس) پی ایس فائنل 2 کا لاہور میں کرانے کا حتمی میں فیصلہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب وزیر قانون رانا ثنا اللہ کی جاری کردہ بیان کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے پی ایس ایل 2 کافائنل لاہور میں کرانے کی اجازت دے دی پی ایس ایل 2کا فائنل 5مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں شام ساڑھے 7:30 بجے ہوگا
اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی کے پانچ مراحل ہونگے
اور ہر مرحلے کے ایک ایک نقطے پر غور کی جائے گا۔جبکہ شرکت کرنے والوں کو فل پروف سیکیورٹی دی جائے گی۔
ایمزٹی وی(صحت)کراچی میں ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال واپس لینےکااعلان کردیا ہے،ڈاکٹر شعاع اللہ کاکہنا ہےکہ سیکریٹری صحت سندھ نے 7مارچ تک کا وقت مانگاہے،10مارچ کو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا ۔
سول اسپتال کراچی کے ینگ ڈاکٹروں نے 6 دن کے احتجاج کے بعد سیکریٹری ہیلتھ سے مذاکرات میں احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ کراچی میں کل سے تمام ڈاکٹر اپنی ڈیوٹی انجام دیں گے۔
احتجاج کے بعد مظاہرین نے سیکریٹری ہیلتھ سے مذاکرات کئے، جس میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے احتجاج اور ہڑتال کی کال واپس لے لی ہے اور10مارچ کو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال حکومت نے ان کا وظیفہ 42 ہزار سے بڑھاکر 65 ہزار روپے کردیا تھا،جس کے حصول کے لیے انہوں نے 4 فروری 2017 سے احتجاج شروع کیا ہے۔
ایمزٹی وی(سندھ)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور قومی اسمبلی اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سکھر کے عوام کو صحت کی سہولت فراہم کریں گے، یہاں انٹرنیشنل لیول سرجیکل یونٹ بنارہے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ کا کہناتھاکہ ایک سے ڈیڑھ سال میں سکھر میں صحت مند لوگ ہوں گے،یہاں کھیلوں کے میدان ہوں گے ،شہر کو میڈیکل حب بنائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سکھر میں 100بستروں پر مشتمل اسپتال جبکہ 200بستروں کا گائنی وارڈ بنایا جارہا ہے۔
ایمزٹی وی(سندھ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے جھرک پل کی افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےدہشت گردی کے خلاف پہلی دفاعی لائن ثقافت ہے ، نیپ پر عمل نہ ہونےسےانسداد دہشت گردی میں کامیابی مشکل ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمانی سیاست میں آمد کےلیے پاناما کیس پر فیصلے کا انتظار ہے ، پیپلز پارٹی جمہوری پارٹی ہے ، دروازے ہر ایک کےلیےکھلےہیں، عرفان اللہ مروت کی صرف ایک ملاقات ہوئی ، شمولیت نہیں ہوئی ۔
چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ پاناما پر فیصلے کےبعدپارلیمانی سیاست کیلیےحکمت عملی بنائیں گے ، پیپلز پارٹی آیندہ انتخابات کی تیاری کر رہی ہے۔
انہوں نے خطاب میں مزید کہا کہ ان کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان میں عوام تکلیف میں ہیں ،ہم ان کے مسائل اور انفرااسٹرکچر پر توجہ دے رہے ہیں ،بے نظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی مدد کیلئے طویل المدتی ہے
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایک مہینے میں سندھ حکومت نے دوسرے پل کا افتتاح کیا ہے ،جھرک پل کو سر آغا خان کے نام سے منسوب کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری حکومت دریائے سندھ پرصوبائی فنڈنگ سے پل بنانے والی پہلی حکومت ہے.ان کا مزید کہناتھاکہ نجی سرمایہ کاروں کی مدد سے پل تیار کیا ہے،کوشش ہے ٹنڈو محمد خان اور حیدرآباد روڈ الیکشن سے پہلے تیار کیا جائے۔