ایمز ٹی وی (بزنس)ممتاز عالمی جریدے فوربز نے کہا ہے کہ حالیہ برسوں کے دوران پاکستان کی معیشت نے نمایاں ترقی کی ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ 12ماہ کے دوران 56فیصد پوائنٹس جبکہ2009 کے بعد تقریباً500 فیصد پوائنٹس اضافہ ہوا۔ اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا یہ رجحان متعدد سازگار اقتصادی کامیابیوں کا نتیجہ ہے
۔واضح رہے کہ رپورٹ میں کہا گیا کہ سرمایہ کاری کے مواقع میں اضافہ پاکستانی معیشت کو مسابقتی منڈی میں مزید بلند سطح پر لے جاسکتا ہے۔
یمز ٹی وی (ما نیٹرنگ ڈیسک)کھلونا وہ جو کھیل کے وقت دل بہلائے اور بھوک میں بھی ساتھ نہ چھوڑے،جی ہاں ایسا ممکن ہے کیونکہ ہانگ کانگ میں ریموٹ کنٹرول کی مدد سے چلنے والا ایک ایسا کھلونا ٹرک تیار کیا گیا ہے جو نہ صرف کھیل کے وقت کام آئے گا بلکہ بھوک میں بھی ساتھ نبھائے گا۔
انٹرنیٹ پر چالیس لاکھ سے زائد ویوز کے ساتھ اس کھلونے کی خوب دھوم مچی ہے۔ کھلونے کی صورت میں یہ ریموٹ کنٹرول ٹرک دراصل ایک کیک ہے جو بچوں کی دلچسپی اور نفسیات کو دیکھ کر بنایا گیا ہے۔
سامان ڈھونے کی جگہ بسکٹ کا چورا جبکہ کیک کے لئےاسفنچ اور کریم کا استعمال کیا گیا ہے۔جگمگاتی لائٹس اور ہارن کے ساتھ یہ کھلونا ٹرک، حقیقت سے اس قدر قریب ہے کہ پہلی نظر میں دیکھنے والے کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوتا کہ یہ کیک بھی ہو سکتا ہے۔
ایمز ٹی وی ( اسلام آباد)سی ڈی اے نے کورال انٹر چینج پراجیکٹ کی تعمیر مکمل کرلی ہے اور ای سی او سربراہ کانفرنس کے موقع پر اسے آج ٹریفک کیلئے کھول دیا جا ئے گا۔ یہ پراجیکٹ ایک ارب ستر کروڑروپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔پراجیکٹ پر مئی 2016 میں کام شروع ہوا تھا اور اسے تقریباًنو ماہ میں مکمل کیا گیا ہے۔پراجیکٹ میں ایک فلائی اوور اور تین انڈر پاسز تعمیر کئے گئے ہیں۔سروس روڈ ایسٹ اور سروس روڈ ویسٹ کو ڈیڑھ ڈیڑھ کلو میٹر تعمیر کیا گیا ہے۔
انٹر چینج کی تعمیر سے یہ مصروف ترین چوک سگنل فری ہو جا ئے گا۔ سر براہ کانفرنس کی وی آئی پی موومنٹ انٹر چینج سے گزرے گی جس کے بعد اسے عام ٹریفک کیلئے کھول دیا جا ئے گا۔ اسلام آباد جا نے اور ایئر پورٹ جانے والے دونوں لوپس پر جدید ایل ای ڈی لائٹس لگا دی گئی ہیں۔ کو رال انٹر چینج پر لینڈ سکیپنگ کر دی گئی ہے۔ نئے پودے لگا ئے گئے ہیں۔ لین مارکنگ بھی کی گئی ہے۔ پیر کی رات بھی سی ڈی اے کاعملہ کام کرتا رہا اور ممبر انجنئرنگ اسد محبوب کیانی کام کی نگرانی کرتے رہے ۔
پراجیکٹ ڈائریکٹر ممتاز حسین نے انہیں بریفنگ دی۔ کو رال چوک انٹر چینج کے بعد اب سی ڈی اے کھنہ پل انٹر چینج اور سوہان انٹر چینج پر کام شروع کرے گا جس کا کنٹریکٹ بھی کورال انٹر چینج تعمیر کرنے والی فرم زیڈ کے بی کو دیا گیا ہے۔ وی آئی پی روٹ کو خوبصورتی سے سجا یا گیا ہے۔ کانفنرنس کے شرکاء سر بر اہان کی قد آ ور تصاویر لگائی گئی ہیں۔ رکن ممالک کے قومی پرچم لگا ئے گئے ہیں۔ خیر مقدمی نعرے تحر یر کئے گئے ہیں۔ شاہراہ دستور تک پورا روٹ سجا دیا گیا ہے۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد) ملک کے مختلف شہروں راولپنڈی ،اسلام آباد ،پشاور،خیبر ایجنسی اور لوئر دیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی.
تفصیلات کے مطابق زلزلے کا مرکز تاجکستان تھا جبکہ اس کی گہرائی زمین میں 10کلو میٹر بتائی جا رہی ہے۔
زلزلہ 10سے15سیکنڈ تک رہا جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ اپنے دفتروں اور گھروں سے باہر نکل آئے۔تاحال کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاعات مو صول نہیں ہوئیں۔
Another first from #HBLPSL. DRS to be used in the #HBLPSL playoff matches.
— Najam Sethi (@najamsethi) February 27, 2017