ایمز ٹی وی (بزنس)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سال 2017 کی پہلی لسٹنگ ہوگئی، روشن پیکیجز نے اپنے حصص کاروبار کے لئے پیش کردیئے۔پاکستانی معیشت جیسے جیسے ترقی کررہی ہے ، پیکنگ مصنوعات کی ضرورت بڑھ رہی ہے۔
روشن پیکیجز نے اپنی پیداواری صلاحیت بڑھا نے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لئے رقم پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کمپنی کے 30 فیصد حصص 86 روپے 25 پیسے میں فروخت کرکے حاصل کی گئی۔
کمپنی کے شیئرز میں کاروبار کا آغاز روشن پیکیجز کے سی ای او طیب قریشی نے اسٹاک ایکسچینج کی روایتی گھنٹہ بجا کر کیا۔
اس موقع پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر ہارون عسکری نے کہا ہے کہ مارکیٹ میں نئی کمپنی کی لسٹنگ خوش آئند ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا ۔حکومت پاکستان کی کوشش ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں نئی کمپنیز لسٹ ہوں کیونکہ یہ ملک کا فارمل سیکٹر ہے جو حکومت کی ٹیکس آمدنی کا بڑا ذریعہ ہے اور عوام کو سرمایہ کاری کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔
ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)معروف ہدایتکار آنند ایل رائے کی فلم میں بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے مدمقابل دپیکا پڈوکون اور کترینہ کیف کو کاسٹ کرلیا گیا ہے۔ہدایتکار آنند ایل رائے کی فلم میں شاہ رخ خان کے مدمقابل اداکارہ کی کاسٹ کے لیے کئی اداکارائوں کا نام لیا جارہا تھا جب کہ فلم میں کترینہ کیف کی جگہ دپیکا کو لینے کی خبریں زیر گردش تھیں لیکن اب فلم کے ہدایتکار نے حیران کن فیصلہ کرلیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم میں کنگ خان کے مدمقابل دپیکا پڈوکون اور کترینہ کیف کو کاسٹ کرلیا گیا ہے جس کے بعد دونوں اداکارائیں پہلی بار ایک ساتھ سلور اسکرین پر نظر آئیں گی جبکہ فلم کی شوٹنگ رواں جلد ہی شروع کی جائے گی۔
ایمز ٹی وی(راولپنڈی)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی میں جج کی عدم تعیناتی کے باعث بے نظیر قتل کیس سمیت تمام مقدمات کی سماعت گزشتہ روز بھی بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی گئی.
ڈیوٹی جج نے راولپنڈی کے تھانہ سٹی میں درج 9برس سے زائد پرانے بینظیر بھٹو قتل کیس کے علاوہ تھانہ ریس کورس میں درج پولیس مزاحمت کے مقدمہ میں ملوث ملزمان محمد اشرف وغیرہ، تھانہ سول لائن میں درج پرائیویٹ اسکول کے پرنسپل مفتی عمران کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتارنے کے مقدمہ میں ملوث ملزمان محمد علی وغیرہ اور تھانہ رتہ امرال میں درج قتل، اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزمان انس قیوم وغیرہ کے مقدمات کی سماعت بھی بغیر کسی کارروائی کے چھ مارچ اور تھانہ سی ٹی ڈی میں درج دھماکہ خیزمواد برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث واحد، الیاس، رب نواز، عدنان اور الطاف کیسوں کی سماعت 13مارچ تک ملتوی کردی۔