اتوار, 12 جنوری 2025

 

ایمز ٹی وی ( انٹر ٹینمنٹ) لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں ہالی ووڈ کے سب سے بڑے فلمی میلے آسکرزکی تقریب جاری ہے۔

فلم فینز کے لیے وائیولا ڈیوس نے بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔ مہرشالاعلی نے فلم مون لائٹ کےلیے بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ جیت لیا جبکہ بہترین میک اپ اور ہیئر اسٹائل کا ایوارڈ فلم ”سوسائڈ اسکواڈ“ لے اڑی۔

بہترین کاسٹیوم ڈیزائن کا ایوارڈ فلم ”فنٹاسٹک بیٹس“ اینڈ ”ویئر ٹو فائنڈ دیم“ نے جیتا اور بہترین ڈاکومنٹری کا ایوارڈ ”او جے:میڈ ان امریکا ’نے جیت لیا ہے۔

بہترین فلم کے لیے لالا لینڈ، بہترین اداکار کے لیے کیسے ایفلک اور بہترین اداکارہ کے لیے ایما اسٹون فیوریٹ ہیں۔ تقریب کے آغاز میں معروف گلوکارجسٹن ٹمبرلیک نے پرفارم کیا جس پر حاضرین جھوم اٹھے۔

 

ایرانی ڈائریکٹر اصغر فرہادی کی فلم’ سیلز مین ‘نے غیرملکی زبان کی بہترین فلم کا آسکرایوارڈجیت لیا ہے۔

 

 

 

ایمز ٹی وی(لاہور) سوشل میڈیا پر ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث سینکڑوں افراد گرفتار، 2617 لنکس بند، ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث 13 اکاونٹس کا تعلق بھارت سے نکلا۔
سوشل میڈیا پر ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث سینکڑوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ 2617 لنکس کو بند کر دیا گیا ہے۔ انتہاءپسندی کو فروغ دینے والی ویب سائٹس بھی بند کر دی گئی ہیں۔ ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث 13 اکاونٹس کا تعلق بھارت سے ہے۔
چابی گم ہونے کی صورت میں صرف اس ایک مشورے پر عمل کر کے آپ فور ی طور پر چابی ڈھونڈ لیں گے
واضح رہے ملک بھر میں ردالفساد آپریشن جاری ہے جس کے تحت دہشنگردی میں مختلف طریقوں سے معاونت کرنیوالوں کو حراست میں لیا جارہا ہے ،متعدد دہشتگرد مارے بھی جاچکے ہیں

 

 
 
 
ایمز ٹی وی(واشنگٹن) سابق امریکی صدر باراک اوباما ابھی تک اس حقیقت کو قبول نہیں کر پائے ہیں کہ وہائٹ ہاؤس میں ملک کا نیا صدر براجمان ہو چکا ہے۔ملازمتوں سے متعلق پیشہ ورانہ نیٹ ورک کی ویب سائٹ "LinkedIn" پر اوباما نے ابھی تک اپنے ذاتی کوائف کی تجدید نہیں کی ہے۔ ویب سائٹ پر ابھی تک ان کا رہائشی پتہ تبدیل نہیں ہوا ہے۔ کوائف کے مطابق وہ ابھی تک ملک کے صدر اور وہائٹ ہاؤس میں رہائش پذیر ہیں۔
 
 
لِنکڈ اِن ویب سائٹ پر باراک اوباما کا کھاتہ 2007 میں بنا تھا جب وہ سینیٹ کے رْکن تھے۔ایسا نظر آتا ہے کہ اوباما کے پروفائل میں موجود تمام معلومات 20 جنوری سے قبل کی ہیں جس روز نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سرکاری طور پر اپنا عہدہ سنبھالا تھا۔ گویا کہ سیاسی وقت کا آلہ رْک گیا ہو۔مزید برآں اوباما کے پروفائل میں لگی تصویر بھی سابق امریکی صدر کی سرکاری تصویر ہے۔ انہوں نے ابھی تک اپنی ذاتی تصویر نہیں لگائی جس سے صدارت کی مدت ختم ہونے کے بعد ان کی نئی شناخت کا اظہار ہو۔ علاوہ ازیں اوباما کی جانب سے آخری تعارف بھی امریکا کے 44 ویں صدر کے طور پر موجود ہے۔مذکورہ پروفائل پر ایک تبصرے میں کہا گیا ہے کہ " اوباما ہم آپ سے محبت کرتے ہیں مگر اب آپ صدر نہیں رہے

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف 6 وکٹ سے میچ جیت کر پی ایس ایل پلے آف کیلئے کوالیفائی کر لیا ۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیا گیا 124 رنز کا ہدف کراچی کنگز نے آخری اوور کی پانچویں گیند پر حاصل کرلیا،کراچی کنگز کے گیل نے 5چھکے اور 2 چوکے لگا کر بیڑا پار لگوا دیا اور مین آف دی میچ بھی بن گئے ۔
کرس گیل نے 44 رنز بنائے جبکہ بابر اعظم 27 اور پولارڈ نے 20 رنز بنائے۔
اسلام آبادیونائیٹڈکےشاداب خان نے3جبکہ سعیداجمل نےایک وکٹ حاصل کی۔
ابتدائی مرحلےکےاختتام پرپشاورزلمی کی پہلی اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی دوسری پوزیشن ہے ،کراچی کنگزکی تیسری جبکہ اسلام آبادیونائیٹڈکی چوتھی پوزیشن ہے۔
پلےآف مرحلےمیں پہلامیچ کل پشاورزلمی اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکےدرمیان ہوگا جبکہ دوسرامیچ بدھ کواسلام آبادیونائیٹڈاورکراچی کنگزکےدرمیان کھیلا جائے گا۔
آج کا اہم میچ جیت کر کراچی کنگز پلے آف مرحلے میں پہنچ گئی جبکہ لاہور قلندرز سپر لیگ سے باہرہوگئی ہے ۔
اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کی ٹیم کو میچ جیتنے کے لئے 124رنز کا ہدف دیا تھا ۔
آج پاکستان سپر لیگ کا آخری لیگ میچ جو بارش سے متاثرہوا اور15اوورز فی اننگ تک محدود کر دیا گیا تھا،ٹاس جیت کرکراچی کنگز نے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں7وکٹوں کے نقصان پر123رنز بنائے۔ڈیوائن اسمتھ اور بین ڈکٹ نے37رنز کی بنیاد فراہم کی،بین ڈکٹ اس مجموعے پر16رنز بنا کرسہیل خان کا شکار بنے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کا مجموعہ جب57رنز پر پہنچا توحسین طلعت11رنز بنا کرڈیوائن اسمتھ کا ساتھ چھوڑ گئے،ڈیوائن اسمتھ ایک رن کی کمی سے اپنی نصف سنچری مکمل نہ کرسکے اور آؤٹ ہوگئے۔جبکہ بریڈ ہیڈن نے برق رفتار20رنز کی اننگ کھیلی۔مصباح الحق،12،شاداب خان9رنز بنا کر قابل ذکر رہے۔
لاہور قلندرز کے خلاف میچ کے ہیروکراچی کنگز کے بیٹسمین پولارڈ نے آج عمدہ فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہو ئے4کیچ پکڑے،کراچی کنگز کے سہیل خان اور عثمان خان اور محمد عامر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
 
 

 

 

ایمز ٹی وی(بیجنگ) چین افریقی ملک جبوتی میں اس امریکی اڈے کے قریب اپنا پہلا فوجی اڈا قائم کر رہا ہے جسے امریکہ مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں اپنی بڑی اور اہم فوجی کارروائیوں کے لیے استعمال کرتا ہے۔
نائن الیون کے حملے کے بعد امریکہ نے جبوتی میں ایک فوجی اڈہ قائم کیا تھا جہاں چار ہزار امریکی اہلکار تعینات ہیں جو افریقہ اور مشرق وسطیٰ میں کارروائیوں میں مصروف رہے ہیں۔ حال ہی میں امریکہ کی جانب سے یمن میں ہونے والی فوجی کارروائی بھی اسی کیمپ سے ہوئی تھی۔
چین افریقی ملک جبوتی میں اس امریکی اڈے کے قریب اپنا پہلا فوجی اڈا قائم کر رہا ہے جسے امریکہ مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں اپنی بڑی اور اہم فوجی کارروائیوں کے لیے استعمال کرتا ہے۔
چین کا فوجی اڈہ جو اس کی سرزمین سے باہر پہلا فوجی اڈہ ہوگا، کیمپ لیمنر نامی امریکی فوجی اڈے سے صرف چند میل ہی دور ہے،چین اور امریکہ میں بحیرہ چین میں چین کی جانب سے مصنوعی جزیرے تیار کرنے کے حوالے سے کشیدگی پائی جاتی ہے، امریکہ بارہا چین کو بحیرہ چین میں مصنوعی جزیرے قائم کرنے سے باز رہنے کی تنبیہ کر چکا ہے۔
واضح رہے امریکہ کے موجودہ وزیر خارجہ ٹلرسن نے اپنی نامزدگی کے حوالے سے کانگریس میں ہونے والی سماعت کے دوران کہا تھا کہ امریکہ چین کی ان مصنوعی جزیروں تک رسائی کو روک بھی سکتا ہے۔
چین کی وزارت دفاع نے نیویارک ٹائمز کے سوال کے تحریری جواب میں مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے امن مشن میں شریک اور خلیج عدن میں مصروف چینی فوجیوں کو آرام مہیا کرنے کے لیے استعمال کرنے کے لیے بنایا گیا ہے

 

 

ایمز ٹی وی(ابو ظہبی) بادلوں نے متحدہ عرب امارات کا رخ کر لیا جہاں بار ش سے جل تھل ، کئی سالوں بعد موسلا دھار بارش سے شہری خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔
دبئی گزشتہ روز وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے تاہم سٹرکیں بھی پانی سے بھری ہوئی ہیں جس سے ٹریفک کی روانی جیسے مسائل سامنے آرہے ہیں ۔ وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔
دبئی کے محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ دبئی میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی جہاں اس وقت بھی بادلوں کا راج ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کالی گھٹاو¿ں اور بارش کا یہ سلسہ اگلے ایک 2 روز جاری رہنے کا امکان ہے۔حکام کاکہنا ہے کہ حالیہ بارش پچھلے سالوں کے مقابلے میں زیادہ ریکارڈ کی گئی۔

 

 

ایمز ٹی وی(خیبر ایجنسی) طورخم بارڈر ہر طرح کی آمدورفت کے لئے مکمل بند ہے، انتہائی بیمار افراد کو جذبہ خیر سگالی کے تحت جانے کی اجازت دی جارہی ہے ،
مگر ان کے ساتھ صرف ایک تیماردار کو بھیجا جا رہا ہے، افغان شہریوں کو خبردار کیا جا رہا ہے کہ وہ لنڈی کوتل یا طورخم کا رخ نہ کریں بارڈر کھلنے کا فی الحال امکان نہیں کھلنے کی صورت میں عوام کو اطلاع کر دی جائیگی۔
اس حوا لے سے لنڈ ی کو تل کے تحصیل دار ارشاہ مہمند نے میڈیا سے با ت چیت کر تے ہو ئے کہا کہ انہوں نے جمر ود کے لائن آ فیسر کو بھی اطلاع دی ہے کہ کسی بھی افغان با شندے کو جمرود کی تختہ بیگ چیک پوسٹ سے طورخم اور لنڈی کوتل کی طرف اس وقت تک جانے کی اجازت نہ دیں جب تک باقاعدہ طورخم گیٹ کھلتی نہیں انہوں نے کہا کہ بارڈر کھلنے کے لئے حکومت اس کا باقاعدہ اعلان کریگی اور تب جاکر افغانوں کو طورخم کی طرف سفر کرنا چاہئے انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے یہاں موجود افغان مسافروں کو مکمل تحفظ اور کھانے پینے کی سہولیات دے رکھی ہیں اور واضح کر دیا کہ ملک اور قوم کے مفادات پر سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا

 

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) نوکیا نے آخرکار 3310 موبائل فون کو ایک بار پھر متعارف کرا دیا جو کہ اس سے پہلے سترہ سال قبل پہلی بار فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا۔
نوکیا 3310 کی فروخت 2005 میں ختم کردی گئی تھی اور کمپنی نے اس کے 126 ملین سے زیادہ سیٹس فروخت کیے۔
بارسلونا میں جاری موبائل ورلڈ کانگریس کے دوران نوکیا 3310 کو متعارف کرایا گیا اور اچھی خبر یہ ہے کہ یہ پہلے کے مقابلے میں اب پہلے سے زیادہ بہتر ہوگیا ہے۔
اس کی قیمت بھی اندازوں سے کہیں زیادہ کم ہے تاہم اس سے پہلے اس کے فیچرز جان لیں۔
اس بار کا ڈیزائن پہلے کے مقابلے میں مختلف ہے جبکہ اسکرین کو بھی کلر کردیا گیا ہے۔
2 میگا پکسل ایل ای ڈی فلیش کیمرے کا اضافہ کیا گیا جبکہ 2.4 انچ کی اسکرین کے ساتھ اس کا نیا ڈیزائن پہلے کے مقابلے میں زیادہ خوبصورت ہے۔
اور بات یہاں ختم نہیں ہوتی بلکہ اس میں مائیکرو یو ایس بی چارجنگ پورٹ، ہیڈ فون جیک، 16 ایم بی اسٹوریج جسے مائیکرو ایس ڈی کارڈ اسٹوریج سے 32 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے جبکہ بلیو ٹوتھ جیسے اضافے بھی ہوئے ہیں تاہم وائی فائی، جی پی ایس وغیرہ نہیں۔
مگر پھر بھی آپ 2.5 جی انٹرنیٹ اس پر چلا سکتے ہیں جبکہ کالز،ایف ایم ریڈیو، ایم پی تھری پلیئر، ٹیکسٹ اور اسنیک گیم بھی اس کا حصہ ہیں۔
اور ہاں اس کی بیٹری پہلے سے بھی زیادہ طاقتور ہے اور ایک چارج پر لگاتار 22 گھنٹے تک فون کال کی جاسکتی ہے اور ایک مہینے کا اسٹینڈبائی ٹائم ہے۔
چار رنگوں میں متعارف کرائے جانے والا یہ فون رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران دنیا بھر میں 50 ڈالرز یا 5241 پاکستانی روپے میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) کراچی میں پولیس مقابلے کے نتیجے میں 2ڈاکووں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ۔
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون پاکستان بازار میں2ڈاکوں شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف تھے کہ اسی دوران گشت پر مامور پولیس کی گاڑی کو آتے دیکھ کر ڈاکووں نے پولیس پر فائرنگ کردی ۔فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی مزید نفری موقع پر پہنچ گئی ۔
علاقے اورنگی ٹاون پاکستان بازار میں2ڈاکوں شہریوں سے لوٹ مار پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں دو نوں ڈاکو شدید زخمی ہوگئے جنہیں پولیس اہلکاروں نے زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ بر آمد کرتے ہوئے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا ہے ۔تاہم پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے جبکہ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جن سے مزید تحقیقات کی جائے گی۔

 

 

ایمز ٹی وی(فیصل آباد) فیصل آباد میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا ۔
فیصل آباد میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ہیڈ کانسٹیبل غلام حسین پر اس وقت اندھا دھند فائرنگ کر دی جب وہ گھر سے بازار جا رہا ہے ، فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جس کی لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کر دی گئی ہے ۔فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے کیونکہ ملزمان نے تعاقب کرنے کے بعد ایک مقام پر روک کر اہلکار پر فائرنگ کی تاہم واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اورملزمان کی تلاش کیلئے پولیس کی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے ۔
پولیس کے مطابق واقعے کے عینی شاہدین کے بیانات بھی قلمبند کیے جا رہے ہیں اور جائے حادثہ کے قریب لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ بھی لینے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ ملزمان کی شناخت کی جا سکے تاہم مقتول کے اہل خانہ نے کسی پر شعبہ ظاہر نہیں کیا ۔