ایمزٹی وی(کراچی)سابق صدر آصف زرداری نے اپنی بیٹیوں کے سامنے ہتھیار ڈال دیے، عرفان اللہ مروت کے معاملے میں مزید پیش رفت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے اپنے بیٹیوں کا موقف مان لیا ہے اور عرفان اللہ مروت کے معاملے میں مزید پیش رفت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے پارٹی رہنماﺅں کو مزید بیان بازی سے بھی روک دیا ہے۔
جبکہ دوسری جانب سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ عرفان اللہ مروت کا الزام مضحکہ خیزہے، پارٹی میں پھوٹ ڈلوانے کا سوچ بھی نہیں سکتا،اگرکوئی ایسا سوچتا ہے تواس کا ذہنی توازن درست نہیں۔
واضح رہے عرفان اللہ مروت کی آصف زرداری سے ملاقات پر بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری کی جانب سے ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے سخت موقف اختیار کیا گیا تھا۔
ایمزٹی وی(کراچی)بختاوراورآصفہ بھٹو زرداری اپنے والد آصف علی زرداری کے فیصلے کے خلاف کھڑی ہوگئیں مسلم لیگ (ن) کو خیرباد کہنے والے عرفان اللہ مروت نے گزشتہ روز آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا جس پر بختاوراورآصف بھٹو زرداری نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں بختاوربھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ذہنی بیمارشخص کو جیل میں سڑنا چاہیئے اور ایسے شخص کو پیپلزپارٹی میں شامل نہیں ہونا چاہیئے۔
بختاور کا کہنا تھا کہ ایسی جماعت جس کی قیادت ایک خاتون نے کی وہ ایسے افراد کو برداشت نہیں کرسکتی۔
آصفہ بھٹو زرداری نے عرفان اللہ مروت کے حوالے سے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ خواتین کی عزت کرنا پیپلزپارٹی کی بنیادری روایت ہے اس لئے عرفان اللہ مروت کو پارٹی میں نہیں ہونا چاہیئے کیوں کہ ان کے غیرقانونی اور گھناؤنے اقدامات قابل مذمت ہیں۔
ایمزٹی وی(لاہور)امیر جماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق کا کہنا ہے کہ پاناما کیس میں وزیر اعظم کے نااہل ہونے پرضروری نہیں کہ انتخابات بھی وقت سے پہلے ہو جائیں ،جس نے جرم کیا اسے سزا ضرور ملنی چاہیے۔
لاہور میں ایک تقریب سے خطاب میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ جس سیاست میں کوئی ایک خاندان مسلط ہو جائے وہ سیاست حرام ہے، ایسی پارٹی کی ضرورت ہے جس کی قیادت کرپٹ نہ ہو ۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی ساکھ کھو چکی ،جماعت اسلامی نےپانامہ کیس پر کمیشن کا مطالبہ کیا تھا،مگر حکومت نے مخالفت کی ، نیشنل ایکشن پلان کا مینڈیٹ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے دیا گیامگر حکمران خود قلعہ بند ہو گئے اور عوام کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیں۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ پولیس ناکوں پر عوام سے نارواسلوک قابل مذمت ہے،حکومت پختونوں کے ساتھ زیادتیوں کا بھی نوٹس لے
ایمزٹی وی(سری نگر)بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی ایک بار پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے کھوئی رٹہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی افواج کی فائرنگ سے 2لڑکیوں سمیت 4خواتین زخمی ہوگئی ہیں۔ آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا
ایمزٹی وی(اسپورٹس)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا اہم ترین میچ آج کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا جس کا نتیجہ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ایونٹ میں مزید پیش قدمی کا فیصلہ کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے دبئی میں کھیلے جانے والے ایونٹ انتہائی دلچسپ صورتحال اختیار کر گیا ہے کیونکہ کراچی کنگز ہار یا جیت دونوں صورت میں ہی ایونٹ میں آگے جا سکتی ہے لیکن بری طرح ہارنے کے باعث لاہور قلندرز کی ٹیم پلے آف کیلئے کوالیفائی کر سکتی ہے۔ ایونٹ میں پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں پہلے ہی پلے آف راﺅنڈ کیلئے کوالیفائی کر چکی ہیں جبکہ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیموں نے 3,3 میچ جیت رکھے ہیں۔
گزشتہ روز سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو چت کرنے والی کراچی کنگز کی ٹیم کی اوسط بھی بہتر ہوئی جس کے باعث پوائنٹس ٹیبل پر وہ لاہور قلندرز سے آگے نکل چکی ہے تاہم اس کے باوجود بھی پلے آف کیلئے کوالیفائی نہیں کر پائی۔
کراچی کنگز کی ٹیم اگر آج اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں فتح سے ہمکنار ہوتی ہے تو یقینی طور پر اگلے راو¿نڈ میں پہنچ جائے گی البتہ اگر اسلام آباد کی ٹیم میچ میں 150 رنز بنا کر میچ میں 15 رنز سے فتح حاصل کرتی ہے تو کراچی کی ٹیم ایونٹ سے باہر ہو جائے گی جبکہ 150 رنز کے ہدف کا حصول 18.2 اوورز میں ہوا تو بھی لاہور قلندرز آگے چلی جائے گی۔
ایمزٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) اسٹارٹ اپ کمپنی ’’یانک ٹیک‘‘ نے اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ کے لیے وائرلیس چارجر تیار کرلیا ہے جسے ’’مدر باکس‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ چھوٹی گیند جیسے اس وائرلیس چارجر کو بجلی کے ساکٹ میں لگادیا جاتا ہے جس کے بعد یہ اپنے قریب موجود اسمارٹ فون یا ٹیبلٹ کو چارج کرسکتا ہے۔ البتہ اس سے چارج ہونے والی ڈیوائس کے لیے یو ایس بی چارجنگ پورٹ سے لیس ہونا ضروری ہوگا جو مدر باکس کے ساتھ ہی فراہم کی جائے گی۔یہ کسی آلے کو 2 واٹ سے 10 واٹ تک کی شرح سے چارج کرسکے گا جس کا انحصار آلے اور چارجر کے درمیانی فاصلے مدر باکس سے اینڈروئیڈ اور آئی او ایس، دونوں آپریٹنگ سسٹمز والے اسمارٹ فونز اور ٹیبلٹ چارج کیے جاسکیں گے۔
مدر باکس کا قدرے چھوٹا ورژن بیٹری استعمال کرتا ہے جسے پاور پلگ میں لگانے کی ضرورت نہیں ہوتی البتہ چارجنگ ختم ہوجانے پر اسے بجلی کے ساکٹ میں لگاکر دوبارہ چارج کیا جاسکتا ہے۔
ایمزٹی وی (اسپورٹس)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق بلے بازوں کی فہرست میں اسٹیو اسمتھ پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ پاکستان کے اظہر علی اور یونس خان بھی ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں تاہم باﺅلرز کی فہرست میں کوئی بھی پاکستانی شامل نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والی رینکنگ کے مطابق بلے بازوں کی فہرست میں آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ پہلے، بھارت کے ویرات کوہلی دوسرے، انگلینڈ کے جو روٹ تیسرے، نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن چوتھے، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر پانچویں، جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ چھٹے، پاکستان کے اظہر علی ساتویں، پاکستان ہی کے یونس خان آٹھویں، جنوبی افریقہ کے کوانٹن ڈی کوک نویں اور جنوبی افریقہ ہی کے اے بی ڈویلیئرز دسویں نمبر پر ہیں۔
باﺅلرز کی فہرست میں بھارت کے روی چندرن ایشوین کی اجارہ داری برقرار ہے جبکہ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ نے بھارت کے رویندرا جدیجہ سے دوسری پوزیشن چھین لی ہے اور تیسرے نمبر پر بھیج دیا ہے۔ اس فہرست میں سری لنکا کے رنگانا ہیراتھ چوتھے، جنوبی افریقہ کاگیسو ربادا پانچویں، جنوبی افریقہ ہی کے ڈیل سٹین چھٹے، انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن ساتویں، انگلینڈ ہی کے سٹورٹ براڈ آٹھویں، جنوبی افریقہ کے ویرنون فلینڈر نویں اور آسٹریلیا کے مچل سٹارک دسویں نمبر پر ہیں۔
ایمزٹی وی(مظفرآباد)پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے جبکہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے آئندہ صدر بننے کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ اس بارے بیرسٹر سلطان محمود نے پیپلزپارٹی کے مرکزی سینئر رہنماﺅں سے ملاقاتیں بھی کیں جبکہ محترمہ فریال تالپورسمیت اعلیٰ شخصیتوں سے واپسی کے لئے گرین سگنل ملنے کے بعد بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ہوم ورک شروع کردیا ہے
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف آزادکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری سے پیپلزپارٹی میں واپسی کے لئے 13ملاقاتیں کرچکے ہیں جودبئی اور لندن میں کی گئی ہے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری گزشتہ عرصے سے پیپلزپارٹی میں واپسی کے خوہشمند ہیں جبکہ شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے اس وقت واپسی آنے کے لئے گرین سگنل دینے کے بجائے ریڈ سگنل دے دیا جس پر آصف علی زرداری نے صاف انکار کرتے ہوئے پارٹی پالیسی کے خلاف قرار دیتے ہوئے انکار کر دیا .
انھوں نے کہا کہ پارٹی کو چھوڑ کر جانے والوں کے لئے واپسی کا کوئی راستہ نہیں ہے جس پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے پارٹی اعلیٰ قیادت بلاول بھٹو سمیت دیگر سینئر رہنماﺅں سے ملاقات کی اور پارٹی چھوڑ کر جانے پر انھوں نے کہا کہ غلطی ہوگئی ہے جس کی بھاری قیمت میں ادا کرنے پر تیار ہوں کیونکہ پیپلزپارٹی کی وجہ سے آزادکشمیر کا وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر رہا اور عوام کی بھاری اکثریت میرے ساتھ تھی پیپلزپارٹی چھوڑنے کے بعد میں اپنی سیٹ جیت نہ سکا اس لئے میں پیپلزپارٹی میں واپس آکر پرانی تمام غلطیوں کا ازالہ کروں گا جس پر پیپلزپارٹی کی وفاقی قیادت نے طویل عرصے کے بعد بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو واپسی کے لئے گرین سگنل دے دیا اور بہت جلد بیرسٹر سلطان محمود چوہدری پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کریںگے جس کی پریس کانفرنس کراچی میں ہوگی تمام تر انتظامات مکمل پیپلزپارٹی کے زرائع نے بھی اس عمل کی تصدیق کردی جبکہ تحریک انصاف کے زرائع نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری میں شامل نہیں ہونگے ۔
ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)پنجاب حکومت نے فنکاروں کیلئے آرٹسٹ خدمت کارڈ متعارف کرادیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے فنکاروں کی خدمات کے عوض ان کی مدد کیلئے وظائف مقرر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے خدمت کارڈ متعارف کرایا ہے۔
15 ہزار روپے سے کم کمانے والے فنکاروں کو وظائف دیئے جائیں گے ۔ وظائف کیلئے فنون لطیفہ کی 6 سے زائد اصناف کو شامل کیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 25 سال سے زائد فن کی خدمت کرنے والے فنکار وظائف لینے کے اہل ہونگے اور مستحق فنکار باضابطہ طورپر درخواست دیں سکتے ہیں۔
ایمزٹی وی(نئی دہلی)بھارتی علاقے راجکوٹ کے مضافات سے داﺅد ابراہیم کے لیے کام کرنے والے کرائے کے قاتل کو تین ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا ۔
بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستانی انڈر ورلڈ ڈان داﺅد ابراہیم کے بھائی انیس ابراہیم کی ایما پر کام کر رہے تھے ۔بھارتی پولیس نے بتا یا کہ انیس ابراہیم نے رمضان ریحانے اور دیگر افراد کو 1لاکھ روپے کے عوض کرائے کے قاتل کے طور پر رکھاہوا تھاجو نجی بس کے ذریعے راجکوٹ میں سرمایہ کار کو قتل کرنے گئے۔
راج کوٹ کے ڈپٹی کمشنر ایس آر آدیدارا نے بتا یا کہ جس سرمایہ کار کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی وہ جام نگر میں کنسٹرکشن کمپنی کا مالک ہے ۔اشفاق خطری نامی اس کاروباری شخصیت کا شپنگ کا بھی بزنس ہے ۔
بھارتی ڈپٹی کمشنر نے بتا یا کہ ہمیں تین مشکوک افراد کی مہاراشٹرا سے نجی بس میں سوار ہونے کی اطلاع ملی جنہیں راجکوٹ کے علاقے احمد آباد ہائی وے کے قریب سے گرفتار کیا گیا ۔ان کاکہنا تھا کہ گرفتار افراد کے سامان سے پستول ،چھ لایﺅ کارٹیجز ،دو چھریاں اور جعلی نمبر پلیٹیں بھی برآمد ہوئیں ۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق انیس ابراہیم نے ان کرائے کے قاتلوں کو اشفاق خطری کے قتل کے لیے 1لاکھ روپے دئیے ۔بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ رمضان ڈی گینگ کا کرائے کا قاتل ہے جو مہاراشٹرا میں کئی مقدمات کا سامنا کر رہا ہے ۔