اتوار, 12 جنوری 2025

 

ایمزٹی وی (اسپورٹس)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے گزشتہ روز کھیلے جانے والے میچ میں پشاور زلمی کی جیت کا کریڈٹ شاہد آفریدی کو دے دیا ۔ اس حوالے سے کا کہنا تھا کہ میچ کی فتح کا کریڈٹ شاہد آفریدی کو جاتا ہے،انہوں نے آخری اوور میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق میچ کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میچ کے دوران بہت سی چھوٹی چھوٹی غلطیاں ہوئی ہیں،باولنگ میں کچھ کمی رہ گئی تھی ۔
ہمارے سب کھلاڑی اپنی اچھی پرفارمنس دکھا رہے ہیں جبکہ باولرز کوتھوڑی اور محنت کرنی ہوگی ۔ان کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ آگے آنے والے میچز میں ہم اپنی پوری پر فارمنس دکھائیں گے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار پریس کانفرنس کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتا یا کہ سیہون دھماکے کے بعدمزار پر گئے تو مجھ سمیت آرمی چیف نے چیف سیکریٹری سندھ سے سوال کیے جس پر انہوں نے کوئی جواب نہ دیا اور خاموشی اختیار کر لی ۔
دہشت گردی کی حالیہ لہر پر میڈ یا نمائندوں سے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران چوہدری نثار نے بتا یا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سندھ کے چیف سیکریٹری سے سوال کیا کہ دربار پر یومیہ کروڑوں روپے نذرانے کے نام پر آتے ہیں ،وہ کہاں جاتے ہیں ؟
اس سوال پر چیف سیکریٹری سندھ نے کوئی جواب نہیں دیا ۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ چیف سیکریٹری سندھ سے مزار کی سیکیورٹی کے بارے میں سوال کیا تو اس پر بھی وہ خاموش ہی رہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سیہون شریف درگاہ کی سیکیورٹی وفاق نہیں صوبے کی ذمہ داری تھی ،دہشت گردی پر سیاست گناہ عظیم ہے ۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاک فوج نے آپریشن ”رد الفساد“ میں پنجاب رینجرز کی معاونت اور کسی بھی مشکوک شخص اور سرگرمی کی اطلاع دینے کیلئے فون نمبرز جاری کر دئیے ہیں۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ عوام کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع دینے کیلئے 042-99220030 یا 042-99221230 پر رابطہ کر سکتے ہیں جبکہ واٹس ایپ پر اطلاع دینے کیلئے 0340-8880100 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق عوام اگر کسی مشکوک شخص یا سرگرمی سے متعلق ایس ایم ایس کے ذریعے اطلاع دینا چاہتے ہیں تو اس مقصد کیلئے 0340-8880047 نمبر استعمال کیا جا سکتا ہے جبکہ ای میل ایڈریس This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it. پر بھی اطلاع دی جا سکتی ہے۔

 

 

وزیراعظم میاں نواز شریف نے لاہور میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کا لاہور میں فائنل کا گرین سگنل دیتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہوگا،سب ادارے پی ایس ایل فائنل کیلئے ایک ہوجائیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے پاکستان سپر لیگ سیزن ٹو کے لاہور میں ہونے والے فائنل میچ کے لئے کہا کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہونا بڑی کامیابی ہے ۔
 
انہوں نے کہا کہ فائنل کیلئے سکیورٹی کیلئے سخت سے سخت اقدامات کیے جائیں اور سب  ادارے فائنل کیلئے ایک ہوجائیں۔
میاں نوازشریف کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہونا بڑی کامیابی ہے ۔یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ 5 مارچ کو لاہور میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ا

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کی ٹیم پشاور زلمی پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 9,9 پوائنٹس ہیں جبکہ پشاور زلمی نے زیادہ پوائنٹس کی بنیاد پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
تیسری کوالیفائی کرنیوالی ٹیم 8 پوائنٹس کے ساتھ اسلام آباد یونائیٹڈ ہے۔کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے 6,6 پوائنٹس ہیں۔پلے آف کیلئے کوالیفائی کرنیوالی چوتھی ٹیم کا فیصلہ آج کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ سے ہوگا۔گذشتہ شب پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شاہدی آفریدی کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت 2وکٹوں سے کامیابی حاصل کی ۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)رواں سال کا پہلا سورج گرہن آج فروری کو ہو گا برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق سال 2017 کا پہلا سورج گرہن آج ہوگا، یہ گرہن جنوبی امریکا اور افریقا کے بعض حصوں میں دیکھا جا سکے گا تاہم پاکستان میں نظر نہیں آئے گا
 
۔سورج گرہن کا آغاز دن 12 بج کر 10 منٹ پر ہو گا، اس کا نقطہ عروج 2 بج کر 58 منٹ پر ہوگا اور اختتام 5 بج کر 35 منٹ پر ہوگا۔سورج گرہن آغاز میں چلی میں دیکھا جا سکے گا۔
بعد ازاں یہ ارجنٹائن کے پیٹا گونیا ریجن میں نظر آئے گا جبکہ بحر اوقیانوس کے جنوبی حصوں سے ہوتے ہوئے اس سورج گرہن کا اختتام زیمبیا اور کانگو کے سرحدی علاقوں میں ہوگا۔
 
رواں سال کا دوسرا سورج گرہن 21 اگست کو ہو گا اور یہ امریکا میں دیکھا جا سکے گا، یہ 1979 کے بعد سے پہلا موقع ہوگا ، جب امریکہ میں مکمل سورج گرہن ہوگا۔
سورج کو گرہن اس وقت لگتا ہے جب چاند اپنے مدار میں گردش کرتے ہوئے زمین اور سورج کے درمیان حائل ہو جاتا ہے اور اس کی روشنی زمین تک پہنچنے سے روک دیتا ہے لیکن چونکہ سورج کا فاصلہ زمین سے چاند کے فاصلے کے مقابلے میں چار سو گنا زیادہ ہے، اس لیے سورج چاند کے پیچھے مکمل یا جزوی طور پر چھپ جاتا ہے۔
 

 

 

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)فلمی ایوارڈز کا سب سے بڑا میلہ امریکا کے شہر لاس اینجلس میں اتوار کی رات سج رہا ہے۔ نواسی ویں اکیڈمی ایوارڈز کے لیے ہالی وڈ کے ڈولبی تھیٹر میں تیاریاں مکمل ہیں۔ اکیڈمی ایوارڈز میں میوزیکل ڈرامہ لالا لینڈ چودہ کیٹگریز میں نامزدگیوں کے ساتھ سر فہرست ہیں۔
ایک موسیقار اور ہالی وڈ میں اپنی قسمت آزماتی اداکارہ کی اس رومانوی کہانی نے گولڈن گلوب ایوارڈ، بافٹا ایوارڈز ، کرٹکس چوائس ایوارڈ اور دیگر ایوارڈ اپنے نام کیے ہیں۔ یہ فلم دو ہزار سولہ کی ٹاپ ٹین فلموں میں شامل رہی۔
اس کا مقابلہ فلم مون لائٹ سے ہے، یہ فلم ہے میامی کے ایک سیاہ فام لڑکے کی جو دنیا میں اپنی جگہ بنانے کے لیے جدوجہد کرتا ہے۔
فلمی ناقدین کا کہنا ہے فلم ’مانچسٹر بائے دی سی‘ کے کیسے ایفلیک اورفینسس کے ڈینزل واشنگٹن کے درمیان بہترین اداکار کی کیٹگری کے لیے سخت مقابلہ متوقع ہے۔
فلم لالا لینڈ کی مرکزی کردار ایما اسٹون بہترین اداکارہ کے لیے موسٹ فیوریٹ قرار

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)آئی ایس پی آر نے کہاہے کہ ملک بھر میں آپریشن ردالفساد جاری ہے ،پنجاب رینجرز نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران افغان باشندوں سمیت 600مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاہے ۔
پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کا کہناتھا کہ پنجاب رینجرز نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیے جن میں کروڑ ،لیہ ،راولپنڈی بھی شامل ہیں ،سرچ آپریشن کے دوران مشتبہ مکانوں ،مدارس اور دکانوں کی تلاشی لی گئی ۔
اس دوران 4دہشتگرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوئے جبکہ افغان باشندوں سمیت 600سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیاہے ۔آپریشن کے دوران جماعت الاحرار کے کچھ سہولت کار بھی گرفتار ہوئے ہیں۔

 

 

 

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ’باہو بلی‘ کا سیکوئل بننے جارہا ہے، جس کا نیا موشن پوسٹر جاری کردیا گیا ہے
ایس ایس راج مولی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کے پہلے حصے کو شائقین نے بے حد پسند کیا اور اس فلم کو قومی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا،تاہم اب اس فلم کا سیکوئل رواں سال ریلیز کیا جائے گا۔
اس فلم میں پرابھاس اورانوشکا شیٹھی اہم مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں رانا ڈگوبتی، کناڈا، سدیپ، رمیا کرشنن،نصر،اور تمنا بھی شامل ہیں۔
واضح رہے بڑے بجٹ سے بنائی جانے والی یہ فلم رواں سال28اپریل کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /کوئٹہ ) سینئر ایجوکیشن اسٹاف سیسا بلوچستان کے ایک پریس ریلیز میں وزیرتعلیم کے بیان پر ردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شعبہ تعلیم کی پستی کا ذمہ داروزارت تعلیم ہے کیونکہ ایک طرف تعلیم ایمرجنسی کے ڈھونگ رچائے جارہےہیں۔ دوسری طرف تعلیم کے اصلاح احوال کے برعکس تمام فیصلے سیاسی اورسفارش کی بنیاد پرکئے جارہے ہیں دنیا بھر میں ترقی کے اہداف طے کرنے کیلئے حقائق کو سامنے رکھ کر فیصلے کئے جاتے ہیں ۔ مگر بدقسمتی سے یہاں حقائق کو چھپاکر لفاظی اورجعلی اعدادوشمار پیش کرکے عوام الناس کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ناکام کوششیں کی جارہی ہے۔

 

انتظامی عہدوں پر جونیئر افراد مسلط کرکے شعبہ تعلیم تنزلی کا شکار ہوکر رہ گیا ہے خستہ حال اور سہولیات سے محروم تعلیمی اداروں کی فعالی اساتذہ اور افسران کی ذمہ داری نہیں یہ اپنی ایماندارانہ خدمات تو دے سکتے ہیں۔ لیکن ان اداروں کاانفراسٹرکچر اور معدوم سہولیات کی فراہمی کے ذمہ دار نہیں ہوسکتے وزیرتعلیم ایک جانب میٹرک امتحانات بہتر طورپر جاری رہنے کا دعویٰ کرتے ہیں اور دوسری جانب دو سینٹرز کے اسٹاف کو صرف اس لئے فارغ کیاکہ وہ اپنے فرائض میں مصروف اور بورڈ کے طے کردہ احکامات کی پیروی کررہے تھے۔