ایمز ٹی وی(اسپورٹس) سوئیڈن میں کار ریس کے دلچسپ مقابلےہوئے ۔ برف سے ڈھکے ٹریک پر تیزی سے دوڑتی گاڑیاں شائقین کی توجہ کا مرکز رہیں۔ ڈرائیور نے مہارت کے جوہر دکھائے۔
ورلڈ ریلی کار چیمپئن شپ2017 میں دنیا بھر سے آئے ماہر ڈرائیورز نے بھرپور حصہ لیا اور اپنی ماہرانہ صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے برف سے ڈھکےبل کھاتے دشوار گزاراور طویل ٹریک پر یوں گاڑیاں دوڑائیں کہ شائقین بھی تعریف کیے بنا رہ نہ سکے۔
اس دوران ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش میں بعض ڈرائیورز برفیلے ٹریک میں پھنسے اور بہت پیچھے رہ گئے۔
فن لینڈ کے ماہر ڈرائیور نے یہ مقابلہ اپنے نام کرلیا ۔
ایمز ٹی وی(لاہور) پولیس نے جی پی او چوک سے تین مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے سلسلہ میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ۔
پولیس نے جی پی او چوک میں 3افراد کو مشکوک جانتے ہوئے پوچھ گچھ کی لیکن وہ تسلی بخش جوابات نہ دے سکے جس پر انہیں فوری حراست میں لے لیا گیا۔ان کی شناخت شہزاد، ایوب اور علی کے نامی سے ہوئی ہے جنہیں تفتیش کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے