ایمز ٹی وی (تعلیم/کراچی ) گورنر سندھ / چانسلر محمد زبیر نے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کی سفارش پر پروفیسر ڈاکٹر محمد احمد قادری کوڈاکٹر مونس احمر کی جگہ ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز اور پروفیسر ڈاکٹر طاہر علی کو ڈاکٹر خالد عراقی کی جگہ ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریٹو سائنسز مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے ان کی تقرری کی میعاد تین برس ہوگی ۔
ایمز ٹی وی (تعلیم /کراچی ) اسکائوٹ تحریک کے بانی لارڈ بیڈن پاول کے 160ویں یوم پیدائش پر سندھ بوائے اسکائوٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام’’ عالمی یوم اسکائوٹس‘‘ کے سلسلے میں سندھ بھر میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا ۔ صوبائی ہیڈ کوارٹرز پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی ۔ سندھ بوائے اسکائوٹس ایسوسی ایشن کے پیٹرن جسٹس (ر) حسن فیروز نےپرچم کشائی کی جس کے بعد اسکائوٹس نے اسکائوٹ وعدہ پڑھا اور بیڈن پاول کی شخصیت کے حوالے سے تقاریر کیں
تقریب سے ڈیولپمنٹ اینڈ میڈیا کوآرڈینٹر فرقان احمد یوسفی، ریسکیو کمشنر طاہر شیخ نے بھی خطاب کیا جبکہ خاتون پاکستان گرلز کالج میں اسکائوٹ کو ئز منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس (ر) حسن فیروز نے کہا کہ بانی اسکائوٹ تحریک کے یوم پیدائش پر پاکستان کوئز سوسائٹی کے تعاون سے منعقدہ تقریب قابل ستائش ہے ۔ جبکہ تقریب سے جاوید رضا اور کالج پرنسپل نے بھی خطاب کیا علاوہ ازیں گورنمنٹ ڈگری کالج لیاری میں منعقدہ تقریب میں ڈی جی کالجز ڈاکٹر ناصر انصار، صوبائی سیکرٹری اختر میر، عبد الباسط انور بھٹی نے بھی شرکت کی جبکہ روز سوسائٹی کے زیر اہتمام بھی مختلف تقاریب کا انعقاد کیاگیا ۔
دریں اثناء کے پی ٹی اسکائوٹس کے زیر اہتمام منوڑہ میں منعقدہ سیمینار سے عبد الحئی خان ، آصف اسلام اور صادق جعفری نے خطاب کیا جبکہ حیدر آباد میں ڈائریکٹر ایجوکیشن سید رسول بخش شاہ نے تقریب کی صدارت کی۔
ایمز ٹی وی( صحت /عمرکوٹ ) سول اسپتال عمرکوٹ کی انتظامیہ نے کروڑوں روپے کی انسانی حیاتی بچانے والی میڈیکل ادویات عمرکوٹ کی ایک ٹرانسپورٹ کمپنی کے دفتر میں جو چھپا کر رکھی تھی جس کا انکشاف ہونے کے بعد ڈی ایچ او عمرکوٹ نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ سینئر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو 24 گھنٹے میں اس کی تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرے گی اطلاعات کے مطابق مارچ 2016میں سول اسپتال عمرکوٹ کی انتظامیہ نے ان ادویات کی خریداری کیلئے ٹینڈر کروائے تھے اور یہ ادویات 15روز میں ٹھیکیدار کیلاش کو سول اسپتال کی انتظامیہ کو دینی تھی ،ٹھیکیدار نے دوائیوں کا تو انتظام کرلیا لیکن سول اسپتال عمرکوٹ کی انتظامیہ نے مقرر مدت کے دوران ٹھیکیدار کی جانب سے یہ ادویات فراہم نہ کرنے پر ٹھیکیدار کیلاش کا ٹھیکہ مسترد کردیا اور سول اسپتال عمرکوٹ کی انتظامیہ نے زیادہ وقت گذرنے کی وجہ سے ٹھیکیدار سے یہ ادویات لینے سے انکار کردیا جس پر ٹھیکیدار نے یہ ادویات گڈز ٹرانسپورٹ کے گودام میں چھپا کر رکھی ہوئی تھی۔ علم میں آنے پرمحکمہ صحت عمرکوٹ کے ڈی ایچ او ڈاکٹر کرموں مل کرمانی نے اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر دو سینئر ڈاکٹروں تعلقہ ہیلتھ افسر ڈاکٹر مراد علی پنہور ڈاکٹر عبدالستار منگریو پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی بنائی یہ کمیٹی تحقیقات کر کے 24گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرے گی دوسری جانب رابطہ کرنے پر سول اسپتال کے انتظامیہ نے بتایا ہے کہ یہ گڈز ٹرانسپورٹ کے اڈے والی میڈیکل ادویات ہمارے نام پر نہیں ہے یہ ادویات ٹھیکیدار کیلاش نامی شخص کے نام پر ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں ۔
ایمز ٹی وی ( تعلیم /جامشورو) جامعہ سندھ جامشورو کے اعلامیہ میں بتایا گیاہے کہ وہ طلباء جو ابھی تک 2سالہ بی بی اے (پاس) پروگرام کے امتحانات میں پاس نہیں ہو سکے اور وہ پروگرام 2010-2009ء سے معطل کیا گیا تھا۔
ان فیلوور طلباء کی درخواستوں پر انہیں یہ امتحان دینے کا آخری موقع فراہم کیا جا رہا ہےاعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ملحقہ کالجز کے پرنسپلز ایسے طلباء سے امتحانی فارم وصول کریں۔
امتحانی فارمز 27فروری سے 15مارچ تک بغیر لیٹ فیس کے جبکہ 16اور 17مارچ تک 5000 روپے لیٹ فی کے ساتھ وصول کیے جائیں گے۔