سپریم کورٹ میں ایک بار پھر پاناما کیس کی سماعت کا آغاز ہوگیا ۔ پاناما کیس کی سماعت کے دوران وزیر اعظم کے بچوں کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے عدالت کو بتایا کہ یہ ثابت ہے کہ 1999ءمیں فلیٹس وزیرا عظم تو کیا شریف خاندان کی ملکیت بھی نہیں تھے اور 1993ءسے 1996ءکے دوران الثانی خاندان نے یہ فلیٹس خریدے اور جنوری 2006ءمیں الثانی خاندان نے فلیٹ کی بیریئر سرٹیفکیٹ حسین نوا ز کے حوالے کیے تو جسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ حسین نواز نے لندن فلیٹس کی ملکیت تسلیم کی ہے اس لیے ملکیت پر کوئی تنازع نہیں مگر یہ بھی وضاحت مانگی جا سکتی ہے کہ یہ فلیٹس بچوں نے کیسے خریدے ۔جسٹس عظمت سعید شیخ نے استفسار کیا کہ اس کا ریکار ڈ کہاں ہے اور کب پیش کرینگے ؟ آپ پہلے دن سے ادھر ادھر کی چھلانگیں لگا رہے ہیں ، دستاویز ہیں تو دکھائیں ۔ایک ناں ایک دن تو شواہد سامنے آنا ہی ہیں ، شواہد ہیں تو پیش کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہئیے۔
سلمان اکرم راجہ نے جواب دیا کہ منروا سروسز فلیٹس کی دیکھ بھال کرتی ہے ، حقائق کے ساتھ جوا نہیں کھیلوں گا، قطری خاندان سے سیٹلمنٹ کے بعد کمپنیوں کے سرٹیفکیٹ ملے توجسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیے پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ معاملہ ایمانداری کا ہے ، کیا سیٹلمنٹ حماد بن جاسم سے ہوئی یا الثانی خاندان سے ؟تو وکیل نے جواب دیا کہ سیٹلمنٹ محمد بن جاسم سے ہوئی ، محمد بن جاسم کے بڑے بھائی 1991ءاور والد جاسم 1999ءمیں وفات پا گئے تھے ۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے استفسار کیا محمد بن جاسم سے کمپنیوں کے سرٹیفکیٹس حسین نواز کو کیسے ملے ؟ قطری خط میں نہیں لکھا کہ سرٹیفکیٹ حسین نواز کو دیے ۔
ایمزٹی وی (اسپورٹس)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہریار خان نے کہا ہے کہ شرجیل خان اور خالد لطیف کو اپنا اپنا بیان دینے کا موقع دیا جا رہا ہے،ان کے بیانات کے بعد ٹربیونل بنانے کا فیصلہ کریں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل فائنل لاہور میں کرانے کے لیے پر عزم ہیں ،آرمی چیف کے بیان کے بعد انہیں فون کر کے شکریہ ادا کیا ۔
لاہور میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شرجیل خان اور خالد لطیف کو بیان ریکارڈ کرانے کا موقع دیا جا رہا ہے ،اگر ان کھلاڑیوں نے اعتراف کر کے مکمل بات نہ بتا ئی تو پھر ٹربیونل بنانے کا فیصلہ کریں گے ۔
ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پی ایس ایل کے فائنل کے حوالے سے فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے سے متعلق بیان دے کر زبر دست کام کیا ،اس بیان کے بعد فون کر کے آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ کرپشن سکینڈل میں ملوث کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ سزا ہو گی تاکہ آئندہ کوئی ایسی حرکت نہ کر سکے ۔
گول میز کانفرنس ملتوی ہونے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ لاہور دھماکے کے بعد دباﺅ تھا کہ ابھی گول میز کانفرنس ملتوی کردیں ،کچھ دنوں تک اسلام آباد ،لاہور اور کراچی جا کر تمام لوگوں کو راضی کروں گا تاکہ گول میز کانفرنس کا انعقاد کیا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ آئی سی سی کے کچھ فارن سیکیورٹی آبزرورز بھی پاکستان آ رہے ہیں ۔
ایمز ٹی وی(لاہور ) پنجاب پولیس نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ اور نئی پولیس لائنز کی عمارت کو شہید پولیس افسران کے ناموں سے منسوب کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔
سی سی پی او لاہورکی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی عمارت کو مال روڈ خودکش حملے میں شہید ہونے والے ایس ایس پی آپریشنز زاہد اکرام گوندل سے منسوب کیا جائے گا ۔
اجلاس میں نئی بننے والی پولیس لائنز کی عمارت کو شہید ڈی آئی جی ٹریفک کیپٹن (ر) سید احمد مبین سے منسوب کرنے کا فیصلہ بھی ہوا ہے۔
پشاور کے علاقے حیات آباد میں پی ڈی اے کے دفتر کے قریب دھماکا ہوا ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق حیات آباد میں پی ڈی اے کے دفتر کے قریب زور دار دھماکا ہوا ہے جس کے بعد امدادی ٹیموں کو جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے ۔ دھماکے کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ انتہائی زور دار تھا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی ہے۔
اس سے قبل آج مہمند ایجنسی کے علاقے غلنئی میں پولیٹیکل ہیڈ کوارٹرز کے دروازے پر ایک خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا جس کے نتیجے میں 3 خاصہ دار اہلکاروں سمیت 5 افراد شہید ہوئے ۔
ایمز ٹی وی(لاہور ) پنجاب پولیس نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ اور نئی پولیس لائنز کی عمارت کو شہید پولیس افسران کے ناموں سے منسوب کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔
سی سی پی او لاہورکی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی عمارت کو مال روڈ خودکش حملے میں شہید ہونے والے ایس ایس پی آپریشنز زاہد اکرام گوندل سے منسوب کیا جائے گا ۔
اجلاس میں نئی بننے والی پولیس لائنز کی عمارت کو شہید ڈی آئی جی ٹریفک کیپٹن (ر) سید احمد مبین سے منسوب کرنے کا فیصلہ بھی ہوا ہے۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیر اعظم نواز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل زبیر حیات نے ملاقات کی ہے جس میں اتفاق کیا گیا کہ پاک فوج سویلین اداروں کے ساتھ مل کر دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے ۔ملاقات میں مسلح افواج کے ترقیاتی پروگرام اور اسٹریٹیجک امور پر بات چیت کی گئی۔
میڈ یا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم ہاوس میں نواز شریف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل زبیر حیات کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ لاہور میں دہشتگردی کا واقعہ قوم کے دہشتگردی کے خاتمے سے متعلق عزم کو کمزور نہیں کرسکتا۔
اس موقع پر مسلح افواج کے ترقیاتی پروگرام اور اسٹریٹیجک امور بھی زیر بحث آئے۔ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ ملک کو دہشتگردوں اور انتہا پسندوں سے مکمل طور پر پاک کرنے کے لیے پاک فوج ہمہ وقت تیار ہے، پاک فوج سویلین اداروں کے ساتھ مل کر دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔
ایمز ٹی وی(لاہور) پیر یعنی 13فروری 2017ءپاکستان کیلئے کوئی اچھا دن ثابت نہ ہوا کیونکہ اسی دن لاہور اور کوئٹہ میں ہونیوالے دھماکوں میں کم ازکم 15افراد شہید اور 100کے قریب افراد زخمی ہوئے تھے ،
دہشتگردی کے ایسے واقعات کے باوجود ہمیں ایک دوسرے کی مدد ہی متحد رکھتی ہے ،ایسا ہی کچھ ایک خاتون مسافر کیساتھ ہوا جس کا ٹیکسی ڈرائیور اس کا محافظ بن کر ڈٹ گیا، یہ پوری کہانی خاتون نے سوشل میڈیا پر شیئرکردی جبکہ پاکستان میں کچھ عرصہ قبل ہی متعارف کرائی گئی کریم اور اوبر ٹیکسی نے خون دینے والوں کیلئے مفت سروس فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے سپیشل پروموکوڈز متعارف کرادیئے اور لاہور دھماکے کے متاثرین کیلئے دعا کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر بتایاکہ پھنسے ہوئے گاہکوں کی مددکیلئے مہنگے آرڈر چھوڑدیئے ہیں۔
منیرامہدی نامی خاتون مسافر نے بتایا کہ کیسے کریم ٹیکسی سروس کا ڈرائیور اس کیلئے ایک ایسے مشکل اور دردناک وقت میں خطرے سے بھرپور علاقے میں کھڑا ہوگیا اور کریم کو لکھاکہ’میں آپ کی توجہ آپ کے ہی ایک محافظ فرشتے کی طرف مبذول کراناچاہتی ہوں جس کا نام عاصم مصطفی ہے جس نے کریم کے کپتان کا بہروپ دھار رکھاہے، میں دھماکے سے چند لمحے قبل مال روڈ سے جوہرٹاﺅن کیلئے گاڑی میں بیٹھی ہی تھی کہ دھماکے کی خبر ملی ، اب ڈرگئی تھی کہ اب واپس اپنی رہائش پر کیسے پہنچوں گی جو دھماکے کی جگہ کے بالکل پاس ہے جبکہ دوسرے شہرمیں اکیلی خاتون مسافر ہونے کی وجہ سے مجھے بحفاظت واپس پہنچنے کی تھی، میں نے ڈرائیور کو واپس مڑ کر اسی مقام پر چھوڑنے کی درخواست کی جہاں سے اٹھایاتھا تودھماکے کا علم ہونے کے باوجودوہ فوری رضامندہوگیا،مجھے کراچی میں اپنے عزیزوں اور دفتری ساتھیوں سے فون کالز کا سلسلہ جاری تھا لیکن میری امیدیں ایک اجنبی شخص سے تھیں جو کہ ایک کار ڈرائیورتھا،میں نے دعاﺅں کا سلسلہ جاری رکھا کہ اس نے اپنا فیصلہ نہیں بدلہ اوررائیڈ ختم کرتے ہوئے واپس چھوڑ دیا‘۔
مال روڈ کئی سومیٹرز تک ہرطرف سے سیل تھا لیکن ڈرائیور نے ہرممکن حدتک مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے مجھے ہوٹل کے قریب ترین مقام پر چھوڑنے کی کوشش کی لیکن وہاں کوئی راستہ نہیں تھا لہٰذا اس نے گاڑی ایک طرف پارک کی اور جیسے ہی میں نے پیدال ہی تاریخی میں اپنے ہوٹل پہنچنے کا سوچاتو ڈرائیور نے کہا’باجی آپ فکر نہ کریں، آپ میری ذمہ داری ہیں،میں آپ کو پیدل ڈراپ کرکے آﺅں گا، چاہے کچھ بھی ہوجائے ، میں آپ کو صحیح سلامت پہنچاﺅں گا‘ اور پھر گاڑی سے باہر نکل آیا اور تقریباً 10منٹ تک پیدل چلتے رہے جس کے بعد میں اپنی منزل پر پہنچ گئی جبکہ اسے بھی اس خطرناک علاقے کو جلد ازجلد چھوڑنے کے لیے مسلسل ٹیلی فون کالز آرہی تھیں لیکن اس کے باوجود مجھے بحفاظت اپنی جگہ پر پہنچایا، میرے پاس شکراداکرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں، الحمد للہ۔میری دعا ہے کہ اسے اس نیکی کا اجراس زندگی اور آخرت میں ملے ۔آمین
ایمزٹی وی(اسپورٹس)پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثناء میر نے کہا ہے کہ وہ انگلینڈ میں شیڈول ورلڈ کپ 2017 کے بعد کپتانی سے الگ ہو جائیں گی۔ ورلڈ کپ 2017 کے کوالیفائنگ میچز کے لیے کولمبو میں موجود ثنا میر نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کپتان کے طور پر ورلڈ کپ میرا آخری ایونٹ ہو گا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے ون ڈے انٹرنیشنلز میں 100 وکٹیں حاصل کرنا بہت بڑا اعزاز ہے، مجھے یہ اعزاز حاصل کرنے میں 12 سال لگے کیونکہ شروع میں ہمیں بہت کم میچز ملے تاہم آنے والی لڑکیاں جلد یہ سنگ میل عبور کر لیں گی۔
انہوں نے کہا کہ کولمبو میں پاکستان ٹیم مجموعی طور پر اچھا پرفارم کر رہی ہے، سپر سکسز میں بہتر کارکردگی دکھاتے ہوئے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیں گے۔ پی ایس ایل میں اسپاٹ فکسنگ کے حوالے سے ثنا میر نے کہا کہ پی سی بی کی جانب سے ملوث کھلاڑیوں کے خلاف تحقیقات شروع کرنا اچھا اقدام ہے، اس سے کرکٹرز کو اسپاٹ فکسنگ کے نقصانات سے آگاہی ملے گی۔
پی ایس ایل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کسی ایک ٹیم کو فیورٹ قرار دینا بہت مشکل ہے کیونکہ ہر ٹیم میں اچھے کھلاڑی موجود ہیں، اس مرتبہ ٹیمیں متوازن ہیں، گزشتہ برس کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اچھا کھیلا، پشاور زلمی بھی ڈیرین سیمی کی کپتانی میں اچھا پرفارم کرنے کی امید ہے۔
ایمز ٹی وی(لاہور) پنجاب حکومت نے مال روڈ خودکش حملے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی ۔
پیر کے روز مال روڈ پر ہونے والے خودکش حملے کی تحقیقات کیلئے پنجاب حکومت نے حساس اداروں کے نمائندوں پر مشتمل جے آئی ٹی تشکیل دیدی ہے ۔
جےآئی ٹی میں سی ٹی ڈی ، سی آئی اے اور حساس اداروں کے نمائندے شامل ہونگے جبکہ دھماکے کے حوالے سے کام کرنے والی تفتیشی ٹیم بھی شواہد کی معلومات جے آئی ٹی کو فراہم کرے گی
ایمزٹی وی(اسپورٹس)مال روڈ پر ہونے والے خودکش حملے کے بعد غیرملکی کھلاڑیوں نے پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔
پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاکستان کے شائقین اور شہری بتائیں کہ کیا وہ غیرملکی پلیئرز کے بغیر فائنل لاہور میں ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں یا دبئی میں ہی فائنل کا انعقاد چاہتے ہیں۔
ایک بیان میں نجم سیٹھی نے کہا کہ پیر کو لاہور میں ہونے والے سانحہ کے بعد غیرملکی پلیئرز نے لاہور میں فائنل کھیلنے سے انکار کر دیا ہے، سکیورٹی ایجنسیز نے فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے فیصلہ شائقین پر چھوڑ دیا ہے کہ آیا وہ لاہور میں فائنل کا انعقاد چاہتے ہیں یا نہیں۔
علاوہ ازیں پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے بھی کہا ہے کہ لاہور میں پی ایس ایل فائنل کی میزبانی کیلیے پوری طرح تیار ہیں اور خودکش حملے کے بعد بھی لاہور پلیئرز کیلیے محفوظ ہے۔ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے غیرملکی پلیئرز سے میٹنگ کی تھی جس میں انہیں لاہور میں فائنل کے حوالے سے بریفنگ دی گئی تھی لیکن پلیئرز اس وقت بھی لاہور آنے میں ہچکچاہٹ محسوس کر رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق غیرملکی پلیئرز نے لاہور میں کھیلنے کو فیڈریشن آف انٹرنیشنل کونسل (فیکا) کی یقین دہانی سے مشروط کر دیا ہے۔