ھفتہ, 18 جنوری 2025

 

ایمزٹی وی(ٹورینٹو)کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹراﺅڈ نے انتہائی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسجد میں نمازیوں پر فائرنگ کومسلمانوں پر دہشت گردی کا حملہ قرار دے دیا ۔
مسلمانوں کی مسجد پر حملے کے بعد بیان دیتے ہوئے کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ ہم مسلمانوں پر ہونے والے اس دہشت گردی کے حملے کی مذمت کرتے ہیں ،مسلمان کینیڈین ہمارے قومی جال میں مسلمان کمیونٹی کی بہت زیادہ اہمیت ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی بے حس کارروائیوں کی ہمارے کمیونٹی،شہروں اور ملک میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔
واضح رہے کہ کینیڈاکے شہر کیوبک سٹی کی مسجد اور اسلامک کلچر سنٹر میں تین حملہ آورں نے فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 6افراد شہید جبکہ 8زخمی ہو گئے تھے

 

۔ایمزٹی وی(کراچی)سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر حکومت سندھ نے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سے مشیر قانون کا قلمدان واپس لینےکانوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔چیف جسٹس کی سربراہی میں دورکنی بینچ کل سماعت کرے گا 
سندھ ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے بعد سے تنخواہوں کی تفصیلات اور قلمدان کی واپسی کا نوٹیفکیشن طلب کیا تھا۔
عدالت نے نومبر کے آخر میں حکم دیا تھا کہ مشیر وزیر اعلیٰ سندھ محکمہ قانون کا قلمدان نہیں رکھ سکتے۔
 

 

 


ایمزٹی وی(اسپورٹسپی ایس ایل کی گولڈ اسپانسر شپ کے حولے سے منعقد ایک تقریب میں نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل ایک مشترکہ اثاثہ ہے ،اس میں کسی ایک شخص یا ایک ادارے کا ہاتھ نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے فائنل کا انعقاد لاہور میں کرانے کے لیے پنجاب حکومت ،وفاقی حکومت اور پاک فوج کی جانب سے کردار ادا کیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج نے انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرا دی ہے ۔نجم سیٹھی نے بتا یا کہ جائلز کلارک نے اپنے دورے کے بعد پاکستان کے سیکیورٹی انتظامات پر حیرانگی کا اظہار کیا اور کہا کہ انسانی سیکیورٹی پر اتنی سرمایہ کاری آج تک نہیں دیکھی ۔

انہوں نے کہا کہ ہم پی ایس ایل فائنل کے پاکستان میں انعقاد کے لیے بہت کوشش کر رہے ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کی بہتری کے لیے پی ایس ایل بہت اہمیت کا حامل ہے ،مستقبل میں ایونٹ میں اور بھی کئی ٹیموں کو شامل کیا جائے گا ،فرنچائز مالکان بھی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام منعقد کر کے اچھے لڑکوں کو سامنے لا رہے ہیں ۔

 

 

ایمزٹی وی (آزاد کشمیر) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے گزشتہ روز وزیرا اسپورٹس چوہدری سعید اور ممتاز ماہر تعلیم فیصل مشتاق چوہدری سے ملاقاتکی۔ ملاقات میں اانہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے آزاد کشمیر اور پاکستانی حکومت کی کوششیں رنگ لا رہی ہیں۔ برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے مسئلہ کشمیر اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز بلند کی ہے ۔بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر کو ایک قید خانے میں تبدیل کر کے رکھ دیا ہے ۔ گزشتہ6ماہ کے دوران مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلی جا رہی ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز وزیر سپورٹس چوہدری سعید اور ممتاز ماہر تعلیم فیصل مشتاق چوہدری سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجود تحریک آزادی جاری رہے گی۔ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود ہے ۔ دوطرفہ مذاکرات سے تنازع کو حل نہیں کیا جاسکتا۔ ، کشمیری مسئلہ کشمیر کے اصل فریق ہیں ہم اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد چاہتے ہیں ۔

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ فیصل آباد)فیصل آباد کے 72سالہ شخص کے شوق ِ تعلیم نے نئی مثال قائم کردی ۔ انٹرمیڈیٹ کے 50سال بعد گریجویشن کےلیے یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا۔ مقبول احمد بس میں بیٹھ کر 30 کلومیٹر دور درس گاہ جاتے ہیں۔
مقبول احمد کا کہنا ہے کہ ایف اے کرنے کے دوران خاندانی دشمنی کے نتیجے میں اعلیٰ تعلیم کا خواب ان سے چھن گیا تھا جسے اب پورا کرنا چاہتے ہیں اس لیے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سے گریجویشن کے لیے داخلہ لیا ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ اپنے سب بچوں کو پڑھایا ہے، اب میں فارغ ہوں ہمارے مزارعے تھے ان کی بیٹی کو داخلہ کرانے گیا، وہاں یونیورسٹی میں تعلق بن گیا۔ میں نے کہا کہ مجھے بھی داخلہ دے دو ،انہوں نے مجھے داخلہ دے دیا ۔
مقبول احمد گریجویشن کے بعد پی ایچ ڈی کرنے اور اپنے گاؤں میں غریب بچوں کے لیے ایک ویلفیئراسکول قائم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ،ان کا کہنا ہے اپنے بچوں کو اعلی تعلیم دلانے کے بعد ا ب وہ خود اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے راستے پر چل پڑے ہیں ۔
بزرگ طالب علم نےبتایا کہ میری خواہش ہے کہ میں بی اے کے بعد پی ایچ ڈی کروں، ساتھ ساتھ گاؤں میں ایک جدید اسکول بناؤں، جس کا سلیبس انگریزی میں ہو۔
مقبول احمد معاشرے میں ان لوگوں کے لیے ایک مثال ہیں جو کاروبار زندگی میں الجھ کر اپنے تعلیم مکمل نہیں کر پاتے تاہم اگر حالات اجازت دیں تو انہیں تعلیم سے دوبارہ ناتا جوڑنے کے لئے عمر کی پروا نہیں کرنی چاہیے

 

 

ایمزٹی وی(لاہور) انصاف بزنس فورم پنجاب کے صدر شاید ملک کی جانب سے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرورکے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نان کا کہنا تھا کہ قوم ملک میں مزید کر پشن برداشت کر نے کیلئے تیار نہیں ‘ ہم ملک کو کر پشن سے پاک کر نے کیلئے ہر محاذپرجنگ لڑتے رہیں گے ‘ملک میں احتساب سے کسی ایک جماعت کو نہیں پاکستان کے20کروڑ عوام کو فائدہ ہوگا ‘کر پشن ملک کیلئے کینسر ہے ‘ملک میں ہر صورت آئین وقانون کی حکمرانی قائم کر نا ہوگی ‘تحریک انصاف ملک میں عوامی حقوق کیلئے جد وجہد کیلئے ہر قر بانی دینے کو تیار ہے ۔
اس موقع پر موقعہ پرمحمد امین ذکی ‘ میاں جاوید علی سمیت تحر یک انصاف کے دیگر افراد بھی موجود رتھے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ملک میں جمہو ریت سمیت تما م اداروں کی مضبوطی کیلئے ضروری ہے ملک میں احتساب کے عمل کو یقینی بنایا جائے اور تحر یک انصاف کا آج بھی یہی مطالبہ ہے کہ ملک میں سب کا بلاتفر یق شفاف احتساب ہونا چاہیے ورنہ ملک آگے نہیں بڑھ سکتا ۔
انہوں نے کہا کہ صرف تحر یک انصاف ہی نہیں ہر پاکستانی کی ایک ہی آواز ہے کہ ملک میں شفاف احتساب میں کسی قسم کی رکاٹ نہیں ہونی چاہیے اور احتساب ہی ملک کو بحرانوں سے نجات دلا کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف عمران خان کی قیادت میں متحد ہے اور کوئی جماعت سیاسی میدان میں تحر یک انصاف کا مقابلہ نہیں کر سکتی تحر یک انصاف کے کارکنان محنت جاری رکھے عمران خان اس ملک کو مسائل سے نجات دلا کر ترقی کی راہ پر گامزن کر یں گے

 

 

ایمززٹی وی (تجارت)اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 10پیسے کا اضافہ ہو گیا جس کے بعد اس کی قیمت 108روپے 15پیسے ہو گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 10پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمت خرید 107روپے 60پیسے جبکہ قیمت فروخت 108روپے 15پیسے ہو گئی ہے ۔
ادھر انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور 20پیسے کا اضافے کے بعد امریکی ڈالر کی قیمت خرید 104روپے 80پیسے جبکہ قیمت فروخت 105روپے ہو گئی ہے

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) وزیراعظم نواز شریف نے ملک کے دفاع کیلئے پاک بحریہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ بحریہ کی استعداد کار بڑھانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاءاللہ نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور انہیں پاک بحریہ کے پیشہ وارانہ امور پر بریفنگ دی۔
اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے سمندری حدود کی نگرانی میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک کےدفاع کیلئے پاک بحریہ کا کردار انتہائی اہم ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کی استعداد کار میں اضافے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

 

 

.ایمز ٹی وی (انٹرٹنمنٹ) پاکستانی ڈراموں کے معروف اداکار اظفر رحمان نے شادی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈراموں کے معروف اداکار اظفر رحمان نے زندگی کے نئے سفرکا آغاز کردیا.

معروف اداکار اظفر رحمان نے شادی کیلئے نجی تقریب منعقد کی، جس میں صرف قریبی دوست احباب کو ہی مدعو کیا گیا تھا، اظفر کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہو رہی ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی (تجارت) امریکی سفارتخانہ کی زیر قیادت پاکستان کا تجارتی وفد پاکستان میں زرعی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے امریکہ کا دورہ کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی سفارتخانہ کے اقتصادی امور کے قونصلر جوئیل رابرٹ گارویرک کی قیادت میں پاکستان کے اعلیٰ سرکاری حکام، تاجر، کسانوں اور زرعی ماہرین کا وفد28 جنوری سےامریکہ کا دورہ کرے گا، جس کا مقصد امریکہ اورپاکستان کے درمیان دوطرفہ تجارتی تعلقات کو فروغ دینا اور زراعت کے شعبے میں تجارت و سرمایہ کاری کو بڑھانا ہے۔

وفد پولٹری، گوشت اور فیڈ انڈسٹریز کے متعلق امریکہ کی بین الاقوامی تجارتی نمائش انٹرنیشنل پروڈکشن اینڈ پروسیسنگ ایکسپو میں شرکت کرے گا۔ یاد رہے کہ زراعت کا پاکستانی جی ڈی پی میں حصہ 20 فیصد اور روزگار میں حصہ چالیس فیصد ہے۔ گزشتہ سال امریکہ سے پاکستان کو زرعی اشیاء کی برآمدات 44 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تھیں۔ پاکستانی وفد کاٹن کمیشن، امریکی محکمہ زراعت اور اس کی ریسرچ سروس کے ساتھ بھی ملاقاتیں کرے گا۔