ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک)کیا آپ نے فیس بک یا واٹس ایپ چیٹ گروپ میں یہ سنا کہ دنیا کا مقبول ترین چیٹنگ میسنجر یعنی واٹس ایپ پر اب آپ کسی دوست کے پیغامات یا تصاویر وغیرہ کا اسکرین شاٹ لیں گے تو اس کی اطلاع دوسرے صارف کو دی جائے گی؟ اس اطلاع کے مطابق یہ فیچر پانچ فروری سے واٹس ایپ پر دستیاب ہوگا اور جب کوئی اسکرین شاٹ لے گا تو دوسرے صارف کو آگاہ کیا جائے گا۔مگر حقیقت تو یہ ہے کہ یہ ایک جعلی خبر یا یوں کہہ لیں افواہ ہے مگر اس نے دنیا بھر میں کروڑوں افراد کو ضرور ہلا کر رکھ دیا۔
یہ افواہ سوشل میڈیا کے ذریعے بہت تیزی سے پھیلی کہ ان کی جانب سے لیے جانے والے اسکرین شاٹس کا نوٹیفکیشن دوسرے صارف کو دیا جائے گا۔ایسا پہلی بار نہیں ہوا بلکہ گزشتہ سال نومبر میں بھی یہ افواہ سامنے آئی تھی کہ انسٹاگرام پر تصاویر کا اسکرین شاٹ لینے پر دوسرے صارفین کو مطلع کیا جائے گا کہ اس کی تصویر کا اسکرین شاٹ لیا گیا ہے۔ جس پر انسٹاگرام کو وضاحت کرنا پڑی تھی کہ اس طرح کی رپورٹس میں کوئی سچائی نہیں۔
واٹس ایپ کی اسکرین شاٹ کی جعلی خبر میں تو اس ایپ کے بانی جان کوم کا حوالہ بھی دیا گیا تھا کہ انہوں نے اس بات کا اعلان کیا ہے حالانکہ ایسا بالکل نہیں۔ تو اگر آپ دیگر افراد کے واٹس ایپ پیغامات کا اسکرین شاٹ لینے کے عادی ہیں تو فکر کی بات نہیں آپ کی اس عادت کا علم اس شخص کو نہیں ہوگا جس کے پیغام کا آپ اسکرین شاٹ لیں گے
ایمز ٹی وی (اسپورٹس)دوسرے بلائنڈ ٹوئنٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان کا پہلا امتحان آج کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوگا۔پاکستانی ٹیم آج دہلی میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی تاہم گرین شرٹس منگل کو دوسرے میچ میں انگلینڈ جبکہ یکم فروری کو بھارت کے مقابل ہوں گے جب کہ آج شیڈول دوسرے میچ میں بھارتی ٹیم کو بنگلہ دیش کا سامنا کرنا ہے۔ دوسری جانب پاکستان ٹیم کے کپتان محمد جمیل کا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑی فٹ اور عمدہ کارکردگی دکھانے کےلیے پر عزم ہیں۔ نیوزی لینڈ کیخلاف فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے ٹائٹل کے حصول کی مہم شروع کریں گے، بیٹسمین اچھی فارم میں اور بولرز بھی ردھم میں نظر آرہے ہیں،میزبان بھارت کے چیلنج کا سامنا کرنے کیلیے بھی تیار ہیں۔
دوسرا ٹوئنٹی 20 ورلڈکپ آج بھارت میں شروع ہورہا ہے تاہم جنوری سے 12فروری تک میزبان ملک کے مختلف شہروں میں جاری رہنے والے ایونٹ میں 10ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے حصول کیلیے ایکشن میں دکھائی دیں گی، ان میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، انگلینڈ، نیپال،نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں۔ پاکستان کی 17کھلاڑیوں اور 3 آفیشلز پر مشتمل20 رکنی ٹیم میگا ایونٹ میں شرکت کیلیے بھارت پہنچ تھی، عبدالرزاق کوچ، حبیب اللہ مینجر اور طاہر بٹ ٹرینر کے طور پر ہمراہ اور محمد جمیل قیادت کررہے ہیں، انیس جاوید نائب کپتان ہیں۔
ایمز ٹی وی(تعلیم) جامعہ کراچی کی پوائنٹس کی بسیں اب سیاسی جلسوں کے لئے استعمال ہونا شروع ہوگئی ہیں اتوار کو کراچی میں ہونے والے ایک پارٹی کے جلسوں میں جامعہ کراچی کی بسوں کا خوب استعمال کیا گیا،
جامعہ کراچی کے ٹرانسپورٹ افسر پروفیسر مدثر سے مؤقف لینے کی متعدد بار کوشش کی گئی مگر ان سے رابطہ نہیں ہوسکا۔ واضح رہے کہ جامعہ کراچی اس وقت ٹرانسپورٹ کی کمی کے سنگین بحران میں مبتلا ہے اور 38؍ ہزار طلبہ کے لئے صرف 25؍ بسیں ہیں