ایمزٹی وی(انٹرنیشنل)اقوام متحدہ نے صدر ٹرمپ پر زور دیا ہے کہ وہ تارکین وطن کو خوش آمدید کہنے کی دیرینہ امریکی روایت برقرار رکھتے ہوئے ان کے ساتھ رنگ ونسل ، قومیت اور مذہب سے بالاتر ہوکر مساوی سلوک کو یقینی بنائیں، یہ امید بھی ظاہر کی کہ ٹرمپ کی جانب سے پناہ گزینوں کے امریکا داخلے پر پابندی عارضی ہوگی ۔
اقوام متحدہ کی ترجمان اسٹفینی ڈیوجیرک کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے پناہ گزینوں کے امریکا داخلے پر پابندی عارضی ہوگی اور جلد ہی امریکا کی جانب سے ایک بار پھر ان افراد کو تحفظ فراہم کیا جائے گا ۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے تارکین وطن کو پناہ دینے کا پروگرام دنیا کے چند اہم پروگراموں میں سے ایک ہے ۔
ادھر اقوام متحدہ کے ادارہ برائے تارکین وطن اور انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن نے اپیل کی ہے کہ ٹرمپ تارکین وطن کے ساتھ مساوی سلوک کو یقینی بنائیں اور تارکین وطن کو خوش آمدید کہنے کی امریکی روایت کو برقرار رکھیں، ٹرمپ تارکین وطن کے ساتھ رنگ ونسل سے بالاتر ہوکر مساوی سلوک کو یقینی بنائیں.
ایمزٹی وی(اسپوٹس)ٹیسٹ کرکٹر شعیب ملک نے کہا ہے کہ ایکسرے رپورٹ کلیئر آئی ہے دردسے مکمل نجات پانے کے لیے کچھ دن درکار ہیں۔ایک بیان میں شعیب ملک نے کہا کہ وہ بہت بہتر محسوس کر رہے ہیں بس اب پاکستان سپر لیگ کے آغاز کا انتظار ہے۔
واضح رہے کہ آل راؤنڈر شعیب ملک آسٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے آخری روزہ میچ کے دوران بازو پر گیند لگنے کی وجہ سے زخمی ہوگئے تھے جس کے باعث وہ بیٹنگ بھی جاری نہیں رکھ سکے تھے۔
ایمز ٹی وی(تعلیم/پشاور)شہید بینظیر بھٹو وومن یونیورسٹی پشاور میں یو ایس ایڈ کے میرٹ اینڈ نیڈ بیسڈ جبکہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے نیڈ بیسڈ اسکالر شپ پروگرام کے تحت طالبات میں چیکس تقسیم کرنے تقریب منعقد ہوئی، جس میں دونوں پروگرامز کے تحت مجموعی طور پر 86 طالبات میں چیک تقسیم کئے گئے۔ یو ایس ایڈ کی جانب سے 177810 روپے جبکہ ایچ ای سی کی جانب سے 73500 روپے کا چیک ہر ایک طالبہ کو دیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رضیہ سلطانہ نے کہا کہ دل لگاکر حصول تعلیم پر توجہ دی جائے۔ اس موقع پر فیکلٹی اور انتظامی افسران بھی موجود تھے