ایمز ٹی وی (نٹرٹینمنٹ)منیلا میں ہونےوالے مس یونیورس کےمقابلےمیں 86ممالک کی حسیناؤں نے حصہ لیا حتمی طورپرفرانس اور ہیٹی کی حسیناؤں کے نام پکارے گئے لیکن قرعہ فرانس کی حسینہ ایرس مٹ نیئر کے نام نکلا۔
مس یونیورس ڈینٹسٹ بننا چاہتی ہیں اور اس کی باقاعدہ تعلیم بھی حاصل کررہی ہیں۔ مقابلے میں امریکی ریزروفورس کی پہلی حاضر سروس فوجی ڈیشونا باربر بھی شامل ہیں جو مس امریکا کا ٹائٹل بھی اپنے نام کرچکی ہیں
ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)لاس اینجلس میں 23 ویں سالانہ اسکرین ایکٹرز گلڈ ایوارڈزکا انعقاد کیا گیا جس میں ہالی ووڈ ستاروں نے جلوے بکھیرکر تقریب کو چار چاند لگا دیے۔ رنگا رنگ ایوارڈ کی تقریب امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں منعقد کی گئی جس میں بڑی تعداد میں فلمی اور ٹی وی اداکاروں نے شرکت کی۔ رواں سال گلڈ ایوارڈز کی نامزدگیوں میں بہترین فلموں کی کیٹیگری میں مانچسٹر بائی دی سی، فینسیز، کیپٹن فنٹاسٹک، ہڈن فیگراور مون لائٹ شامل کی گئی تھیں جن میں ہڈن فیگر نے میدان مار لیا اور بہترین فلم قرار پائی۔ بہترین اداکارکا ایوارڈ فلم فینسیز کیلئے ڈینزل واشنگٹن کو ملا جبکہ نامزدگیوں میں مانچسٹر بائی دی سی کیلئے کیسے ایفلک، ہیسکاریج کیلئے اینڈریو گافیلڈ، لالا لینڈ کیلئے ریان گوسلنگ اور کیپٹن فنٹاسٹک کیلئے ویگو مورٹنسن شامل کئے گئے تھے۔ بہترین اداکارہ کا ایوارڈ لالا لینڈ کیلئے ایما اسٹون جیتنے میں کامیاب ہو گئیں جبکہ اس کیٹیگری کیلئے ایمی ایڈمز فلم ارائیول کیلئے، دی گرل آن دی ٹرین میں بہترین اداکاری دکھانے کیلئے ایمیلی بلنٹ، نٹالی پورٹمین فلم جیکی کیلئے اورفلم فلورنس فوسٹر کیلئے میرل اسٹیپ کے نام شامل ہیں
ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک)سام سنگ نے اپنے نئے فلیگ شپ اسمارٹ فون گلیکسی ایس 8 میں ہوم بٹن کو ختم کردیا ہے تاکہ بڑی اسکرین کو یقینی بنایا جاسکے۔یہ بات جنوبی کورین کمپنی کی نئی ڈیوائس کی نئی لیک تصاویر سے سامنے آئی ہے جس میں ایج لیس بڑا ڈسپلے اور ٹاپ پر دائیں جانب سیلفی کیمرہ دیا گیا ہے۔ یہ فون ممکنہ طور 5.8 انچ اور 6.2 انچ ڈسپلے کے دو ورژن میں متعارف کرایا جائے گا جس کے لیے امولیڈ ٹیکنالوجی کو استعمال کیا گیا ہے۔
اس میں پہلی بار سام سنگ نے ایپل کے تھری ڈی ٹچ کی طرح پریشر سینسیٹو کو بھی شامل کیا ہے۔ اس کا فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہوگا جبکہ بیک کیمرہ نئی augmented امیچ سرچ ٹیکنالوجی کے ساتھ بارہ میگا پکسلز کا ہوگا تاکہ صارفین کسی بھی چیز کو کیمرے کے ویو میں لے کر اس کے بارے میں انٹرنیٹ پر سرچ کرسکیں۔
سیلفی کیمرہ میں آئی اسکینر بھی ہوگا جو کہ پہلے گلیکسی نوٹ سیون میں متعارف کرایاگیا تھا اور اس کی مدد سے صارفین بس اپنی آنکھوں سے فون کو ان لاک کرسکیں گے۔ اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ یہ پہلا فون ہوگا جس میںسام سنگ کا اپنا ورچوئل اسسٹنٹ بکسبی کو متعارف کرایا جائے گا۔یہ پہلے کے مقابلے میں 11 فیصد تیز اور بیس فیصد زیادہ توانائی کی بچت کرسکے گا جس کے لیے مائیکرو چپ اور گرافکس ٹیکنالوجی کو بہتر بنایا گیا ہے۔
اس کو کسی مانیٹر سے کنکٹ کرکے مکمل ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کی شکل بھی دی جاسکے گی۔مائیکرو ایس ڈی کارڈ سپورٹ کے ساتھ یہ فون 29 مارچ کو نیویارک میں ایک تقریب کے دوران متعارف کرایا جائے گا اور یہ گلیکسی ایس سیون کے مقابلے میں مہنگا ہوگا۔
ایمز ٹی ی (تجارت)امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو روک دیا، پہلے سے ویزا اور گرین کارڈ رکھنے والوں کو امریکا میں داخل ہونے کی اجازت دے دی، عدالتی حکم نامے کے بعد حراست میں لیے گئے عراقی مسافروں کو بھی امریکا میں داخلے کا پروانہ مل گیا، ملک کے مختلف ہوائی اڈوں کے باہر امریکی شہری بھی ٹرمپ کے حکم نامے کے سامنے دیوار بن گئے، السلام علیکم اور امریکا میں نفرت اور خوف کی جگہ نہیں، کے پلے کارڈ سے اپنا پیغام ٹرمپ سرکار کو پہنچادیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارت کا حلف اٹھائے ابھی جمعہ جمعہ آٹھ دن ہی ہوئے ہیں کہ انہیں پہلا دھچکا پہنچایا گیا،آنکھوں میں خوشی کی چمک لیے فتح کا جشن مناتے شہریوں نے قانونی جنگ میں ٹرمپ کو شکست دی ہے۔ دو روز پہلے ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے امریکا کو نو گوایریا بنانے والے حکم نامے کو نیویارک کی عدالت نے معطل کردیا ہے۔
ایمزٹی وی (تجارت) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسلم تارکین وطن کے ملک میں داخلے پر پابندی کے بعد واشنگٹن نے پاکستانیوں کے لیے بھی ویزے بند کرنے کا اشارہ دے دیا ہے۔ وائٹ ہائوس کے چیف آف اسٹاف رائنس پریبس نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ ہم نے پابندیوں کے لیے ان 7 ممالک کوچنا ہے جن کاانتخاب کانگریس اور اوباما انتظامیہ نے کیا، یہ وہ ممالک ہیں جن میں دہشت گردی کے خطرناک واقعات رونما ہوتے رہے ہیں۔
ٹرمپ کا مسلم تارکین وطن کی بے دخلی کا فیصلہ معطل رائنس پریبس کا کہنا تھا صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلم اکثریت والے 7 ممالک ایران، عراق، لیبیا، سوڈان، یمن، شام اور صومالیہ پر امیگریشن پابندی عائد کرنے کے لیے ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا تھا جس میں دوسرے ممالک کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے جہاں اسی طرح کے مسائل ہیں جیسا کہ پاکستان اور دیگر ممالک تاہم فوری طور پر ہم پاکستان جیسے ممالک کے شہریوں کو ویزے دیتے ہوئے کڑی جانچ پڑتال سے گزاریں گے
ہمیں اس فہرست کو وسیع کرنے کی ضرورت پڑے گی۔ ٹرمپ یہ اقدامات اپنے انتخابی وعدوں کے تناظر میں کر رہے ہیں۔
ایمز ٹی وی (صحت)صفائی نصف ایمان ہے مگر بہت زیادہ نہانا صحت کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے۔یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔یوٹاہ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق بہت زیادہ نہانا فائدہ مند کی بجائے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ حد سے زیادہ صفائی پسند ہونا انسانی جسم میں رہنے والی جراثیمی حیات کو نقصان پہنچاتا ہے۔یہ بیکٹریا، وائرس یا دیگر صحت کے لیے ضروری ہوتے ہیں اور ان کی سطح کو متاثر کرنا مختلف امراض کا خطرہ بڑھاتا ہے۔
تحقیق کے مطابق بہت زیادہ نہانے کی عادت کے نتیجے میں جسم کا بیماریوں کے خلاف دفاعی نظام کمزور ہوتا ہے جبکہ نظام ہاضمہ اور دل کے متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہوتا ہے۔مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ بہت کم نہانا چاہئے درحقیقت اس حوالے سے متوازن سوچ صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔جبکہ نہانے سے جسم کی بو اور کچھ مخصوص امراض کا خطرہ بھی ٹل جاتا ہے۔
ایمز ٹی وی (تجارت)گزشتہ پانچ برسوں کے دوران 1 لاکھ 41 ہزار 75 گدھوں کی کھالیں بیرون ملک برآمد کی گئیں۔ سال 2015 میں گدھوں کی کھالیں برآمد کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی ۔
وزارت تجارت نے قومی اسمبلی کو تحریری جواب میں بتایا کہ سب سے زیادہ 32 ہزارکھالیں چین کو برآمد کی گئیں۔ وزارت تجارت کے مطابق چین اور ہانگ کانگ کو مشترکہ طور پر 1 لاکھ سے زائد کھالیں برآمد کی گئیں، ویتنام کو 5 ہزار 651 گدھے کی کھالیں برآمد کی گئیں۔
ایمز ٹی وی (صحت)اگر تو آپ نیند کو زیادہ اہمیت نہیں دیتے تو اکثر بیمار رہنے پر پریشان یا حیران ہونے کی ضورت نہیں۔یہ دعویٰ ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔یو ڈبلیو میڈیسین سلیپ سینٹر کی تحقیق کے مطابق نیند کی کمی لوگوں کے جسموں کو امراض کے مقابلے میں بہت زیادہ کمزور بنا دیتی ہے۔ تحقیق کے دوران بائیس افراد کے نیند کے معمولات کا جائزہ اور خون کے نمونے لیے گئے۔نتائج سے معلوم ہوا کہ جو لوگ نیند کی کمی کا شکار تھے ان کا جمسانی دفاعی نظام بھی دیگر افراد کے مقابلے میں کمزور تھا۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ نیند کی کمی خون کے سفید خلیات پر منفی انداز سے اثر انداز ہوتی ہے جو کہ جسمانی دفاعی نظام کے لیے بہت اہم ہیں
۔محققین کا کہنا تھا کہ تحقیق سے عندیہ ملتا ہے کہ جسمانی دفاعی نظام اس وقت بہتر کام کرتا ہے جب لوگ مناسب نیند کو عادت بنا لیتے ہیں، اچھی صحت کے لیے سات یا اس سے زائد گھنٹوں تک سونا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ عہد میں جدید ٹیکنالوجی کے نتیجے میں لوگ اپنا بہت زیادہ وقت آن لائن گزارنے کے عادی ہوچکے ہیں اور بستر پر بھی اسمارٹ فونز ان کے ہاتھ میں ہوتے ہیں جس کے نتیجے میں ان کی نیند بری طرح متاثر ہوتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو نیند کی اہمیت کا احساس کرنا چاہئے اور اس کو ترجیح دینا چاہئے ورنہ بیماریوں کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہنا چاہئے۔