ایمزٹی وی ( انٹر ٹینمنٹ ) ایران کی ایوارڈ یافتہ اداکارہ نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مسلمانوں کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کے ردعمل میں آسکر ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کا بائیکاٹ کر دیا۔ 33 سالہ ایرانی اداکارہ ترانہ علی دوستی فلم البائع میں ہیروئن کا کردار ادا کرچکی ہیں جسے آسکر ایوارڈ کیلیے نامزد کیا گیا ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی جانب سے ایرانیوں کے امریکا میں داخلے کے لیے ویزے کی شرط لازمی قرار دینا نسل پرستانہ اقدام ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں اس لیے آسکر ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کا بائیکاٹ بھی کردیا ہے۔ Donald trump ,Oscar
ایمز ٹی وی (تعلیم /ملتان) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اور روہی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن ملتان کے زیر اہتمام سیمینار باعنوان ’’ آؤ ایک کام کریں، رسم تعلیم عام کریں‘‘کا انعقاد کیا گیا۔ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے سماجی و سیاسی رہنما ڈاکٹر فاروق لنگاہ نے کہا ہے کہ سماجی و معاشی و معاشرتی خوشحالی کیلئے ضروری ہے کہ صنفی امتیاز کے بغیر ترقی کے مواقع سب کو مہیا کئے جائیں ۔ اس موقع پر جواد امین قریشی ،شاہد محمو د انصاری ، عرفان الحق حقانی، صدف نایاب ، ڈاکٹر آصفہ قریشی ، نوشین جمشید اورتبسم نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن تعلیمی ترقی میں اہم و کلیدی کردار ادا کررہا ہے ۔ ابھی بھی ملتان میں 2لاکھ سے زائد ایسے بچے و بچیاں موجود ہیں جو اسکول نہیں جاتے ۔ تقریب میں خالدہ ، صبوحی ، عائشہ ، نگین ، بختاور ، مہوش ، فردوس، اقرا ء صدیق ، عاصمہ عارف سمیت طلباء و طالبات کے والدین بھی شریک ہوئے ۔