یمز ٹی وی ( انٹرٹینمنٹ) کرنسی سمگلنگ کیس کی ملزمہ ماڈل گرل ایان علی کی بیرون ملک جانے کی خواہش دھری کی دھری رہ گئی۔ وزارت داخلہ نے ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ عدالت عظمیٰ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایان علی کا نام ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی درخواست پر ای سی ایل میں ڈالا گیا، سندھ ہائیکورٹ کا معاملہ پر اختیار سماعت نہیں تھا۔ عدالت عالیہ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے کا معاملہ نظرانداز کرتے ہوئے پنجاب ہوم ڈیپارٹمنٹ کا مؤقف سنے بغیر فیصلہ دیا، ریفری جج نے حق میں فیصلے کی وجوہات نہیں بتائیں، عدالتی فیصلہ انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ جسٹس کے کے آغا کو مقدمہ سننے سے انکار کرنا چاہیے تھا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر ایان علی کا نام ای سی ایل میں شامل رکھا جائے۔ درخواست میں ماڈل ایان علی کو فریق بنایا گیا ہے۔
یمز ٹی وی (انٹر ٹینمنٹ ) سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوتی کی شوٹنگ کو جے پور میں کارنی سینا جماعت کے مظاہرین نے رکوادیا، مظاہرین کا دعویٰ ہے کہ فلم میں پدما وتی کے کردار کو منفی رنگ میں پیش کیا جارہا ہے۔ فلم میں پدماوتی کا کردار دیپکا پاڈوکون ادا کررہی ہیں اور حال ہی میں انہوں نے راجھستان میں فلم کی شوٹنگ کا آغاز کیا ہے۔ مشتعل مظاہرین نے فلمنبدی کا سازوسامان اٹھا کر پھینک دیا، احتجاج کی شدت دیکھتے ہوئے سنجے لیلا بھنسالی پولیس کو بلانے پر مجبور ہوگئے،جے گڑھ میں ہونے والی شوٹنگ کو احتجاج کے باعث کچھ دیر کیلئے روکنا پڑا۔ کارنی سینا وہی گروپ ہے جس نے آشوتوش گواریکر کی فلم جودھا اکبر کے خلاف بھی احتجاج کیا تھا ،ان کا کہنا تھا کہ جودھا نے اکبر سے نہیں اس کے بیٹے سے شادی کی تھی۔ راجسھتان کے راجپوتوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اپنی روایات، تاریخ اور ثقافت کے حوالے بہت بہت سمجھے جاتے ہیں، اور بالی وڈ کا اس حوالے سے آزادی کا رجحان کمیونٹی کیلئے خدشات کا سبب بنتا ہے۔ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم باجی راؤ مستانی کو بھی باجی راؤ اور مستانی کی اولاد کے حوالے سے غصہ کا سامنا کرنا پڑا تھا،ایسا لگتا ہے کہ پدماوتی کو بھی اسی صورتحال کا سامنا ہے۔راجپوت کمیونٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہمیں اسکول جانے سے پہلے اپنی خاندانی تاریخ کے بارے میں بتادیا جاتا ہے، کمیونٹی نے پہلے ہی بھنسالی کو اس حوالے پیغام دے دیا تھا کہ رانی کے کردار کو منفی طرح سے پیش کئے جانے کو برداشت نہیں کیا جائیگا، بولی وڈ اور مفکرین حقیقی کرادروں پر فلم بنانے کیلئے بہت زیادہ آزاد خیالی سے کام لیتے ہیں جو ہماری کمیونٹی کو پسند نہیں
ایمز ٹی وی ( انٹر ٹینمنٹ ) رئیس‘ اور ’قابل‘ کے امتحان کا دوسرے دن کا رزلٹ بھی آگیا ،باکس آفس پر کروڑوں کے ٹاکرے میں ’رئیس‘ نے دو دن میں 46 کروڑ کمائے، جبکہ ریتھک روشن کی ’قابل‘ بھی زیادہ پیچھے نہیں رہی، سینما گھر کم ہونے کی وجہ سے اس فلم کا بزنس 29 کروڑ رہا۔ ریتھک اور یمی گوتم کی بالی ووڈ فلم’قابل‘ کا باکس آفس پر دوسرے دن 18کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا۔ بالی ووڈ میں گریک گاڈ کے نام سے مشہور ہونے والے سپر ایکشن ہیرو ریتھک روشن اور یمی گوتم کی نئی بالی ووڈ فلم ’قابل‘ نے ریلیز کے دوسرے دن باکس آفس پر 18اعشاریہ 67کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔ یہ فلم شاہ رخ اور ماہرہ خان کی فلم ’رئیس‘ کے مدمقابل ریلیز کی گئی لیکن پہلے دن کوئی خاص بزنس نہ کر پائی تھی۔ سنجے گپتا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں ریتھک روشن کے مد مقابل معروف اداکارہ یمی گوتم مرکزی کردار میں جلوہ گر ہیں جبکہ اس فلم کی دیگر کاسٹ میں رونت رائے، روہت رائے، گریش کلکرنی اور سونو سود بھی شامل ہیں۔