ایمز ٹی وی ( تعلیم /فیصل آباد) جی سی یونیورسٹی کے شعبہ اسپورٹس کے زیر اہتمام انٹرکالجیئٹ تا ئیکوانڈو ویمن چیمپئن شپ گورنمنٹ اسلامیہ کالج برائے خواتین نے جیت لی۔ فائنل میں گورنمنٹ اسلامیہ کالج برائے خواتین نے گورنمنٹ اسلامیہ کالج برائے خواتین کو 15کے مقابلے میں 21پوائنٹس سے شکست دی۔ گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین کھرڑیانوالہ کی ٹیم تیسرے نمبر پر رہی۔ چیئرمین اسپورٹس بورڈ و ڈین کلیہ سائنس و ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر ناصر امین نے انعامات تقسیم کئے
ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ)اینیمیٹڈ فلموں کے دیوانوں کیلئے خوشخبری ہے کہ ہالی ووڈ کی نئی تھری ڈی اینیمیٹڈ کامیڈی فلم” دی باس بے بی“ کی نئی جھلکیاں جاری کر دی گئی ہیں۔معروف امریکی ناول نگارمرلا فریزی کی کتاب پر مبنی ٹام میکارتھ کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم میں ایک ایسے سات سالہ بچے کی کہانی ہے جس کے ماں باپ ایک ننھا بچہ گود لیتے ہیں۔یہ ننھے میاں تمام گھر والوں سے اپنے نخرے اٹھواتے جس کی وجہ سے بڑا بھائی اسے نا پسند کرنے لگا۔چھوٹا بچہ نہ صرف اپنے ساتھ بریف کیس لیے گھومتا بلکہ بہت تیزی سے باتیں بھی کرتا اور اپنے آپ کو کسی باس سے کم نہ مانتا۔ ریمزے این نیٹو کی پروڈکشن میں بننے والی اس کمپیوٹر اینیمیٹیڈ فلم اپنی آواز کا جادو جگانے والوں میں ایلس بالڈوِن، اسٹیوبیسکیمی ، جِمی کیمیل اور لیزا کارڈروف سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔ڈریم ورکس اینیمیشن کی تیارکردہ دو بھائیوں کے درمیان دلچسپ تکرار پر مبنی یہ کامیڈی فلم ٹوینٹیتھ سنچری فاکس کے تحت 31مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
ایمز ٹی وی (تعلیم /کراچی) سیکرٹری کالج ایجوکیشن ڈاکٹر ریاض میمن سے سندھ پروفیسرزاینڈ لیکچرارز ایسو سی ایشن کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت سپلا کے مرکزی صدر پروفیسر فیروز الدین صدیقی نے کی جبکہ وفد میں پروفیسر سید علی مرتضیٰ، پروفیسرشاہجہا ں پنھور و دیگر شامل تھے۔ سپلا کے وفدنے ڈاکٹر ریاض میمن کو سندھ کے کالج اساتذہ کے مسائل اور تحفظات کو پیش کیا اور بتایا کہ سندھ کے کالج اساتذہ کے ساتھ امتیازی سلوک نا قابلِ فہم ہے، جب باقی صوبوں کے فورٹیئر فارمولا پر نظر ثانی کر کے اس کے مطابق ترقیاں دی جاچکی ہیں تو پھر صوبہ سندھ کے کالج اساتذہ اس سے محروم کیوں ہیں۔ ڈاکٹر ریاض میمن نے سپلا کے پیش کردہ مسائل کو بغور سنا اور فوری طور پر سندھ کے کالج اساتذہ کے سروس اسٹرکچرفورٹیئر فارمولا پر نظر ثانی کیلئے پروفیسر ڈاکٹر ناصر انصار ڈی جی کالجز سندھ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ۔