ایمز ٹی وی(پشاور) صوبائی دارالحکومت پشاور میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کر کے 9مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا
سیکیورٹی فورسز نے پشاور کے علاقوں بڈھ بیر اور ماشو گگر میں سرچ آپریشن کیا جس میں 9مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے اور انہیں مزید تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے
ایمز ٹی وی(سڈنی) پاکستان نے چوتھے ون ڈے میں آسٹریلیا کیخلاف اپنا پہلا ریویو ضائع کردیا
محمدعامر کی گیند جو کہ کینگروز قائد سٹیو سمتھ کی ٹانگ پر لگی جس پر عامر نے ایل بی ڈبلیو اپیل کی مگر امپائر نے آﺅٹ نہیں دیا جس پر پاکستان نے ریویو لے لیا ۔
ٹیکنالوجی میں جب ایل بی ڈبلیو کا ری پلے دکھایا گیا تو ٹی وی امپائر نے فیلڈ امپائر ناٹ آﺅٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا اور پاکستان کا پہلا ریویو ضائع ہوگیا۔ اب پاکستان کے پاس پورے میچ میں صرف ایک ریویو باقی بچا ہے۔
ایمز ٹی وی(سڈنی) پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین چوتھے ون ڈے میچ میں کینگروز اوپنر ڈیوڈ وارنر نے سنچری جڑدی۔
وارنر نے پاکستان کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک چھکے اور 9 چوکوں کی مدد سے اپنے کیریئر کی 12 ویں سنچری مکمل کی۔ڈیوڈ وارنر جو کہ اپنی جارحانہ بیٹنگ کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں نے اس سے قبل پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں بھی 2 سنچریاں بنائی تھیں۔پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین چوتھا ون ڈے جاری ہے ۔قبل ازیں آسٹریلیا کو 5 میچوں کی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے۔