پیر, 20 جنوری 2025

 

ایمز ٹی وی(تعلیم/ملتان) صوبہ میں اسکولز ایجوکیشن، ہائر ایجوکیشن اور اسپیشل ایجوکیشن کے لئے 2016-17ء کے جاری فنڈز میں سے چھ ماہ گزرنے کے بعد بھی بہت کم رقم خرچ ہو سکی ہے. محکمہ اسکول ایجوکیشن کو رواں مالی سال کے دوران 29 ارب 70 کروڑ روپے جاری ہوئے جس کا صرف 19فیصد استعمال ہو سکا ہے. محکمہ ہائر ایجوکیشن کو 11 ارب 82 کروڑ روپے جاری ہوئے جس کا صرف 29فیصد خرچ ہو سکا ہے،محکمہ سپیشل ایجوکیشن پنجاب کو 50کروڑ روپے جاری ہوئے جس کا صرف 18 فیصد استعمال ہو سکا ہے۔ ذرائع کی کہنا ہے کہ اگرفنڈ کو خرچ کرنے کی رفتار یہی رہی تو مالی سال کے خاتمے پرنہ صرف بیشتر ترقیاتی کا م نامکمل رہ جائیں گے بلکہ مذکورہ فنڈ بھی لیپس ہوجائیں گے۔

 

 

ایمز ٹی وی(تعلیم/ملتان) نشتر میڈیکل کالج کو اپ گریڈکر کے یونیورسٹی بنانے کا فیصلہ کیاگیا ہے ،ذرائع کے مطابق اس کا فیصلہ اسلام آبا د میں ہونے والی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں کیا گیا جوملتان میں ایک نئی ہیلتھ یونیورسٹی کے قیام کا جائزہ لینے کے لئے بلائی گئی تھی ، اجلاس میں نشتر میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر کامران سالک بھی شریک ہوئے ،بتایا جاتا ہے اس میٹنگ میں یہ طے پایا کہ الگ ہیلتھ یونیورسٹی کے قیام کی بجائے نشتر کو اپ گریڈ کرکے یونیور سٹی بنادیاجائے اورپہلے سے موجود بلڈنگ میں توسیع کرتے ہوئے ایڈمن بلاک الگ سے تعمیر کیا جائے ، اس پر حکومتی منظوری کے بعد ورکنگ پییر کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک)مائیکرو سافٹ نے ونڈوز 10 کے لیے تیار کیے گئے اپنے ڈیجیٹل وائس اسسٹنٹ کورٹانا کا اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز میں استعمال آسان بنا دیا ہے۔ جی ہاں اب اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز میں کورٹانا کو استعمال کرنا بہت آسان ہوگیا ہے اور اس تک رسائی محض ایک کلک سے ممکن ہے۔ اب اینڈرائیڈ صارفین کورٹانا کو اپنے فون کی لاک اسکرین پر بھی استعمال کرسکیں گے۔ یہ فیچر مائیکروسافٹ کے اینڈرائیڈ پر کورٹانا کے بیٹا پروگرام میں کام کررہا ہے اور جلد ہر ایک کو دستیاب ہوگا۔ یہ فیچر مائیکروسافٹ کی جانب سے گوگل کے ڈیجیٹل اسسٹنٹ کا مقابلہ کرنے کی کوشش ہے جو کہ لاک اسکرین پر کام کرتا ہے۔ کمپنی کی خواہش ہے کہ صارفین گوگل کے کویک ایسس کی جگہ کورٹانا کو استعمال کریں۔ لاک اسکرین پر اس ڈیجیٹل اسسسٹنٹ کی موجودگی لاک اسکرین کو تبدیل نہیں کرے گی اور اس میں آپ کو وہی تجربہ ملے گا جو روایتی طور پر ان ڈیوائسز میں ہوتا ہے۔ یہ ڈیجیٹل اسسٹنٹ اس وقت متحرک ہوگا جب کوئی صارف اس کے لوگو پر دائیں یا بائیں جانب سوائپ کرے گا۔ مائیکروسافٹ پہلے یہ کہہ چکی ہے کہ وہ آمیزون ایکو اور گوگل ہوم جیسی سروسز کا مقابلہ اپنے اسمارٹ ہوم ہارڈ وئیر سے کرنا چاہتی ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(کراچی) عدالت نے لڑکی کو ہراساں کر کے رقم طلب کرنے والے ملزم کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی کے کے حوالے کردیا ۔
 
شہر قائد میں ایف آئی اے نے لڑکی کو ہراساں کر کے رقم طلب کرنے والے ملزم کو جوڈیشل شرقی کی عدالت کے سامنے پیش کیا جہاں جج نے ملزم سلیم کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔
ملزم لڑکی کو سوشل میڈ یا پر ذاتی ویڈ یو اپ لوڈ کرنے کی دھمکیاں دے رہا تھا ۔ایف آئی اے نے گزشتہ روز ماڈل کالونی میں کارروائی کر کے ملزم سلیم کورنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا جب وہ رقم لینے آیا تھا ۔ لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس)پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے تیسرے ایک روزہ میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بابراعظم اور شرجیل خان کی ذمہ دارانہ بلے بازی کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں پر 263 رنز بنا لیے ہیں۔آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں جاری پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

 

پاکستانی ٹیم آغاز سے ہی مشکلات کا شکار نظر آئی اور ٹیم کے قائم مقام کپتان اوپنر محمد حفیظ 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔پاکستان کی دوسری وکٹ 85 رنز پر گری جب شرجیل خان نصف سنچری مکمل کرکے پندرہویں اوور کی آخری گیند پر ٹریوس ہیڈ کو اپنی وکٹ دے بیٹھے۔جس کے بعد اسد شفیق بھی ٹروس ہیڈ کا شکار بنے اور انھوں نے 99 رنز پر پویلین کی راہ لی, 30ویں اوور کی تیسری گیند پر 39 رنز بنا کر شعیب ملک بھی آؤٹ ہوگئے۔ بابراعظم نے ون ڈے میں تیز ترین ہزار ایک رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا، انہوں نے یہ ریکارڈ اپنے 21ویں میچ میں قائم کیا۔نوجوان بلے باز 84 رنزبنا کر جوش ہیزل ووڈ کی گیند پر اپنا پہلا میچ کھیلنے والے پیٹرہینڈزکومب کا کیچ بنے، کومب نے بابر ایک مشکل کیچ تھاما جس کے فیصلے کے لیے ٹی وی امپائر سے رجوع کیا گیا۔

 

عمراکمل نے بابراعظم کا ساتھ بخوبی نبھایا لیکن ایک مرتبہ پھر خاطر خوا کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور 39 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔پاکستان نے 46 ویں اوورمیں 6 وکٹوں پر 244 رنز بنا لیے۔عماد وسیم 8 رنز بنا کر کھیل رہے ہیں جبکہ ان کا ساتھ دینے کے لیے محمد رضوان میدان میں اترے ہیں۔ تیسرے ون ڈے میں آسٹریلوی ٹیم کے اسٹار فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک کو آرام دیا گیا ہے اور ان کی جگہ بلی اسٹین لیک کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، ساتھ ہی بلے باز پیٹرہینڈزکومب کو زخمی کرس لین کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو اپنی گردن میں ہونے والی انجری کی سبب سیریز کے باقی میچوں میں ٹیم کا حصہ نہیں بن پائیں گے۔

 

تیسرے میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔آسٹریلیا:اسٹیو اسمتھ (کپتان)، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، پیٹرہینڈزکومب، ٹریوس ہیڈ، گلین میکسیویل، میتھیو ویڈ، جیمز فلکنر، پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ، بلی اسٹین لیک۔ پاکستان:محمد حفیظ (کپتان)، شرجیل خان، بابر اعظم، اسد شفیق، شعیب ملک، عمر اکمل، محمد رضوان، عماد وسیم، محمد عامر، حسن علی، جنید خان۔واضح رہے کہ آسٹریلیا نے سیریز کے پہلے میچ میں 92 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ پاکستان نے دوسرے میچ میں 6 وکٹوں سے میزبان ٹیم کو زیر کرکے سیریز کو 1-1 سے برابر کردیا تھا۔

 

 

ایمزٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک)مانیں یا نہ مانیں مگر اس سال اسمارٹ فونز میں جو فیچر سب سے زیادہ نمایاں ہونے والا ہے وہ زیادہ ریزولوشن والی اسکرین، تیز پراسیسر یا بہتر کیمرہ نہیں بلکہ یہ ہے کہ بیٹری نہ پھٹ سکے۔ جی ہاں واقعی کم از کم جنوبی کورین کمپنی ایل جی کو تو یہی لگتا ہے۔ گزشتہ سال موڈیولر اسمارٹ فون جی فائی بنانے والی کمپنی اگلے ماہ اپنا نیا فلیگ شپ فون جی سکس متعارف کرانے جارہی ہے۔ اور اس کمپنی نے فخریہ انداز میں اپنے اس فلیگ شپ فون کے سب سے بہترین فیچر کا اعلان کیا اور وہ ہے بیٹری نہ پھٹنے کی یقین دہانی۔ کورین کمپنی کا کہنا ہے کہ اس نے بیٹری میں ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز اور لیپ ٹاپ کی طرح کاپر کے ایسے پائپس استعمال کیے گئے ہیں جو ڈیوائس کی چپس کو ٹھنڈا رکھتے ہیں۔ ان پائپس کے نتیجے میں فون کی گرمی چھ سے دس فیصد تک کم ہوجاتی ہے جس کے نتیجے میں ڈیوائس ٹھنڈی رہتی ہے اور اس کے پھٹنے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے۔ ایل جی کا مزید کہنا تھا کہ اس نے بین الاقوامی معیار کے مطابق تمام حفاظتی جانچ پڑتال بھی کرلی ہے۔ اور اگر آپ کو یاد نہ ہو تو یہ جان لیں کہ گزشتہ سال سام سنگ کے گلیکسی نوٹ سیون کو بیٹریاں پھٹنے کے باعث مارکیٹ سے واپس طلب کرنا پڑا تھا جس کے باعث کمپنی کو اربوں ڈالرز کا نقصان بھی ہوا تھا۔ لگتا ہے کہ ایل جی نے سام سنگ کے اس بھیانک تجربے سے سبق سیکھا ہے اور وہ خود ایسے کسی نقصان سے بچنا چاہتی ہے,

 

 

ایمز ٹی وی(تعلیم/اسلام آباد ) وزارت کیڈ نے دو سو تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن کیلئے انتظامات مکمل کر لئے ، جلد تعمیراتی کام کا آغاز کر دیا جائے گا، اس سلسلے میں وزیر اعظم کی طرف سے رواں ماہ ایک ارب روپے جاری کر دیئے گئے ہیں اور مزید دو ارب آئندہ ماہ جاری کر دئیے جائیں گے۔ وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی صدارت میں ایک اجلاس ہوا جس میں تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن کے پہلے مرحلے کیلئے انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا ۔ پہلے مرحلے میں دو سو اسکولوں میں نئے کمروں کی تعمیر، لیبارٹریوں اور لائبریریوں کا قیام ، واش رومز کی تعمیر ،طا لب علموں اور اساتذہ کیلئے نئے فر نیچر کی فراہمی، بیرونی دیواروں کی اونچائی میں اضافہ ،سکیورٹی انتظامات کی فراہمی اور دوسرے تعمیراتی کام شامل ہیں۔ وزیر اعظم نے تعلیم سے متعلق تمام پراجیکٹس کو تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔پراجیکٹ میں تعمیراتی کاموں اور خریداری کے عمل کی مانیٹرنگ وزیر کیڈ کی سربراہی میں قائم سٹئیرنگ کمیٹی کے ذریعے کی جائے گی۔ پراجیکٹ میں کام کے معیار اور شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے کسی فرم سے تھرڈ پارٹی آڈٹ بھی کرایا جائے گا۔ طارق فضل نے دوسرے مرحلے کے 200اسکولوں کی اپ گریڈیشن کیلئے بھی پی سی ون کی تیاری اور تعلیمی اداروں کے سروے کا حکم دے دیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ اس ماہ کے آخر تک پہلے مرحلے کی 70اسکول بسیں ایف ڈی ای کو موصول ہو جائیں گی ، وزیر مملکت نے ہدایت کی کہ مزید 130بسوں کی خریداری کی سمری فوراًوزیر اعظم کو بھجوائی جائے۔

 

 

 
ایمز ٹی وی(نیویارک) پاکستان کی مستقبل مندوب ملیحہ لودھی نے کہاہے کہ اسرائیل نے مغربی علاقوں پر قبضہ کر رکھا ہے،جبکہ فلسطینی علاقوں پر قبضہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔
پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ پربحث میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطین تنازع حل کیے بغیر مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن ممکن نہیں ہے،تنازع کا منصفانہ حل مشرق وسطیٰ میں پائیدارامن کی نوید ہوگا

 

 

ایمز ٹی وی(سپورٹس)صحبت کا اثر ہوگیا ہے اور آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے بھی وہ کام کرلیا ہے جس کیلئے پاکستانی پوری دنیا میں مشہور ہہیں ۔آسٹریلوی کرکٹ ٹیم بھی پاکستان کے نقش قدم پر چل نکلی ہے۔ تیسرے ون ڈے کے دوران پہلے ایک کیچ ڈراپ کیا اور اب کینگروز وکٹ کیپر نے عمر اکمل کا آسان سٹمپ آﺅٹ ضائع کرکے ان کو لمبی اننگز کھیلنے کا موقع فراہم کردیا ہے۔جبکہ بابر اعظم کا بھی ایک مشکل کیچ چھوڑ کر اب آسٹریلوی ٹیم نے بھی یہ کام کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ پاکستانی ٹیم سے کسی بھی طور پیچھے نہیں ہے اور وہ بھی فیلڈنگ میں پاکستان کی پیروی کرنا جانتے ہیں ۔

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) شہر میں رات گئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری رہیں۔ متحدہ لندن کے سیکٹر انچارج سمیت تین ارکان کو حراست میں لے لیا۔
ایف بی ایریا میں سیکیورٹی ادارے نے چھاپے کے دوران ایم کیوایم لندن کے سیکٹر انچارج فرحان ہاشمی کو گرفتار کیا۔
دوسری کارروائی لیاقت آباد میں کی گئی جہاں ایم کیوایم لندن کے دو افراد کو حراست میں لیاگیا۔جوہرآباد یو بی ایل کمپلیکس کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد پولیس نے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا