ایمزٹی وی(اسلام آباد)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے گزشتہ روز شیخ رشید کے خلاف دئیے گئے بیان پر شرمندگی ظاہر کردی ۔ان کا کہنا تھا کہ کل شیخ رشید کے خلاف بات کی بعد میں محسوس ہوا کہ یہ کیا بات کی ہے پاناما لیکس کیس کی سماعت کے بعد میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ عمران خان میڈ یا پر آتے ہیں اور کہتے ہیں تلاشی سے ڈر گئے ،اس طرح کی بازاری باتوں پر ہمیں بھی جواب دینا پڑتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کل میں نے شیخ رشید کے بارے میں بات کی بعد میں احساس ہوا کہ یہ کیا بات کی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور ان کے رفقاءکی باتوں کے جواب میں کچھ باتیں نکل جاتی ہیں جن پر بعد میں تکلیف بھی ہوتی ہے ۔وفاقی وزیر ریلوے نے سپریم کورٹ سے استدعا کی کہ ٹی وی پروگراموں اور سیاسی تقریروں میں پاناما لیکس کیس کے بارے میں جو جو باتیں کی جا رہی ہیں ،ان سب پر توہین عدالت لگانے کے لیے جائزہ لینا چاہیے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ نادانستہ یا دانستہ طور پر اداروں پر دباﺅ ڈالنا چاہتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ اعلیٰ عدالت کی جانب سے بعض ریمارکس پر ہمیں بھی اعتراض ہیں لیکن ہم ان پر بات نہیں کرتے کیونکہ عدلیہ کا تقدس پامال نہ ہو اور عدالت کا جو بھی فیصلہ آئے ہم سب کو قبول ہونا چاہیے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز خواجہ سعد رفیق نے شیخ رشید کے بارے میں کہا تھا کہ اگر مسلم لیگ ن انہیں بھی ہڈی ڈال دیتی تو آج ہمارے خلاف باتیں نہ کرتے ۔
ایمز ٹی وی (تعلیم )نجی فورم کے زیرِ اہتمام ’تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام‘‘ کے حوالے سے مذاکرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں تعلیمی اداروں کے سربراہان اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی مقررین نے کہا کےپاکستان کو درپیش مسائل میں سے ایک اہم مسئلہ نوجوان نسل کا منشیات کی طرف راغب ہونا ہے۔ بدقسمتی سے ہمارے نوجوانوں خاص کر تعلیمی اداروں کے طلبہ میں منشیات کا استعمال بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے نوجوانوں کی صلاحیتیں متاثر ہورہی ہے اور ان کا مستقبل تاریک ہورہا ہے۔ تعلیمی اداروں اور نوجوان نسل میں منشیات کا استعمال فیشن بن گیا ہے اور اسے ’’سٹیٹس سمبل‘‘ سمجھا جاتا ہے۔ منشیات کے عادی افراد میں صرف مرد ہی شامل نہیں ہیں بلکہ خواتین کی ایک بڑی تعداد بھی نشے کی عادی ہے۔ نوجوانوں میں تمباکو، چرس، شیشہ، افیون، شراب و دیگر جدید قسم کی منشیات عام ہیں اور وہ ان کے نقصانات سے بے خبر بطورِ فیشن اور خود کی تسکین کیلئے منشیات استعمال کر رہے ہیں۔ منشیات کے استعمال سے شرح اموات میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور اس سے بے شمار خاندان اجڑ چکے ہیں۔ منشیات کی روک تھام کے لیے حکومتی سطح پر قانون سازی کی گئی ہے جبکہ بے شمار این جی اوز اور تعلیمی ادارے آگاہی مہم بھی چلارہے ہیں ۔ تاکہ نوجوانوں کو آگاہی دے کر نشے کی عادت سے روکا جاسکے۔ حال ہی میں حکومتی سطح پر تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ اسٹار سیف علی خان نے خاموشی توڑ ہی دی اور اپنے بیٹے کا نام تیمور رکھنے کی وجہ بتا دی۔ 20دسمبر 2016 کو کرینہ کپور خان نے بیٹے کو جنم دیا۔بڑے نواب کے ننھے نواب کا نام تیمور علی خان رکھا گیا۔ بعض دل جلے بھارتیوں کو مسلمان حکمران کے نام پر رکھا نام پسند نہ آیا توسوشل میڈیا پرطوفان کھڑا ہو گیا۔ لوگوں نے دل کی بھڑاس نکالی لیکن بچے کے والدین کچھ نہ بولے۔ اب تقریباً ایک ماہ بعد سیف علی خان نے اس بات کی وضاحت کر دی کہ انہوں نے اور کرینہ نے اپنے بیٹے کا نام تیمور کیوں رکھا؟ سیف کا کہنا ہے کہ انہیں اور کرینہ کو یہ نام اور اس کے معنی بہت پسند آئے،تیمور فارسی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب ہے لوہا۔ بھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے سیف نے کہا کہ لوگ بھارت کے دائیں بازو اور فاشسٹ ہونے کی باتیں کر رہے ہیں۔ہم سب کو یہ خوف ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ اگر آپ تیمور کے نام پر غیر ضروری ڈرامہ کریں گے تو کئی آوازیں اٹھیں گی۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں مجھے زیادہ کہنے کی ضرورت نہیں کیوں کہ کئی لوگ اس متعلق سمجھ داری اور آزادانہ طور پر بات کر چکے ہیں۔ کئی لوگوں نے میرے فیصلے کی حمایت کی اور مجھے یہ احساس دلایا کہ میں اپنی جگہ بالکل ٹھیک ہوں۔ سیف کہتے ہیں وہ اس نام کے ترک حکمران تیمور کے پس منظر سے بھی واقف ہیں،تو اب کیا انہیں اپنے بیٹے سے متعلق فلموں کی طرح انتباہ جاری کرنا چاہئے کہ کسی بھی زندہ یا مردہ شخص سے کسی بھی طرح کی مشابہت محض اتفاقیہ ہے۔
ایمز ٹی وی (اسپورٹس)دفاعی چیمپئن اینجلک کربر، وینس ولیمز، راجر فیڈرر اور عالمی نمبر ایک اینڈی مرے سمیت تمام اہم کھلاڑی سال کے پہلے گرینڈ سلم ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن کے تیسرے روز اپنے اپنے میچوں میں سرخرو ہوئے ہیں۔ بدھ کو ویمنز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میں عالمی نمبر ایک اینجلک کربر نے ہم وطن کھلاڑی کارینا وٹ تھوفٹ، امریکا کی وینس ولیمز نے سوئس کھلاڑی اسٹیفنی ووگل، روس کی سویتلانا کزنٹسوا نے فورلس کو اسٹریٹ سیٹس میں ہرا کر دوسری رکاوٹ عبور کی ہے۔ ادھر کیرولینا پلسکووا،یوجینی بوشارڈ، کرسٹیا، یلینا یانکووچ ، ایلینا سوتیلانا، رسکی اور پولووچنکووا فتح یاب رہیں۔ مینز مقابلوں میں اینڈی مرے نے روسی کھلاڑی آندرے روبلیوف اورسابق عالمی نمبر ایک راجرفیڈرر نے امریکا کے نواروبن کو شکست دی.