اتوار, 19 جنوری 2025

 

ایمزٹی وی(گلگت بلتستان)تحریک انصاف کے چیف آرگنائزراجہ جلال حسین مقپون نے کہا ہے کہ سکردوشہر پچھلے دوہفتے سے اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے لیکن متعلقہ وزیرجھوٹ پرجھوٹ بول رہے ہیں۔حکومت مسلسل جھوٹ کاسہارالے رہی ہے۔
بجلی کے شدیدبحران کے خلاف انجمن تاجران اوردیگر تنظیمیں ہڑتال کررہی ہیں ہم ان کی ہڑتال کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ پی ٹی آئی کے کارکن احتجاجی مظاہروں میں بھرپورشرکت کریںگے۔ اورہڑتال کوکامیاب کریں گے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلتستان کو ترقیاتی امورمیں نظراندازکیاجارہا ہے۔ بڑے بڑے منصوبے گلگت اوردیگراضلاع میں رکھے جارہے ہیں۔
بلتستان کے چاروں اضلاع کومکمل نظراندازکیاگیا ہے مگر ہمارے منتخب نمائندے وزیراعلیٰ کے قصیدے پڑھ رہے ہیں۔جب تک ہمارے نمائندے وزیراعظم کی قصیدہ خوانی ختم نہیں کریں گے تب تک ہمارا کوئی مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ہمارامسئلہ اراکین اسمبلی وکونسل کی خاموشی کی وجہ سے پیچیدہ ہوتا جارہا ہے۔ اس لئے انہیں اپنی خاموشی جلد توڑناہوگی ورنہ قوم انہیں معاف نہیں کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ کتنی شرم اورناانصافی کی بات ہے کہ سکردواورمضافاتی علاقے پچھلے تین ہفتوں سے مسلسل اندھیرے میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ لیکن وزارت پانی وبجلی لمبی تان کر سورہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی زمینوں کی بندربانٹ ہرگزبرداشت نہیں کریںگے۔ حق ملکیت کے لئے ہماری جماعت بھرپورآوازبلندکرے گی اور عوام کو کبھی مایوس نہیں کرے گی۔

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم)ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن استور شاہ زمان نے کہا ہے کہ شدید سردی کے باعث طلباء کو تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے،جس کی وجہ سے استور کے سرکاری اسکول اور کالج 10 مارچ تک بند رہیں گے۔
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم استور میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہا ہے، تمام اکیڈمک اسٹاف کو اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سرانجام دینے کی ہدایات کی گئی ہیں اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ غیر حاضر اورڈیوٹی میں غفلت کے مرتکب اساتذہ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ طلباء چھٹیوں کے دوران اپنی پڑھائی پر بھرپور توجہ دیں کیونکہ سردیوں کی چھٹیاں طلباء کے لئے اپنی تعلمی صلاحیتوں میں اضافے کاسنہری موقع ہیں۔
 

 

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) سابق آرمی چیف ریٹائرڈ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی اور انتہا پسندی کی زنجیر توڑ چکا ہے ،جنرل قمر باجوہ حکومتی سپورٹ سے قدم آگے بڑھائیں گے، پاکستان برے سے برے حالات میں بھی آگے بڑھنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔
میڈ یا رپورٹس کے مطابق جنرل(ر) راحیل شریف نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر تقسیم کا نا مکمل ایجنڈہ ہے ،مسئلہ کشمیر اصل ایشو ہے اسے پہلے حل ہونا چاہیے ۔
 
ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور کشمیر ی عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی اور انتہا پسندی کی
زنجیر یں توڑ چکا ہے ،امن کا قیام ہو چکا ہے اب خوشحالی آئے گی ۔سابق آرمی چیف نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے باعث پاکستان کا جھنڈا ہر ایک طرف نظر آتا ہے ،کومبنگ آپریشنز سے بچے کچے دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان برے سے برے حالات میں آگے بڑھنے کی صلاحیت رکھتا ہے ،پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ بلوچستان مستحکم ہو چکا ہے ۔ریٹائرڈ جنرل راحیل شریف نے مزید کہا پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا اور بہت قربانیاں دیں ۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک)آسٹریلیا میں شہد کی مکھیاں اور بِھڑبھی سانپوں سے کم خطرناک نہیں ہیں،جن کے ڈسنے سے مرنے والوں کی تعداد یکساں ہے۔ کینگروز کے دیس میں 13 برسوں میں شہد کی مکھی اور بِھڑ کے کاٹے سے 27 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق دوسری طرف اتنے ہی افراد سانپ کے ڈسنے سے بھی ہلاک ہوئے ۔

Hon

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)کوئل جیسی مدھر آواز والی نامور گلوکارہ مہناز بیگم کی چوتھی برسی آج منائی جا رہی ہے۔1958ء کو کراچی میں پیدا ہونیوالی مہناز کااصل نام کنیز فاطمہ تھا انکے استاد امراو بندوخان کے بھتیجے نذیر نے انھیں مہناز کا نام دیا۔ مہناز نے موسیقی کی تربیت مہدی حسن کے بڑے بھائی پنڈت غلام قادر سے حاصل کی۔امیر امام نے انھیں پاکستان ٹیلی ویژن کے پروگرام نغمہ زار کے ذریعے عوام سے متعارف کروایا۔ جسکے بعد مشہور موسیقار اے حمید نے مہناز کو فلمی دنیا میں آنے کی دعوت دی۔ ہدایتکار نذرالاسلام کی فلم ’’حقیقت ‘‘مہناز کی بطور گلوکارہ ریلیز ہونے والی پہلی فلم تھی۔ جلد ہی مہناز فلمی دنیا کی مقبول ترین آواز بن گئیں اور فلم کی ضرورت بن گئیں۔مہناز نے ساڑھے تین سو سے زائد فلموں کے لیے پانچ سو سے زیادہ نغمات ریکارڈ کروائے۔

 

یاد رہے کہ حکومت نے مہناز کی فنی خدمات کے اعتراف کے طور پر انھیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔ اس کے علاوہ دس نگار ایوارڈ، دو نیشنل ایوارڈ، سات گریجویٹ ایوارڈ اور ایک پی ٹی وی ایوارڈ شامل ہیں۔ مہناز نے 1977 سے 1983 تک مسلسل سات سال تک نگارایوارڈ حاصل کیا جو ایک منفرد اعزاز ہے۔ واضح رہے کہ مہناز طویل عرصے سے ہائی بلڈ پریشر اور پھیپھڑوں کے انفیکشن میں مبتلا تھیں۔19 جنوری 2013ء کو وہ اپنے علاج کے لیے پاکستان سے امریکا جارہی تھیں کہ اچانک راستے میں انکی طبیعت خراب ہوگئی۔جہاز کو ہنگامی طور پر بحرین میں اتارا گیااور انھیں فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

 

ایمز ٹی وی (صحت)برطانیہ میں 15کاسمیٹک کمپنیوں پر مضر صحت کریمیں بیچنے پر ایک لاکھ 68 ہزار 579 پاؤنڈ کا بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا ، یہ کمپنیاں مختلف برانڈز کی رنگ گورا کرنے والی کریمیں فروخت کرتی تھیں جن میں پاکستان کی مشہور کمپنیوں کی کریمیں اور صابن بھی شامل ہیں۔ ان کریموں میں کینسر کا سبب بننے والے مضر صحت کیمیکلز پائے گئے ، لندن میں کئی دکانداروں کو بھاری جرمانوں کے علاوہ گرفتار بھی کیا گیا ۔

 

دکانوں کے مالکان کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر انہوں نے دوبارہ مضر صحت کریمیں اور صابن فروخت کئے تو انہیں ایک سال تک جیل کی سزا بھی کاٹنی پڑسکتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی برسوں کے دوران کئے گئے طبی مطالعہ سے ثابت ہوچکا ہے کہ رنگ گورا کرنے اور جلد کو شاداب رکھنے والی بیشتر کریموں اور کاسمیٹک مصنوعات میں صحت کو نقصان پہنچانے اور کینسر کی وجہ بننے والے کیمیکلز شامل ہوتے ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی(ایٹرٹینمنت)شا ہ رخ خان کے قریبی دوست اور کئی سپر ہٹ فلموں کے پروڈیوسر کریم مورانی پر ان کی بیٹی کی سہیلی نے زیادتی اور بلیک میلنگ کا مقدمہ درج کرادیا ہے۔ چنائے ایکسپریس اور ہیپی نیو ایئر جیسی سپر ہٹ فلموں کے پروڈیوسر اور شاہ رخ خان کے دوست کریم مورانی پر حیدرآباد دکن کی رہائشی 25 سالہ لڑکی کی جانب سے زیادتی اوربلیک میل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ لڑکی نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ وہ کریم مورانی کی بیٹی کی دوست ہیں اور دونوں تھیٹر میں ایک ساتھ اداکاری کرتی ہیں۔ کریم مورانی نے انہیں کئی مرتبہ زیادتی کا نشانہ بنایا، کریم نے ان کی ذاتی نوعیت کی تصاویر اپنے موبائل سے فلم بند کی تھیں ، جس کی بنیاد پر وہ انہیں بلیک میل کرتے رہے ہیں۔

لڑکی نے اپنی درخواست میں مزید کہا کہ کریم نے انہیں آخری مرتبہ ستمبر اور اکتوبر 2015 میں زیادتی کا نشانہ بنایا اور یہ سب کچھ ممبئی میں ہوا لیکن وہ اس وجہ سے حیدر آباد میں درخواست دائر کرارہی ہیں کیونکہ ممبئی میں کریم اس کیس پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کریم مورانی کے خلاف زیادتی، بلیک میلنگ، حبس بے جا میں رکھنے اور دیگر مجرمانہ اقدامات کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، درخواست گزار کے مطابق آخری مرتبہ انہیں ایک سال سے بھی زیادہ عرصہ پہلے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے، اس لئے وہ واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں تاہم اب تک کریم مورانی سے کوئی پوچھ گچھ نہیں کی گئی۔ دوسری جانب پروڈیوسر کے ترجمان کے مطابق درج کرائی گئی شکایت جھوٹ پرمبنی ہے جو مورانی کی شہرت اورساخت کو متاثر کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ موارنی اس کے خلاف قانون کے مطابق قدم اٹھائیں گے اور انہیں عدلیہ اور انصاف پر مکمل اعتماد ہے جب کہ وہ پوچھ گچھ میں بھی تعاون کرنے کے لیے بھی تیارہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)بالی ووڈ انڈسٹری میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور اداکار عامر خان صرف بہترین اداکاری کے ماہر نہیں بلکہ وہ صاف بات کہنے پربھی خاصا یقین رکھتے ہیں اوراب اداکار نے ہالی ووڈ میں کام کے حوالے سے صاف صاف بتادیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارعامرخان سے جب مستقبل میں ہالی ووڈ میں فلمیں کرنے کے حوالے سے پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کہ امریکا جاکر ہالی ووڈ میں کام کرنے میں انہیں ذرا بھی دلچسپی نہیں، بھارت میں مداحوں کے ساتھ میرا تعلق 26 سال پرانا ہے اورجو میرے لیے بہت اہم ہے۔ عامرخان نے کہا کہ ہالی ووڈ کی فلموں میں کام نہ کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ میں دنیا کے مداحوں کو محظوظ کرنا نہیں چاہتا۔ ہالی ووڈ میں کام نہ کرنا ان کی ضد نہیں لیکن اگر کچھ دلچسپ کرنے کو ملا تو ضرور کروں گا کیونکہ تخلیقی کام کی کوئی حدود نہیں ہوتی ہیں، اگرمجھے جاپان سے بھی اچھے کام کی آفرہوئی تومیں وہاں بھی کرلوں گا۔

 

عامرخان نے مزید کہا کہ ان کے خیال میں بھارتی سنیما کو ہالی ووڈ سے کوئی خطرہ نہیں، ہمیں خود کے کام سے خوف کھانا چاہیئے کہ اگرہم بری فلمیں بنائیں گے تو ہمارے مداح ہم سے دورہوجائیں گے، کسی کے لیے بھی یہ آسان اور ممکن نہیں کہ وہ آئے اورہمارے اس بڑے کاروبارکو ختم کرسکے۔ فلم کسی بھی زبان میں ہو اچھی ہونی چاہیئے پھراس کا ردعمل بھی بہتراوراچھا آئے گا، ہمارا مقصد اچھی فلمیں بنانا ہوچاہیئے کیونکہ لوگ اچھی فلمیں دیکھنے کے خواہشمند ہوتے ہیں۔واضح رہے کہ اداکارکی گزشتہ دنوں ریلیز ہونے والی فلم دنگل تاحال بھارت سمیت دنیا بھرمیں کھڑکی توڑ بزنس دے رہی ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)یوں تو بھارتی اپنے آپ کو دنیا بھر میں مہمان نواز کہلواتے ہیں اور دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ بیرون ملک سے آنے والے افراد کا بہت خوش دلی اور عزت سے استقبال کرتے ہیں۔ لیکن حال ہی میں جب ہالی ووڈ اداکار وین ڈیزل بھارت پہنچے تو بھارتی صحافیوں کی بدتہذیبی نے پورے بھارت کو شرمندگی سے سر جھکانے پرمجبور کردیا۔ مشہور فلم سیریز ’فاسٹ اینڈ فیورس‘ کے اداکار وین ڈیزل آج کل اپنی فلم ’ٹرپل ایکس ۔ ریٹرن آف زینڈر کیج‘ کی تشہیر کے لیے بھارت میں موجود ہیں۔وین ڈیزل جب ایئرپورٹ سے باہر نکلے تو وہاں جمع بھارتی صحافیوں نے ایک طوفان بدتمیزی مچا دیا اور زور زور سے ’ڈیزل، اوئے ڈیزل، دیکھ، دیکھ‘ چلانا شروع کردیا۔

 

جب وین ڈیزل ان سب کونظرانداز کر کے اندر چلے گئے تو کسی دل جلے صحافی نے ’ٹکلے‘ کہہ کراپنے دل کی بھڑاس نکالی۔اس طرح کہہ کر اس نے اپنے طور پر وین ڈیزل کے گنج پن کا مذاق اڑانے کی کوشش کی لیکن شاید وہ یہ بھول گیا کہ یہ ون ڈیزل کی منفرد شخصیت اور اسٹائل کا حصہ ہے۔یہی نہیں جب یہ ویڈیو وائرل ہوئی تو ٹویٹرپربھی بھارتیوں نے اپنی جہالت کا شاندار ثبوت دیا۔

انہوں نے بجائے اس کی مذمت کرنے کے، وین ڈیزل کا مذاق اڑانا شروع کردیا، اور دنیا کو بتا دیا کہ جس کو اپنی عزت عزیز ہو وہ کبھی بھارت نہ جائے۔ واضح رہے کہ اس فلم سے بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون بھی اپنے ہالی وڈ کیرئیر کی شروعات کرنے جارہی ہیں۔ دپیکا فلم میں سیرینا نامی ایک شکاری کا کردار ادا کر رہی ہیں۔فلم ’دا ریٹرن آف زینڈر کیج‘ 2002 میں آنے والی ’ٹرپل ایکس‘ اور 2005 میں آنے والی ’اسٹیٹ آف دی یونین‘ کا سیکوئل ہے۔

 

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم) جامعہ کراچی نے بی اے کی ایڈمیٹ کارڈ جاری نہیں کئے جس کے باعث طلبا و طالبات شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
 
ایڈمیٹ کارڈ کے حصول کے لئے طلبا و طالبات کی لمبی قطار یں لگ گئی۔
 
واضح رہے کل سے جامعہ کراچی کے تحت بی اے کے امتحانات کا آغاز ہورہاہے