` ایمز ٹی وی(تعلیم /جام شورو) جامعہ سندھ جام شورو کے مختلف شعبوں میں ایم فل ڈگری پروگرامز 2017ء میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ میں کم سے کم 40فیصد مارکس حاصل کرنے والے امیدواروں کے انٹرویوز کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سائیکالوجی اور کیمیکل سائنسز شعبوں کے امیدواروں کے انٹرویوز پیر 23 جنوری کو صبح 9بجے لیے جائیں گے۔ `
ایمز ٹی وی(سپورٹس)پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف ٹاس بیٹنگ جاری ہے۔ پرتھ کے ویسٹرن آسٹریلیا کرکٹ ایسوسی ایشن (واکا) گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے اور قومی ٹیم نے 4 اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 36 رن بنا لئے ہیں۔ قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز محمد حفیظ اور شرجیل خان نے کیا اور تیسرے اوور میں شرجیل خان نے اسٹین لیک کو ایک چھکا اور 3 لگا تار چوکے جڑ کر 20 رنز بٹورے۔ قبل ازیں آسٹریلین قائد اسٹیون اسمتھ نے مسلسل تیسری بار ٹاس جیتا لیکن پہلے دو میچز کے برخلاف تیسرے ون ڈے میں انہوں نے پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ میزبان ٹیم نے 2 تبدیلیاں کی ہیں، ہینڈس کومب اپنا ون ڈے ڈیبیو کر رہے ہیں، اس کے علاوہ دراز قد فاسٹ بولر اسٹین لیک کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ - واضح رہے کہ پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے، پہلے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں شاہینوں نے کینگروز کو شکست کا مزہ چکھا کر حساب برابر کردیا تھا۔
ایمز ٹی وی ( تعلیم /کراچی ) جامعہ کراچی کی انتظامیہ ،انجمن اساتذہ جامعہ کراچی،غیر تدریسی عملہ ،سابق طلباوطالبات اور یونی کیرئینز انٹرنیشنل کے زیر اہتمام بدھ کو یوم الجامعہ کا انعقاد کیا گیا۔ جامعہ کراچی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر سعید سیفی نے کہا کہ جو قومیں اپنی تاریخ فراموش کردیں ان کا جغرافیہ بدل جاتا ہے جبکہ جو ادارے اپنی روایات سے انحراف کریں وہ آثارپارینہ بن جاتے ہیں ۔ انتہائی افسوس کے ساتھ کہناپڑتاہے کہ قائد اعظم جیسے عظیم دانشور ،لیڈر اور قانون دان کے بنائے ہوئے ملک میں ہم راستہ بھٹک گئے ہیں اور اب ہماراشمار مجبور قوموں میں کیا جاتاہے۔جامعہ کراچی کی عظمت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ایک دفعہ جب پولیس کو ایک پروفیسر کو گرفتار کرنا تھا تواس وقت کے شیخ الجامعہ اشتیاق قریشی نے آئی جی پولیس کو سختی سے جامعہ کراچی میں پولیس کے داخلے سے منع کردیاتھا۔ ان خیالات کا اظہار ا نہوں نے جامعہ کراچی کی انتظامیہ ،انجمن اساتذہ جامعہ کراچی،غیر تدریسی عملہ ،سابق طلباوطالبات اور یونی کیرئینز انٹرنیشنل کے زیر اہتمام بدھ کو یوم الجامعہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جامعہ کسی بھی شہر کے دماغ کے مانند اور علم وفن کامرکز ہوتی ہے، موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد قیصر نے کہا کہ18جنوری کا دن جامعہ کراچی کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔18 جنوری 1960 ء کو جامعہ کراچی موجودہ کیمپس میں منتقل ہوئی ۔ جامعہ کراچی منی پاکستان کی مانند ہے جس میں پاکستان کے ہر صوبہ اور قومیت سے تعلق رکھنے طلبہ زیر تعلیم ہیں ۔ اس موقع پر ضیاء الدین یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم رضاصدیقی،یو نی کیرئینز کے صدر پروفیسر اعجاز فاروقی ، مولانا احترام الحق تھانوی، سلطان چائولہ ، سابق چیئر مین شعبہ ابلاغ عامہ وفاقی اُردو یونیورسٹی پروفیسرسلیم مغل نے بھی خطاب کیا۔ قبل ازیں وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر، روئسائے کلیہ جات ،سابق وائس چانسلرز ، اساتذہ، غیرتدریسی عملے اور طلبہ اورحفاظ کرام تلاوت قرآن فرماتے ہوئے جامعہ کراچی میں داخل ہوئے اور جلوس کی شکل میں کلیہ سماجی علوم تک گئے۔ تقریب میں نظامت کے فرائض صدرانجمن اساتذہ جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر شکیل فاروقی نے انجام دیئے۔