ایمز ٹی وی ( تعلیم ) سندھ کے وزیر تعلیم جام مہتاب حسین ڈاہر نے کہا ہے کہ آئندہ سال کے لیے اس تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے کہ موسم سرما میں اسکولوں کے تدریسی اوقات کو تھوڑا آگے بڑھا دیا جائے اور اسکولوں میں تدریسی عمل تھوڑی دیر سے شروع کیا جائے، اسکولوں کی تعطیلات کا کلینڈر جنوری میں بنتا ہے ۔
آئندہ حکومت سندھ کی یہ کوشش ہو گی کہ سردیوں کی تعطیلات کے لیے کوئی مخصوص تاریخ مقرر نہ کی جائے اور یہ چھٹیاں موسمی صورت حال کو دیکھتے ہوئے اس وقت دی جائیں ، جب سردی کی شدت زیادہ ہو ۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران اس وقت کہی جب قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن نے اپنے ایک پوائنٹ آف آرڈر پر اس امر کی نشاندہی کی کہ کراچی میں اس وقت درجہ حرارت بہت گرا ہوا ہے ۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے پھر بارش کی پیشگوئی کی ہے ۔ اس صورت حال میں اسکول جانے والے معصوم بچوں اور ان کے والدین کو پریشانی سے بچانے کے لیے اسکولوں کی ایک ہفتے کی تعطیلات میں اضافہ کیا جائے ۔ وزیر تعلیم جام مہتاب حسین کا کہنا تھا کہ سالکے 365دنوں میں 122دن اسکولوں میں چھٹیاں ہوتی ہیں ۔ اس صورت حال میں ہم مزید چھٹیوں میں اضافہ کریں گے تو بچوں کا تعلیمی نقصان ہو گا ۔
انہوں نے بتایا کہ سندھ میں بعض ایسے علاقے بھی ہیں جہاں موسم گرما درجہ حرارت 52 ڈگری سینٹی گریڈ تک چلا جاتا ہے اگر اسی طرح شدید سردی اور گرمی کے زمانے میں تعلیمی اداروں کی چھٹیوں کو بڑھایا جاتا رہا تو گرمی کے زمانے میں شدید گرم علاقوں کے رہنے والوں کی جانب سے یہ بھی کہا جائے گا کہ بہت زیادہ گرمی ہے ۔ چھٹیوں میں اضافہ کیا جائے ۔ جام مہتاب نے کہاکہ کراچی میں اس وقت درجہ حرارت 12 سینٹی گریڈ سے کم نہیں ہے ۔ اس لیے مزید چھٹیوں کا کوئی جواز نہیں ۔ پنجاب اور شمالی علاقہ جات میں جہاں درجہ حرارت منفی سے بھی نیچے ہے اور کچھ علاقوں میں برف باری ہو رہی ۔ وہاں بھی تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں جاری ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ سال کے لیے اس تجویز کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے کہ موسم سرما میں اسکولوں کے تدریسی اوقات کو تھوڑا آگے بڑھا دیا جائے ۔
ایمز ٹی وی(اسپورٹس)اسٹار پاکستانی پلیئر اعصام الحق سال کے پہلے گرینڈ سلم ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے مینز ڈبلز دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔
اعصام اور جرگن میلزر نے پہلے راؤنڈ میں کروشیا کے میٹ پاوک اور ان کے آسٹرین جوڑی دار الیگزینڈر پیا کو سخت مقابلے کے بعد 6-4، 2-6 اور 7-5 سے ہرا کر دوسرے راؤنڈ کیلئے کو الیفائی کیا، البتہ بھارت کے معروف اسٹار لینڈر پیس ایک ہی رائونڈ کے مہمان ثابت ہوئے۔
ڈبلز ایونٹ میں انہیں اور برازیلین جوڑی دار آندرے کو فلپائن کے ٹریٹ ہوئے اور بلغاریہ کے میکس میرنی کی جوڑی نے تین سیٹ کے سخت مقابلے میں زیر کیا۔
ایمز ٹی وی (تجارت)بھارتی کی سبسڈی یافتہ کاٹن یارن سے پاکستان کی مقامی صنعت کو نقصان بھارتی فائن کاٹن یارن پر 26 روپے نواسی پیسے سے لے کر 55 روپے اسی پیسے فی کلو تک درآمدی ڈیوٹی عائد کی گئی ہے، یہ ڈیوٹی اٹھارہ جنوری سے اگلے چار ماہ تک کے عرصے کے لیے موثر رہے گی۔
نیشنل ٹیرف کمیشن نے تحقیقات کے بعد یہ محسوس کیا تھا کہ بھارت کی سبسڈی یافتہ کاٹن یارن سے پاکستان کی مقامی یارن صنعت کو نقصان ہو رہا ہے۔
ایمز ٹی وی (تجارت)گذشتہ چند برسوں سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی کارکردگی بہت اچھی رہی ہےاور آنے والا سال بھی اچھا رہنے کی امید ہے لیکن کاروبار کی جانے والی مصنوعات، ٹرانسپیرنسی ، ٹیکنالوجی کے استعمال اور کاروباری حجم کے معاملے میں پی ایس ایکس خطے کی دیگر مارکیٹوں سے پیچھے ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے چالیس فیصد حصص کی خریداری کے بعد اندازے ہیں کہ یہ رجحان بہتر ہوگا۔ اس سرمایہ کاری کے بعد یہ بھی ممکن ہے کہ شنگھائی ، شینجن اسٹاک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کے شیئر کاروبار کے لئے پی ایس ایکس اور پی ایس ایکس میں رجسٹرڈ کمپنیوں کے شیئرز چین میں کاروبار کے لئے پیش کئےجائیں۔ چین کی کسی بھی ملک کے اسٹاک یہ اپنے نوعیت کی پہلی سرمایہ کاری ہے۔ اس لئے خیال ہےکہ یہ ڈیل چین کے لئے دنیا کی دیگر اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا پہلا قدم ہوگی
ایمز ٹی وی(اسپورٹس)آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں جمعرات کا دن عالمی نمبر دو نوواک جوکووچ کے لئے تاریک ثابت ہوا، سربیا کے اسٹار پلیئر کو گرینڈ سلم چیمپئن شپ کے دوسرے رائونڈ میں وائلڈ کارڈ انٹری حاصل کرنے والے ازبکستان کے ڈینس ایسٹومن کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑاتاہم رافیل نڈال اور سرینا ولیمز کو سفر جاری رکھنے میں کوئی دقت نہیں ہوئی۔ جمعرات کو عالمی نمبر 117 پلیئر ایسٹومن نے جوکووچ کو 5 گھنٹے تک جاری رہنے والے سخت ترین مقابلے کے بعد زیر کرلیا۔ جوکووچ کو کیریئر میں دوسری مرتبہ بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ایسٹومن نے دفاعی چیمپئن کو 7-6، (10-8)، 5-7، 2-6، 7-6، (7-5) اور 6-4 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ دریں اثنا مینز سنگلز کے دیگر میچز میں ہسپانوی اسٹار اور سابق عالمی نمبر ایک نڈال نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مارکس بغداتس کو 6-3، 6-1 اور 6-3 سے ہرا کر تیسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔ ہسپانوی رابرٹو باٹیسٹا نے جاپان کے یوشیہیٹو نیشوکا، فرانس کے جائلز سمنز نے روجیریو بوٹرا سیلوا ، فرانس کے رچرڈ گیسکٹ نے ارجنٹائن کے کارلوس برلوک اور جرمنی کے فلپ کولیشرائبر نے امریکا کے ڈونلڈ ینگ کو ہرا کر ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ دوسری جانب ویمنز سنگلز ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میچ میں سرینا ولیمز نے روس کی لوسی سفارووا کو 6-3 اور 6-4 سے زیر کر کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔ان کے علاوہ جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا نے روس کی اینا بلینکووا، سلواکیہ کی ڈومینیکا سبلکووا نے تائپے کی سو وائی ہیش، ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی نے کروشیا کی ڈونا ویکک اور برطانیہ کی جوہانا کونٹا نے جاپان کی نومی اوساکا کو مات دے کر تیسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔