پیر, 20 جنوری 2025

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف ڈیوس میں اینٹی کرپشن پر لیکچر دینے گئے ہیں تو پھر الطاف حسین کو بھی دہشت گردی پر لیکچر دینے کے لیے دعوت نامہ بھیجا جانا چاہیے ۔ان کا کہنا ہے کہ آج عدالتی کارروائی میں شریف خاندان کی ایک اور اسٹیل مل سامنے آگئی ہے ،یہ سب منی لانڈرنگ سے بنائے گئے پیسے ہیں ۔
 
اسلام آباد میں پانا ما لیکس کیس کی سماعت کے بعد میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو تلاشی سپریم کورٹ میں شروع ہوئی ہے ،یہ قوم کی جیت ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج نواز شریف کے وکیل نے عدالت کو
بتا یا کہ حسین نواز نے چار سالوں کے دوران نواز شریف کو 52کروڑ روپے بھیجے ۔
 
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف تیس کروڑکی گھڑی پہنتا ہے اور بیٹے سے 52کروڑ روپے منگواتا ہے ،یہ سارے پیسے منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر بھیجے گئے تھے ،وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے منی لانڈرنگ کا اعتراف کیا ہے اور سارے ثبوت ایف آئی اے کے پاس موجود ہیں ۔عمران خان نے کہا کہ آج نواز شریف کے وکیل کے منہ سے نکل گیا کہ ایک اور اسٹیل مل ہے ،گلف اسٹیل سے نقصان ہوا لیکن یہ نقصان والی ملز انڈے دیتی جا رہی ہے ،در حقیقت یہ سارا پیسہ منی لانڈرنگ کرکے باہر بھیجا گیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرپشن پر قابو نہ پایا گیا تو ملک مزید مقروض ہو جائے گا ،کسی ملک کی فارن پالیسی تب ہوتی ہے جب ملک اپنے پیروں پر کھڑا ہو۔

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) زمین کا درجہ حرارت بڑھ رہا ہے، زمین کا درجہ حرارت چار ڈگری سینٹی گریڈ اور بڑھ گیا تو دنیا کے بڑے شہروں کا بیشتر حصہ زیرآب آجائے گا۔ کراچی کے اولڈ سٹی ایریا بھی ڈوبیں گے۔ جس طرح پانی ابل کر منہ کو آتا ہے، ویسے ہی زمین کا درجہ حرارت بڑھے تو سمندر پھیلتا ہے۔ ماہرین ماحولیات بتاتے ہیں کہ پانی کا پارہ چڑھ جائے تو بہت سوں کے روزگار کا ذریعہ پیر وں تلے زمین بھی چھین لیتا ہے۔ تحقیق بتاتی ہے کہ یہ کرہ ارض، چار ڈگری سینٹی گریڈ مزید گرم ہوجائے تو سرپھراسمندر ساٹھ کروڑ آبادی کے زیراستعمال رقبے کو متاثر کرے گا۔ سائنسدان اس تبدیلی کی توقع آئندہ سو سال تک کررہے ہیں۔ ماہرماحولیات ڈاکٹر معظم کا کہنا ہے کہ سڈنی، نیویارک، شنگھائی اور ممبئی سمیت درجہ حرارت میں اضافہ جہاں دنیا کے دیگر بڑے شہروں کو متاثر کرے گا وہیں سمندر کنارےآباد کراچی بھی اس سے بچ نہیں پائے گا۔ ماہرین کا اندازہ ہے کہ کراچی کے قدموں کو چھوتا سمندر بپھرا تو پرانا شہر بہالے جائے گا۔ تحقیق نے مستقبل میں خطرے کی گھنٹی بجادی، اب حال میں کیے گئے اقدامات ہی تبدیلیوں کا رخ بدل سکتے ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی(صحت)موسم سرما میں مولی گو کہ لوگ اسے سلاد بنانے کے دوران استعمال کرتے ہیں لیکن اس کے انتہائی حیرت انگیز طبی فوائد ہے شاید جن سے ہم اب تک لا علم تھے لیکن ہم آپ کو ان کے فوائد بتارہے ہیں ۔ 1۔ مولی میں فاسفورس ، کیلشیم اور وٹامن سی کے ساتھ فولاد کی بھی کافی مقدار پائی جاتی ہے۔ 2۔ مولی پتھری کے مرض کے لئے ایک مفید سبزی ہے اس کے کھانے سے پتھری کے مرض میں مبتلا مریضوں کو افاقہ ہوتا ہے، اس کے روزانہ کھانے سے پتھری گھل کر ریزہ ریزہ ہو کو پیشاب کے ذریعے نکل جاتی ہے۔ 3۔ مولی بواسیر کے مرض میں بھی مبتلا مریضوں کے لئے انتہائی کارآمد سبزی ہے، بواسیر کے مرض میں مبتلا مریض کو اس کا رس روزانہ کی بنیاد پرپلائیں تو اس بیماری سے چھٹکارہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ 4۔یرقان کے مرض میں مبتلا مریضوں کو مولی کے پتوں کا رس نکال کراس میں چینی ملاکر پلائیں توبہت جلد یرقان کا خاتمہ ہو جائے گا۔ 5۔ مولی جگر اورتلی کے مرض میں بھی مبتلا مریضوں کے افاقے کا ایک ذریعہ ہے جب کہ پیشاب کے مرض میں بھی مبتلا مریضوں کے لئے انتہائی مفید ہے۔ 6۔ مولی قبض کشا بھی ہے اور اس کے کھانے سے آنتوں کی حرکتیں تیز ہوجاتی ہیں جو قبض میں مبتلا مریضوں کے لئے افاقے کا سبب بنتی ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) میئر کراچی وسیم اختر نے ہدایت کی ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی گاڑیاں کے ایم سی افسران کے علاوہ جن دیگر افسران کے پاس ہیں وہ ایک ہفتے کے اندر واپس کر دیں۔ کے ایم سی کی گاڑیاں واپس نہ کرنے والے افسران کے خلاف ایف آئی آر سمیت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، یہ بات انہوں نے محکمہ فنانس کی بریفنگ کے دوران کہی اس موقع پر میونسپل کمشنر ڈاکٹر بدر جمیل، مشیر مالیات خالد محمود شیخ اور دیگر افسران بھی موجود تھے، میئر کراچی نے محکمہ فنانس کو ہدایت کی کہ سرکاری گاڑی استعمال کرنے والے افسران کا کنوینس الائونس لازمی طور پرکاٹا جائے اور جن افسران نے کنوینس الائونس نہیں کٹوایا انہیں تادیبی نوٹس جاری کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کی گاڑیاں واپس کرنے کی ہدایت پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے اور جو افسران گاڑیاں واپس نہ کریں ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)سپریم کورٹ بار نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کی حمایت کر دی جبکہ سیکرٹری بار آفتاب باجوہ نے فوجی عدالتوں کی مدت معیاد میں فوری توسیع کی اپیل کی ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق سیکرٹری سپریم کورٹ بار آفتاب باجوہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی اور کرپشن کے باعث ملک حالت جنگ میں ہے، ایسی صورت حال میں عام کورٹس نہیں بلکہ ملٹری کورٹس ہی کارآمد ہوتی ہیں۔انھوں نے کہا کہ کرپشن اور دہشت گردی کے مکمل خاتمہ تک ملٹری کورٹس کا قیام ناگزیر ہے، جنگ میں آرمی دفاع کرتی ہے تو کورٹس بھی آرمی کی ہی ہونی چاہئے کیونکہ فوجی عدالتوں میں مقدمات کو جلد نمٹا کر کیس کا فوری فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں میں خوف کے باعث کوئی گواہ پیش نہیں ہوتا ہے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(صحت)اکثر نوجوان لڑکے اور لڑکیاں چہرے کے داغ دھبوں سے پریشان دکھائی دیتے ہیں ۔ تاہم اگر ان مہاسوں اور چھائیوں سے نجات چہاتے ہیں تو تھوڑی سی احتیاط لازم ہے ۔ کیونکہ احتیاط علاج سے بہتر ہے ۔اگر آپ چہر ے کے داغ دھبے اور چھائیاں ختم کرنا چاہتے ہیں تو ان آزمودہ ٹوٹکوں پر عمل کریں ۔ • خوراک میں پروٹین، ہری سبزیاں اور پھل زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ • باقاعدگی سے ورزش کریں اور کھلی ہوا میں سیر کو جائیں۔ • ہر صورت میں دھوپ سے بچیں بوقت ضرورت سن پروٹیکٹو کریم استعمال کریں۔ • بغیر ڈاکٹری مشورے کے کوئی دوا استعمال نہ کریں۔ • روزانہ لیموں کے رس کو چہرے پر لگائیں اور خشک ہونے نہ دیں۔ منہ ہرگز مت دھوئیں۔ • کدوکش کئے ہوئے مولی کے چار کھانے کے چمچ میں سرکے کے چند قطرے ملا کر لئی سی بنا کر چہرے پر لگائیں۔ • مکھن اور دودھ کی بالائی کا بھی روازنہ استعمال کریں۔ • چہرے پر سرسوں کا ابٹن لگائیں اس کے لیے سرسوں کو باریک مہین پیس کر قدرے پانی کے ساتھ ملا کر آمیزہ بنائیں اور چہرے پر لگائیں۔ دودھ (کھانے کے دو چمچ) پسا ہوا نمک (ایک چمچ) اس کو باہم ملا کر رات کو سوتے وقت چہرے پر خوب اچھی طرح ملیں صبح اٹھ کر ٹھنڈے پانی سے چہرے کو اچھی طرح دھو ڈالیں۔ • بھینس کے دودھ میں بادام کو خوب باریک پیسیں رات کو سوتے وقت پورے چہرے پر ملیں صبح کو ٹھنڈے پانی سے دھوئیں۔

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) سندھ ہائی کورٹ نے سیکیورٹی سے متعلق سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول کی درخواست کی سماعت ملتوی کر دی ہے ، گزشتہ روز چیف جسٹس سجا دعلی شاہ کی سربراہی میں قائم دورکنی بینچ نے نبیل گبول کی درخواست کی سماعت کی ۔ دوران سماعت نبیل گبول کے وکیل نے دلائل دیے اور سماعت ملتوی کر نے کی استدعا کی جس پر عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی ،قبل ازیں درخواست گزار نے حکومت سندھ، وزارت داخلہ ، آئی جی سندھ ودیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ متعدد بار لیاری سے رکن اسمبلی منتخب ہو چکے ہیں تاہم ایم کیو ایم سے استعفیٰ دینے کے بعد انھیں مسلسل جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں اورمتعدد بار حملے بھی ہوچکے ہیں۔ جبکہ پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے اختلافات کے بعد ان سے سیکورٹی واپس لے لی گئی ہے۔جس کے باعث ان کی جان کو خطرہ ہے لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ رینجرز کی سیکورٹی فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

 

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) پاکستانی اداکار شان شاہد صرف ایک باصلاحیت فنکار ہی نہیں بلکہ ایک محب وطن شہری بھی ہیں، یہی وجہ ہے کہ انھوں نےلالی ووڈ انڈسٹری کی بحالی کے لیے وزیراعظم نواز شریف سے درخواست کرڈالی۔ یاد رہے کہ حال ہی میں وزیراعظم نواز شریف نے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی تھی، جوبالی ووڈ فلموں کی پاکستانی سینماؤں میں نمائش پر غور کرے گی، جس کے باعث امید ظاہر کی گئی ہے کہ ہندوستانی فلموں کی سینما گھروں میں جلد نمائش کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔ اسی حوالے سے شان نے وزیراعظم نواز شریف کو ایک مشورہ دے دیا۔ شان نے اپنے فیس بک اکاونٹ پر ایک اسٹیٹس کے ذریعے نواز شریف سے درخواست کی کہ 'سر اگر آپ پاکستان میں ہندوستانی فلموں کی نمائش کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے رہے ہیں تو گزارش ہے کہ ایک ایسی کمیٹی بھی بنائیں جو پاکستانی فلموں کی ہندوستان میں نمائش کی تجاویز دے سکے کیوں کہ ثقافت کی صرف درآمد ہی نہیں برآمد بھی ضروری ہے'۔ خیال رہے کہ ماضی میں ہندوستان میں پاکستانی فلم 'بن روئے' پر ہندو انتہا پسند جماعت ایم این ایس کے اعتراضات کے باعث اس کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔ ویسے تو شان کا مشورہ کچھ برا نہیں، اب دیکھنا یہ ہے وزیر اعظم نواز شریف اس پر کیا ردعمل دیتے ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(پشاور)پشاور میں دہشگردی کا خطرات منڈلانے لگے۔سیکیورٹی خدشات کے باعث خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں ایک مہینے کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ کے تحت شہر میں اسلحے کی نمائش پر پابندی ہوگی جبکہ کالے شیشوں والی اور اپلائیڈ فار گاڑیوں پر بھی پابندی ہو گی۔

 

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس)سابق قومی کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق نے فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن کو پاکستان کے دورے کی دعوت دیدی ہے۔ انضمام الحق نے کہا ہے کہ فیکا کا وفد ہمارے ملک آ کر یہاں کے حالات کا جائزہ لے، پاکستان کرکٹ کیلیے محفوظ ملک بن چکا ہے، پی ایس ایل فائنل کے لاہور میں کامیاب انعقاد سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا آغاز ہو گا، میں ملک میں عالمی مقابلوں کی واپسی کیلیے پُرامید ہوں۔ گزشتہ روز گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کرانا خوش آئند ہے، ملک میں بڑے ایونٹ کاکامیاب انعقاد کرانے کیلیے پی سی بی بھرپورکوششیں کر رہا ہے، حکومت سے مشاورت کے بعد تمام معاملات کو حتمی شکل دی گئی۔ انھوں نے کہا کہ ماضی میں زمبابوے کی کرکٹ ٹیم نے بھی پاکستان کا دورہ کیا اور پوری دنیا نے دیکھا کہ سیریز کتنی کامیاب رہی، پہلے کے برعکس اب پاکستان میں سیکیورٹی کے مسائل موجود نہیں ہیں۔ یہاں حالات بدل چکے اور ملک کرکٹ کیلیے محفوظ بن چکا۔