ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی فلم ’ رئیس ‘ میں کنگ خان کے ساتھ کام کر کے ان کے مداح بن گئے۔ان کا کہنا ہے کہ اتنا بڑا سپر اسٹار سیٹ پر ساتھی اداکاروں کے ساتھ نہایت انکسار ی کے ساتھ کام کرتا ہے۔اس میںشان و شوکت بالکل نہیں ہوتی۔ نیشنل ایوارڈ یافتہ بھارتی اداکار نواز الدین نے فلم ’رئیس ‘میں شاہ رخ خان کے مقابل پولیس انسپکٹر کا کردار ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کر کے بہت اچھا لگا۔وہ سیٹ پر سپر اسٹار بن کر نہیں ایک اداکار کی طرح کام کرتے ہیں اور مشکل سین میں ساتھی اداکاروں کی مدد بھی کرتے ہیں۔
ایمزٹی وی(تجارت) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کیلئے 10 ارب روپے کے پیکیج کی منظوری دے دی ۔ کمیٹی نے پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کی بھی منظوری دے دی ۔ کمیٹی کی جانب سےگندم برآمد کرنے کی تاریخ میں 31 مارچ 2017 تک توسیع کی بھی منظوری دے دی گئی ہے